Author Topic: Capricorn (Horoscope) برج جدی  (Read 2316 times)

0 Members and 1 Guest are viewing this topic.

Offline Master Mind

  • 4u
  • Administrator
  • *
  • Posts: 4468
  • Reputation: 85
  • Gender: Male
  • Hum Sab Ek Hin
    • Dilse
    • Email
Capricorn (Horoscope) برج جدی
« on: November 22, 2010, 04:49 AM »
رج جدی
یہ دائرئہ بروج کا دسواں برج ہے اور خاکی تکون کا تیسرا رکن۔ ماہیت کے اعتبار سے منقلب۔ انسانی جسم میں جوڑ اور گھٹنے اس سے منسوب ہیں۔ مادی خواہشات، جاہ طلب اور عاقبت اندیشی اس کا خاصہ ہیں۔ برج جدی کے زیراثر پیدا ہونے والے افراد اعلیٰ درجے کے منتظم اور قائدانہ صلاحیت رکھتے ہیں۔ وہ اچھی دماغی قوتوں کے مالک، نکتہ رس اور عمدہ سوجھ بوجھ رکھتے ہیں۔ محنت اور استقامت کے ساتھ اپنے مقصد کے حصول کی جدوجہد میں مصروف رہتے ہیں۔ ان میں ترقی کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کی صلاحیت ہوتی ہے اور ان کی موقع شناسی انہیں اکثر اونچے عہدوں پر پہنچا دیتی ہے۔ وہ کسی کا محکوم اور پابند بن کر رہنا پسند نہیں کرتے۔ جوکام بھی کریں اس میں وہ خود ہی راہ بر اور سربراہ بننا چاہتے ہیں اور اس میں کسی اور کی رہبری یا بالادستی پیدا ہو جائے تو اس کام سے ان کی دل چسپی تقریباً ختم ہو کر رہ جاتی ہے۔

برج جدی کا طر ہامتیاز
جدی شخصیت کے مالک افراد(خواتین و مرد) بنیادی طورپر عملیت پسند، کارگزار، مستقل مزاج، معاون اور مضبوط کردار رکھتے ہیں۔ یہ لوگ محنتی، کم گو اور کسی حد تک تنہائی پسند ہوتے ہیں۔ ان کا منطقی ذہن صرف دلیل سے ہی مطمئن ہو سکتا ہے۔
جدی شخصیت کے منفی پہلو شک و بدظنی، سردمہری، خودغرضی، مزاحمت پسندی، یعنی روک ٹوک، ضد اور کٹ حجتی، ناراضی، یاسیت پسندی اور غیرجذباتی انداز فکر ہیں۔
مثبت یا منفی پہلوﺅں میں کمی یا زیادتی کسی بھی جدی مرد یا عورت کے انفرادی زائچہ پیدائش میں کچھ دوسرے عوامل پر انحصار کرتی ہے۔ اگر ذاتی پیدائشی زائچے میں سیارے سعد، باقوت اثر دے رہے ہوں تو مثبت خصوصیات نمایاں ہوں گی اور منفی پہلوﺅں میں کمی واقع ہوگی جب کہ اس کے برعکس صورت میں منفی پہلو نمایاں ہوں گے اور مثبت خصوصیات دب جائیں گی۔

جدی شخصیت و کردار
جدی افراد میں ضرورت سے زیادہ بلند حوصلگی، بے انتہا انتظامی صلاحیتیں اور بہت زیادہ ہمت اور کام کرنے کا جذبہ ہوتا ہے۔ برج جدی کا حاکم سیارہ زحل ان خصوصیات کا مظہر ہے لیکن ساتھ ہی یہ سیارہ بڑا آزمائش طلب بھی ہے، اس لیے عموماً معاملات دل میں جدی افراد کو نکما بنا دیتا ہے۔ یہ لوگ کافی حد تک خودشناسی یا خودپسندی اور اپنی ذات کی محویت کے جذبات میں گھرے رہتے ہیں اور یہی محویت ان کی زندگی کو کسی حد تک تکلیف دہ یا مشکل بنا دیتی ہے۔
سیارہ زحل بنیادی طور پر حدود و قیود اور پابندی کے اثرات کا حامل ہے۔ اس کے اثرات کے تحت برج جدی زندگی کے مختلف ادوار میں طرح طرح کی آزمائشوں سے گزرتے ہیں اور یوں وہ خود کو کسی حد تک محدود رکھتے ہیں لیکن ساتھ ہی ساتھ یہ اثرات جدی افراد میں اپنے معاصرین یا مخالفین کے مقابلے میں زیادہ کامیابیوں کا حوصلہ دیتے ہیں جو بالآخر منافع بخش ثابت ہوتا ہے۔ اب یہ اور بات ہے کہ یہ سارا عمل خاصا سست رفتار ہوتا ہے اور راہ میں آنے والی رکاوٹیں اور مزاحمتیں جدی افراد کو ایسی کیفیات کا عادی بنا دیتی ہیں جن کے نتیجے میں وہ بہت روایت پسند اور قدامت پرست بھی ہو سکتے ہیں۔ نتیجتاً ان میں کھل کر آزادی سے کوئی کام کرنے کی ہمت نہیں ہوتی بلکہ بعض اوقات تو یہ لوگ ضرورت سے زیادہ ہی محتاط ہو جاتے ہیں۔ ان سب باتوں کانتیجہ یہ ہوتا ہے کہ اکثر جدی افراد زندگی کی بہت سی نعمتوں اور رنگینیوں سے محروم رہ جاتے ہیں۔
برج جدی چوں کہ دائرئہ بروج کا دسواں برج ہے اور زندگی میں تگ و دو، قوت، حاکمیت، جاہ پسندی، پیشہ ورانہ حیثیت اور سخت محنت اس سے منسوب ہے اور ان خصوصیات کی وجہ سے ان لوگوں کو دولت کے حصول میں مشکلات پیش نہیں آتیں۔ دولت کے حصول کے لیے انہیں کوئی بھی کام مشکل محسوس نہیں ہوتا مگر ساتھ ہی ساتھ بعض اوقات یہ لوگ قوت و اقتدار کے حصول کی خاطر بے اصولی اور ظلم کی حد تک جا سکتے ہیں۔ ان کے مزاج میں کسی حد تک بے یقینی پائی جاتی ہے اور یہ دوستوں کے ہجوم یا محفلوں سے کتراتے ہیں۔ دوسروں سے آسانی سے گھلتے ملتے بھی نہیں ہیں۔ اس کے علاوہ ان کا رویہ بعض اوقات کام اور کھیل دونوں میں بڑا ”غیرمتعلق“ سا ہو جاتا ہے، یعنی ابھی یہ جس معاملے میں نہایت سرگرمی سے شریک تھے، اچانک اس سے اپنی واضح لاتعلقی کا اعلان کر دیں گے۔

قوس اور جدی کی حد اتصال
اگر آپ کی تاریخ پیدائش 19 دسمبر سے 25 دسمبر تک ہے تو آپ برج قوس اور جدی کی اتصالیسرحد پر پیدا ہوئے ہیں، یعنی آپ نے دونوں بروج کے مشترکہ اثرات قبول کیے ہیں۔ ایسے افراد دل، دماغ، جسم اور روح کے درمیان پھیلاﺅ اور پابندی، آزادی اور حدود و قیود وغیرہ کی جنگ میں گھرے ہوئے ہوتے ہیں، یعنی بہ قول غالب ”ایماں مجھے روکے ہے تو کھینچے ہے مجھے کفر“ کی مثال ان پر صادق آتی ہے۔ یہ ایک ایسا متضاد اور متنوع مرحلہ ہے جس کے ذریعے ایک نئی دنیا تخلیق پا سکتی ہے یا ایک نیا نظام پیدا ہو سکتا ہے۔ ایسے لوگ ایک نئے توازن اور خوش گوار تعلق کے لیے کوشش میں مصروف ہوتے ہیں۔ اس نئے انداز یا نئی کوشش کا مطلب مکمل طور پر آزادی پر غلبہ پانا ہوتا ہے۔ اکثر ان معاملات میں خوش نصیبی یا بہترین ذہنی صلاحیتیں آپ کی مددگار ثابت ہوتی ہیں۔ آپ کی قسمت میں ضرورت کے مطابق پیسہ ہے، آپ اثاثے اورجائیداد بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ ایک بہترین منتظم، مصلح یا ایک باغی بننے کی صلاحیتیں بھی آپ میں موجود ہیں۔ صحت کے معاملات میں آپ کے لیے ٹانگوں، گھٹنوں، رانوں، دانتوں، ہڈیوں اور کولہے کی تکالیف مشکلات پیدا کر سکتی ہیں۔ آپ کے اندر عملیت کے ساتھ ساتھ خیالی دنیا میں رہنے کی صلاحیت بھی موجود ہے، جو عام طور پر بہت کم لوگوں میں پائی جاتی ہے۔

جدی کا عشرہ اوّل
جیسا کہ ہم پہلے بھی لکھ چکے ہیں کہ ایک برج 30 درجے پر محیط ہے اور اس کی 3 حصوں میں تقسیم سے 3 عشرے وجود میں آتے ہیں۔ ہر عشرہ دوسرے عشرے سے کچھ مختلف خصوصیات کا حامل ہوتا ہے۔ اگر آپ کی پیدائش 22 دسمبر سے یکم جنوری تک کسی بھی تاریخ کو ہوئی ہے تو آپ برج جدی کے پہلے عشرے کے زیراثر پیدا ہوئے ہیں۔ یہ عشرہ سیارہ زحل کے ہی ماتحت ہے۔ اس عشرے میں پیدائش کا مطلب یہ ہوگا کہ آپ نے سیارہ زحل کے گہرے اثرات قول کیے۔ زحل ایک طاقت ور سیارہ ہے اور ا س میں بہت زیادہ عملی قوت پائی جاتی ہے۔ انجینئروں، صنعت کاروں، ٹھیکے داروں، سیاست دانوں اور معماروں کے لیے یہ سیارہ خصوصی طور پر بہت معاون ہے۔ اس عشرے میں پیدا ہونے والے افراد کے لیے ہر وہ کام مالی لحاظ سے انتہائی مفید اور منافع بخش ہوگا جس میں زمین اور مکانات کے معاملات آتے ہوں۔ ایسے افراد میں نظم اور صبر و ضبط خصوصی طو رپر نمایاں ہوتا ہے۔

جدی اور جدی کا ساتھ
اگرچہ دونوں ایک برج، ایک عنصر رکھتے ہیں مگر یہ جوڑی بڑی بے لطف اور بے زار کن ثابت ہو سکتی ہے، کیوں کہ یہ ایک دوسرے پر پابندی عائد کرنے یا دوسرے کو اپنی مرضی کے مطابق چلنے پر مجبورکرنے کی عادت میں مبتلا ہوتے ہیں، خصوصاً نوجوانی میں یا ازدواجی رشتے کی ابتدا میں۔ ایک بڑی عجیب سی بات یہ ہے کہ برج جدی کے زیراثر لوگوں کا عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ دل جوان ہوتا جاتا ہے، یعنی ابتدائی عمر میں یہ لوگ چوں کہ کام پر بہت زیادہ وقت صرف کرتے ہیں اور اس کی وجہ سے عموماً ایک خشک زندگی گزارتے ہیں لیکن جب مالی طور پر مستحکم ہو جاتے ہیں تو پھر طبیعت زندگی میں آسائشات کی طرف راغب ہوتی ہے۔
یہ جوڑی دولت کمانے کے لیے تو بہت کامیاب ثابت ہو سکتی ہے، کیوں کہ جدی افراد کے جذبات میں زندگی کے مادی پہلوﺅں، خصوصاً دولت کے لیے بڑی پُرجوشی پائی جاتی ہے۔ اس حوالے سے یہ بہت عملی سوچ رکھتے ہیں اور اضطراری طور پر بھی کوئی کامیاب سود و زیاں نہیں کرتے۔ یہ لوگ ذرا سست رفتار تو ہوتے ہیں لیکن مستقل مزاجی سے اپنی منزل کی طرف گامزن رہتے ہیں۔ یہ مزاجاً تنہائی پسند ہوتے ہیں۔ انہیں موسیقی، فنون لطیفہ سے دل چسپی اور محبت ہوتی ہے اور فطرت کا مطالعہ کرنا پسند کرتے ہیں۔ ان مشترکہ دل چسپیوں کی وجہ سے یہ دونوں کچھ اچھا وقت اکٹھا گزار سکتے ہیں لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان کے درمیان فاصلے کی ایک نظر نہ آنے والی دیوار سی کھڑی ہو سکتی ہے اور اس کی وجہ جدی افراد کی ضد کی عادت بھی ہو سکتی ہے۔ یہ لوگ اپنے جذبات پر قابو پانا خوب جانتے ہیں۔ اگرچہ اندر سے بڑے جذباتی ہوتے ہیں مگر اپنی اندرونی کیفیات کو زیادہ نمایاں نہیں ہونے دیتے۔ اگر ایک ہی برج کے یہ دونوں شریک ان حقائق کا ادراک کرلیں تو ان کی شراکت بہت کامیاب ہو سکتی ہے اور یہ ایک مطمئن زندگی گزار سکتے ہیں۔

جدی اور دلو کا ساتھ
یہ خاک اور ہوا کا ساتھ ہے۔ دونوں کے درمیان عنصری طو رپر موافقت نہیں ہے۔ علم نجوم کے قواعد کے مطابق یہ جڑواں بروج ہیں۔ جدی سے دلو دوسرے نمبر پر، دلو سے جدی بارہواں برج ہے۔ گویا ایک دلو فرد برج جدی کے لیے مالی معاملات میں فائدہ مند ہو سکتا ہے اور ایک دلو فرد کے لیے برج جدی میں روحانی اور جذباتی کشش ہو سکتی ہے۔
دلو شخصیت اپنے مثبت پہلوﺅں میں دیانت دار، نرم دل اور ہم درد، تخلیق کار، وجدانی اور کشادہ ذہن، ہر دل عزیز اور خوش مزاج ہوتی ہے اور اس کے منفی پہلوﺅں میں مزاجی تلون، تغیرپسندی، تذبذب، انوکھاپن، غیرروایتی اور باغیانہ انداز، کٹ حجتی وغیرہ شامل ہیں۔
یہ ایک بڑی غیریقینی اور سخت مشکل شراکت ہو سکتی ہے۔ ان دونوں بروج کے ملاپ کا اختتام کسیتکلیف دہ صورت میں ہونے کا اندیشہ رہے گا۔ جدی اور دلو کے درمیان کسی بھی قسم کی مماثلت ڈھونڈنا ایک مشکل کام ہے۔ دلو افراد بڑے متلون مزاج، من موجی اور نہایت آزادرو ہوتے ہیں۔ ان کے لیے جدی جیسے محتاط اور نگہبان فرد کے ساتھ گزارہ کرنا ایک دشوار کام ہو سکتا ہے۔ وہ اس کی روک ٹوک سے جلد اکتا سکتے ہیں، کیوں کہ وہ خود ہر لمحہ متحرک رہنے اور چیزوں کو حرکت میں رکھنے کے عادی ہوتے ہیں۔ دوسری طرف جدی فرد کی نظر میں دلو شخصیت بہت ہی عجیب و غریب ہوتی ہے، جس کے بارے میں کچھ بھی نہیں کہا جا سکتا کہ وہ کب کیا کر بیٹھے۔ جدی افراد خود بہت ذمے دار اور روایات کے پابند ہوتے ہیں جب کہ دلو ان کے بالکل برعکس۔ ان دونوں کو اکٹھا رہنے کے لیے ایک دوسرے کے بارے میں بہت کچھ جاننے اور سیکھنے کی ضرورت ہوگی
« Last Edit: March 19, 2013, 05:04 AM by Master Mind »

Offline Master Mind

  • 4u
  • Administrator
  • *
  • Posts: 4468
  • Reputation: 85
  • Gender: Male
  • Hum Sab Ek Hin
    • Dilse
    • Email
Re: Capricorn (Horoscope) برج جدی
« Reply #1 on: March 19, 2013, 05:05 AM »

[size=78%][/size]
کا عشرہدوم

اگر آپ کی تاریخ پیدائش 2 جنوری تا 11 جنوری ہے تو آپ برج جدی کے دوسرے عشرے کے زیراثر پیدا ہوئے ہیں۔ یہ عشرہ سیارہ زہرہ کے ماتحت ہے چناں چہ آپ اپنے اصل حاکم سیارے زحل کے ساتھ ذیلی سیارے زہرہ کے اثرات بھی رکھتے ہیں اور اسی لیے آپ کی ذات میں عملیت کے ساتھ حسن و ہم آہنگی کا شان دار امتزاج موجود ہے، جو آپ کے لیے منافع بخش بھی ہے اور تسلی بخش و فرحت بخش بھی۔ زہرہ کا اثر آپ کی فطرت میں تصورپسندی اور فن کارانہ خصوصیات پیدا کرتا ہے اور زحل کے اثرات کی سردمہری و خشک مزاجی میں کمی لاتا ہے جو عشرئہ اوّل کے جدی افراد میں نمایاں ہوتی ہے لیکن اس حقیقت سے بھی انکار ممکن نہیں کہ زہرہ کے اثر سے پیدا ہونے والے سچے جذبات و احساسات کے اظہار پر زحل کی عائد کردہ پابندیاں، شخصیت میں بڑی متضاد خصوصیات کا سبب بنتی ہیں، لہٰذا اس عشرے میں پیدا ہونے والے جدی افراد کی اکثریت بعض اوقات جذباتی یا ازدواجی زندگی میں نت نئے مسائل کا شکار ہوتی ہے مگر پھر بھی اس عشرے کو برج جدی کے دیگر عشروں میں سب سے بہتر عشرہ کہا جا سکتا ہے۔
جدی ماں

برج جدی سے تعلق رکھنے والی خواتین نہایت باصلاحیت اور اعلیٰ درجے کی منتظم ہوتی ہیں۔ بہ ظاہر پھول کی طرح نازک لیکن فولادی اعصاب و ارادے کی مالک ہوتی ہیں۔ اپنے بچوں کی پرورش کے دوران میں ان کا عملیت پسند رویہ بعض اوقات جذباتی اور نفسیاتی مسائل پیدا کر دیتا ہے۔ ان کی خواہش اور کوشش ہوتی ہے کہ ان کے بچے ہر معاملے اور ہر شعبے میں نمایاں کارکردگی دکھائیں اور زیادہسے زیادہ محنت کریں، بلکہ اپنی استعداد اور صلاحیت سے زیادہ کامیابیاں حاصل کریں۔ ان کی یہ خواہش انہیں بچوں کی سخت گیر اُستانی بنا ڈالتی ہے جس کی وجہ سے ماں اور بچوں کے درمیان جذباتی تعلق گہرا نہیں ہو پاتا۔ انہیں چاہیے کہ اپنے بچوں کے ساتھ زیادہ لگاﺅ اور محبت کا احساس پید اکریں اور اس کا کھل کر اظہار مصلحتوں کو بالائے طاق رکھ کر کیا کریں۔ حالاں کہ خود اپنی ذات اور جذبات کے حوالے سے آپ کو کھلے اظہار کی عادت نہیں ہے مگر اپنے بچوں کے جذبات و احساسات کو سمجھنے اور ان کی تعریف و توصیف کے اظہار کی عادت ڈالیے۔ اس طرح ناصرف یہ کہ آپ کی جذباتی زندگی زیادہ اطمینان بخش و خوش گوار ہوگی بلکہ آپ کو اپنے حقیقی مقاصد کے حصول میں بھی آسانی ہوگی۔ آپ کی اولاد بھی آپ کو ایک ماں کا حقیقی مقام دے گی۔

جدی اور ثور کا ساتھ

دونوں بروج ایک ہی عنصر ”خاک“ کے ماتحت ہیں۔ علم نجوم کے قواعد کے مطابق ثور برج جدی سے پانچواں برج ہے اور جدی برج ثور سے نواں۔ دونوں کے درمیان دوستی اور محبت کا زاویہ نظر نہایت قوی ہے۔
ثور شخصیت کے مثبت پہلوﺅں میں عملیت، بھروسا، سخاوت، ثابت قدمی اور استحکام، وفاداری وہم دردی، توازن و فن کارانہ خصوصیات شامل ہیں جب کہ منفی خصوصیات میں ضد اور ہٹ دھرمی، تعصب اور اکھڑ مزاجی، دنیاداری اور غلبہ پسندی، تنگ نظری، خودبینی اور کاہلی نمایاں ہیں۔
جدی اور ثور ایک قابل اعتماد شراکت قائم کر سکتے ہیں۔ ان دونوں بروج میں عملیت پسندی کے ساتھ باہمی مفاہمت کی خصوصیات موجود ہیں، لہٰذا یہ ایک ساتھ کامیاب و خوش گوار زندگی گزار سکتے ہیں۔ دونوں میں ہی اپنی منزل تک پہنچنے کی لگن ہوتی ہے اور جب یہ اپنا مقصد حاصل کر لیتے ہیں تو انہیں بہت سکون اور تحفظ کا احساس ہوتا ہے۔ یہ جوڑی دولت کمانے اور اسے جمع کرنے کے لیے بھی اچھی ثابت ہو سکتی ہے۔ ان تمام خوبیوں اور یکساں عادات کے باوجود ان کی شراکت کبھی کبھی بوریت کا شکار ہو سکتی ہے اور اس کی ایک وجہ یہ ہوتی ہے کہ بعض اوقات ثور حضرات یا خواتین اپنی کامیابیوں یا لگاتار کوششوں کے بعد کچھ اکتاہٹ کا شکار ہو جاتی ہیں یا مزید بلند حوصلگی ان میں مفقود ہو جاتی ہے۔ یہ صورت ان کے جدی ساتھی کو کسی نئی کشمکش اور ہیجان میں مبتلا کر سکتی ہے۔

جدی اور جوزا کا ساتھ

یہ مٹی اور ہوا کا ساتھ ہے۔ عناصر کے اعتبار سے باہم مخالفت ہے اور علم نجوم کے قواعد کے مطابقبھی دونوں بروج میں موافقت کا کوئی زاویہ موجود نہیں ہے۔
جوزا شخصیت اپنے مثبت پہلوﺅں میں ذہین و فطین، حاضر جواب اور مصلحت اندیش، معاملہ فہم اور زندہ دل ہوتی ہے، جب کہ اس کے منفی پہلوﺅں میں بے پروائی، غیریقینی، بے ترتیبی، خودپرستی، لاتعلقی، غیرمستقل مزاجی وغیرہ شامل ہیں۔
جدی اور جوزا کا اشتراک کسی صورت مناسب نہیں ہو سکتا۔ جدی افراد کو زیادہ حقیقت پسندی اور ٹھوس تصورات درکار ہوتے ہیں، لہٰذا ان کی نظر میں جوزا شخصیت ناقابل اعتبار اور بہت سطحی ہوتی ہے۔ دوسری طرف جوزا افراد کی نظر میں جدی افراد بہت سنجیدہ اور سست رفتار ہوتے ہیں۔ دونوں میں ایک بہت تیز جب کہ دوسرا نہایت سست، اس لیے ان دونوں کا ساتھ کچھوے اور خرگوش کا ساتھ ہوگا۔ جوزا شخصیت کسی حد تک جدی شخصیت سے متاثر ہو سکتی ہے اور اس کے زیرسایہ سکون و آسودگی محسوس کر سکتی ہے لیکن صرف ایک مختصر مدت کے لیے۔ ان دونوں بروج کی خصوصیات اور خصلتیں اتنی مختلف ہیں کہ یہ دونوں کسی طرح میل نہیں کھاتے۔

جدی اور سرطان کا ساتھ

جدی مٹی اور سرطان کا عنصر پانی ہے۔ ماٹی اور پانی میں زبردست موافقت اور ہم آہنگی موجود ہے۔ علم نجوم کے قواعد کے مطابق دونوں بروج ایک دوسرے سے ساتویں نمبر پر ہیں اور ساتواں خانہ تعلقات و شراکت سے منسوب ہے، چناں چہ دونوں بروج ایک دوسرے سے خصوصی شراکتی تعلق خاطر رکھتے ہیں۔
سرطان شخصیت اپنی مثبت خصوصیات میں حساس، ہم درد، موثر، وفادار اور اصول پرست، تخیلاتی اور باطنی قوتوں کی حامل ہوتی ہے جب کہ اس کی منفی خصوصیات میں من موجی پن، نمایاں احساس کم تری، بے اعتمادی اور غیریقینی کیفیات، یاسیت پسندی اور زودرنجی شامل ہیں۔
جدی اور سرطان کا اتحاد ایک شان دار اور پائیدار تعلق قائم کرتا ہے۔ یہ نہایت کامیاب جوڑی ثابت ہو سکتی ہے۔ ایک جدی فرد سرطان شخصیت کو وہ احساس تحفظ فراہم کر سکتا ہے جس کی اسے ضرورت ہوتی ہے اور ایک حقیقی محبت کا احساس بھی دلا سکتا ہے۔ دوسری طرف ایک سرطان شخصیت اپنے جدی ساتھی کو خوش کرنے اور اس کا دل بہلانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ یہ دونوں ہی ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ خوش رہ سکتے ہیں۔ یہ جوڑی دولت کے حصول کے لیے بھی بہت اچھی ثابت ہوتی ہے۔ دونوں کو عمدہ، قیمتی، تاریخی اور نادر چیزیں جمع کرنے کا شوق ہوتا ہے، دونوں میں موسیقی اورفن سے مشترکہ طور پر دل چسپی پائی جاتی ہے۔ چوں کہ ان دونوں کے حاکم سیارے قمر اور زحل باہم مخالف ہیں، اس لیے ان کی فطرت میں خاصا فرق ہے۔ کیکڑا بڑا جذباتی، خواب دیکھنے والا اور دوسروں پر بھروسا اور انحصار کرنے والا ہوتا ہے جب کہ بکرا بڑا عملی، خودکفیل اور حقیقت پسند ہوتا ہے اور ان دونوں کی یہ خوبیاں ایک دوسرے کی ضرورت بن جاتی ہیں۔

جدی کا عشرہ سوم

اگر آپ کی تاریخ پیدائش 12 جنوری تا 20 جنوری ہے تو آپ برج جدی کے آخری دس درجات کے زیراثر پیدا ہوئے ہیں جو سیارہ عطارد کے ماتحت ہیں اور اس طرح آپ کی شخصیت سیارہ زحل و عطارد کے دل چسپ امتزاج کی آئینہ دار ہے۔ عطارد کا اثر زحل کی پابندیوں اور حدود و قیود کو توڑتا ہے اور آپ کو زیادہ فعال و سوشل بناتا ہے۔ کم از کم دیگر جدی افراد کے مقابلے میں آپ زیادہ لچک دار رویہ اور وسعت نظر رکھتے ہیں۔ ذہنی طور پر دلیل و منطق آپ کو پسند ہے۔ آپ حالات کے مطابق خود کو ڈھال سکتے ہیں اور ضرورت کے تحت اپنی سوچ اور عمل میں آسانی سے تبدیلی لا سکتے ہیں۔ خبریں، ابلاغ اور رسل و رسائل وغیرہ سے آپ کو خود دل چسپی ہی نہیں بلکہ یہ ذرائع آپ کے پیشہ ورانہ معاملات اور کامیابیوں میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ آپ ایسے تنہائی پسند اور خاموش طبع نہیں ہیں جیسے عشرئہ اوّل کے جدی افراد ہوتے ہیں۔ آپ لوگوں سے گھلنا ملنا، بات چیت کرنا پسند کرتے ہیں۔ خوش مزاجی، ذہنی چستی اور تیزی و طراری بھی آپ کی شخصیت کا حصہ ہے۔

جدی شوہر

شوہر کی حیثیت سے ایک جدی مرد اپنی بیوی اور اہل خانہ کی تمام مادی ضروریات کا بھرپور خیال رکھتا ہے۔ وہ اپنے گھر میں تمام آسائشات زندگی مہیا کرتا ہے مگر وہ اپنی بیوی کو آزادی عمل کی زیادہ اجازت نہیں دیتا۔ خواہ اس کے گھر میں کتنی ہی دولت کی فراوانی کیوں نہ ہو، وہ اخراجات کے معاملات میں اپنے وضع کردہ اصول و قواعد سے انحراف پسند نہیں کرتا۔ اس کامطلب یہ بھی نہیں ہے کہ وہ اپنی بیوی کو آزادی سے پیسہ خرچ کرنے کی اجازت نہیں دیتا، البتہ یہ ضرور ہے کہ وہ اس کے بنائے ہوئے نظم و ضبط کے قوانین کو نظرانداز نہ کرے۔
ایک جدی مرد گھریلو زندگی سے راہ فرار اختیار نہیں کرتا لیکن وہ شادی دل کے ہاتھوں مجبور ہو کر یا جذبات کی رو میں بہ کر نہیں کرتا بلکہ وہ شادی کو اپنی زندگی کی ایک ضرورت سمجھتا ہے، لہٰذا عموماً جدی افراد کی بیویاں ان کے سردمہر رویے اور غیرجذباتی انداز کی شکایت کرتی نظر آتی ہیں۔ جدی شوہر بعضاوقات نہایت آمرانہ اور کنجوسی کا رویہ بھی اختیار کر سکتے ہیں۔(اس کا انحصار کسی شخص کے انفرادی زائچہ پیدائش کی مخصوص صورت حال پر ہے) اور وہ اپنی دولت خرچ کرنے کے لیے بڑے سخت اور کڑے قوانین نافذ کر سکتے ہیں۔ گھریلو معاملات میں ان کی حیثیت ایک کمانڈنگ افسر یا ہدایت کار کی سی ہوتی ہے اور ان کی بیوی کو ”ایک معاون یا ماتحت“ کا کردار ادا کرنا پڑتا ہے۔ اکثر تو وہ گھر کے روزمرہ امور کی انجام دہی میں بھی ہدایات جاری کرتے رہتے ہیں اور ان کی اس مداخلت بے جا میں ہم دردی کا عنصر بالکل نہیں ہوتا۔ عموماً یہ لوگ اپنی بیوی کو ایک اچھا جذباتی دوست تصور کرتے ہیں مگر اس دوستی میں بھی وہ اسے مکمل آزادی عمل دینے کے حق میں نہیں ہوتے۔
جدی بیوی

بحیثیت بیوی جدی خواتین کو بہت سے چیلنج درپیش ہوتے ہیں۔ اپنی عملی سوچ اور حقیقت پسندانہ فطرت کی وجہ سے ان میں بہت سی نسوانی خصوصیات مفقود ہوتی ہیں جو اعلیٰ درجے کے تعلقات اور جذبہ¿ محبت کے فروغ کے لیے ضروری ہیں۔ دوسری اہم ترین بات یہ ہے کہ جدی خواتین دوسروںکا فرماں بردار بن کر نہیں رہ سکتیں بلکہ وہ خود شوہر کو اپنا فرماں بردار دیکھنا چاہتی ہیں۔ اگر یہ اپنی اس کم زوری پر قابو پالیں تو ان کی ازدواجی زندگی زیادہ حسین و خوش گوار ہو جائے۔ یہ بڑی باصلاحیت اور قابل بھروسا ہوتی ہیں اور اپنے شوہر و بچوں کے لیے بھی مشکل وقت میں بڑی حوصلہ مندی کا مظاہرہ کرتی ہیں۔ انہیں چاہیے کہ اپنے شوہر سے خدشات و تحفظات کو بالائے طاق رکھ کر تعلقات استوار کریں اور شوہر کو بھی ان کا دل جیتنے کے لیے ان کا اعتماد بحال کرنے کی کوشش کرنا چاہیے۔

جدی اور اسد کا ساتھ

جدی کا عنصر خاک اور اسد کا آگ ہے۔ دونوں کے درمیان کوئی تعلق خاطر نہیں۔ علم نجوم کے قواعد کے مطابق بھی یہ باہم کوئی موافق زاویہ نظر نہیں رکھتے۔ اسد اپنے مثبت پہلوﺅں میں باوقار، دریا دل، گرم جوش، محبت کرنے والا، خودشناس و بلند خیال ہے جب کہ منفی خصوصیات میں خودپسند اور من موجی، بے صبرا، مغرور اور ضرورت سے زیادہ پُراعتماد ہے۔
جدی اور اسد کی جوڑی میں حقیقی محبت کا فقدان ہوتا ہے، کیوں کہ جدی کی میانہ روی اور اسد کی بلند انا محبت کے رشتے میں گہرائی اور والہانہ تعلق پیدا نہ ہونے دے گی، البتہ یہ دونوں ایک مفید کاروباری شراکت ضرور قائم کر سکتے ہیں، جو صرف مفادات کے حصول تک محدود ہوگی۔ ازدواجی رشتے کے تحت یہ اچھا گھر ضرور بنالیں گے مگر شیر اور بکری کی سوچیں اور دائرئہ عمل علیحدہ علیحدہ ہوگا۔

جدی اور سنبلہ کا ساتھ

دونوں خاکی عنصر رکھتے ہیں اور علم نجوم کے قواعد کے مطابق شان دار زاویہ دوستی ان کے درمیان قائم ہے۔ سنبلہ اپنے مثبت پہلوﺅں میں اصول و قواعد کا پابند، اصلاح و درستی پر مائل، تجزیہ پسند ہوتا ہے اور منفی پہلوﺅں میں سخت معترض، تنگ نظر، کنجوس اور سخت دل ہوتا ہے۔
جدی اور سنبلہ کا رشتہ ایک بہت مضبوط اور تادیر قائم رہنے والا ساتھ ہوگا اور دونوں کے لیے بہت مفید بھی۔ دونوں فطری طور پر ایک دوسرے کو اچھی طرح سمجھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان کے تعلقات میں ایسا رکھ رکھاﺅ ہوتا ہے جس کی وجہ سے ان کی اندرونی کم زوریاں دوسروں پر ظاہر نہیں ہوتیں اور یوں ایک طرح سے ان کی یہ خوبی ایک حفاظتی ڈھال کا کام بھی دیتی ہے۔ باقی معاملات میں بھی دونوں ہی محتاط روی کا مظاہرہ کرتے ہیں، البتہ کبھی کبھی سنبلہ کو جدی کی ہٹ دھرمی پریشان اور ناراض کر سکتی ہے اور جدی اپنے سنبلہ ساتھی کی نکتہ چینی سے پریشان ہو سکتا ہے۔

جدی اور میزان کا ساتھ

یہ مٹی اور ہواکا اشتراک ہے جو عناصر کے اعتبار سے مخالف اور علم نجوم کے قواعد کی رو سے مناسب ہے۔ میزان شخصیت اپنے مثبت پہلوﺅں میں نفیس اور باوقار، متوازن اور حقیقت شناس، عقل مند و مصلحت اندیش جب کہ منفی پہلوﺅں میں سہل پسند و سست، فیصلہ کرنے کی صلاحیت سے محروم، تغیرپذیر، ڈھلمل یقین ہوتی ہے۔
جدی اور میزان اپنی شراکت کی ابتدا بڑے کامیاب انداز میں کرتے ہیں۔ جدی کے لیے میزان ایک ہم درد، غم گسار اور بہت معاون و مددگار ساتھی ثابت ہوتا ہے اور ان میں باہمی رومانس کی بھی صلاحیت ہوتی ہے مگر کبھی کبھی جدی کی ذرا سی سختی یا قواعد کی پابندی کی عادت میزان کی آزادروی اور میانہ رو طبیعت پر بار گزرتی ہے مگر پھر میزان کی ہی خوش امیدی ایسی بدمزگیوں کو دور کر دیتی ہے۔ جدی شخصیت کا تحمل اور فراست اس جوڑی کی کامیابی میں بڑی اہمیت رکھتا ہے۔ اگر یہ دونوں ذرا سی قوت برداشت سے کام لے کر ایک دوسرے کو اچھی طرح سمجھنے اور باہمی نااتفاقیوں کو دور کرنے کی کوشش کریں تو ان میں بہت سی خوبیاں یکساں پائی جاتی ہیں اور یہ ایک دوسرے کے عمدہ ساتھی بن کر رہ سکتے ہیں لیکن عموماً ایسا کم ہی ہوتا ہے۔

جدی اور عقرب کا ساتھ

یہ مٹی اور پانی کا ساتھ ہے اور دونوں کے عناصر باہم زبردست موافقت رکھتے ہیں۔ علم نجوم کےقواعد کے مطابق بھی دونوں کے درمیان ہم آہنگی اور موافقت پائی جاتی ہے۔ عقرب اپنے مثبت پہلوﺅں میں باحوصلہ، مقناطیسی کشش رکھنے والا، مصلحت اندیش اور باریک بین ہوتا ہے اور منفی پہلوﺅں میں غلبہ پسند، حاسد، شدت پسند، طنز کرنے والا ہے۔
جدی اور عقرب کی جوڑی بہت عجیب ہے۔ دیکھا جائے تو ان دونوں بروج کے نظریات و مقاصد تقریباً یکساں ہی ہوتے ہیں پھر بھی ان کی شراکت اور یکجائی بہت زیادہ اطمینان بخش اور پُرسکون نہیں ہوتی۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ خواہشات و مقاصد ایک جیسے ہونے کے باوجود ان کے حصول کے لیے دونوں کی حکمت عملی یا طریقہ کار مختلف ہوتا ہے۔ اس تضاد کی وجہ سے دونوں میں شدید اختلافات پیدا ہو سکتے ہیں اور باوجود باہمی محبت و کشش کے ایک معرکہ آرائی کی کیفیت پیدا ہو جاتی ہے۔ دونوں کو ایک دوسرے سے شکایات رہتی ہیں۔ جدی سمجھتا ہے کہ عقرب اسے اپنی مرضی پر چلانے کی کوشش کرر ہا ہے اور وہ ایسا نہ کرے تو تنقید کا نشانہ بنتا ہے جب کہ عقرب سمجھتا ہے کہ جدی کچھ زیادہ ہی مزاحمت پسند اور اس کے راستے میں رکاوٹ ڈالنے والا ہے۔ اصل مسئلہ اس صورت میں پیدا ہوتا ہے جب یہ دونوں ایک دوسرے کو صحیح معنوں میں سمجھنے کی یا تو کوشش ہی نہ کریں یا بہتر طور پر سمجھ ہی نہ سکیں۔ بہرحال یہ ایک مشکوک جوڑی ہے جو کامیاب بھی ہو سکتی ہے اور ناکام بھی۔

جدی اور قوس کا ساتھ

یہ مٹی اور آگ کا ساتھ ہے۔ عناصر کے اعتبار سے دونوں میں موافقت نہیں ہے۔ علم نجوم کے قواعد کے مطابق دونوں جڑواں بروج ہیں۔ ان کے درمیان موافقت یا عدم موافقت کا کوئی زاویہ نہیں ہے۔ قوس شخصیت اپنے مثبت پہلوﺅں میں بے خوف و بے تکلف، بلند حوصلہ و باہمت، آزاد منش، فراخ دل اور پُرتجسس ہوتی ہے اور منفی خصوصیات میں شیخی خور، جارحیت پسند، اکھڑ، بے اصول اور مبالغہ آرائی کرنے والی ہے۔ جدی اور قوس کی شراکت ایک مختصر عرصے تک تو نہایت عمدہ نتائج کی حامل ہوتی ہے لیکن زیادہ طویل عرصے میں ان کے فطری اختلافات نمایاں ہونے لگتے ہیں۔ قوس شخصیت اپنے جدی ساتھی کی زندگی کو خوش گوار بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اسی طرح جدی شخصیت بھی اپنے قوس ساتھی کی کوششوں اور حرکتوں کے نتیجے میں اپنی بظاہر سادہ اور اداس زندگی کو خوش گوار بنا سکتی ہے لیکن چوں کہ قوس ذرا زیادہ ہی سہل پسند ہوتا ہے اور گھومنے پھرنے کا زیادہ شوقین بھی، یہ صورت جدی کے لیے تکلیف دہ ہو سکتی ہے۔ ان دونوں کے درمیان مالی معاملات میں بھی اختلاف رائے موجود ہوتی ہے، کیوں کہ جدی پیسے کے معاملے میں زیادہ محتاط اور بچت کا عادی ہوتا ہے اور قوس اس کے برعکس اندازکا عادی۔ ایک اور اہم اختلاف ان دونوں بروج کی شخصیات میں یہ ہے کہ قوس بہت زیادہ پُرامید اور زندگی کے خوش گوار پہلوﺅں پر نظر رکھنے والا اور جدی یاسیت پسند اور تاریک پہلوﺅں سے متاثر ہونے والا ہوتا ہے، لہٰذا اس جوڑی سے زیادہ توقعات وابستہ نہیں کی جا سکتیں۔
[/c]

Offline Master Mind

  • 4u
  • Administrator
  • *
  • Posts: 4468
  • Reputation: 85
  • Gender: Male
  • Hum Sab Ek Hin
    • Dilse
    • Email
Re: Capricorn (Horoscope) برج جدی
« Reply #2 on: March 19, 2013, 05:06 AM »

ی کی محبت کے رنگ ڈھنگ

محبت کے حوالے سے کسی شاعر نے کہا تھا: ”یہ وہ نغمہ ہے جو ہر ساز پر گایا نہیں جاتا۔“ شاید برج جدی بھی ایک ایسا ہی ساز ہے جس کے لیے نغمہ نہیں بنایا گیا۔ یہ لوگ دوسروں پر اپنی محبت نچھاور کرتے نہیں پھرتے، ان میں اصول پسندی اور فرض شناسی تو موجود ہوتی ہے لیکن رومان کے معاملے میں یہ خاصے خشک مزاج ہوتے ہیں۔ اس بات کو یوں بھی کہا جا سکتا ہے کہ برج جدی کے زیراثر پیدا ہونے والے افراد بہت اعلیٰ معیار کے چاہنے والے نہیں ہوتے۔ اس برج کا خاکی عنصر ان لوگوں کو اس قدر عملی سوچ اور رویوں کا عادی بنا دیتا ہے کہ یہ لوگ اپنی حقیقت پسندی کے خبط میں رومانیت کے افسانوی لطف کو غارت کر بیٹھتے ہیں۔ (یہ اصول کسی جدی فرد کے انفرادی زائچہ پیدائش کی مخصوص صورت حال کے پیش نظر غالب بھی ثابت ہو سکتا ہے)۔
جدی افراد کو شادی یا ازدواجی زندگی کو زیادہ شوق نہیں ہوتا۔ اسی طرح محبت کے معاملے میں یہ صنف مخالف کی دل چسپی و وارفتگی کا جواب مثبت انداز میں تو ضرور دیں گے مگر خود ان کی دل چسپی اور جوش و جذبہ احتیاط کے حصار میں قید نظر آئے گا، جسے محسوس کر کے ان سے محبت کرنے والے پُرجوش افراد کا دل ٹوٹ سکتا ہے مگر انہیں اس کی بھی پروا نہیں ہوگی، یہاں بھی ان کی حقیقت پسندی اسے ”پاگل“ قرار دے کر آگے بڑھ جائے گی۔ عام طور پر ان کی نجی ضروریات اور خواہشات انہیں شادی کے بندھن تک لے جاتی ہیں اور اس میں بھی کوئی شبہ نہیں کہ یہ شادی کے بعد اپنی ذمے داریاں اور ازدواجی حقوق بڑی خوش اسلوبی سے ادا کرتے ہیں، یعنی شریک حیات کی ہر ضرورت کا پوری طرح خیال رکھتے ہیں۔ مثلاً گھر، مالی اطمینان، عزت اور وقار، معقول رویہ۔ غرض ہر دنیاوی سہولت اسے فراہم کرنے کے لیے کوشاں رہتے ہیں مگر صرف ایک چیز اس کے لیے ان کے پاس نہیں ہوتی اور وہ ہے تھوڑی سی رومانیت اور روایتی اندازِ محبت۔ ان لوگوں کو چاہیے کہ یہ دوسروں کو احساس محبت اور جذباتی تسکین بھی فراہم کریں، یوں زندگی زیادہ رنگین اور پُرسکون ہو جائے گی۔ ان لوگوں(مرد و خواتین) کی زندگی میں جو لوگ آئیں، انہیں تھوڑی سی توجہ دینے، محبت اور تعریف کے دو بول، بول دینے سے کوئی نقصان نہیں ہوگا یا آپ کم تر نہیں ہو جائیں گے بلکہ جواب میں آپ کو بھی سچی محبت کیرومانی خوشی ملے گی۔ صرف آپ کی اصول پسندی اور فرض شناسی ہی زندگی میں سارے رنگ نہیں بھر سکتی۔ زندگی کا اصل اور دل چسپ ترین رنگ تو محبت ہے۔
جدی افراد پیدائشی طور پر نظم و ضبط کے قائل ہوتے ہیں اور اپنی رومانوی یا ازدواجی زندگی میں بھی نظم و ضبط اور اصول و قواعد کی پابندی پر زور دیتے نظر آتے ہیں۔ اس طرح چوں کہ ان کی عملیت پسندی، زندگی کی مادی ضروریات اور مادی حقائق پر زیادہ توجہ دیتی ہے، لہٰذا محبت دوستی کے معاملات میں بھی یہ لوگ دل کے بجائے دماغ سے کام لیتے ہیں اور اپنے نفع و نقصان کو نظرانداز نہیں کرتے۔ جس طرح ایک جدی مرد اپنے پیشہ ورانہ مفادات سے کبھی غافل نہیں رہتا، بالکل اسی طرح جدی خواتین بھی شوہر کی ترقی اور آمدن میں اضافے کے لیے اس سے بھرپور تعاون کرتی ہیں اور وہ نکمے اور آرام طلب شوہروں کو پسند نہیں کرتیں۔
جدی افراد کی شادیاں عموماً پائیدا رہوتی ہیں۔ غالباً اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ لوگ شاذ و نادر ہی جلدی میں شادی کرتے ہیں اور اس بات کا امکان بہت ہی کم ہوتا ہے کہ شریک حیات کا انتخاب کرنے میں ضرورت سے زیادہ احتیاط کے باعث ان سے کوئی غلطی ہو جائے، کیوں کہ وہ یہ کام جذبات کی رو میں بہ کر یا بے پروائی سے کبھی نہیں کرتے۔

جدی باپ

جدی افراد صرف اپنے لیے ہی نہیں بلکہ اپنی اولاد کے لیے بھی نہایت بلند جذبات و احساسات رکھتے ہیں اور مواقع کی تلاش میں رہتے ہیں جن کے ذریعے وہ اپنی اولاد کو بام عروج تک پہنچنے کا راستہ دکھا سکیں اور اس راہ میں ان کی ہر ممکن مدد کریں۔ کبھی کبھی وہ اپنی اولاد کے ساتھ کچھ سخت رویہ بھی اپنا لیتے ہیں اور ان سے ضرورت سے زیادہ توقعات بھی وابستہ کر لیتے ہیں۔ انہیں چاہیے کہ وہ زیادہ فہم و برداشت کی عادت ڈالیں۔ بچوں کے ساتھ گھل مل کر رہیں اور ان کی اچھائیوں پر اظہار قدردانی کریں۔ وقتاً فوقتاً حوصلہ افزائی سے بھی دریغ نہ کریں۔ یہ باتیں ناصرف بچوں کو آگے بڑھنے میں مدد دیں گی بلکہ آپ کے اور ان کے درمیان زیادہ قربت اور پیار کے جذبات ابھاریں گی۔

جدی اور حوت کا ساتھ

جدی کا عنصر خاک اور حوت کا پانی ہے۔ مٹی، پانی کی گزرگاہ ہے اور پانی مٹی کو زرخیزی بخشا ہے۔ عناصر کے اعتبار سے دونوں میں عمدہ موافقت پائی جاتی ہے۔ علم نجوم کے قواعد کے مطابق حوت، برج جدی سے تیسرے نمبر پر اور جدی برج حوت سے گیارہویں نمبر پر ہے۔ یہ بھی موافق صورت ہے۔حوت شخصیت اپنے مثبت پہلوﺅں میں فیاض اور حساس، مہربان و ہم درد، نرم دل، متاثرکن، ترقی پسند اور تخیلاتی ہوتی ہے اور اس کے منفی پہلوﺅں میں غیریقینی و الجھاﺅ کی کیفیت، سست روی، بے پروائی، پے چیدگی، غیرمتوازن اور غیرعملی شامل ہیں۔
جدی اور حوت کاملاپ نہایت دل چسپ اور معنی خیز ہو سکتا ہے۔ جدی افراد(عورت یا مرد) کی مستقل مزاجی حوت(مرد یا عورت) کو بہت پسند آتی ہے۔ ایک طرح سے حوت کو جدی کے ساتھ رہ کر زیادہ اطمینان اور تحفظ کا احساس ہوتا ہے۔ اسی طرح جدی فرد اپنے حوت ساتھی کے ساتھ زیادہ سکون اور اطمینان محسوس کرتا ہے اور یوں یہ تعلق دونوں کے لیے مسرورکن اور اطمینان بخش نتائج کا سبب بنتا ہے۔ حوت افراد میں یہ اہلیت اور صلاحیت ہوتی ہے کہ وہ شرمیلی فطرت اور خاموش طبیعت کے جدی فرد کو زیادہ کھلنے میں مدد دے سکیں۔ حوت فرد کا تحمل اور نرم دلی جدی افراد کے لیے بے تکلفی کے مواقع فراہم کرتی اور دیرپا و مستحکم تعلق اور دوستی کا سبب بن سکتی ہے۔
جدی افراد کو ایک بات یاد رکھنی چاہیے کہ حوت فرد کبھی دوسرے کی بالادستی یا حاکمانہ رویہ برداشت نہیں کرتا، اس لیے اگر دونوں ایک دوسرے کی خوبیوں اور خامیوں کو ذہن میں رکھ کر زندگی کی راہ پر چلیں تو ان کی جوڑی ایک خوب صورت اور قابل رشک جوڑی کہلا سکتی ہے۔

جدی اور حمل کا ساتھ

عنصر کے اعتبار سے ان میں کوئی مناسبت نہیں، ایک خاک تو دوسرا آگ ہے۔ علم نجوم کے قواعد کے مطابق حمل، برج جدی سے چوتھا اور جدی برج حمل سے دسواں برج ہے اور یہ زاویہ مخالف رجحان رکھتا ہے۔ حمل شخصیت کے مثبت پہلو یہ ہیں: نڈر، باہمت و بہادر، پُرجوش اور طاقت ور، باصلاحیت اور پُرتخیل، متحرک و بے چین، صاف ذہن جب کہ منفی پہلوﺅں میں خودغرضی، بے صبراپن، غرور و تکبر، ظلم و تشدد، حسد و غلبہ اور پُرجوشی و اکھڑپن شامل ہیں۔
جدی اور حمل کو بہت محنتی اور دھن کا پکا خیال کیا جاتا ہے۔ ان میں حمل(مینڈھا) کو آپ سرپھرا اور چھلانگیں مارنے کا شوقین کہہ سکتے ہیں جو سست رفتار اور اصول و ضوابط کے مطابق عمل کرنے والے جدی(بکرے) سے جلد بے زار ہو جائے گا اور جدی بھی مینڈھے کی چھلانگوں اور خوش کن مفروضوں پر بغیر غور و فکر کیے عمل کرنے سے خوش نہ ہوگا۔ وہ کوئی کام کرنے سے پہلے خوب غور و خوض کرتا ہے پھر اپنی دھن میں مگن آہستہ خرامی سے بلندیوں تک پہنچنے کا سفر شروع کرتا ہے۔ جدی اور حمل کی جوڑی میں جدی کا اپنی دھن میں مست رہنا، حمل کے لیے بڑی آزمائش کی گھڑی ہوتی ہے۔ پھر یہ اندیشہ بھیساتھ ہوگا کہ اگر جدی نے اپنی منزل پالی، یعنی بکرا پہاڑ کی بلندیوں تک جا پہنچا تو اس کے بعد حمل کے لیے کرنے کو کون سا کام رہ جائے گا؟ واضح رہے کہ حمل افراد ہمیشہ نمبرون رہنا پسند کرتے ہیں، نمبر ٹو کی حیثیت انہیں قابل قبول نہیں ہوتی مگر جدی کے لیے بھی یہی بہت ہے کہ اس نے اپنی منزل پالی پھر اس کے بعدکسی چیلنج کی کیا ضرورت ہے؟ جدی شخصیت بہت حقیقت پسند اور سمجھ دار ہوتی ہے جب کہ حمل شخصیت میں کچھ جلدبازی اور شوخی پائی جاتی ہے۔ یہ دونوں ہی برج خودغرض ہوتے ہیں۔ یہ اور بات ہے کہ ان کی خودغرضی کی وجوہات اور سمتیں مختلف ہوتی ہیں۔ (انفرادی زائچہ¿ پیدائش میں سیارگان کی ناقص یا سعد پوزیشن اس منفی خصوصیت میں کمی بیشی کر سکتی ہے) حمل افراد جذباتی ہوتے ہیں اور جدی فرد بہت سردمہر، عملی اور دھن کا پکا۔ اپنی متضاد طبیعتوں کی وجہ سے یہ دونوں ایک دوسرے کی بعض عادات کو زیادہ پسند نہیں کرتے ہیں۔ جدی مسلسل جدوجہد کا عادی اور حمل پسند ہوتا ہے جب کہ حمل افراد زندگی کو ہنس کھیل کر گزارنے کے عادی ہوتے ہیں اور شروع ہی سے آزادروی اور بے فکری کی طرف مائل رہتے ہیں جب کہ جدی عموماً چالیس سال کی عمر سے پہلے بے فکری کو پسند نہیں کرتا، لہٰذا لمبے عرصے کے لیے یہ شراکت ناموزوں ہوگی
[/c]