پاکستان – اور ملک ميں امریکی جاری کردار
محترم دوستوں،
کچھ ممبران ان بے بنیاد اور غیر معقول سازشی نظریات پر یقین کرنے کی کوشش کر رہےہیں جس نے پاکستان میں کچھ ذہنوں کو متاثر کيا ہوا ہے۔ اس کے علاوہ، ان کے پاس ان غیر منطقی دعووں کو ثابت کرنے کے لئے کوئی بھی ثبوت نہیں ہے ۔ اس کا ذکرکرنا بہت ضروری ہے کہ یہ بے بنیاد نظریات حقائق سے بہت دور اور بیکار میں پاکستان کی سلامتی اور اقتصادی ترقی کی طرف امریکہ کی حقیقی وابستگی کو نظر انداز کرتے ہیں.
ميں يہ بہت واضح کرنا چاہتا ہوں کہ امریکہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے ليۓ کسی بھی خفیہ ایجنڈا پر کارفرما نہيں ہے ۔ امریکہ خطے ميں پاکستان کے ساتھ طویل المدتی اسٹریٹجک پارٹنرشپ قائم رکھنے کے لئے سنجيدگی سے برسرپيکار ہے، جو پاکستان کی سیکورٹی کو مضبوط بناۓ اور پاکستان کے لوگوں کی حفاظت کا ضامن ہو ۔ امریکی حکومت پاکستان کو اقتصادی طور پر ترقيافتہ اور خوشحال ملک بنانے کے لیے مدد کرنا چاہتی ہے، اس مد ميں جمہوری اداروں کو مضبوط بنانے اور پاکستان میں عوامی شعبے کی ترقی کا خواہا ہے ۔ کيونکہ اقتصادی اور سیاسی طور پر مضبوط پاکستان ہی خطے ميں پائیدار امن قائم کرنے کيلۓ اپنا کليدی کردار ادا کرسکتا ہے ۔ کیونکہ ایک مضبوط اور مستحکم پاکستانی حکومت ہی خطے ميں امن قائم کرسکتا ہے اور امریکہ کی طویل المیعاد سیکورٹی کو یقینی بنانے میں بھی مدد کرسکتی ہے-
محترم دوستوں ميں يہ فيصلہ آپ لوگوں پر چھوڑتا ہوں ۔ کہ کیا آپ زمینی حقائق پر یقین رکھتےہیں يابے بنیاد سازشی نظریات پرجو بيکارميں پاکستان کی طرف امريکی پرخلوص اور واضح عزم پر شک کرتے ہيں؟
ڈیجیٹل آؤٹ ریچ ٹیم، شعبہ امریکی وزارت خارجہتاشفين