Hum Tum Board

Shayari & Urdu Adab => Shair o Shairi => Topic started by: Super boy on January 08, 2010, 04:34 AM

Title: دعاہے آقاکی محبت میں اس مقام تک پہنچوں
Post by: Super boy on January 08, 2010, 04:34 AM
دعاہے آقاکی محبت میں اس مقام تک پہنچوں
زباں میری کچھ بول نہ سکے صلی اللہ کے سواء
میرے کان صوت دنیا کے لئے بند پڑجائیں
اورکوئی آواز ان تک نہ پہنچے صلی اللہ کے سواء
میری نظریں ،میری چاہت کے خلاف ہو جائیں
میری حیا کچھ بیان نہ کرے صلی اللہ کے سواء
صلی اللہ کہتے کہتے میری جان نکل جائے
قبر میں میری تسبیح نہ ہو کوئی صلی اللہ کے سواء
پھر یوں ہو کہ روز آخر خداسوال کرے مجھ سے
اور میرے پاس کوئی جواب نہ ہو صلی اللہ کے سواء
آخر میں رسول پاک کا دیدار ہو مجھے نصیب
میں ہاتھ جوڑے کچھ کہہ نہ سکوں صلی اللہ کے سواء