Hum Tum Board

Shayari & Urdu Adab => Shair o Shairi => Topic started by: Super boy on January 11, 2010, 02:12 AM

Title: ساحل کی گیلی ریت پر
Post by: Super boy on January 11, 2010, 02:12 AM
ساحل کی گیلی ریت پر

میں نے پوچھا

سنو !!!

بعد مرنے کے کیا ھوگا ؟

سوچا وہ کہے گا

اشکوں کا شب روز چراغاں ھوگا

لیکن۔ ۔ ۔ !!

ہنس کر اس نے میری جانب دیکھا

اور ۔ ۔ !!

بھاری پتھر اٹھا کے سینہٍ سمندر پر پھینکا

لہروں کا طلاطم اٹھا

دائرے پھیل گئے

چند لمحوں کے بعد

غرقٍ آب ھو کے کہیں کھو گئے

پھر سکوںٍ سمندر کو دیکھ کر

وہ دھیرے سے ہنس دیا

پھر ۔ ۔ ۔!!

میرے دکھ کا احساس سطح سمندر پر

دور تک پھیلتا چلا گیا
Title: Re: ساحل کی گیلی ریت پر
Post by: anjumkhan on January 22, 2010, 03:30 AM
 thanks thumbsss very nice