دیکھو جاناں!میں اور تُم
اک دوجے میں کیسے گُم
لیکن اک مسئلہ ہے۔۔۔
تیرا میرا رشتہ کیا ہے؟
کافی سوچ بچار کے بعد
اس نتیجے پر پُہنچا ہوں
اپنا رشتہ سادہ سا ہے۔۔
جیسے پھُول اور خُوشبو کا ہے
لیکن!دنیا والوں کو ۔۔۔
اک چُبھن سی رہتی ہے
ہم دونوں کے بارے میں
اک اُلجھن سی رہتی ہے۔