Hum Tum Board

Shayari & Urdu Adab => Shair o Shairi => Funny Poetry => Topic started by: Leon on October 09, 2009, 03:57 PM

Title: مزاحیہ اردہ شاعری ۔ قطعات
Post by: Leon on October 09, 2009, 03:57 PM
شاعر بقلم خود

میں شاعر ہوں، مجھے تم نے کیا سمجھ رکھا ہے
شعر لکھتا ہوں بقلم خود، کیا چور سمجھ رکھا ہے

میرے سامنے کیوں کھڑے ہو یوں سر کو جھکائے
جاوید فقط شاعر ہے، کیا اسے حجام سمجھ رکھا ہے


انتقام

دم مرگ ایک شوہر کہہ رہا تھا اپنی بیوی سے
کہ میرے بعد کر لینا فلاں دشمن سے تم شادی

کیا برباد جس نے اس کو کیسے چھوڑ دوں بیگم
تمہارے ہی وسیلے سے تو ہوگی اس کی بربادی

چندا

کل اک چاند سی لڑکی کو دیکھا تو ہو گیا دل بے قابو
کہہ دیا سامنے جا کے پیار سے میں نے اس کو چندا

فوراً ١٠ روپے نوٹ تھما کے آگے سے وہ بولی
یہ تو بتلا دو کس مسجد کا مانگ رہے ہو چندہ

تابعدار شوہر

مجھے خاموش رہنے کا اشارہ کر دیا ہوتا
نہیں سمجھا تھا جب میں تو دوبارہ کر دیا ہوتا

تمہیں تو علم ہے بیگم، میں تابعدار شوہر ہوں
زرا سا حکم ہی کرارا کر دیا ہوتا
Title: Re: مزاحیہ اردہ شاعری ۔ قطعات
Post by: Ajnabi on October 10, 2009, 11:08 AM
 heeeeeeeh heeeeeeeh hehehehe hehehehe blaugh101 blaugh101
Title: Re: مزاحیہ اردہ شاعری ۔ قطعات
Post by: ~!~Anchal~!~ on October 21, 2009, 03:34 PM
heeeeeeeh heeeeeeeh hehehehe hehehehe
Title: Re: مزاحیہ اردہ شاعری ۔ قطعات
Post by: impressible4u on November 04, 2009, 06:20 PM
hehehehe heeeeeeeh yayahooo yayahooo COOOL