Author Topic: Virgo (Horoscope) برج سنبلہ  (Read 2629 times)

0 Members and 1 Guest are viewing this topic.

Offline Master Mind

  • 4u
  • Administrator
  • *
  • Posts: 4468
  • Reputation: 85
  • Gender: Male
  • Hum Sab Ek Hin
    • Dilse
    • Email
Virgo (Horoscope) برج سنبلہ
« on: November 22, 2010, 04:44 AM »
سنبلہ
برجوں کے دائرے میں سنبلہ چھٹے نمبر پر واقع ہے۔ اپنی ماہیت میں زوجدپن، یعنی دہرا(دوجسم والا) یہ خاکی تکون کا دوسرا رکن ہے۔ دائرئہ بروج میں چھٹے نمبر پر ہونے کی وجہ سے اس کا تعلق صحت، کام اور ملازمت سے ہے۔ اعضائے جسمانی میں یہ ناف اور آنتوں سے متعلق ہے۔ اپنے خاکی اثر کی وجہ سے یہ عملیت اور قابلیت کا برج تصور کیا جاتا ہے۔ اس کے زیراثر پیدا ہونے والے افراد نہایت ذہین اور چاق و چوبند ہوتے ہیں۔ ان کی قوت مشاہدہ تیز، حافظہ عمدہ اور تخیلاتی صلاحیت شان دا رہوتی ہے۔ اس برج کو امیدوں اور آرزوﺅں کی تکمیل کا مظہر خیال کیا جاتا ہے۔
سنبلہ کی مثبت اور منفی خصوصیات

ایک سنبلہ شخصیت اپنے مثبت پہلوﺅں میں سلیقہ مند، طور طریقوں کی پابند، معقول، جچے تلے انداز کی مالک، درستی اور اصلاح پسندی پر مائل، منطقی، تجزیہ کرنے کی عادی، صاحب امتیاز، ذی شعور، باطنی قوتوں کی حامل ہوتی ہے۔
سنبلہ شخصیت کے منفی پہلوﺅں میں نکتہ چینی یا اعتراض، تنگ نظری یا محدودیت اور بے لوچ رویے، بناوٹی یا مصنوعی شرم و حیا، عیب جوئی کا شوق، کنجوسی اور دیگر جھگڑالوپن نمایاں ہوتا ہے۔ مثبت اور منفی خصوصیات میں کمی بیشی کا انحصار کسی شخص کے انفرادی زائچہ یدائش پر ہے جس میں بہت سے دیگر عوامل اس کی شخصیت، فطرت اور کردار پر اثرانداز ہوتے ہیں۔
اسد اور سنبلہ کی حد اتصال

اگر آپ کی تاریخ پیدائش 19 اگست تا 25 اگست کے درمیان ہے تو آپ برج اسد اور سنبلہ کی حدود اتصال پر پیدا ہوئے ہیں اور اس طرح دونوں برجوں کے دہرے اثرات آپ کی شخصیت و کردار پر پڑ رہے ہیں۔ دونوں برجوں کی جڑواں خوبیوں اور خامیوں نے آپ کو بہت سے دوسرے اسد یا سنبلہ افراد سے منفرد کر دیا ہے۔ آپ نہایت پے چیدہ، یعنی بل دار، نکتہ چیں، روایت پسند یا دقیانوسی، تعاون کرنے والے، انتہائی وفادار اور اعلیٰ ظرف ہیں۔ آپ اپنا دل ہتھیلی پر لیے نہیں پھرتے مگر ایک بہت محبت کرنے والے، سچے اور بہت ہی باوفا انسان ہیں۔ آپ کی ذہانت آپ کا سب سے بڑا سرمایہ ہے۔ آپ کی شخصیت کا ایک رخ خاموشی اورگھنّاپن ہے، جب کہ دوسرا رخ آپ کو نہایت یارباش اور باتونی بناتا ہے۔ ظاہری طور پر نظر آنے والا یہ تضاد درحقیقت ایک ہی سکے کے دو رُخ ہیں۔ آپ ایک اچھے اداکار یا ہدایت کار اور ایک نہایت ہی اعلیٰ پائے کے علمی محقق ہو سکتے ہیں۔ قانون، شماریات، نفسیات اور اسپورٹس آپ کو لبھاتے ہیں۔ اپنے آپ کو ہر پہلو سے عیاں کرنا سیکھیں۔
اسد اور سنبلہ کی حد اتصال پر پیدا ہونے والی دنیا کی چند مشہور شخصیات: ملکہ الزبتھ دوم کی بہن شہزادی مارگریٹ، سابق امریکی صدر بل کلنٹن، مشہور اداکار شین کونری، اُردو کے مشہور ادیب و نقاد ڈاکٹر اختر حسین رائے پوری اور شاعر اختر اور نیوی۔
سنبلہ دوست

ایک دوست کی حیثیت سے سنبلہ افراد ثابت قدم اور ہمیشہ مدد کرنے والے نیز عملی مشورہ دینے والے ہوتے ہیں لیکن یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ دوستی کے معاملے میں وہ اپنے کچھ خاص اصول اور معیار رکھتے ہیں۔ جب کوئی کام بگڑ جائے، جب کوئی مسئلہ الجھ جائے تو سنبلہ دوست کی مدد کے لیے کسی بھی انتہا پر جا سکتے ہیں۔ ان کا مطمعِ نظر ان کے ہمیشہ مسائل کو حل کرنا ہوتا ہے، لہٰذا یہ لوگ اپنے دوستوں کے مسائل سے غافل نہیں رہتے۔ خود اپنی مدد آپ کے قائل ہوتے ہیں، لہٰذا دوستوں پر بوجھ بننا پسند نہیں کرتے۔ ایک سنبلہ دوست اس وقت ناگواری محسوس کر سکتا ہے جب آپ اس کے کام کے اوقات میں اس کا قیمتی وقت برباد کرنے کی کوشش کریں۔ فارغ اوقات میں یہ لوگ باہمی دل چسپیوں پر توجہ دیتے ہیں اور دوستوں کی صحبت سے لطف اندوز ہوتے ہیں مگر یاد رکھنے کی بات یہ ہے کہ ایک سنبلہ شخص کسی بھی وابستگی میں سود و زیاں کے حساب کو نظرانداز نہیں کرتا۔
سنبلہ اور سنبلہ کا ساتھ

یہ دونوں یکساں خصوصیات کے حامل برج ہیں۔ ان کے درمیان تھوڑی سی مزاجی تفریق اس صورت میں یقینا ہوگی جب دونوں دو مختلف عشروں سے تعلق رکھتے ہوں یا کوئی ایک حد اتصال پر پیدا ہوا ہو۔ بہرحال سنبلہ کے ساتھ سنبلہ کا رشتہ پائیدار اور گزارے لائق ہے۔ اس رفاقت میں نہ تو قوس قزح کی سی رنگینی ہے اور نہ ہی مایوسی اور پریشانی کے گہرے سائے ہیں۔ ہم وار سڑک پر ہم وار سفر ہے مگر اس جوڑی کا ایک اہم ترین پہلو یہ بھی ہے کہ یہ ایک بے کیف اور کوفت آمیز رفاقت ہے جس میں نہ تو کوئی ہلچل ہے اور نہ ہی کوئی ترنگ، زندگی کسی نشیب و فراز کے بغیر یکسانیت سے گزر جاتی ہے۔ یہ دونوں سنجیدہ نوعیت کے شرمیلے، اپنے اپنے کام کی دھن میں مگن زندگی کو ذمے داریوں کا ایک طویل سلسلہ تصور کرتے ہیں اور ان کے پاس ہنسنے بولنے، تفریح کرنے اور لطف اندوز ہونے کے لیے وقت نہیں ہوتا۔ انہیں نہ تو پریشانیوں سے فرصت ملتی ہے اور نہ ہی ذہنی سکون ملتا ہے۔ بہرحال اگر دونوں اپنی زندگی میں تھوڑا سا تفریح کا عنصر بڑھا لیں، کچھ سوشل ہو جائیں، ایک دوسرے پر تنقید اور الزام تراشی سے گریز کریں تو یہ تعلق نہایت کامیاب ثابت ہو سکتا ہے۔
سنبلہ او رمیزان کا ساتھ

سنبلہ کا عنصر مٹی اور میزان کا ہوا ہے۔ یہ دونوں مخالف عنصر ہیں۔ علم نجوم کے قواعد کی رو سے دونوں ایک دوسرے سے متصل بروج ہیں۔ میزان شخصیت اپنے مثبت پہلوﺅں میں نفیس اور پُرکشش، متوازن اور انصاف پسند، سفارت کاری میں ماہر، ہر دل عزیز، عقل مند اور ہوشیار ہے، جب کہ اس کی منفی خصوصیات میں سہل کاری اور کسی حد تک سستی، تلون، بے ثباتی اور خودغرضی، علیحدگی پسندی وغیرہ شامل ہے۔
سنبلہ اور میزان کی ملاقات کسی بہت خوش گوار تعلق یا رفاقت کی ابتدا نہیں ہو سکتی۔ میزان خاص طور سے ملنسار، سدا کا خوش امید اور مسحور کن ہے۔ اس کی مثال ایسی ہے جیسے کسی اداس اور بے کیف دن میں سورج کی سنہری کرنیں۔ سنبلہ فطری طور پر کم آمیز، سنجیدہ اور کسی نہ کسی معاملے میں فکرمند، بہرحال اس بنیادی فرق سے قطع نظر سنبلہ اور میزان میں بہت سی قدریں مشترک ہیں۔ دونوں فطری طور پر خوب صورت چیزوں میں کشش محسوس کرتے ہیں اور ہر معاملے میں صفائی کا بے حد خیال رکھتے ہیں۔ دونوں میں حق و انصاف کا زبردست شعور ہے۔ دونوں ہی بہت ذہین مخلوق ہیں۔ نیز انہیں موسیقی سے بھی گہرا لگاﺅ ہے۔ اتنی ساری مشترکہ قدروں کی بنا پر دونوں میں بہت مضبوط اور خوب صورت رشتہ قائم ہو سکتا ہے۔ میزان کو سنبلہ کی کاملیت پسندی کا تھوڑا لحاظ ہونا چاہیے اور سنبلہ کو بھی سہل کار میزان کو کچھ رعایت دینی چاہیے، کیوں کہ وہ تیزی سے کوئی فیصلہ نہیں کرتا۔
« Last Edit: March 19, 2013, 05:20 AM by Master Mind »

Offline Master Mind

  • 4u
  • Administrator
  • *
  • Posts: 4468
  • Reputation: 85
  • Gender: Male
  • Hum Sab Ek Hin
    • Dilse
    • Email
Re: Virgo (Horoscope) برج سنبلہ
« Reply #1 on: March 19, 2013, 05:20 AM »
نبلہ کا عنصر مٹی اور عقرب کا پانی ہے۔ دونوں کے درمیان زبردست موافقت موجود ہے۔ مٹی پانی کو راستہ دیتی ہے ،جب کہ پانی مٹی کو زرخیزی کا ذریعہ ہے۔ علم نجوم کے قواعد کے مطابق بھی دونوں موافقت کا زاویہنظر رکھتے ہیں۔
عقرب شخصیت اپنے مثبت پہلوﺅں میں پُرعزم، باوسیلہ، خوداعتمادی، مقناطیسی کشش سے بھرپور، حساس، سفارت کار، زیرک، باہمت، حاکمانہ فطرت کے حامل ہیں، جب کہ اس کے منفی پہلوﺅں میں غصہ اور طیش، غلبہ پسندی، زبردستی، حسد، چال بازی، طنزیہ انداز، سفاکی، غرور اور تشدد نمایاں ہیں۔ سنبلہ اور عقرب کی جوڑی توقع سے بڑھ کر کامیاب رہتی ہے۔ ان دونوں کی رفاقت درحقیقت ایک دوسرے کی بہترین صلاحیتوں کو اجاگر کرتی ہے۔ سنبلہ بڑی خوشی سے عقرب کو رہنما بنا لیتا ہے اور اس کی پیروی کرنے میں طمانیت اور آسودگی محسوس کرتا ہے۔ عقرب کو بھی اس نیک اور شریف مخلوق سے کوئی خطرہ محسوس نہیں ہوتا۔ وہ سنبلہ کو ہر سمت میں سرگرم اور فعال کرنے میں مدد کرتا ہے۔ یہ دونوں برج جبلی یا فطری طو رپر ایک دوسرے کی خوبیوں اور خامیوں کو اچھی طرح سمجھتے ہیں اور بڑے عجیب ڈھنگ سے ایک دوسرے کے معترف ہوتے ہیں۔ عقرب کو سنبلہ ذرا بھی ہنگامہ پرور اور نروس نہیں لگتا اور سنبلہ کو بھی عقرب ذرا بھی سردمہر، شاطر یا خطرناک محسوس نہیں ہوتا۔ اس تعلق یا رشتے کو سپرہٹ بنانے کے لیے سنبلہ کو صرف یہ یاد رکھنا پڑے گا کہ عقرب کوئی بات سننا قطعی برداشت نہیں کر سکتا اور عقرب کے حق میں بھی یہ بہتر ہوگا کہ وہ یہ یاد رکھے کہ سنبلہ کے ساتھ نہایت نرمی سے پیش آنے کی ضرورت ہے۔

سنبلہ شخصیت و کردار

سنبلہ افراد میں سلیقہ اور قرینہ بدرجہ اُتم پایا جاتا ہے۔ نیز وہ جو بھی کام سر انجام دیتے ہیں، اس میں کاملیت انتہائی درجے کو پہنچی ہوئی ہوتی ہے۔ وہ نہایت احتیاط سے کوئی منصوبہ تشکیل دیتے ہیں جو بے عیب ہوتا ہے۔ جزئیات پر ان کی گہری نظر ہوتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ یہ لوگ تکلیف دہ حد تک نکتہ چیں بھی ہو جاتے ہیں۔ ہر کام میں مین میخ نکالنا یا اپنے عدم اطمینان کا مظاہرہ کرنا ان کی فطرت ثانیہ بن جاتی ہے۔ برے بھلے کی تمیز کرنے کا نہایت عمدہ شعور، نیز تجزیہ کرنے کی غیرمعمولی صلاحیت سنبلہ افراد میں پائی جاتی ہے۔
برج سنبلہ کا نشان دوشیزہ جس کے ہاتھ میں گیہوں کی بالیں ہیں، محبت کی پاکیزگی اور شخصیت کے شرمیلے پن کی نمائندگی کرتا ہے۔ سلیقے اور قرینے کے ساتھ ساتھ ان لوگوں کو صفائی ستھرائی اور حسن ترتیب سے عشق ہے۔ ذہانت اور زیرکی اور محتاط روی کے علاوہ وقت کی پابندی بھی ان کی شخصیت کا خاصہ ہے۔
سنبلہ کا حاکم سیارہ عطارد، قوت اظہار اور ذہانت دونوں کو اجاگر کرتا ہے۔ سنبلہ کا خاکی عنصر شخصیت و کردار میں عملیت، اعتماد، حقیقت پسندی اور تجزیہ کاری کے جوہر پیدا کرتا ہے۔ ان لوگوں کو پھولوں، پودوں سے بھی رغبت ہوتی ہے اور اکثر باغبانی کی طرف متوجہ ہوتے ہیں۔
کبھی کبھی سنبلہ والے صحت کے معاملے میں عجوبہ روزگار ہو سکتے ہیں۔ اس کے بارے میں ان کی تشویش مراق کی حد تک پہنچ سکتی ہے۔ کبھی کبھی ان کو ذہنی پریشانی، تشویش اور اندیشوں کا عارضہ لاحق ہو سکتا ہے۔یہ دنیا کے ان محنت کشوں میں سے ایک ہیں جو چیونٹی کی طرح مسلسل مصروف عمل رہتے ہیں۔ حسن کارکردگی، خاموش خدمت اور دوسروں کی مدد ان کے بہترین اوصاف میں شامل ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ یہ لوگ کام کر کے بے حد لطف اندوز ہوتے ہیں اور بے کاری یا بے شغلی سے انھیں بڑی کوفت ہوتی ہے۔
سنبلہ افراد جسمانی طور پر مضبوط اور توانا ہوتے ہیں اور زندگی کی مشکلات اور پریشانیوں کو برداشت کرنے کی ہمت اور حوصلہ رکھتے ہیں۔ انہیں جلدی غصہ آتا ہے اور خود پر قابو پانے میں کبھی دیر نہیں لگاتے۔ اکثر ان کے غصے کی وجہ یا ان کا چڑچڑاپن کسی کی غلطی یا نامناسب کارکردگی ہوتی ہے۔ سنبلہ افراد کو سمجھنے میں اکثر دوسرے لوگوں کو کچھ دشواری ہو سکتی ہے جس کی وجہ سے ان کے بارے میں غلط رائے قائم کی جا سکتی ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ ان کی محتاط روی دوسروں کو سردمہری یا لاتعلقی محسوس ہوتی ہے۔ عام طور پر وہ رضاکارانہ انداز میں کوئی اطلاع فراہم نہیں کرتے اور حقائق کو پوشیدہ ہی رکھتے ہیں۔ ان کی شخصیت کا یہ پہلو دوسروں کو ان سے بدگمان کر سکتا ہے۔

سنبلہ کا عشرہ اوّل

برجوں کے آئینے میں اپنی شخصیت و کردار، اپنی خوبیوں، خامیوں سے واقف ہونے کے شائق خواتین وحضرات کو چاہیے کہ وہ جس عشرے میں پیدا ہوئے ہوں، اس کا مطالعہ ضرور کریں، تب ہی انہیں اپنی حقیقی خصوصیات سے آگاہی ہوگی۔
برج سنبلہ کے زیراثر اگر آپ 26 اگست سے 2 ستمبر تک پیدا ہوئے ہوں تو آپ کا تعلق سنبلہ کے پہلے عشرے سے ہے، جس پر سیارہ عطارد کے دہرے اور قوی اثرات پڑ رہے ہیں۔ گویا آپ خالص سنبلی خصوصیات کے مالک ہیں۔
سنبلہ کے عشرئہ اوّل کا مرکزی خیال ”نظام کے معمار“ ہے۔ اس عشرے میں پیدا ہونے والے افراد راست باز، دیانت دار اور صاف گو ہوتے ہیں۔ ان میں بعض قائدانہ صلاحیتیں بھی رکھتے ہیں اور وہ اپنی صلاحیتیں یا توانائیاں کسی گروپ یا مقصد کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ یہ لوگ انفرادی طو رپر اپنا کاروبار کرنے میں زیادہ کامیاب نہیں ہوتے، البتہ کچھ لوگ عمدہ رفیق کار، کاروباری شریک یا ساتھی ثابت ہوتے ہیں، جب کہ بعض لوگ نگاہوں کا مرکز بننے سے گریز کرتے ہوئے پس منظر میں رہ کر کسی جماعت یا مقصد کے لیے کام کرنا پسند کرتے ہیں اور یوں گم نام رہ کر آزادی کے احساس سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ اس عشرے میں پیدا ہونے والے کچھ لوگ جو اکیلے کام کرنا پسند کرتے ہیں یا اپنی علیحدہ راہ اختیار کرتے ہیں۔ وہ اکثر دوسروں سے الگ تھلگ اور کٹ کر رہ جاتے ہیں۔
عشرئہ اوّل کے لوگ تحریر اور تقریر کے ذریعے منصوبہ خیال اور طرزفکر کو تفصیل سے بیان کرنا پسند کرتے ہیں۔ وہ عام طور سے اپنی رائے کے حق میں سیکڑوں دلیلیں پیش کرتے ہیں۔ یہ لوگ کسی ایک آئیڈیا طرزفکر سے وابستہ ہو سکتے ہیں یا کسی ایک ہستی کے دیوانے ہو سکتے ہیں۔

سنبلہ بچہ

سنبلہ بچے ذہین اور تیز و طرار ہوتے ہیں لیکن بعض اوقات لکیر کے فقیر بن جاتے ہیں۔ برج سنبلہ کی نمایاں خصوصیات شرمیلا پن ان میں موجود ہوتا ہے۔ ان کی قوت حافظہ اور مشاہدہ بہت عمدہ ہوتی ہے۔ وہ اردگرد کے ماحول میں گہری دل چسپی لیتے ہیں اور جو کام کرتے ہیں اس پر بھرپور توجہ دیتے ہیں۔ یہ حقیقت پسند اور عملی سوچ رکھنے والے بچے اپنے ماحول کو بہتر بنانے کے بارے میں سوچتے رہتے ہیں۔ ان کی دوستی اپنے ہم عمروں میں ان کی ذاتی پسند اور ناپسند کے مطابق ہوتی ہے۔ تجسس، تحقیق اور علم ان کی فطرت کا خاصہ ہے۔ وہ اپنی فطرت کے بارے میں بہت حساس ہوتے ہیں۔ اس حوالے سے ان کے سامنے منفی گفتگو نہیں کرنی چاہیے۔ جب یہ بچے کسی عادت میں مبتلا ہو جائیں تو پھر اس عادت کو ترک کرنا ان کے لیے مشکل ہو جاتا ہے۔
جب یہ بچے اپنے پیروں پر چلنے لگیں تو ان کا خاص خیال رکھنا چاہیے، کیوں کہ اس عمر میں ان کے اندر دوران خون کی کمی، بدہضمی اور آنکھوں سے متعلق امراض پیدا ہونے کا خدشہ رہتا ہے۔ کم عمری میں ان کے ذہن میں کوئی خوف بیٹھ جائے تو امکان ہے کہ وہ بیمار پڑ جائیں۔

سنبلہ کی محبت کے رنگ ڈھنگ

یہ بات تو طے شدہ ہے کہ سنبلہ افراد کا شمار دنیا کے عظیم عاشقوں میں نہیں ہو سکتا۔ دراصل آپ کی محبت اور شادی کا انداز بے حد روایتی ہے۔ آپ جذبہ عشق میں ہوش و حواس سے بے گانہ ہو کر دیوانگی کی حدود کو نہیں چھو سکتے، کیوں کہ آپ کی عقل کی کارفرمائیاں معاملاتِ دل میں بھی غالب رہتی ہیں اور آپ کے نزدیک رومانس یا شادی بھی زندگی کی ایک ضرورت ہے، جسے سود و زیاں سے مبرا ہو کر نہیں دیکھا جا سکتا، لہٰذا آپ اپنے محبوب یا شریک حیات کی ذات میں خوبیوں اور خامیوں کا جائزہ لینے کے بعد ہی کسی پیش قدمی کا فیصلہ کریں گے۔ روایتی عاشقوں کی طرح پہلی نظر کا اندھا عشق آپ کے مزاج اور فطرت کے خلاف ہے۔ آپ گھریلو سکھ اور چین، تحفظ و آرام و آسائش کو ترجیح دیتے ہیں۔ اگرچہ آپ میں ثابت قدمی اور وفاداری کی انتہائی شان دار اور قابل قدر خوبیاں ہیں مگر آپ کی زندگی میں کچھ زیادہ رنگینی یا چاشنی نہیں ہے، البتہ آپ کی ثابت قدمی آگے چل کر آپ کو فائدہ پہنچاتی ہے۔ آپ کے تعلقات پائیدار اور ٹھوس ہوتے ہیں مگر غیرمعمولی نہیں ہوتے۔ آپ اس کی توقع رکھتے ہیں کہ آپ کی شریک حیات میں بھی ایسی ہی ثابت قدمی ہو جیسی آپ میں ہے۔ ایک صاف ستھرا گھر اور مالی طور پر مستحکم زندگی آپ کے نزدیک بے حد اہمیت رکھتی ہے۔
شادی کے بعد اکثر انتہائی نجی نوعیت کے مسائل ازدواجی زندگی میں اختلافات کو جنم دے سکتے ہیں، کیوں کہ محض جنس ہی آپ کی وابستگی کو مستحکم کرنے کے لیے کافی نہیں ہوتی، ذہنی ہم آہنگی بھی ضروری ہے۔ اس حوالے سے کبھی بھی آپ کو نفسیاتی مشورے لینے کی بھی ضرورت پیش آسکتی ہے۔
آپ کو محبت اور شادی کے حوالے سے یہ بات ذہن میں رکھنی چاہیے کہ آپ جس کاملیت کے متلاشی ہیں، درحقیقت اس کا کوئی وجود نہیں ہے اور یہ انسانی کم زوریاں ہی ہیں جن پر دوسروں کو اکثر سب سے زیادہ پیار آتا ہے۔ آپ نہایت اعلیٰ ظرف، شائستہ اور پاکیزہ محبت کرنے کے اہل ہیں۔ جسے اپنا بنتے ہیں یا جسے چاہتے ہیں اس کی خاطر بڑی سے بڑی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرتے، تاہم چوں کہ برج سنبلہ کا نشان دوشیزگی، یعنی کنوارہ پن سے متعلق ہے اور کنوارہ ظاہر ہے کہ تنہا ہوتا ہے، لہٰذا ممکن ہے کہ محبت آپ کو ایک کوہِ گراں معلوم ہو اور آپ کبھی بھی یہ محسوس کریں کہ اس سے بہتر تو تنہا وقت گزارنا ہے۔ بات دراصل یہ ہے کہ اگر آپ ایسی ہستی کو پالیں جس سے آپ کی ذہنی ہم آہنگی ہو تو آپ اس کی خامیوں کو بھی نظرانداز کر دیں گے۔

سنبلہ باپ

ایک باپ کی حیثیت سے آپ انتہائی نکتہ چیں ہیں اور آپ میں برداشت کا مادہ برائے نام ہے، خصوصاً اپنی اولاد کی خامیاں اور غلطیاں آپ کے لیے نہایت تکلیف دہ ہوتی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ آپ بہت کم تعریف اور حوصلہ افزائی سے کام لیتے ہیں۔ گویا اس معاملے میں خاصے کنجوس ہیں۔ آپ اپنے بچوں سے تھوڑی سی سردمہری سے پیش آتے ہیں اور ان سے قدرے الگ تھلگ رہتے ہیں۔ آپ بہت شفیق باپ بھی نہیں ہیں لیکن بہرحال آپ فارغ اوقات میں غیرنصابی سرگرمیوں میں اپنے بچوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور انہیں فعال اور مصروف رکھتے ہیں۔ آپ کو اپنے بچوں سے گھلنے ملنے میں کوئی دشواری نہیں ہوتی۔

سنبلہ ماں

سنبلہ مائیں اپنے بچوں کا بے حد خیال رکھتی ہیں اور نہایت توجہ سے ان کی پیروی کرتی ہیں۔ ایک سنبلہ عورت کے بچے ہمیشہ بے حد صاف ستھرے، بنے سنورے اور بالکل بے داغ نظر آتے ہیں مگر جیسے جیسے ان کے بچے بڑے ہوتے جاتے ہیں، ویسے ویسے اس پر کام کا بوجھ بڑھتا جاتا ہے جو کبھی کم ہونے میں نہیں آتا۔ سنبلہ خواتین کو چاہیے کہ گھریلو کام انجام دینے کا کوئی صحیح طریقہ اپنائیں، تاکہ امور خانہ داری و بچوں کی پرورش ناقابل برداشت بوجھ نہ بنے اور ان کے شوہروں کو ان سے بہت زیادہ بے توجہی کی شکایت پیدا نہ ہو اور ہاں! بچوں پر ہر وقت نکتہ چینی کرنے اور انہیں زچ کرنے سے پرہیز کریں۔ کبھی کبھی آرام کرنے کے لیے وقت نکالا کریں جس کی آپ کو شدید ضرورت ہے۔

برج سبنلہ کا عشرہ دوم

اگر آپ کی پیدائش 3 ستمبر سے 10 ستمبر تک ہوئی ہے تو آپ برج سنبلہ کے دوسرے عشرے سے تعلق رکھتے ہیں جس پر سیارہ زحل کے اثرات پڑ رہے ہیں۔ گویا آپ کی شخصیت سیارہ عطارد اور زحل کی خصوصیات کا دل چسپ امتزاج ہے۔ زحل حدود و قیود، غور و فکر اور صبر و برداشت کی خصوصیات آپ کے اندر پیدا کرتا ہے۔ سنبلہ کے عشرئہ دوم کا مرکزی خیال ”معما“ ہے، لہٰذا اس عشرے میں پیدا ہونے والے سنبلہ افراد کی گہرائی کو ناپنا ان کی تہ تک پہنچنا بہت مشکل ہے۔ ان کے ظاہری تناقص اور عمدہ پُراسرار رویے کی کوئی وضاحت نہیں کی جا سکتی۔ وجہ یہ ہے کہ عشرئہ دوم کے لوگ اکثر اپنی انتہائی ذاتی جدوجہد میں مصروف رہتے ہیں جس کے بارے میں کچھ کہنا یا جس میں حصے دار ہونا بہت مشکل ہے۔ اپنی ذاتی جستجو یا جدوجہد کا بیڑا انہیں تن تنہا اٹھانا پڑ سکتا ہے۔
ذہانت کی طاقت ان لوگوں میں سب سے نمایاں ہوتی ہے اور یہ لوگ اپنے ذہن کو گوناگوں سائنسی، تکنیکی اور عملی سرگرمیوں میں نہایت خوبی سے استعمال کر سکتے ہیں اور عام طور سے اپنی فن کارانہ صلاحیت اور ہنر کو نہایت بلندی پر لے جاتے ہیں۔ ان کے ہاں اپنے کام میں اعلیٰ معیار برقرار رکھنے پر سب سے زیادہ زور ہوتا ہے لیکن ستم ظریفی یہ ہے کہ یہ لوگ اپنے سے کم تر درجے کی اہلیت رکھنے والے لوگوں سے بھی وہی توقعات رکھتے ہیں جو ان کا اپنا معیار ہے اور وہ جب ان کے معیار پر پورے نہیں اترتے تو یہ ان سے ناصرف دور ہو جاتے ہیں بلکہ ایسے لوگ ان کی نہایت سفاکانہ تنقید کا ہدف بھی بنتے ہیں۔
ان لوگوں کی شخصیت کی تکمیل میں پسند اور ناپسند نہایت اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اگر بچپن میں انہیں نظرانداز کیا گیا ہو اور یہ محبت اور شفقت سے محروم رہے ہیں تو جوانی میں یہ دوسروں کے سا تھ و ہی رویہ اپناتے ہیں جو بچپن میں ان کے ساتھ اپنایا گیا تھا۔
عشرئہ دوم کے بعض سنبلہ افراد بظاہر بہت نیک اور شریف لگتے ہیں، لہٰذا لوگوں کو ان کے بارے میں یہ غلط فہمی ہو سکتی ہے کہ یہ تو تر نوالہ ہیں لیکن بہرحال جو بھی انہیں دھوکا دینے کی کوشش کرتا ہے، یہ اس کی غلط فہمی دور کر دیتے ہیں۔
« Last Edit: March 19, 2013, 05:24 AM by Master Mind »

Offline Master Mind

  • 4u
  • Administrator
  • *
  • Posts: 4468
  • Reputation: 85
  • Gender: Male
  • Hum Sab Ek Hin
    • Dilse
    • Email
Re: Virgo (Horoscope) برج سنبلہ
« Reply #2 on: March 19, 2013, 05:25 AM »

اور دلو کا ساتھ

سنبلہ کا عنصر مٹی اور دلو کا ہوا ہے۔ دونوں مخالف عناصر ہیں۔ علم نجوم کے قواعد کے مطابق بھی دونوں کے درمیان کوئی بہتر زاویہ نظر نہیں ہے۔
دلو شخصیت اپنے مثبت پہلوﺅں میں حق گو، دیانت دار، ہم درد، سچائی کا متلاشی، تخلیق کار، وجدانی کیفیات کا حامل، وسیع النظر اور ملنسار، جب کہ اس کی منفی خصوصیات میں متلون مزاجی، انوکھاپن، سنکی یا وہمی ہونا، غیرروایتی اور سرکش، تغیرپذیری اور نااہلیت شامل ہیں۔
سنبلہ اور دلو دونوں ایک دوسرے سے بالکل مختلف شخصیت کے مالک ہیں، لہٰذا دنیا کے بارے میں دونوں کا نکتہ¿ نظر مختلف ہے۔ دلو بڑی آسانی سے سنبلہ کو مشتعل کر سکتا ہے اور دلو کی نظر میں سنبلہ بے حد دقیانوسی ہو سکتا ہے۔ غیرحاضر دماغ دلو کو بمشکل ہی کوئی تاریخ یا نام یاد رہتا ہے جب کہ سنبلہ کے حواس پر تمام جزئیات کا قبضہ ہوتا ہے اور وہ کچھ بھی نہیں بھولتا۔ دوسری چیز منطق ہے۔ سنبلہ افراد منطقی ہوتے ہیں اور دلو منطق کی مزاحمت کرتا ہے۔ دلو بے فکری کی دنیا میںر ہتا ہے اور زندگی کو کھیل تماشا تصور کرتا ہے۔ سنبلہ کے نزدیک زندگی کھیل تماشا نہیں ہے بلکہ نہایت سنجیدہ معاملہ ہے۔ دونوں میں ذہنی ہم آہنگی کا فقدان ہے، سنجیدہ اور عملیت پسند سنبلہ کے نزدیک دلو ایک عجیب و غریب مخلوق، جب کہ دلو کے نزدیک سنبلہ ایک بور، دقیانوسی اور عیب جو شخصیت ہے۔

سنبلہ اور حوت کا ساتھ

سنبلہ مٹی اور حوت پانی ہے۔ دونوں کے عناصر کے درمیان باہم موافقت موجود ہے لیکن دونوں علم نجوم کے قواعد کے مطابق مقابلے کے بروج ہیں۔
حوت شخصیت اپنے مثبت پہلوﺅں میں آزاد خیال، حساس، نرم خو اور ہمدرد، موثر، ترقی پسند، تخیلاتی اور فطرت سے محبت کرنے والی ہے، جب کہ اس کی منفی خصوصیات میں مبہم انداز، ڈھلمل یقینی، سست روی، کبھی کبھی بے پرواہی اور عدم توازن، بے عملی اور کچھ معماتی کیفیات شامل ہیں۔ سنبلہ اور حوت کی جوڑی ایک مشکوک شراکت ہے۔ یہ انتہائی کامیاب بھی ہو سکتی ہے اور ناکام بھی۔ سنبلہ بے حد سلیقہ شعار، منظم اورمحتاط لوگ ہوتے ہیں، جب کہ حوت بے حد حساس، تخیل پرست اور شاعرانہ مزاج کے حامل ہوتے ہیں۔ ان کا تنظیمی پہلو کم زور رہتا ہے، حالاں کہ وہ اپنی بیرونی بے ترتیبی اور بدسلیقگی میں بھی بڑے پُرسکون نظر آتے ہیں۔ سنبلہ نفاست اور حسنِ ترتیب میں اپنا ثانی نہیں رکھتا۔ حوت کے مقابلے میں سنبلہ قدامت پسندانہ سوچ کا حامل ہوتا ہے، جب کہ حوت ایک جوش اور جذبے کے تحت خواب دیکھتا ہے۔ ان دونوں کا مزید تجزیہ اس حقیقت کی طرف رہنمائی کرتا ہے کہ ان دونوں کی رفاقت میں نہ تو ہم آہنگی ہے اور نہ ہی مسرت کا پہلو۔ حوت سنبلہ کی نکتہ چینی سے گھبرا کر اس سے دور بھاگ سکتا ہے۔ حوت کی فضول خرچی سنبلہ کو تشویش میں مبتلا کر سکتی ہے۔ دونوں اگر ایک دوسرے کے اختلافی پہلوﺅں کو نظرانداز کر سکیں تو یہ تعلق کامیاب ہو سکتا ہے۔
سنبلہ کا عشرہ سوم

11 ستمبر سے 18 ستمبر تک پیدا ہونے والوں کا تعلق برج سنبلہ کے تیسرے عشرے سے ہے۔ اس عشرے پر سیارہ زہرہ اثرانداز ہے، لہٰذا اس عشرے میں پیدا ہونے والے افراد سیارہ عطارد کے ساتھ سیارہ زہرہ کے اثرات کا ایک شان دار امتزاج ہے۔ عطاردی ذہانت کے ساتھ زہروی جمالیاتی ذوق اور ہم آہنگی اس عشرے میں پیدا کر دیتی ہے۔
سنبلہ کے تیسرے عشرے کا مرکزی نکتہ خیال ”لفظ پرست“ ہے۔ گویا اس عشرے میں پیدا ہونے والے افراد ادب و فن سے خصوصی دل چسپی رکھتے ہیں۔ ان لوگوں میں بلا کا ذہنی نکھار اور امتیاز کرنے کا غضب کا شعور ہوتا ہے۔
سنبلہ کے عشرئہ سوم والوں کو اپنے لیے جس چیز کی ضرورت ہوتی ہے، وہ اسے طلب کرتے ہوئے جھجکتے یا شرماتے نہیں ہیں۔ انہیں اس بات سے کوئی دل چسپی نہیں ہوتی کہ دوسروں کو کیا زیب دیتا ہے، بلکہ اس بات سے سروکار ہوتا ہے کہ انہیں کیا زیب دیتا ہے۔ اگرچہ یہاں سنبلہ کی فرض شناسی، خدمت گزاری اور تابع داری کا پہلو نمایاں نہیں ہے لیکن اس سے وہ تاثر ہرگز نہیں ابھرتا کہ یہ لوگ محض دولت کے بھوکے اور سردمہر ہوتے ہیں اور نہ ہی یہ تاثر ابھرنا چاہیے۔ حقیقت تو یہ ہے کہ وہ ابھی دوسروں کی طرح محبت دینے کی ضرورت محسوس کرتے ہیں۔ ان میں اپنے اور دوسروں کے احساسات کے معیار میں تمیز کرنے کا گہرا شعور ہوتا ہے لیکن اگر ان کے جذبات کے مرکز میں خلل واقع ہو جائے تو ان کا توازن بگڑ سکتا ہے۔ ان میں چیزوں کو جوں کا توں قبول کرنے کا رجحان پایا جاتا ہے اور وہ اپنے دانش مندانہ پہلو کی پُرجوش حمایت کرتے ہیں۔ خودترسی کے جذبے اور خودتنقیدی کے فقدان سے انہیں بہت نفرت ہوتی ہے، لہٰذا وہ ان لوگوں سے بالخصوص بڑی سختی سے پیش آتے ہیں جو اپنی خامیوں کو پروان چڑھانے میں مگن رہتے ہیں۔ یہ ان لوگوں کو کبھی بھی معاف نہیں کرتے جنہوں نے ان سے کبھی غداری کی ہو یا ان کے منصوبوں کو سبوتاژ کیا ہو۔
ابتری، بے ترتیبی، بدسلیقگی اور انتشار سے نفرت اور بے زاری سے قطع نظر ان کی خصوصیات میں نفاست اور ترتیب، سلیقہ اور قرینہ شامل ہے۔ دوسرے لفظوں میں نفاست، سلیقہ اور حسن ترتیب ان پر ختم ہے۔ ان کی ایک اور مثبت خوبی خوداعتمادی بھی ہے۔ بہرحال وہ اپنے آئیڈیاز کو نافذ کرنے میں تقریباً بے رحم اور سنگ دل ہو سکتے ہیں اور اکثر بڑی چابک دستی سے اپنی تیز فہمی کو بروئے کار لاتے ہیں۔

سنبلہ شوہر

ایک سنبلہ مرد اپنے بیوی بچوں کے لیے آرام دہ گھر اور دیگر ضروریات زندگی فراہم کرتا ہے۔ وہ اپنے گھر میں سلیقہ اور حسن ترتیب پر بہت زور دیتا ہے۔ اس طرح وہ اپنی بیوی سے بھی سلیقہ مندی اور نظم و ضبط کی پابندی کا تقاضا کرتا ہے، البتہ جذبہ¿ محبت کے اظہار میں وہ سردمہر اور بخیل ہو سکتا ہے۔ بعض سنبلہ افراد جن کے انفرادی زائچے میں ان کا اپنا سیارہ عطارد کم زور ہو، چڑچڑے، عیب جو، جھگڑالو اور گڑے مردے اکھاڑنے والے ہو جاتے ہیں۔ ایسے لوگ گھریلو اخراجات میں بھی سخت کنجوس ثابت ہوتے ہیں۔
شریک حیات کا انتخاب سنبلہ افراد کے لیے ایک مشکل مرحلہ ہے جو کبھی آسانی سے طے نہیں ہوتا۔ دراصل ان کی کاملیت پسند فطرت انہیں ہمیشہ عدم اطمینان اور شک و وہم میں مبتلا رکھتی ہے۔ شادی کے بعد بھی ان کا مستحسن ذہن شریک حیات کی سرگرمیوں اور گھریلو ماحول کا باریک بینی سے تجزیہ کرتا رہتا ہے۔ عموماً یہ لوگ کسی جذباتی لہر کے تحت شریک حیات کا انتخاب نہیں کرتے بلکہ وہ اپنی پسند کی لڑکی میں تمام خوبیوں اور خامیوں کا جائزہ لینے کے بعد شادی کا فیصلہ کرتے ہیں۔

سنبلہ اور قوس کا ساتھ

سنبلہ کا عنصر مٹی اور قوس کا آگ ہے۔ دونوں عناصر کے درمیان کوئی وجہ یگانگت نہیں ہے۔ علم نجوم کے قواعد کی رو سے دونوں کے درمیان ایک اختلافی زاویہ نظر موجود ہے۔
قوس شخصیت اپنے مثبت پہلوﺅں میں بے خوف اور بے تکلف، صاف گو، حوصلہ مند، آزاد، متجسس، عقل مند، فراخ دل، آرزو مند اور فطرت پسند ہے، جب کہ اس کی منفی خصوصیات میں شیخی، خود پسندی، ضرورت سے زیادہ پُراعتمادی، مبالغہ آرائی کی عادت، بے تکا پن، ارتکاز سے عاری، ناشائستہ اور بے اصولی نمایاں ہیں۔
سنبلہ اور قوس ایک دوسرے کے لیے ہرگز موزوں نہیں ہیں۔ قوس کو سنبلہ بہت تنگ مزاج اور طناز لگے گا اور سنبلہ کو قوس نہایت غیرمحتاط اور بے صبر نظر آئے گا۔
سنبلہ کو طریقہ، قرینہ اور حسن ترتیب پسند ہے اور وہ تجزیہ اور ناپ تول کر کے درستی اور کاملیت کی شدید کوشش کرتا ہے۔ اس کے بالکل برعکس قوس آزادی کا متوالا ہے اور عام معاملات میں سنبلہ کی بے احتیاط پسندی خاطر میں نہیں لاتا۔ اسے اپنی من مانی کرنے میں مزہ آتا ہے۔ قوس بہت خوش مزاج، نڈر اور ایک طرح کا آوارہ گرد ہے لیکن اگر یہ دونوں ایک دوسرے کو اچھی طرح سمجھ کر اور ایک دوسرے کی فطرت سے واقف ہو کر باہمی رشتے استوار کریں تو یہ ایک زبردست رفاقت بن سکتی ہے، کیوں کہ دونوں ہی ایک دوسرے سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔ اگر دونوں میں ایک دوسرے کو الاﺅنس دینے اور ایک دوسرے سے سیکھنے کا جذبہ نہ ہو تو یہ جوڑی کامیاب نہیں رہے گی
[/c]

Offline Master Mind

  • 4u
  • Administrator
  • *
  • Posts: 4468
  • Reputation: 85
  • Gender: Male
  • Hum Sab Ek Hin
    • Dilse
    • Email
Re: Virgo (Horoscope) برج سنبلہ
« Reply #3 on: March 19, 2013, 05:26 AM »

اور جدی کا ساتھ

دونوں کا عنصر مٹی ہے اور علم نجوم کے قواعد کے مطابق دونوں کے درمیان موافقت اور پسندیدگی کا زاویہ¿ نظر موجود ہے۔ جدی شخصیت اپنے مثبت پہلوﺅں میں عملی اور کارگزار، مستقل مزاج، مفید اور مددگار، منطقی اور محنتی، باکردار، خاموش طبع، الگ تھلگ ہے جب کہ اس کی منفی خصوصیات میں شک و بدظنی، سردمہری، خودغرضی اور مزاحمت، یاسیت پسندی، ضد اور خودسری، زودرنجی شامل ہے۔ سنبلہ اور جدی کی جوڑی غیرمعمولی مضبوط اور فائدہ مند ثابت ہوتی ہے اور یکساں طور پر دونوں ہی کے لیے سودمند بھی ہے۔ دونوں بروج فطری طور پر ایک دوسرے کو سمجھتے ہیں اور دونوں کو اپنی تنہائیوں پر ترس آتا ہے۔ جی ہاں! دونوں میں سے ہر ایک بظاہر یکا و تنہا ہے مگر تنہائی کا یہ لبادہ ان کے باطنی شرمیلے پن کو چھپانے کے لیے ایک ڈھال ہے۔ وہ کسی کو اپنے باطن کا غیرمحفوظ پہلو دکھانا نہیں چاہتے۔ سنبلہ سمجھتا ہے کہ بکری(جدی) ایک عمدہ پالتو جان ور ہے اور بکری بھی اس کے جواب میں ایسے ہی احساسات کا اظہار کرتی ہے، لہٰذا دونوں میں فوراً دوستی ہو جاتی ہے۔ دونوں پیسے کی بڑی قدر کرتے ہیں۔ وہ کبھی اسے ضائع نہیں کرتے۔ سنبلہ اور جدی دونوں ہی زندگی کو بہت سنجیدگی سے لیتے ہیں۔ ان کا شرمیلا پن انہیں مقناطیس کی طرح ایک دوسرے کی طرف کھینچتا ہے اور انہیں یک جا کر دیتا ہے۔

سنبلہ اور حمل کا ساتھ

سنبلہ کا عنصر مٹی اور حمل کا آگ ہے۔ دونوں کے درمیان کوئی تعلق خاص نہیں ہے۔ علم نجوم کے قواعد کی رو سے بھی ان دونوں کے درمیان موافقت کا زاویہ نظر نہیں بنتا۔
حمل شخصیت اپنے مثبت پہلوﺅں میں اضطراری، باصلاحیت، پہل کار، پُرجوش، باہمت، بے خوف، سرگرم اور واضح تصورات کا حامل ہے، جب کہ اس کی منفی خصوصیات میں خودغرضی، غرور، خودبینی، بے صبراپن، ظلم و تشدد، حسد، غلبہ پسندی شامل ہے۔
سنبلہ اور حمل ایک دوسرے سے اتنے ہی مختلف ہیں جتنا کہ دن و رات۔ حمل کی زندگی پر دل کی حکمرانی ہے، جب کہ سنبلہ صرف دماغ پر یقین رکھتا ہے اور یہ دن دونوں کے مابین اختلافات کا ایک طویل فہرست کا نقطہ آغاز ہے۔ حمل سراپا جذبات ہے۔ وہ صرف اپنے جذبات پر بھروسا کرتا ہے اور جذبات کی چھاﺅں میں زندگی بسر کرتا ہے۔ باالفاظ دیگر جذبات ہی اس کا سرچشمہ حیات ہے۔ سنبلہ حقیقی جذبات اور احساسات کو شک کی نظر سے دیکھتا ہے۔ وہ صحیح معنوں میں عملیت پسند ہے۔ حمل والے صحت کے معاملے میں بے پروا واقع ہوتے ہیں لیکن شاذ و نادر ہی بیمار پڑتے ہیں، جب کہ سنبلہ کو ہمیشہ اپنی صحت کی طرف سے فکر لاحق رہتی ہے اور انہیں کوئی نہ کوئی عارضہ لاحق رہتا ہے۔ ایک بیماری سے نجات ملتی ہے تو دوسری آدبوچتی ہے۔ یہ درست ہے کہ دونوں ایک دوسرے کی مدد کرنے میں ایک لمحے کی بھی تاخیر نہیں کرتے۔ دونوں روح کی پاکیزگی کے آرزومند ہیں اور ایک نصب العین رکھتے ہیں مگر شفاف سچائی کی تلاش میں الگ الگ راستے پر گامزن ہو جاتے ہیں۔

سنبلہ اور ثور کا ساتھ

دونوں کا عنصر مٹی ہے اور علم نجوم کے قواعد کے مطابق دونوں بروج دوستی کا زاویہ نظر رکھتے ہیں۔
ثور شخصیت اپنے مثبت پہلوﺅں میں قابل اعتماد، عملی، فراخ دل، مستحکم، وفادار اور فن کارانہ صلاحیتوں کی مالک ہے، جب کہ اپنی منفی خصوصیات میں ضدی، متعصب، اکھڑ اور خشک، سست اور تن آسان، تنگ نظر، دوسرے کو تابع رکھنے کا متمنی ہے۔
سنبلہ اور ثور کی رفاقت شان دار ہوگی۔ دونوں ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں۔ سنبلہ تمام کام نہایت خوبی، مہارت اور باریکی سے انجام دے سکتا ہے۔ ثور اس کا بہترین مددگار اور ہم سفر ثابت ہو سکتا ہے۔ دونوں ایک نہایت مضبوط اور مستحکم رفاقت کے فروغ کو بنیاد فراہم کرسکتے ہیں۔۔ ثور نہایت طاقت ور اور قابل بھروسا ہے اور سنبلہ اپنی دنیاوی ضروریات، یعنی عملیت پسندی کو مکمل طور پر پسند کرتا ہے۔ دونوں ایک ہی زبان بولتے ہیں۔ یہ دونوں خاکی بروج نہایت خود انحصار، محتاط اور چوکنا ہیں۔ انہیں ایک انجانا خوف لاحق رہتا ہے لیکن یہ ایک دوسرے سے خوش اور مطمئن رہتے ہیں۔
سنبلہ بیوی

سنبلہ لڑکی شادی کے بعد ایک بہترین شریک حیات ثابت ہوتی ہے۔ ازدواجی زندگی کو وہ ایک قانونی شراکت سمجھتی ہے۔ اپنی ازدواجی اور گھریلو زندگی کے بارے میں اس کے احساسات نہایت ذمے دارانہ ہوتے ہیں۔ گھریلو کاموں اور خاندانی فرائض کی انجام دہی کو وہ بہت خوش اسلوبی سے اور مشینی انداز میں کرتی ہے۔ اس کا گھر صاف ستھرا، حسن ترتیب کا آئینہ دار نظر آتا ہے اور گھر کی ہر چیز بے داغ اور نئی معلوم ہوتی ہے۔
سنبلہ بیوی کو آپ اکثر گھر کے کسی نہ کسی کام میں مصروف ہی پائیں گے یا پھر وہ کسی نہ کسی گھریلو یا دفتری کام کی وجہ سے فکرمند ہوگی، کیوں کہ اس کے کام ختم ہونے کا نام ہی نہیں لیتے۔ گھر میں موجود کسی خرابی یا خامی کو نظرانداز ہی نہیں کرتی۔ بعض حالات میں ممکن ہے کہ وہ ہنگامہ پرور، نکتہ چیں اور تازہ دم ہو جائے یا کفایت شعاری اور کنجوسی کی حدود میں داخل ہو جائے۔
اپنی جذباتی زندگی میں سنبلہ بیوی روایت پرست ہوتی ہے۔ گہرے، پُرجوش، جذباتی اظہار کا فقدان اور دلی تعلقات میں سردمزاجی کا عنصر اس برج میں پایا جاتا ہے۔ وہ جذبات کے آزادانہ اظہار پر قابو رکھتی ہے۔ ایک بہت ہوشیار اور فن کار شوہر ہی اس کے جذباتی رویوں میں تبدیلی لا سکتا ہے۔
اگر سنبلہ بیوی کے انفرادی پیدائشی زائچے میں خاکی عنصر کا غلبہ ہو تو یہ سردمزاجی اس قدر بڑھ سکتی ہے کہ شوہر اس سے بے زار رہنے لگے اور وہ خود بھی دوسروں سے تعلقات میں مشکلات محسوس کرے لیکن اس کے برعکس اگر آبی یا آتشی عنصر کی زیادتی ہو تو صورت حال تبدیل ہو سکتی ہے۔

سنبلہ اور میزان کی حد اتصال

سنبلہ دائرة البروج کا چھٹا برج ہے اور میزان ساتواں۔ 19 ستمبر سے 24 ستمبر تک کا عرصہ ان دونوں بروج کے کناروں کا اتصالی عرصہ کہلاتا ہے۔ اس عرصے میں پیدا ہونے والے افراد دونوں برجوں کی ملی جلی خصوصیات کے حامل ہوتے ہیں۔ یہ نہ مکمل طور پر سنبلہ ہوتے ہیں نہ میزان ، بلکہ ان کی شخصیت دو بالکل ہی مختلف متضاد لیکن متصل بروج کے اثرات کی وجہ سے اختلافی، نزاعی اور آپس میں گتھم گتھا ہونے والے عناصر کی حامل ہوتی ہے۔ بہرحال اس سنگم پر پیدا ہونے والوں کی شخصیت میں یہ اختلافات اور تضادات مرکزی موضوع ”حسن“ میں پوری طرح ضم ہو سکتے ہیں، کیوں کہ سنبلہ اور میزان دونوں ہی کا تعلق ذوق اور جمالیاتی آدرشوں کے معاملات سے ہے۔ سنسنی خیز اور ہیجان انگیز سوچ کے حامل ان لوگوں کے جذباتی اور وجدانی پہلوﺅں میں گہرائی کا فقدان ہو سکتا ہے اور ان میں سے بعض کو لوگ سطحی قسم کا فرد سمجھ سکتے ہیں۔
اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ لوگ ظاہری حسن کے شیدا ہوتے ہیں اور انہیں صرف اسی سے دل چسپی ہوتی ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ اس عرصے میں پیدا ہونے والے لوگ دراصل اپنی ہی باطنی بصیرت کی ایک مکمل ظاہری تصویر دیکھنے کے متلاشی ہوتے ہیں جو ان کے اندر واقع بڑی گہری جگہ سے ابھرتی ہے۔
جیسا کہ بیان کیا گیا ہے کہ اس عرصے میں پیدا ہونے والے اکثر حسن اور حسیات کی جستجو میں مگن ہو جاتے ہیں۔ شاید وہ پُرکشش لوگوں، فنون، نادر و نایاب یا بیش قیمت چیزوں کی طرف کھنچتے ہیں یا پھر اپنے آپ کو اپنے گھر کے افراد کو، رہائش کو یا اپنی طرز زندگی کو بالعموم زیادہ جمالیاتی اور پُرکشش بنانے کے خواہش مند ہوتے ہیں۔
سنبلہ اور میزان کے اس سنگم پر پیدا ہونے والے افراد کی ساخت یا بناوٹ دو سمتوں یا دو حصوں پر مشتمل ہے۔ رویہ اور سوچ کا عمل سنبلہ کی معقولیت پسندی اور امتیاز کرنے کی خصوصیت، میزان کی زندہ دلانہ معاشرتی خوبیوں میں مدغم ہو گئی ہیں۔ یہ لوگ خوش بھی کرتے ہیں اور دباﺅ بھی ڈالتے ہیں۔ حمایت بھی حاصل کرتے ہیں اور تنقید بھی کرتے ہیں۔ شخصیت و مزاج کے اس تضاد کی وجہ سے یہ نت نئے مسائل کا شکار ہو سکتے ہیں۔ اکثر و بیشتر حسن و دل کشی، نکتہ چینی اور اعتراضات کی یک جائی ان میں نظر آتی ہے۔

سنبلہ اور جوزا کا ساتھ

سنبلہ کا عنصر مٹی اور جوزا کا ہوا ہے۔ مٹی اور ہوا کے درمیان مخالفت ہے۔ علم نجوم کے قواعد کے مطابق لوگوں کے درمیان ایک مخالف زاویہ نظر موجود ہے۔
جوزا شخصیت اپنے مثبت پہلوﺅں میں حاضر جواب اور خوش طبع، ذہین اور سرگرم، ہمہ گیر، مصلحت اندیش اور باتدبیر ہے، جب کہ اس کے منفی پہلوﺅں میں تذبذب، بے ترتیبی، خودپرستی، بے پروائی، ڈھلمل یقینی وغیرہ شامل ہیں۔
سنبلہ اور جوزا اگرچہ دونوں سیارہ عطارد ہی کے بروج ہیں لیکن دونوں ایک دوسرے سے بالکل مختلف ہیں۔ عام میل جول اور دوستی کا جہاں تک تعلق ہے، سنبلہ ایک جوزا شخصیت کو اس کی زندہ دلی، خوش مزاجی، بذلہ سنجی اور تیز فہمی کی بنا پر بہت پسند کرتا ہے، کیوں کہ سنبلہ خود بہت متین اور سنجیدہ ہے، لہٰذا جوزا کی پُرمزاح باتوں سے اس کا دل بہلتا ہے لیکن محض دو قدم ساتھ چلنے کے بعد ان کے بنیادی اختلافات ابھر کر سامنے آجاتے ہیں۔ سنبلہ عملیت پسند ہے، جب کہ جوزا بیش تر وقت خواب و خیال کی دنیا میں رہتا ہے۔ سنبلہ کو تغیر اور تبدل وغیرہ کی کوئی پروا نہیں مگر ہوائی جوزا کے نزدیک زندگی مسلسل تغیر اور تبدل کا نام ہے۔ اس کے لیے تبدیلی بہت ضروری ہے۔ ذہن کی تبدیلی، دل کی تبدیلی۔
سنبلہ کو ترتیب و نفاست بہت پسند ہے۔ جوزا کا خانہ ان دونوں صفات سے اکثر خالی ہے۔ سنبلہ کے جذبات کو بہت آسانی سے ٹھیس لگ جاتی ہے اور وہ اس ٹھیس کو مدتوں فراموش نہیں کر پاتا جب کہ جوزا ایسی باتوں کا عارضی اثر لیتا ہے، لہٰذا یہ جوڑی زیادہ دیرپا نہیں ہوتی۔

سنبلہ اور سرطان کا ساتھ

یہ مٹی اور پانی کا ساتھ ہے۔ دونوں عناصر ایک دوسرے سے موافقت رکھتے ہیں۔ علم نجوم کے قواعد کے مطابق دونوں کے درمیان موافق زاویہ نظر موجود ہے۔ سرطان شخصیت اپنے مثبت پہلوﺅں میں محکم، حساس، موثر، ہم درد، وفادار اور تصوراتی ہے، جب کہ اس کے منفی پہلوﺅں میں موجی پن، نمایاں احساس کم تری، پس و پیش، کینہ، یاسیت اور زودرنجی شامل ہیں۔ سنبلہ اور سرطان کی رفاقت بہت شان دار ہے۔ سنبلہ کو سرطان سے بہت فائدہ پہنچتا ہے۔ دونوں کو تحفظ چاہیے۔ دونوں ایک طرح سے تنگ نظر، قدامت پسند اور مہربان ہیں۔ دونوں بچت کر سکتے ہیں اور مستقبل کو محفوظ بنا سکتے ہیں۔ ان دونوں کو ایک ہی ڈراﺅنا خواب پریشان کر سکتا ہے کہ اگر کل پیسہ نہیں ہوگا تو کیا ہوگا؟ سنبلہ کو سرطان کی ممتا بھری محبت اور تحفظ چاہیے اور سرطان کو سنبلہ کی پُرسکون ٹھنڈک، حسن ترتیب، سلیقہ اور قرینہ بھاتا ہے لیکن مسئلہ اس وقت کھڑا ہو سکتا ہے جب سرطان سنبلہ پر اپنی ملکیت جتانے لگے اور یہ بھول جائے کہ سنبلہ کو اپنی آزادی اور خلوت بہت عزیز ہے۔ درحقیقت سرطان بھی بے حد انفرادیت کا حامل اور گھنا ہے۔ سنبلہ اس کی غالب آنے، قبضہ جمانے کی خواہش پر سخت ردعمل کا اظہار کر سکتا ہے۔ اس کی سخت تنقید کیکڑے کو واپس اس کے خول میں بند کر سکتی ہے۔ بہرحال اگر دونوں ایک دوسرے کو سمجھ لیں تو بہت کامیاب جوڑی ثابت ہوگی۔

سنبلہ اور اسد کا ساتھ

سنبلہ کا عنصر مٹی اور اسد کا آگ ہے۔ دونوں کے درمیان کوئی تعلق خاطر نہیں ہے۔ دائرة البروج میں یہ دونوں جڑواں بروج ہیں، لہٰذا دونوں کے درمیان کوئی زاویہ نظر نہیں ہے۔ اسد شخصیت کے مثبت پہلوﺅں میں فراخ دلی، رکھ رکھاﺅ، محبت اور ہم دردی، وفاداری، نرم دلی، خود شناسی، شاہانہ انداز اور ڈرامائی طور طریقے ہیں، جب کہ منفی پہلوﺅں میں شیخی، خودپسندی، بے صبراپن، غرور اور اناپرستی، شدت پسندی اور ضرورت سے زیادہ پُراعتمادی شامل ہیں۔ اسد کا ڈرامائی پہلو سنبلہ پر کچھ زیادہ ہی بھاری پڑ سکتا ہے۔ سنبلہ چاہتا ہے کہ اسے سکون اور آشتی سے رہنے دیا جائے۔ وہ خاموشی اور سکوت کو پسند کرتا ہے۔ اسے اسد کے ڈرامائی اندا زمایوس کر سکتے ہیں۔ دوسری طرف سنبلہ کا بے حد محتاط رویہ اسد کی آزاد روح کو اذیت پہنچا سکتا ہے، لہٰذا یہ رفاقت ناپسندیدگی میں تبدیل ہو سکتی ہے۔ اسد کو سنبلہ کی مسلسل تنقید اور نکتہ چینی، درست تجزیہ کاری اور اصلاح پسندی پاگل کر سکتی ہے۔ سنبلہ بھی اسد کے حاکمانہ رویے سے متنفر ہو سکتا ہے۔ وہ اسد کی ہر خواہش پر سر تسلیم خم نہیں کر سکتا، لہٰذا اس جوڑی کو خوش گوار اور کامیاب نہیں کہا جا سکتا۔

[/c]