Author Topic: بعد از مرگ سخاوت؟  (Read 329 times)

0 Members and 1 Guest are viewing this topic.

Offline Shani

  • Newbie
  • *
  • Posts: 130
  • Reputation: 0
بعد از مرگ سخاوت؟
« on: March 20, 2010, 04:00 PM »
بعد از وفات دان کیا تن جو آپ نے
کس کے لئے بچا کے رکھا دھن کو آپ نے
مانا کہ آپ کی یہ سخاوت بھی خوب ہے
جذبہ ہے نیک اور وصیت بھی خوب ہے
لیکن حضور! ہوتی سخاوت یہ بے مثال
کر دیتے زندگی میں جو ملت کے نام مال
بعد از غروب فائدہ کیا؟ آفتاب کا
روشن ہو کیا حساب، عذاب و ثواب کا
طرز عمل ہے نیک کہ بد قوم مان لے
قربانیوں کو آپ کی ہر فرد جان لے
مقروض ملک کو جو ملے قرض سے نجات
ہو مہربان آپ پہ بے شک خدا کی ذات
دونوں جہاں میں آپ کو وہ سرخرو کرے
شاباش دے کے ”بی بی“ کے بھی روبرو کرے
رکھے یہ قوم یاد کہ کیا خوب صدر تھا
جب تک جیا وہ ملک کا محبوب صدر تھا
محبوب اب بھی آپ ہیں لیکن ذرا سے کم
بھیجیں خوشی جو آپ تو ملتے ہیں ہم کو غم
نیت یہی ہے آپ کی ہو ملک کامران
لیکن کئی وڈیرے لٹیرے ہیں درمیان
اپنی زمیں کی فصل اٹھائے جو ہر کسان
ہر دم کہے خدا سے میرا صدر ہے ”مہمان“
تن من کے ساتھ دھن کو بھی قربان کیجئے
جینا عوام کا ذرا آسان کیجئے
توفیق ہو تو آپ کریں قوم سے وفا
دولت سے بے نیاز کرے آپ کو خدا

Offline asad

  • Full Member
  • *
  • Posts: 414
  • Reputation: 0
    • Email
Re: بعد از مرگ سخاوت؟
« Reply #1 on: April 09, 2011, 01:33 PM »
good sharing janab

Offline Allahwala

  • Sr. Member
  • *
  • Posts: 1337
  • Reputation: 6
  • Gender: Male
    • Email
Re: بعد از مرگ سخاوت؟
« Reply #2 on: April 13, 2011, 07:31 AM »
thanks for sharing  sml


Offline OLD MEN

  • Full Member
  • *
  • Posts: 396
  • Reputation: 0
  • Gender: Male
Re: بعد از مرگ سخاوت؟
« Reply #3 on: May 30, 2011, 04:53 PM »
nice sharing thanks  fllove

Offline asad

  • Full Member
  • *
  • Posts: 414
  • Reputation: 0
    • Email
Re: بعد از مرگ سخاوت؟
« Reply #4 on: September 26, 2011, 12:34 AM »
nice sharing  thumbsss