Hum Tum Board

Shayari & Urdu Adab => Shair o Shairi => Topic started by: Fatima on September 04, 2011, 12:54 AM

Title: بہت سادہ ہے وہ
Post by: Fatima on September 04, 2011, 12:54 AM
بہت سادہ ہے وہ
اور اُس کی دُنیا میری دُنیا سے سراسر مختلف ہے
الگ ہیں خواب اُس کے
زندگی میں اُس کی ترجیحات ہی کچھ اور لگتی ہیں
بہت کم بولتا ہے
مجھے اُس نے لکھا ہے
صبح
میں نے لان میں کچھ خوبصورت پھول دیکھے
مجھے بے ساختہ یاد آ گئیں تم
مجھے معلوم ہے
میں عمر کے اُس ملگجے حصّے میں ہوں
جب میرا چہرہ
کسی بھی پُھول سے قربت نہیں رکھتا
مگر جی چاہتا ہے
اس کی باتوں پر
ذرا سی دیر کو ایمان لے آؤں
Title: Re: بہت سادہ ہے وہ
Post by: Super boy on September 05, 2011, 01:01 AM
 thumbsss thumbsss thumbsss thumbsss shakehandnn
Title: Re: بہت سادہ ہے وہ
Post by: SyedZadi on September 05, 2011, 05:31 PM
 rose5
nice