درد کی دل پہ حکومت تھی، کہاںتھا اُس وقت
جب مجھے تیری ضرورت تھی، کہاںتھا اُس وقت
موت کے سُکھ میںچلا آیا مجھے دیکھنے کو
زندہ رہنے کی مصیبت تھی، کہاںتھا اُس وقت
دل کے دریاؤںمیں اب ریت ہے صحراؤںکی
جب مجھے تجھ سے محبت تھی، کہاںتھا اُس وقت
وصی شاہ: میرے ہو کے رہو