Author Topic: Aquarius (Horoscope) برج دلو  (Read 2267 times)

0 Members and 1 Guest are viewing this topic.

Offline Master Mind

  • 4u
  • Administrator
  • *
  • Posts: 4468
  • Reputation: 85
  • Gender: Male
  • Hum Sab Ek Hin
    • Dilse
    • Email
Aquarius (Horoscope) برج دلو
« on: November 22, 2010, 04:50 AM »

برجوں کے دائرے میں یہ گیارہویں نمبر پر ہے اور ہوائی تکون کا تیسرا رکن۔ قدیم علم نجوم میں اس کا حاکم سیارہ زحل تسلیم کیا جاتا تھا مگر سیارہ یورینس کی دریافت اور جدید مشاہداتی تحقیقات کے بعد یورینس کی نسبت برج دلو سے تسلیم کرلی گئی چناں چہ اب اسی کو برج دلو کا حاکم قرار دیا جاتا ہے۔
برج دلو اپنی ماہیت کے اعتبار سے ثابت، یعنی ثبات و ٹھہراﺅ کا حامل ہے۔ اعضائے جسمانی میں اس کے زیراثر پنڈلیاں اور گھٹنے ہیں اور نظام حیات میں دوران خون اس سے متعلق ہے۔ شعبہ زندگی میں دوست، گروہی سرگرمیاں اور امید و خواہشات کا تعلق اسی برج سے ہے۔

برج دلو کا طرہ امتیاز
اختراع و ایجاد اور سچائی کی طلب اس برج کی بنیادی اور نمایاں ترین خصوصیات ہیں۔ اگر یہ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا کہ دلو افراد شاید دیگر تمام بروج سے زیادہ جدت و ترقی پسند ہوتے ہیں اور ان کی ذہنی صلاحیتیں مستقل ترقی پذیر رہتی ہیں۔ یہ لوگ اگرچہ تصوراتی ذہن رکھتے ہیں لیکن نہایت سائنٹفک سوچ کے مالک ہوتے ہیں۔ ایک دلو شخصیت کے مثبت پہلوﺅں میں ذمے داری، روشن خیالی، سچائی پسندی،ہم دردی و ہر دل عزیزی، خوش مزاجی، تخلیق و اختراع، وجدانی قوت اور غیرجانب داری شامل ہیں جب کہ منفی پہلو، متلون مزاجی، ڈانواڈول ہونا، نااہلی، سنگی، وہمی، غیرروایتی، سرکش و باغیانہ رویہ، تغیرپسندی وغیرہ ہیں۔

جدی اور دلو کی حد اتصال
اگر آپ کی پیدائش 17 جنوری سے 27 جنوری کے درمیان ہوئی ہے تو آپ برج جدی اور برج دلو کے متضاد امتزاج کے اثرا لے کر پیدا ہوئے ہیں۔ آپ کی فطرت اور مزاج میں جدی کی عملیت و اعتدال پسندی کے ساتھ دلو کی غیرروایتی اور چونکا دینے والی خصوصیات اس طرح گھل مل گئی ہیں جن کا اظہار خود آپ کے لیے ایک مسئلہ ہے۔ آپ کی نہایت طاقت ور، تصوراتی اور معمہ شخصیت کبھی بھی کوئی غیرمعمولی کارنامہ انجام دے سکتی ہے۔ آپ کبھی کم زور اور پست انداز میں زندگی گزارنا پسند نہیں کریں گے۔ آپ کے لیے کمپیوٹر پروگرامنگ، پبلشنگ، الیکٹرونکس ڈیلر، صنعت کار، نشر و اشاعت، صحافت اور قانون کے شعبے بہترین ثابت ہو سکتے ہیں۔

دلو شخصیت و کردار
دلو افراد(مرد و خواتین) کے نزدیک ان کی ذاتی آزادی اور خودمختاری بہت اہمیت رکھتی ہے۔ اپنی شخصیت کے اس پہلو پر ان کے لیے کوئی سمجھوتا کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔ وہ اس بات کو پسند نہیں کرتے کہ ان کے ساتھ حاکمانہ طرز عمل روا رکھا جائے۔ شاید اسی وجہ سے مقتدر افراد سے ان کے تنازعات جنم لیتے ہیں۔ دلو افراد روایتی اور فرسودہ طریقوں کے مطابق چلنے اور کام کرنے میں خوشی محسوس نہیں کرتے ہیں۔ ان کی سوچ ترقی پسندانہ اور تصوراتی ہوتی ہے اور ان کے خیالات اکثر بہت دور ازکار قسم کے ہوتے ہیں جن سے عموماً روایتی سوچ رکھنے والے اتفاق نہیں کر سکتے۔
دلو افراد غیرمعمولی قوت مشاہدہ کے مالک ہوتے ہیں اور ایک نظر میں بھرپور طور پر صورت حال کا جائزہ لے لیتے ہیں۔ جہاں لوگ ابھی سوچ ہی رہے ہوں، وہ عمل پیرا ہو چکے ہوتے ہیں۔ ان کی یہ تیزی اور جلدبازی عموماً درست ہوتی ہے۔ اگر یہ کسی جذباتی کیفیت کے زیراثر نہ ہوں تو ان کییادداشت عمدہ ہوتی ہے اور یہ بہت سی نئی باتیں جلد سیکھ لیتے ہیں لیکن کبھی کبھی ان کی انفرادیت پسندی ان کے لیے مسئلہ بن جاتی ہے اور یہ عدم اطمینان کا شکار ہو جاتے ہیں۔ ایسی صورت میں جب تک یہ خود اپنی مدد آپ کرنے کے لیے آمادہ نہ ہوں، کوئی دوسرا کسی طرح بھی ان کی مدد نہیں کر سکتا۔ مجموعی طو رپر یہ لوگ انتہائی حساس اور جذباتی فطرت رکھتے ہیں اور بعض اوقات ان کی یہ حساسیت ان کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ثابت ہوتی ہے۔ یہ لوگ چاہتے ہیں کہ دوسرے انہیں کوئی اہم و ممتاز مقام دیں اور اس روایتی بھیڑ میں شامل نہ کریں جہاں سب یکساں اور برابر نظر آتے ہیں۔
برج دلو کا عشرہ اوّل
دائرئہ بروج کا ہر برج تیس درجے تک پھیلا ہوا ہے، اسے دس دس درجوں کے تین حصوں میں تقسیم کرنے سے تین مختلف عشرے وجود میں آتے ہیں جن سے برج دلو سے متعلق افراد کی کچھ جداگانہ خصوصیات کا اظہار ہوتا ہے۔ اگر آپ کی تاریخ پیدائش 21 جنوری سے 30 جنوری تک ہے تو آپ کا تعلق برج دلو کے پہلے عشرے سے ہے اور آپ سیارہ یورینس کے مکمل اور بھرپور اثرات کے تحت پید اہوئے ہیں۔ آپ کی قوت ارادی بے حد مضبوط ہے اور آپ ایک ناقابل شکست شخصیت کے مالک ہیں۔ جدت طرازی اور تخلیقی قوت آپ کا وصف خاص ہے۔ آپ ہر قسم کی مشکلات میں ثابت قدمی کا مظاہرہ کر سکتے ہیں۔ آپ کے سوچنے اور کام کرنے کا انداز یقینا دوسروں سے بہت مختلف اور منفرد ہوگا جس پر آپ اعتراض و تنقید کا نشانہ بھی بن سکتے ہیں لیکن آپ کسی بات کی پروا کیے بغیر اپنے اصول و طریقہ کار پر سختی سے کاربند رہتے ہیں۔آزادی، ترقی پسندانہ رجحان اور روایت شکنی آپ کا فطری خاصہ ہیں۔ اگرچہ آپ انسان دوست اور ہم درد شخصیت رکھتے ہیں اور دوسروں کے کام اور مدد کر کے خوش ہوتے ہیں لیکن آپ کا حد سے بڑھا ہوا عملی رویہ اور انفرادیت پسندی آپ کو ایک ایسا غیرجذباتی انسان بناتی ہے جو دیکھنے والوں کو پتھر کا بت محسوس ہو سکتا ہے اور یہ بات آپ کی نجی و رومانی زندگی کے لیے مناسب نہیں ہے

دلو کا عشرہ دوم


اگر آپ کی تاریخ پیدائش 31 جنوری سے 7 فروری تک ہے تو آپ برج دلو کے دوسرے عشرے سے تعلق رکھتے ہیں اور دیگر دلو افراد سے اپنی بعض خصوصیات میں مختلف ہیں۔ اس عشرے پر برج جوزا کے اثرات پڑ رہے ہیں، جس کا حاکم سیارہ عطارد ہے۔ اس طرح آپ کی شخصیت میں برج دلو کے ساتھ برج جوزا کی جھلکیاں بھی موجود ہیں۔ بلند خیالی کے ساتھ اظہار خیال آپ کے مزاج کا خاصہ ہے اور آپ کسی بھی موضوع پر مسلسل بول کر دوسروں کو حیران کر سکتے ہیں۔ جسمانی حرکات و سکنات سے بھی آپ دوسروں کو اپنی طرف متوجہ کر لیتے ہیں اور جس محفل میں جائیں، نمایاں رہتے ہیں۔ آپ اپنی باتوں سے جلد ہی دوسروں کے دلوں میں گھر کرنے کا فن جانتے ہیں لیکن کبھی کبھی آپ کی چرب زبانی سنجیدہ افراد کے لیے ناگوار بھی ہو جاتی ہے، خصوصاً جب آپ کسی خاص نکتے کی وضاحت کر رہے ہوں تو پھر آپ کو خاموش کرانا بڑا مشکل ہوتا ہے۔
یورینس اور عطارد کی پارہ صفاتی آپ کو کسی ایک رائے یا ایک کام، ایک جگہ پر ٹکنے نہیں دیتی اور یہ آپ کے کیرئیر کے لیے اکثر نقصان دہ ثابت ہوتی ہے۔ اگر آپ خود کو کسی ایک معاملے میں بھی ثابت قدم بنالیں تویقینا اپنی کامیابیوں سے دنیا کو حیران کردیں۔ آپ ایسے موضوعات پر بھی نہایت روانی سے بولتے ہیں جن کے بارے میں درحقیقت آپ کو کچھ معلوم نہیں ہوتا۔ انسانی فلاح و بہبود کا جذبہ آپ یقینا رکھتے ہیں اور ترقی پسند بھی ہیں لیکن ایسے کاموں کے لیے آپ کسی اجتماعی کوشش کو ضروری نہیں سمجھتے بلکہ انفرادی طو رپر جو مناسب سمجھتے ہیں، کرتے رہتے ہیں۔ اگرچہ آپ موقع شناس ہیں اور وقت سے فائدہ اٹھانا جانتے ہیں لیکن بعض اوقات آپ کے اندازے غلط بھی ہو جاتے ہیں مگر آپ اپنی ایسی کسی ناکامی کو قبول نہیں کرتے اور نہ ہی اس سے بددل ہوتے ہیں بلکہ مزید آگے کا سفر جاری رکھتے ہیں
« Last Edit: March 19, 2013, 04:59 AM by Master Mind »

Offline Master Mind

  • 4u
  • Administrator
  • *
  • Posts: 4468
  • Reputation: 85
  • Gender: Male
  • Hum Sab Ek Hin
    • Dilse
    • Email
Re: Aquarius (Horoscope) برج دلو
« Reply #1 on: March 19, 2013, 05:00 AM »

و کا عشرہ سوم

برج دلو کے زیر اثر اگر آپ 10 فروری سے 18 فروری کے درمیان پیدا ہوئے ہیں تو آپ کا تعلق برج دلو کے تیسرے عشرے سے ہے۔ اس عشرے پر برج میزان کے اثرات پڑ رہے ہیں، لہٰذا سیارہ یورینس کے ساتھ سیارہ زہرہ بھی آپ کی شخصیت کی تشکیل میں حصے دار ہے۔ یورینس کی روایت شکنی زہرہ کی توازن پسندی کے ساتھ مل کر شان دار نتائج کی حامل بن جاتی ہے اور آپ کی شخصیت میں جنس مخالف کے لیے کشش بڑھ جاتی ہے، آپ زیادہ رومان پسند ہو جاتے ہیں لیکن اس بات کا اندیشہ بھی بڑھ جاتا ہے کہ آپ کبھی کبھی دوسروں کا دل دکھائیں اور آپ کا رویہ دوسروں کے لیے غلط فہمی کا باعث بن جائے۔ آپ میں کسی بھی کام یا منصوبے کی خوبیوں اور افادیت کو سمجھنے کی بڑی صلاحیت ہوتی ہے۔ آپ کی طبیعت میں کچھ بے چینی بھی پائی جاتی ہے جو آپ کو سکون حاصل نہیں کرنے دیتی۔ اکثر آپ کچھ اوٹ پٹانگ باتیں بھی کرنے لگتے ہیں جو دوسروں کو حیران کرتی ہیں پھر آپ اپنی ہی رائے یا تجویز پر بحث شروع کر سکتے ہیں۔ مختصراً اگر یہ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا کہ آپ کے بدلتے موڈ اور رویے دوسروں کو حیران کرتے ہیں اور آپ کو ایک معتدل و نارمل انسان سمجھنے میں انہیں تامل ہوتا ہے۔ اس عشرے میں پیدا ہونے والوں میں عظیم موجد تھامس ایلوا ایڈیسن بھی ہے جو ایک بار مرغی کے انڈوں کو سینے کی کوشش کرتا ہوا پایا گیا تھا۔ بہرحال زہرہ کے اثر کی وجہ سے برج دلو کا یہ عشرہ باقی عشروں سے زیادہ جذبات کو اہمیت دیتا ہے

دلو بچہ

برج دلو کا تعلق ذہانت سے ہے اور اس کے زیراثر پیدا ہونے والے بچے عموماً ذہین و فطین ہوتے ہیں۔ ابتدائی عمر میں اگر خوش گوار اور آزادانہ ماحول انہیں میسر آئے تو یہ نت نئی شرارتیں ایجاد کرتے ہیں اور عموماً والدین کے قابو سے باہر ہوتے ہیں لیکن اس کے برعکس ایک سخت گیر اور گھٹن زدہ گھریلو ماحول ہو تو یہ خاموش طبع اور الگ تھلگ رہتے ہیں۔ خلوت پسندی ان کی صلاحیتوں کونقصان پہنچاتی ہے اور یہ اپنی ہی ذات میں گم رہنے لگتے ہیں۔
دلو بچے فطرتاً دوسروں سے گھل مل کر رہنے اور آزاد فضا میں سانس لینے کے خواہش مندہوتے ہیں۔ نت نئی اور چونکا دینے والی چیزوں اور انکشافات میں دل چسپی لیتے ہیں، ہم آہنگی برقرار رکھنے کے لیے عموماً دوسروں سے اختلاف رائے کرنے سے گریز کرتے ہیں۔ ایسا ماحول جس میں ہم آہنگی نہ ہو، انہیں پریشان کرتا ہے اور ان کی ذہنی و جسمانی صحت خراب کرتا ہے۔
دلو چوں کہ ہوائی عنصررکھتا ہے اور دلو افراد اپنے تصورات کو بڑی اہمیت دیتے ہیں، لہٰذا دلو بچے بھی اپنے ماحول سے متاثر ہو کر مخصوص تصورات ذہن میں قائم کر لیتے ہیں، اسی لیے ان کی پرورش اور تربیت پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ زیادہ حساسیت اور مایوسی کی فضا مختلف قسم کی نفسیاتی بیماریوں کو جنم دے سکتی ہے، خصوصاً خوف زدہ کرنے والا ماحول ان بچوں کے لیے سخت مضر ہے۔
دلو افراد بحیثیت باپ

دلو افراد کو بہت دور تک دیکھنے کی عادت ہوتی ہے، لہٰذا اپنی اولاد سے بھی آگے دیکھتے ہیں۔ یہ نوجوانوں کے ساتھ عمر کے فرق کی خلیج کو باآسانی پاٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اپنے بچوں کے ساتھ ان کا رویہ عموماً بے تکلفانہ ہوتا ہے لیکن انہیں یہ خیال رکھنا چاہیے کہ وہ زیادہ حاکمانہ انداز اختیار نہ کریں اور اس حقیقت کو فراموش نہ کریں کہ نوعمری کے مسائل کیا ہوتے ہیں۔ کبھی کبھی یہ لوگ اپنی کاروباری مصروفیات میں خود کو اتنا الجھا لیتے ہیں کہ ان کے پاس اپنے بچوں پر توجہ دینے کے لیے وقت ہی نہیں بچتا۔ اس صورت میں اولاد سے ان کے جذباتی فاصلے بڑھ جاتے ہیں۔

دلو خواتین بحیثیت ماں

دلو خواتین اپنے بچوں کی گہری دوست ثابت ہوتی ہیں لیکن کبھی کبھی ان کا برتاﺅ کچھ سرد سا ہوتا ہے اور یوں بچے ان کی محبت میں کمی محسوس کرنے لگتے ہیں، اس کی وجہ ان کی کوئی سوشل دل چسپی یا کسی اور نوعیت کی مصروفیت بھی ہو سکتی ہے۔ دلو خواتین کو یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ ممکن ہے آپ خود جذباتی نہ ہوں مگر آپ کے بچے کچھ جذباتی مسائل رکھتے ہوں جن کا خیال رکھنا ان کے لیے ضروری ہے۔ آپ خود چوں کہ بالغ اور خودمختار ہیں اور شاید یہ بھی خواہش رکھتی ہوں کہ آپ کی اولاد بھی جلد ہی خود مختار ہو جائے، تاکہ اپنی انفرادی زندگی کے معاملات کو خود ہی طے کرے تو یہ خواہش ان سے ضرورت سےزیادہ توقع ہی کہلائے گی۔

دلو افراد بحیثیت شوہر

دلو افراد بحیثیت شوہر صرف اس صورت میں خوش رہ سکتے ہیں جب ان کی شادی ایک ذہین اور فراخ دل عورت سے ہو جائے جو ان کی طرح انسانی فلاح و بہبود کے نظریات سے سرشار ہو۔ اگرچہ یہ لوگ کھلے ہاتھ سے اپنے بیوی بچوں پر خرچ کرتے ہیں اور بے حد مہربان اور دریا دل ہوتے ہیں لیکن ان میں اس گرم جوشی کا فقدان ہوتا ہے جو ازدواجی تعلقات میں ضروری خیال کی جاتی ہے۔ یہ اپنی بیوی کو بھی ایک اچھا اور مستقل دوست ہی سمجھ رہے ہوتے ہیں کہ جب تک وہ ان کے سامنے اور ساتھ ہے، ان کی توجہ کی مستحق ہے بلکہ بعض اوقات تو اس کی موجودی میں بھی اچانک کسی دوسری دل چسپی کی طرف اس طرح متوجہ ہو جائیں گے کہ وہ ان کے اس انداز کو بے گانگی محسوس کرنے لگے یا اپنی توہین سمجھے۔ اس کے علاوہ دلو مرد اپنے ازدواجی تعلقات میں خاصے منہ پھٹ ہوتے ہیں۔
دلو شوہر چوں کہ فراخ دل اور وسیع القلب ہوتے ہیں، لہٰذا اپنی گھریلو یا ازدواجی زندگی میں حاکمانہ انداز اختیار نہیں کرتے۔ وہ چاہتے ہیں کہ گھر اور ازدواجی زندگی سے متعلق تمام امور ان کی شریک حیات خود سنبھال لے اور انہیں اپنے کاروباری منصوبوں کے لیے آزاد چھوڑ دے۔ وہ گھریلو معاملات میں بے جا دخل اندازی نہیں کرتے۔ بڑے باوقار اور ملنسار ہوتے ہیں اور شادی کو زندگی کا ایک لازمی حصہ خیال کرتے ہیں۔ وہ ہر لحاظ سے ایک شریف آدمی کا کردار ادا کرتے ہیں۔ اپنے خاندان اور بیوی کے ساتھ اسی اخلاق اور انکساری سے پیش آتے ہیں جیسے کہ اجنبی مہمانوں کے ساتھ۔ ان کی یہی ادا ان کی بیوی یا دوسروں کو یہ سوچنے پر مجبور کر سکتی ہے کہ ان کی نظر میں کسی بھی جذباتی تعلق کا معیار کیا ہے؟

دلو بیوی

اس حقیقت سے تو انکار ممکن نہیں کہ ایک دلو عورت کے مشاغل اور دل چسپیاں وسیع اور متنوع ہوتیہیں، لہٰذا انہیں شادی کے بندھنوں میں بندھنے کی کوئی جلدی نہیں ہوتی اور وہ تنہا بھی زندگی گزارنے کی صلاحیت رکھتی ہیں بلکہ اکثر دلو لڑکیوں کی شادی اس وجہ سے بھی تاخیر کا شکار ہوتی ہے کہ وہ اپنی دیگر دل چسپیوں اور مصروفیات میں الجھ کر شادی کے معاملے کو نظرانداز کرتی رہتی ہیں یا زیادہ اہمیت نہیں دیتیں۔ ویسے بھی آزادی پسند دلو عموماً قید و بند اور پابندی کے کاموں سے عموماً کتراتے ہیں۔
دلو خواتین شاید دنیا بھر میں سب سے زیادہ مہربان و فراخ دل ہوتی ہیں۔ شادی کے بعد وہ اپنے شوہر کے کاموں کو کسی شک و وہم کی نظر سے نہیں دیکھتیں، نہ ہی ان کے بارے میں زیادہ چھان بین کی ضرورت محسوس کرتی ہیں کہ وہ گھر سے باہر کیا کرتے پھر رہے ہیں۔ وہ فطرتاً شوہر پر بھروسا کرنے والی ہوتی ہیں اور شوہر سے بھی اسی رویے کی توقع رکھتی ہیں کہ وہ ان کی آزادروی، سوشل سرگرمیوں، دوسروں سے میل جول پر پابندیاں عائد نہ کرے، ان کی مصروفیات اور دوسروں سے تعلقات کو شک کی نظر سے نہ دیکھے، کیوں کہ خود ان کا کردار ہر قسم کے شک و شبہے سے بالاتر ہوتا ہے۔ وہ خود تکلیف برداشت کر لیتی ہیں لیکن ایسے حالات پیدا نہیں کرتیں جن سے کسی کو تکلیف پہنچے۔ اگر وہ یہ محسوس کریں کہ ان کا گزارہ اپنے شریک حیات کے ساتھ نہیں ہو سکتا اور دونوں کے درمیان نمایاں طو رپر حقیقی تضادات موجود ہیں تو وہ کوئی افسوس یا صدمہ کیے بغیر ازدواجی شراکت کا خاتمہ قبول کر کے اپنے لیے دوسرا شریک حیات منتخب کر سکتی ہیں۔

دلو افراد بحیثیت دوست

ایک دوست کی حیثیت سے دلو افراد بڑے گرم جوش، مددگار و معاون اور رہنما ثابت ہوتے ہیں بلکہ یہ کہنا زیادہ درست ہوگا کہ دلو افراد ایک دوست سے زیادہ عمدہ مشیر اور رائے دہند ہوتے ہیں۔ اپنے حلقہ¿ احباب میں ان کی کچھ لیے دیے انداز کی اور معروضانہ فطرت تعلقات میں نمایاں رہتی ہے۔ اگرچہ یہ لوگ گہرے دوستانہ جذبات رکھتے ہیں اور ان کا حلقہ احباب بھی وسیع ہوتا ہے لیکن ان کی انفرادیت پسندی اور کسی حد تک مزاجی بے فکری کا رویہ کبھی کبھی ان کے دوستوں کے لیے شکایت کا سبب بنتا ہے۔ اس کے علاوہ وہ یہ بھی اندازہ نہیں لگا پاتے کہ یہ لوگ دوستوں کی بھیڑ میں انہیں کتنی اہمیت دے رہے ہیں، کیوں کہ دلو افراد سب سے یکساں، گرم جوشی اور لگاوٹ کا ایک جیسا ہی اظہار کر رہے ہوتے ہیں شاید اسی وجہ سے ان کے حلقہ احباب میں اکثر تبدیلیاں آتی رہتی ہیں مگر یہ لوگ اس بات کی زیادہ پروا بھی نہیں کرتے۔


Offline Master Mind

  • 4u
  • Administrator
  • *
  • Posts: 4468
  • Reputation: 85
  • Gender: Male
  • Hum Sab Ek Hin
    • Dilse
    • Email
Re: Aquarius (Horoscope) برج دلو
« Reply #2 on: March 19, 2013, 05:01 AM »
[size=78%][/size]

لو کی محبت کے انداز

دلو افراد کی محبت اور دوسروں سے ان کے تعلقات کے حوالے سے اگر ایک بنیادی بات سمجھ لی جائے تو ان کی محبت کے رنگ ڈھنگ باآسانی واضح ہو جائیں گے اور وہ بنیادی بات یہ ہے کہ ان کا حاکم سیارہ یورینس ہے۔ اچانک اور غیر متوقع تبدیلیاں اور حیران کر دینے والی نت نئی باتیں اس سیارے کا خاصہ ہیں۔ پھر بھلا دلو افراد اگر محبت کے میدان میں قلابازیاں کھاتے نظر آئیں تو ان سے شکایت نہیں ہونی چاہیے۔
برج دلو سے متعلق افراد(خواتین اور مرد) بہت اچھے دوست تو ہو سکتے ہیں لیکن عشق کی روایتی تعریف ان پر چسپاں نہیں ہوتی۔ جس کے بارے میں کسی شاعر نے کہا تھا کہ ایک محبت کافی ہے۔ اس بات کا یہ مطلب بھی نہیں کہ وہ محبت نہیں کرتے، البتہ یہ کہا جا سکتا ہے کہ وہ محبت کو روگ نہیں بناتے۔ شاید اسی وجہ سے ان سے محبت کرنے والوں کو یہ محسوس ہوتا ہے کہ وہ ان سے گہرے جذبات کے ساتھ محبت نہیں کرتے بلکہ ایک اچھے دوست کی طرح ان کا خیال رکھتے ہیں۔
دلو افراد کے بارے میں یہ بھی کہا جاتا ہے کہ وہ ایک سردمہر دل رکھتے ہیں اور اپنے جذبات کا اظہا رکرنا ضروری نہیں سمجھتے،نہ ہی اپنی محبت کا نمایاں اظہار کرنا پسند کرتے ہیں۔ اکثر یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ جب ان سے محبت کرنے والا کوئی فرد اپنے رومانی جذبات کا شدید اظہار کرتا ہے تو وہ پریشان ہو جاتے ہیں۔ اس کی وجہ شاید یہ ہے کہ یہ لوگ بنیادی طور پر آزادی کے خواہش مند ہوتے ہیں۔ کسی ایک تعلقسے مضبوطی سے بندھے رہنا اور خود کو محدود کرنا ان کے لیے ناممکن سی بات ہے۔ یہ محبت میں بھی اور ازدواجی زندگی میں بھی ایک دوستانہ راہ و رسم کے قائل ہوتے ہیں۔ ایسا بھی نہیں ہے کہ وہ اپنے محبوب یا شریک حیات سے محبت نہیں کرتے لیکن ان کی محبت کے اظہار کا طریقہ کچھ جداگانہ ہی ہوتا ہے۔
ایک دل چسپ حقیقت یہ بھی ہے کہ دوسروں سے بہت جلد بے تکلفی کی فضا پیدا کرنا اور نہایت خوش گوار تعلقات قائم کرنا ان کے بائیں ہاتھ کا کھیل ہے اور یہ اس حوالے سے نہایت پُرکشش شخصیت اور کردار کے حامل ہوتے ہیں لیکن جیسے ہی دوسرے ان کی جانب شدت پسندانہ انداز میں جذباتی پیش قدمی کرتے ہیں تو یہ بوکھلاہٹ کا شکار ہو جاتے ہیں اور عجیب طرح کی سردمہری کا اظہار شروع کر دیتے ہیں جسے محسوس کر کے فریق ثانی کے جذبات ٹھنڈے پڑ جاتے ہیں۔
واقعہ یہ ہے کہ دلو افراد ذہنی تعلقات پسند کرتے ہیں۔ اس معاملے میں وہ سب سے آگے نکل جاتے ہیں۔ اگر کسی تعلقات میں ذہانت کا عنصر نہیں ہے تو ایک دلو فرد جلد ہی بور ہو جائے گا یا خود کو عدم اطمینان کا شکار محسوس کرے گا۔

دلو اور حمل کا ساتھ

دلو کا عنصر ہوا اور حمل کا آگ ہے۔ عنصری اعتبار سے دونوں میں موافقت پائی جاتی ہے۔ علم نجوم کے قواعد کے مطابق حمل برج دلو سے تیسرا برج ہے جب کہ برج دلو کا نمبر حمل سے گیارہواں ہے۔ گیارہواں خانہ امید و خواہشات سے متعلق ہے اور تیسرا ذہنی دل چسپیوں سے۔ گویا دلو شخصیت اور حمل باہمی شراکت کے لیے معقول جواز رکھتے ہیں۔
حمل شخصیت اپنے مثبت پہلوﺅں میں نڈر، باہمت، بہادر، پُرجوش اور طاقت ور، باصلاحیت اور پُرتخیل، بے چین، متحرک اور صاف ذہن کی مالک ہوتی ہے جب کہ اپنی منفی خصوصیات میں مغرور اور خودغرض، حاسد اور غالب فطرت، پُرجوش اور اکھڑ، بے صبرا اور پُرتشدد ہوتی ہے۔
دلو اور حمل کا ساتھ نہایت دل چسپ صورت حال پیش کرتا ہے۔ دونوں ایک دوسرے میں خصوصی کشش محسوس کرتے ہیں۔ دلو کو حمل کی صلاحیتیں، بے باکی اور ہمت و حوصلہ متاثر کرتا ہے۔ وہ اس کی کامیابیوں سے خوش ہوتا ہے جب کہ حمل کو دلو کی ذہانت، کشادہ دلی، جدت طرازی اور انفرادیتپسندی متاثر کرتی ہے لیکن اس کے باوجود یہ دونوں باہمی طور پر سکون و اطمینان کے ساتھ نہیں رہتے، خصوصاً ایک ازدواجی شراکت میں دلو شخصیت برج حمل کے لیے ایک چیلنج ثابت ہوتی ہے۔ حمل افراد(عورت یا مرد) کبھی یہ پسند نہیں کرتے کہ کوئی دوسرا انہیں اپنے قابو میں کرے، بلکہ ان کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ دلو ان کے آگے پیچھے گھومتا رہے، لہٰذا وہ اس کے ہر کام، ہر بات پر نظر رکھتے ہیں، اس کا پیچھا کرتے ہیں۔ اس طرح خود بخود ایک اہم شخصیت بن جاتا ہے اور مینڈھے(حمل) کو اپنے پیچھے پیچھے گھما رہا ہوتا ہے۔ دونوں ایک دوسرے کے لیے کسی نہ کسی سطح پر ایک مسئلہ ہوتے ہیں لیکن اس مقابلے میں دلو کا پلہ بہرحال بھاری رہتا ہے اور یہ جوڑی اسی انداز میں چلتی رہتی ہے۔

دلو اور ثور کا ساتھ

دلو اور ثور کا ساتھ ہوا مٹی کا ساتھ ہے۔ دونوں عنصر باہمی طو رپر کوئی موافقت نہیں رکھتے بلکہ ایک دوسرے کے مخالف ہیں۔ علم نجوم کے قواعد کے مطابق بھی یہ دونوں بروج ایک مخالف زاویہ¿ نظر رکھتے ہیں، یعنی دلو برج ثور سے دسواں برج ہے اور ثور برج دلو سے چوتھا۔
ثور شخصیت اپنے مثبت پہلوﺅں میں نرم دل، عملیت پسند، فن کارانہ مزاج، محتاط، قابل اعتماد اور وفادار ہوتی ہے جب کہ اپنی منفی خصوصیات میں ضدی اور اکھڑ، دنیادار، تنگ نظر، کاہل اور خودبیں،دوسروں پر غلبہ پانے کی خواہش مند ہوتی ہے۔
دلو اور ثور کی شراکت کاروباری سطح پر کسی حد تک مفید ہو سکتی ہے لیکن ایک ازدواجی رشتے میں بندھ کر یہ زیادہ دور تک ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے اور دونوں کو وہ خوشی کبھی حاصل نہیں ہو سکتی جو ازدواجی رفاقت کے لیے ضروری ہوتی ہے۔ دلو کی تغیرپذیر طبیعت ثور کی مستحکم مزاج فطرت کے لیے ناقابل برداشت ہوگی جب کہ ثور کی کفایت شعاری بہت جلد دلو کو اعصابی مریض بنا دے گی۔ حالاں کہ دونوں ہی زندگی میں آسانی اور آرام و سکون چاہتے ہیں لیکن اس نعمت کے حصول کے سلسلے میں دونوں کے نظریات میں سخت اختلاف پایا جاتا ہے۔ ثور کے لیے یہ بات تکلیف دہ ہوگی کہ دلو اسے اپنے رازوں میں شریک کرنے پر آمادہ نہ ہو اور نہایت خودمختارانہ انداز میں اپنی دل چسپیاں جاری رکھے جب کہ دلو کو یہ بات کبھی پسند نہیں آئے گی کہ ثور اسے صرف اپنی ذات تک محدود رکھنے کی کوشش کرے۔ دلو اپنے اردگرد موجود ہر شے میں دل چسپی لینا چاہتا ہے جب کہ ثور ایک مختصر حلقے تک خود کو محدود رکھتا ہے اور صرف ان ہی چیزوں پر توجہ مرکوز کرتا ہے جن کی اسے ضرورت ہے۔ ان دونوں کے درمیان ایسے ہی دیگر اختلافات اور تضادات ایک خوش گوار اور کامیاب رفاقت میں رکاوٹ بنتے ہیں۔ چناں چہ ان کاایک دوسرے سے دور رہنا ہی بہتر ہے۔

دلو اور جوزا کا ساتھ

دونوں کا عنصر ہوا ہے، لہٰذا دونوں ایک ساتھ عمدہ پرواز کر سکتے ہیں۔ دلو سے برج جوزا پانچویں نمبر پر ہے جو محبت و پسندیدگی کی دلیل ہے اور جوزا سے برج دلو کا نمبر نواں ہے۔ یہ جوزا کے لیے خوش قسمتی کی دلیل ہے، لہٰذا علم نجوم کے قواعد کے مطابق بھی یہ دونوں بروج ایک دوسرے کے لیے مناسب و موزوں ہیں۔ ان دونوں میں اطمینان بخش مفاہمت اور شراکت کی خصوصیات موجود ہیں۔
جوزا شخصیت اپنے مثبت پہلوﺅں میں ذہنی طور پر مستعد و سرگرم اور متجسس، ہنس مکھ، حاضر جواب، ہمہ گیر، پُرجوش، مصلحت اندیش و معاملہ فہم ہوتی ہے جب کہ منفی خصوصیات میں غیرمنظم، خود پرست وبے پروا، لاتعلق، تغیرپذیر، ڈھلمل یقین ہے۔
دلو اور جوزا کا اشتراک نہایت معنی خیز ثابت ہوتا ہے۔ دونوں ایک دوسرے کو باآسانی سمجھ لیتے ہیں اور باہم ایک دوسرے کی خامیوں کونظرانداز بھی کرتے رہتے ہیں جب کہ خوبیوں کا احساس کرتے ہیں۔ جوزا کی دہری شخصیت دلو کی ہمہ جہت شخصیت کو اپنا مددگار سمجھتی ہے۔ وہ اس کی چونکا دینے والی باتوں اور حرکات سے لطف اندوز ہوتی ہے۔ دونوں ایک ساتھ دیر تک خوب باتوں میں مصروف رہتے ہیں اور قطعی بوریت محسوس نہیں کرتے۔ جوزا اپنے نجی مسائل اور ذاتی دل چسپی کے امور پر گفتگو کرتا ہے اور دلو اپنے کاروباری معاملات و منصوبوں کا تذکرہ کرتا ہے، جس پر جوزا ذہانت سے مشورے دیتا ہے۔ جوزا کو دلو کی دیانت داری پسند ہوتی ہے اور ساتھ ہی یہ عادت بھی کہ وہ بال کی کھال نہیں نکالتا بلکہ اپنے کام سے کام رکھتا ہے۔ جوزا مرد یا عورت کے لیے دلو شخصیت ایک مشکل معمہ ہے اور اس کی متجسس طبیعت اس معمے کو حل کرنے میں لطف محسوس کرتی ہے جب کہ دلو مرد یا عورت کو جوزا کی معلومات، حاضر جوابی، بے فکری اور خوش مزاجی مطمئن و مسرور رکھتی ہے، البتہ جوزا کو اس وقت محتاط رہنا ہوگا جب اچانک تھوڑی دیر کے لیے دلو پر تنہائی پسندی کا دورہ پڑ جائے۔ اس وقت جوزا کو اپنے جذبات پر قابو رکھنا ہوگا۔
[/c]
[/glow]

Offline Master Mind

  • 4u
  • Administrator
  • *
  • Posts: 4468
  • Reputation: 85
  • Gender: Male
  • Hum Sab Ek Hin
    • Dilse
    • Email
Re: Aquarius (Horoscope) برج دلو
« Reply #3 on: March 19, 2013, 05:02 AM »

[size=78%][/size]

لو اور سرطان کا ساتھ

دلو کا عنصر ہوا اور سرطان کا پانی ہے۔ دونوں میں عناصر کے اعتبار سے کوئی تعلق خاص نہیں ہے۔ علم نجوم کے قواعد کی رو سے دونوں میں موافقت کا کوئی زاویہ موجود نہیں۔ دلو سے برج سرطان چھٹے نمبر پر ہے اور سرطان سے دلو آٹھویں نمبر پر۔ چھٹا خانہ ملازمت و ماتحت، صحت و کام سے متعلق ہے اور آٹھواں خوف و خطرسے۔ گویا سرطان افراد دلو افراد کے لیے ایک بہتر ماتحت یا ساتھ کام کرنے والے توثابت ہو سکتے ہیں لیکن شریک حیات یا محبت کرنے والے نہیں، جب کہ سرطان ہمیشہ دلو سے خوف زدہ رہے گا۔
سرطان شخصیت کی مثبت خصوصیات یہ ہیں: حساس اور ہم درد، مضبوط و مستحکم، وفادار اور اصول پرست، مو¿ثر، تخیلاتی جب کہ منفی خصوصیات میں من موجی پن، نمایاں احساس کم تری، یاسیت پسند، معاف نہ کرنے والا، زودرنجی شامل ہے۔
دلو اور سرطان کی شراکت کسی طور بھی مفید اور پائیدار نہیں ہو سکتی۔ ان دونوں کے لیے ایک دوسرے کی عادات و اطوار کو سمجھنا بڑا مشکل کام ہے۔ دلو افراد کی آزادروی اور تبدیلی پسندی، دوسروں سے زیادہ میل جول بڑھانے کی عادت کو پُرسکون اور محبت کرنے والا سرطان فرد ہرگز برداشت نہیں کر سکتا۔ دلو کی خواہش ہوتی ہے کہ اپنی خوشیوں میں ساری دنیا کو شریک کرلیں جب کہ سرطان اپنی ذات اور ضروریات سے آگے دیکھنے کی ضرورت نہیں سمجھتا۔ سرطان شخصیت اپنے ذوق اور نظریات میں خاصی قدامت پسند اور روایت پرست ہوتی ہے۔ اس کے برخلاف دلو شخصیت کی نمایاں خصوصیات میں ترقی پسندی اور روایت شکنی شامل ہے۔ دلو کسی بھی وقت کسی خبطی پن کا مظاہرہ کر سکتا ہے جو سرطان کے لیے بڑی تکلیف و پریشانی کا باعث ہوگا جب کہ سرطان پر کسی بھی وقت ڈپریشن اور مایوسی کا دورہ پڑ سکتا ہے۔ یہ بات دلو کے لیے شدید بے زاری کا سبب بنتی ہے۔ بہرحال اس جوڑی کو کامیاب نہیں کہا جاسکتا۔ ان کا باہمی اشتراک زندگی میں بہت سی مشکلات اور الجھنیں پیدا کرنے کا سبب بنتا ہے

دلو اور اسد کا ساتھ

یہ ہوا اور آگ کا ساتھ ہے۔ دونوں عناصر کے اعتبار سے موافقت رکھتے ہیں۔ علم نجوم کے قواعد کے مطابق دونوں ایک دوسرے سے مقابلے کا زاویہ رکھتے ہیں۔ دونوں ایک دوسرے سے ساتویں نمبر پر ہیں اور ساتواں گھر شراکت سے متعلق ہے۔
اسد شخصیت اپنے مثبت پہلوﺅں میں معزز اور سخی، گرم جوش، مہربان اور وفادار، خودشناس، فن کارانہ مزاج، شاہانہ طور طریقے اور خیالات کے حامل ہوتے ہیں جب کہ اس کی منفی خصوصیات میں خودپسندی، غرور، ضرورت سے زیادہ اعتماد، شیخی اور متشدد ہونا شامل ہے۔ دلو اور اسد کی شراکت کامیاب ہو سکتی ہے، کیوں کہ دونوں ایک دوسرے میں خصوصی طو رپر کشش محسوس کرتے ہیں۔ دلو اسد کے باوقار اور شاہانہ طور طریقوں سے متاثر ہوتا ہے جب کہ اسد دلو کی جانب سے ملنے والے سرپرائز سے خوش ہوتا ہے۔ دونوں ایک دوسرے کی صلاحیتوں کی تعریف کریں گے اور ایک دوسرے کیمعاونت میں دل چسپی لیں گے۔ یہ شراکت کاروبار یا ازدواجی زندگی دونوں صورتوں میں کامیاب رہے گی، البتہ کچھ معاملات میں ان کے درمیان اختلاف پیدا ہو سکتا ہے جسے دلو کی معاملہ بندی اور اسد کے تحمل اور تدبر سے ختم کیا جا سکتا ہے۔ ان دونوں کے درمیان عموماً اختلاف کی وجہ دلو کی حد سے زیادہ بڑھی ہوئی سماجی مصروفیات ہوتی ہیں۔ دلو انسان دوست ہوتا ہے اور پوری دنیا کو اپنے حلقہ¿ احباب میں شامل کرنے پر تلا رہتا ہے۔ اسد دلو کو اس کی اجازت تو دے دیتا ہے لیکن اگر کسی مرحلے پر وہ یہ محسوس کرنے لگے کہ دلو دوسروں سے اپنے تعلقات کو اس پر فوقیت دے رہا ہے تو یہ بات اس کے لیے ناقابل برداشت ہو سکتی ہے۔ اسد افراد اپنے دلو ساتھی کی سماجی سرگرمیوں پر سخت نظر رکھتے ہیں اور کبھی کبھار ٹوک ٹاک کی نوبت بھی آسکتی ہے۔ یہ بات دلو کی برداشت سے باہر ہوگی۔ ایک اس اختلافی صورت کے علاوہ اور کوئی ایسی بات نہیں جو اس شرکت میں رخنہ ڈالنے کا سبب بنے، لہٰذا یہ ایک کامیاب اور پُرجوش شراکت ہے۔

دلو اور سنبلہ کا ساتھ

دونوں بروج عنصر کے اعتبار سے مخالف ہیں۔ ہوا اور مٹی میں موافق تعلق نہیں ہے۔ علم نجوم کے اصولوں کی روشنی میں بھی دونوں کے درمیان کوئی موافق زاویہ موجود نہیں ہے۔
سنبلہ شخصیت اپنے مثبت پہلوﺅں میں قواعد و ضوابط کی پابند، پُراسرار، سمجھ دار، تجزیہ اور جانچ پڑتال کرنے والی اصلاح و درستی پسند ہوتی ہے جب کہ اپنی منفی خصوصیات میں بہت زیادہ نکتہ چیں، اعتراض کرنے والی، غیر ہم درد، کنجوس اور کبھی کبھی جھگڑالو ہوتی ہے۔
دلو اور سنبلہ کی شراکت دوستانہ حد تک تو ٹھیک رہتی ہے مگر طویل ازدواجی تعلق کے لیے ہرگز مناسب و مفید نہیں ہے۔ دلو کی سیماب صفاتی اور ہر روز کی نت نئی قلابازیاں سنبلہ کو اعصابی مریض بناسکتی ہیں۔ سنبلہ قاعدے اور قانون کے مطابق زندگی گزارنا چاہتا ہے مگر دلو کو کسی مقررہ اصول و قاعدے کی کوئی پروا نہیں ہوتی، خصوصاً اس وقت جب ان اصولوں کی کوئی ضرورت بھی نہ ہو۔ دلو کسی قسم کی کوئی پابندی برداشت نہیں کرے گا اور سنبلہ اپنی مرضی اور طریقے کے مطابق تبدیلی کرنا پسند کرتا ہے۔ دلو کے ساتھ رہ کر سنبلہ کو مستقل ایک عدم تحفظ کا احساس رہے گا، کیوں کہ وہ اپنے آزادانہ میل جول سے سنبلہ کی شکوک و شبہات کی عادت کو ہوا دیتا رہے گا۔ سنبلہ اپنے کاموں کو نہایت سلیقے اور پابندی سے انجام تک پہنچا کر خوش ہوتا ہے جب کہ دلو ہر کام فی الفور شروع تو کر دیتا ہے مگر اسے انجام تک پہنچانے کی نوبت اکثر نہیں آتی بلکہ اس سے پہلے ہی وہ کوئی دوسرا کام بھی شروع کر بیٹھتا ہے۔ یہ صورت حال سنبلہ کے لیے ناقابل برداشت ہوگی۔ دلو فرد سنبلہ کے الجھے ہوئے پے چیدہ مسائل بھرپور توجہ سے سنتا ہے مگر جواباً سوالات کی بھرمار کر کے ایک نئی بحث کا آغاز کر دیتا ہے، جس کی وجہ سے اصل مسئلہ جوں کا توں رہ جاتا ہے۔ بہرحال اگر دونوں ایک دوسرے کو باہمی، نظریاتی اور مزاجی اختلافات پر رعایت دینے کی عادت ڈال لیں تو یہ شراکت قائم رہ سکتی ہے، ورنہ اس جوڑی کے لیے سفارش نہیں کی جاسکتی۔

دلو اور میزان کا ساتھ

دونوں کا عنصر ہوا ہے اور ان کا ساتھ باہمی قوت میں اضافے کا سبب ہوگا۔ علم نجوم کے اصولوں کی روشنی میں میزان برج دلو سے نویں نمبر پر ہے اور دلو برج میزان سے پانچواں برج ہے۔ دونوں کے درمیان موافق زاویے موجود ہیں جو محبت اور خوش قسمتی، باہمی رغبت و پسندیدگی کا باعث ہیں۔
میزان شخصیت کے مثبت پہلوﺅں میں نفاست و وقار، توازن و حقیقت شناسی، منصف مزاجی، مصلحت اندیشی و دانش مندی شامل ہیں اورمنفی خصوصیات میں سستی و کاہلی، سہل پسندی،قوت فیصلہ کا فقدان، خودغرضی، علیحدگی پسندی وغیرہ نمایاں ہیں۔
دلو اور میزان کا ساتھ ایک کامیاب اور مفید جوڑی کا ضامن ہو سکتا ہے اوریہ دونوں ایک خوش گوار و دل چسپ زندگی گزار سکتے ہیں۔ دونوں ہی یکساں خصوصیات اور پسند و ناپسند رکھتے ہیں اور ایک دوسرے کو وہ تمام چیزیں دے سکتے ہیں جن کی انہیں ضرورت ہو سکتی ہے۔ دونوں کے درمیان مکمل مفاہمت پائی جاتی ہے۔ دلو کو میزان شخصیت میں بڑی کشش محسوس ہوتی ہے۔ وہ اس کے مسائل پر توجہ دیتا اور ان کے حل میں معاونت کرتا ہے جب کہ میزان کو دلو کی جدت طرازی اور تیز رفتاری بہت بھاتی ہے۔ وہ اس کی ذات میں اپنے خوابوں کی تعبیر دیکھتا ہے، البتہ کچھ باتیں دونوں کے درمیان متضاد بھیہیں۔ دلو کا حلقہ¿ احباب بہت وسیع ہوتا ہے اور وہ ہر معاملے میں اپنی ٹانگ اڑا بیٹھتا ہے جب کہ میزان اپنے لیے کچھ حدود مقرر کر لیتا ہے۔ دلو افراد سب کے لیے غیرمتعصبانہ جذبات رکھتے ہیں اور ہر ایک کے کام کے لیے سرگرم ہو جاتے ہیں جب کہ میزان صرف ان لوگوں کو اہمیت دیتا ہے جو اس کی نظر میں خود اس سے مخلص ہوں اور مضبوط و گہرا تعلق رکھتے ہوں۔ اس حوالے سے میزان کو دلو سے شکایات پیدا ہو سکتی ہیں۔ میزان شخصیت کو یہ بات بھی سمجھ لینی چاہیے کہ دلو کو اکثر تنہائی کی ضرورت پڑ جاتی ہے۔ ایسے موقع پر وہ اچانک بالکل اجنبیت کا رویہ بھی اختیار کر سکتا ہے۔ اس صورت میں اسے چھیڑنا یا زیادہ سوالات کرنا غلط ہو سکتا ہے۔ تھوڑی دیر میں اس کی یہ کیفیت خود بخود ختم ہو سکتی ہے۔ بہرحال یہ شراکت کاروباری ہو یا ازدواجی، دونوں صورتوں میں نہایت حیرت انگیز اور مفید ثابت ہوگی۔

دلو اور عقرب کا ساتھ

برج دلو کا عنصر ہوا اور عقرب کا پانی ہے۔ ہوا اور پانی میں کوئی رشتہ¿ موافقت نہیں۔ علم نجوم کے قواعد کی رو سے بھی یہ دونوں برج مخالف زاویہ¿ نظر رکھتے ہیں۔ عقرب سے برج دلو چوتھے نمبر پر ہے جب کہ دلو سے برج عقرب دسویں نمبر پر واقع ہے۔ چوتھا خانہ زائچے میں گھریلو زندگی، مال اور انجام سے متعلق ہے جب کہ دسواں خانہ پیشہ ورانہ امور اور کاروبار کا ہے، لہٰذا کسی جذباتی و رومانی تعلق کے لیے ان دونوں بروج کی شراکت موزوں نہیں ہو سکتی۔ دلو اور عقرب دوست کی حیثیت سے یا کاروباری ضرورت کے تحت تو ایک ساتھ رہ سکتے ہیں،و ہ بھی کچھ عرصے کے لیے، مگر ازدواجی زندگی کے لیے ان کا اشتراک قدم قدم پر تنازعات اور ناخوش گواری کا سبب بن سکتا ہے۔ ان دونوں کے درمیان گہرے جذباتی تعلقات قائم ہونا بہت مشکل ہوگا۔ دونوں اپنے اپنے طور طریقوں اور نظریات کے مطابق زندگی گزارنے پر زور دیں گے اور ایک دوسرے سے شاکی نظر آئیں گے۔د لو کی آزاد روی اور دوسروں سے حد سے زیادہ ربط و ضبط عقرب کی قابضانہ و حساس فطرت کے لیے ناقابل برداشت ہوگا۔ دلو افرادکے ذہنی تصورات مختلف سمتوں اور آسمانوں میں پرواز کرتے ہیں اور انہیں بہت زیادہ کسی کا پابند ہو کر رہنا تکلیف دہ محسوس ہوتا ہے جب کہ عقرب افراد(مرد و عورت) بہت حساس اور رقیبانہ مزاج کے مالک ہوتے ہیں اور دوسروں کو اپنے ہی زیراثر دیکھنا چاہتے ہیں چناں چہ ان دونوں کا اتحاد ایک سخت اعصابی جنگ کی داغ بیل ڈال دے گا جس کا زیادہ نقصان بہرحال عقرب کو ہوگا، لہٰذا اس بندھن سے گریز کرنا ہی بہتر ہوگا۔

دلو اور قوس کا ساتھ

برج دلو کا عنصر ہوا اور قوس کا آگ ہے۔ عنصری اعتبار سے دونوں میں موافقت پائی جاتی ہے۔ علم نجوم کے قواعد کی رو سے بھی یہ دونوں برج موافق زاویہ¿ نظر رکھتے ہیں۔ قوس، برج دلو سے گیارہویں نمبر پر ہے اور دلو، برج قوس سے تیسرا برج ہے۔ دلو کی امیدوں پر قوس پورا اترے گا اور قوس کے لیے دلو ذہنی دل چسپیاں فراہم کرے گا۔ قوس شخصیت کے مثبت پہلوﺅں میں اصول پسندی، دیانت داری، سرگرمی و پُرجوشی، صاف گوئی، صاف دلی، بے خوفی، فطرت پسندی، آزاد روی، فراخ دلی، سخاوت شامل ہیں جب کہ منفی پہلو شیخی، جارحیت، زیادہ خود اعتمادی، مبالغہ آرائی، بے اصولی، سرکشی و نافرمانی، احمقانہ باتیں اور حرکات ہیں۔ دلو اور قوس کی جوڑی اس لحاظ سے نہایت دل چسپ ثابت ہوتی ہے کہ یہ دونوں ہی درحقیقت ایک دوسرے کی ٹکر کے برج ہیں۔ دلو کی دل چسپیوں میں قوس برابر کا حصہ لیتا ہے اور ہر کام میں مداخلت کرنا ضروری خیال کرتا ہے۔ وہ قوس کے اس انداز کو محبت اور پُرجوشی کا اظہار سمجھتا ہے۔ یہ دونوں ہی آزادی کو پسند کرتے ہیں اور نہایت روشن خیال ہوتے ہیں۔ دونوں کو ہر جگہ بلاروک ٹوک آنا جانا، تفریحات میں دل چسپی لینا، انوکھے اور خطرناک کاموں میں ہاتھ ڈالنا اچھا لگتا ہے۔ دونوں زندگی کے مسائل میں ایک دوسرے کو مفید مشورے دیتے ہیں جس کی وجہ سے یہ دونوں اپنے اپنے منصوبوں میں اچھی خاصی کامیابی حاصل کر لیتے ہیں۔ یہ دونوں ہی ایسی جگہوں پر عموماً پائے جاتے ہیں جہاں لوگ اکٹھا ہوں، خوب جشن و ہنگامہ ہو، گویا تقریبات وغیرہ میں شرکت دونوں پسند کرتے ہیں۔ دلو کو قوس کی شکل میں ایک اچھا دوست مل جاتا ہے اور قوس کی نظر میں دلو نہایت مہربان اور منفرد شخصیت کا مالک ہوتا ہے۔ اس طرح ہر اعتبار سے یہ ایک کامیاب جوڑی ثابت ہوگی۔

دلو اور جدی کا ساتھ

یہ ہوا اور مٹی کا ساتھ ہے۔ دونوں کے بیچ عنصری اعتبار سے مخالفت ہے۔ علم نجوم کے قواعد کےمطابق یہ جڑواں برج باہم کوئی رشتہ¿ ہم مزاجی ظاہر نہیں کرتے۔ جدی شخصیت کی مثبت خصوصیات عملیت پسندی، مستقل مزاجی، منطقی ذہنیت، معاونت، کردار کی مضبوطی، دلیل پسندی، محتاط روی وغیرہ ہیں اور منفی پہلوﺅں میں شک و بدظنی، سردمہری، خودغرضی، مزاحمت، ضدی، حجتی، یاسیت، غیرجذباتی انداز فکر وغیرہ شامل ہیں۔ دلو اور جدی کا ساتھ بڑی حد تک غیریقینی صورت حال کا مظہر ہے۔ اس شراکت میں بہت سے خطرات موجود ہیں جن کا نتیجہ کسی تکلیف دہ صورت میں سامنے آسکتا ہے، لہٰذا اس تعلق کے قیام میں احتیاط ضروری ہے۔ جدی عورت کے لیے ایک دلو مرد خاصا منفرد اور انوکھا انسان ثابت ہوتا ہے۔ وہ اس کے ساتھ خود کو زیادہ آزاد اور محفوظ تصور کرتی ہے۔ دلو مرد اس کے مسائل حل کرنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔ وہ دلو مرد کی ذہانت سے بھی متاثر ہوتی ہے لیکن دلو مرد کو البتہ جدی عورت سے کچھ شکایات رہتی ہیں۔ دلو عورت اپنا ہر کام آنے والے کل پر چھوڑ دیتی ہے مگر مستقبل کی منصوبہ سازی جاری رکھتی ہے جب کہ جدی مرد اپنا ہر کام جلد اور بروقت ختم کرنے کا عادی ہوتا ہے۔ ان دونوں کے مزاج کا یہ واضح فرق ایک خوش گوار شراکت قائم نہیں ہونے دیتا، لہٰذا ان دونوں کو اپنے راستے الگ الگ ہی رکھنے چاہئیں۔

دلو اور دلو کا ساتھ

دونوں کا عنصر اور دیگر خصوصیات بھی یکساں ہیں، البتہ ان کے مزاج و فطرت میں اگر فرق ہوسکتا ہے تو ان کے پیدائشی عشرے کی وجہ سے ہوگا لیکن وہ بھی کوئی زیادہ اختلافی نوعیت کا نہیں ہوگا۔ دلو کے ساتھ ایک دلو کی شراکت نہایت شان دار، دیانت دارانہ اور تخلیقی نوعیت کی ہوگی۔ دونوں ذہنی اور عملی طورپر ایک دوسرے سے قدرتی طو رپر ہم آہنگ اور ہم مزاج ہیں۔ دونوں نت نئے آئیڈیاز کے ساتھ تجربات اور کھلے دل و دماغ سے تعلقات استوار کرتے ہیں۔ ان دونوں کے درمیان مفید اور خوش گوار تعلق قائم ہوتا ہے، اگرچہ وہ بہت گہرا جذباتی نہیں ہوتا، کیوں کہ دونوں کی وسیع القلبی اور جدت پسندی کسی بھی مرحلے پر کوئی ایسا چونکا دینے والا موڑ لا سکتی ہے جو دیکھنے والوں کے لیے حیران کن ہو۔ بہرحال یہ دونوں ایک دوسرے کو اچھی طرح سمجھتے ہیں اور ان کے درمیان عموماً اختلاف رائے بہت ہی کم پیدا ہوتا ہے۔ دونوں سماجی حلقوں میں مقبول اور ایک دوسرے کو اس کی ذاتی دل چسپیوں کے حوالے سے الاﺅنس دیتے ہیں۔ دونوں میں پیسہ کھلے ہاتھ سے خرچ کرنے کی عادت ہوتی ہے، لہٰذا یہ کبھی کبھی مالی تنگی کا شکار ہو سکتے ہیں لیکن ایسی صورت میں دلو خواتین اپنے شوہر کا ہر ممکن طریقے سے ساتھ دینے کے لیے تیار ہو جاتی ہیں۔ اس جوڑی کو ایک کامیاب جوڑی قرار دیا جا سکتا ہے۔

دلو اور حوت کا ساتھ

دلو کا عنصر ہوا اور حوت کا پانی ہے۔ عناصر کے اعتبار سے دونوں کے درمیان کوئی خاص ربط و ضبط نہیں۔ علم نجوم کے قواعد کے مطابق یہ جڑواں بروج ہیں اور ان کے درمیان باہم کوئی موافقت یا عدم موافقت کا زاویہ¿ نظر نہیں ہے۔
دلو اور حوت کا اشتراک عجیب و غریب صورت حال پیدا کر سکتا ہے۔ دونوں کے درمیان نمایاں نظریاتی وجذباتی اختلاف پایا جاتا ہے۔ دلو کی نظر ہمیشہ مستقبل پر رہتی ہے جب کہ حوت کا ماضی اس پر مسلط رہتا ہے۔ دلو دوستانہ اور خوش مزاجی کا ماحول چاہتا ہے لیکن حوت کی حساسیت الگ تھلگ سنجیدہ ماحول کی متقاضی ہوتی ہے۔ دلو کا دوسروں سے زیادہ گھلنا ملنا اور آزادانہ میل جول حوت کو شک و وہم میں مبتلا کر سکتا ہے اور وہ دلو کی سراغ رسی میں لگا رہے گا کہ وہ کب اور کہاں کیا کرتا پھر رہا ہے۔ دلو کے نزدیک رومان ایک دل چسپ ذہنی و روحانی تفریح ہے جب کہ حوت اپنے رومانی جذبات و احساسات میں مکمل وابستگی اور آخری درجے کی گہرائی چاہتا ہے اور اس حوالے سے مخصوص تحفظات کا طالب ہوتا ہے۔ وہ دلو فرد کی ذہانت اور جدت پسندی سے مرعوب ضرور ہوتا ہے اور اس کا احترام کرتا ہے مگر دلو کی سیماب صفتی اسے خوف زدہ رکھتی ہے۔ دلو شخصیت کو برج حوت کی سحرانگیز اور پُراسرار شخصیت بڑی دل چسپ نظر آتی ہے مگر وہ کوشش کے باوجود بھی اس معمے کو سمجھنے میںناکام رہتا ہے، کیوں کہ دونوں کے درمیان ایک بنیادی تضاد موجود ہے
[/c]