Hum Tum Board

Shayari & Urdu Adab => Shair o Shairi => Topic started by: Samera on December 18, 2009, 06:01 PM

Title: تمہارے نام
Post by: Samera on December 18, 2009, 06:01 PM
تمہارے نام

جو ہم نے دل کے آنگن میں

تمہارے نام کا جو پودا لگایا ہے

شجر بننے سے پہلے چھاؤں دینے لگ گیا ہے

یہ گھنی چھاؤں خیالوں کے درودیوار پر پڑتی

ہماری آرزوؤں کے دریچوں کو ہواؤں سے ملاتی

در سے آباد رکھتی ہے

تمہارے نام پر پتے ہمیشہ مسکرا کر تالیوں پہ تال دیتے ہیں

تمہاری یاد پودے کی سنہری چھال سے لگ کر

گزرتی ہے

تو شاخیں

سرسرا کے پیار سے سیٹی بجاتی ہیں

ہوائیں گنگناتی ہیں

تمہارے نام کا ہم نے جو اپنے دل میں لگایا ہے

یہ پودا جب شجر ہو گا

تو اپنا گھر بھی گھر ہو گا

اور ہم تیری طرح جب گھر سے نکلیں گے

تو چھاؤں کی بشارت میں

ہمارا بھی سفر ہو گا
Title: Re: تمہارے نام
Post by: Super boy on December 19, 2009, 02:31 PM
very nice sharing keep it up
Title: Re: تمہارے نام
Post by: ahmed on December 22, 2009, 07:03 PM
zbardst sharing very nice