Hum Tum Board

Shayari & Urdu Adab => Shair o Shairi => Topic started by: Fatima on May 02, 2011, 04:13 PM

Title: کسی سے دل کی حکایت کبھی کہا نہیں کی
Post by: Fatima on May 02, 2011, 04:13 PM
کسی سے دل کی حکایت کبھی کہا نہیں کی
وگرنہ زندگی ہم نے بھی کیا سے کیا نہیں کی

ہر اک سے کون محبت نباہ سکتا ہے
سو ہم نے دوستی یاری تو کی ، وفا نہیں کی

شکستگی میں بھی پندارِ دل سلامت ہے
کہ اس کے در پہ تو پہنچے مگر صدا نہیں کی

شکایت اس کی نہیں ہے کہ اس نے ظلم کیا
گلہ تو یہ ہے کہ ظالم نے انتہا نہیں کی

وہ نادہند اگر تھا تو پھر تقاضا کیا
کہ دل تو لے گیا قیمت مگر ادا نہیں کی

عجیب آگ ہے چاہت کی آگ بھی کہ فراز
کہیں جلا نہیں کی اور کہیں بجھا نہیں کی
Title: Re: کسی سے دل کی حکایت کبھی کہا نہیں کی
Post by: Leon on May 03, 2011, 11:04 AM
 goodjob
Title: Re: کسی سے دل کی حکایت کبھی کہا نہیں کی
Post by: Farooq on May 14, 2011, 01:23 PM
 rose5 good sharing