Hum Tum Board

Entertainment => Health and Fitness => Topic started by: Ajnabi on February 12, 2010, 10:29 AM

Title: غصہ آنا صحت کےلیے خطرناک ہے
Post by: Ajnabi on February 12, 2010, 10:29 AM
طبی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جن نوجوانوں کو غصہ آتا ہے وہ اپنی صحت کے لیے بہت سے مسائل پیدا کر لیتے ہیں
امریکہ امریکہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جن نوجوانوں کو غصہ آتا ہے وہ اپنی صحت کے لیے بہت سے مسائل پیدا کر لیتے ہیں اور موٹاپے کا بھی شکار ہو جاتے ہیں۔امریکی ہارٹ ایسویشن کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محقیقین نے کہا کہ غصہ کو دیکھنے سے بھی صحت کے کئی مسائل پیدا ہوجاتے ہیں۔ ٹیکساس یونیورسٹی میں قائم صحت کے مرکز میں ڈاکٹروں نے ایک سو ساٹھ بچوں کا جن کی عمریں 12 سے 17 سال کے درمیان تھیں ، تین سال تک مشاہدہ کیا۔ انہوں نے نفسیاتی طریقے استعمال کر کے یہ مشاہدہ کرنے کی کوشش کی کہ ان بچوں میں کیا ردعمل ہوتا ہے۔ اس مشاہدے سے نتیجہ نکلا کہ جو لوگ اپنے غصے پر قابو پا لیتے ہیں ان میں موٹاپے کی طرف مائل کرنے والے مادے کم ہوپیدا ہوتے ہیں۔ دل کے معالجوں کا بھی کہنا ہے کہ موٹاہے کی وجہ سے دل کی بیماری لاحق ہونے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔ اور جن لوگوں کو اپنے غصے پر قابو پانے میں مشکل پیش آتی ہے ان میں ایسے فاسد مادے زیادہ پیدا ہوتے ہیں جن سے ان کا وزن بڑھ جاتا ہے۔ ڈاکٹر ولیم میولر کے مطابق غصے کی وجہ سے لوگوں کے کھانے پینے کے اوقات خراب ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے ان مین دل کے امراض کم عمری ہی میں پیدا ہونے لگتے ہیں۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بچوں کے نفسیاتی مسائل کو حل کرنا بہت ضروری ہےاور یہ مسائل ورزش اور غذا سے نہیں بلکہ اس کے لیے نفسیاتی مسائل کا حل ہونا بھی ضروری ہے۔
Title: Re: غصہ آنا صحت کےلیے خطرناک ہے
Post by: anjumkhan on February 13, 2010, 03:26 AM

very nice sharing thanks[/color]
[/font]
Title: Re: غصہ آنا صحت کےلیے خطرناک ہے
Post by: Leon on April 21, 2010, 11:06 AM
nice sharing
Title: Re: غصہ آنا صحت کےلیے خطرناک ہے
Post by: OLD MEN on December 16, 2010, 07:28 PM
very very nice sharing
 
Title: Re: غصہ آنا صحت کےلیے خطرناک ہے
Post by: Razagee on February 03, 2011, 07:58 AM
nice sharing thanks
Title: Re: غصہ آنا صحت کےلیے خطرناک ہے
Post by: Farooq on March 31, 2011, 02:44 PM
 calping bohatshukria
Title: Re: غصہ آنا صحت کےلیے خطرناک ہے
Post by: King on October 18, 2011, 01:36 PM
nice sharing
Title: Re: غصہ آنا صحت کےلیے خطرناک ہے
Post by: beautiful on November 11, 2011, 01:10 AM

good sharing thanks  thumbsss