Hum Tum Board

Entertainment => Health and Fitness => Topic started by: Ajnabi on February 12, 2010, 10:42 AM

Title: خراب موسم موٹاپے کی اہم وجوہات میں شامل ہے
Post by: Ajnabi on February 12, 2010, 10:42 AM
برطانوی طبی ماہرین نے موٹاپے کی وجوہات پر ایک تحقیق کے دوران خراب موسم کو موٹاپے کی ایک اہم وجہ قرار دے دیا۔ ماہرین نے کہاکہ خراب موسم کی وجہ سے ورزش اور پیدل چلنے کے مواقع بہت کم ملتے ہیں جس کی وجہ سے موٹاپے میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ ایبرڈین یونیورسٹی کے طبی ماہرین نے اپنی تحقیقی رپورٹ میں موٹاپے کی دیگر وجوہات میں سے خراب موسم کو زیادہ اہمیت دیتے ہوئے کہا ہے کہ موٹاپے کا شکار افراد وٹامن ڈی کی کمی کا بھی شکار ہوتے ہیں کیونکہ دھوپ نہ ہونے کی وجہ سے وہ قدرتی طور پر وٹامن ڈی حاصل کرنے سے محروم ہوتے ہیں۔ ماہرین نے کہاکہ جب خون میں وٹامن ڈی کی مقدار پوری ہوتی ہے تو وہ ہارمونز ''لیپی ٹن'' پیدا کرتے ہیں جو دماغ کو معدے کے خالی ہونے یا بھر جانے سے متعلق آگاہ کرتا ہے۔ موٹاپے کا شکار لوگ اس ہارمونز کی کمی سے ہروقت کھانے کی طرف راغب رہتے ہیں جس سے وہ مزید موٹے ہوتے چلے جاتے ہیں۔ میڈیکل جرنل بون میں شائع ہونے والی اس تحقیق کی سربراہ ڈاکٹر ہیلن سیکلڈونلڈ نے کہا کہ خراب موسم وٹامن ڈی کی کمی کا باعث بنتا ہے اور وٹامن ڈی کی کمی موٹاپے کی وجہ بن رہی ہے۔
Title: Re: خراب موسم موٹاپے کی اہم وجوہات میں شامل ہے
Post by: anjumkhan on February 13, 2010, 03:25 AM

very nice sharing thanks[/color]
[/font]