Hum Tum Board

Shayari & Urdu Adab => Shair o Shairi => Topic started by: Super boy on January 08, 2010, 05:02 AM

Title: تم کیا جانو
Post by: Super boy on January 08, 2010, 05:02 AM
تم کیا جانو
درد جدائی کیا ہوتی ہے
تم کیا جانو
ہجر و وصال کے میلے میں جب
خود سے بچھڑ جاتا ہے کوئی
وہ تنہائی کیا ہوتی ہے
تم کیا جانو
تم کیا جانو
درد کے اگنے سے پھلنے تک
دل مٹی کو
دھوپ، ہوا ، بارش کے کیا کیا
طعنے سننے پڑتے ہیں
درد شجر بن کر جب پھیلے
وہ رسوائی کیا ہوتی ہے
تم نے درد نہ بویا کوئی
تم کیا جانو
Title: Re: تم کیا جانو
Post by: ahmed on January 08, 2010, 02:14 PM
very nice