Author Topic: ’افغانستان سے حالات خراب کیے جا رہے ہیں‘  (Read 311 times)

0 Members and 1 Guest are viewing this topic.

Offline ahmed

  • Sr. Member
  • *
  • Posts: 1305
  • Reputation: 10
  • Gender: Male
    • Email
’افغانستان سے حالات خراب کیے جا رہے ہیں‘
وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن وامان کی صورت حال کو خراب کرنے کے لیے افعانستان سے منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

بدھ کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ براہمداغ اس سے پہلے افغانستان میں بیٹھ کر بلوچستان میں امن وامان کی صورت حال کو خراب کرنے کے لیے کام کرتے رہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک کو توڑنے کی سازشیں کی جارہی ہیں اور بلوچستان کے حالات خراب کرنے کے لیے پانچ افراد کو ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ان پانچ افراد کا معاملہ افغانستان کے صدر کے ساتھ بھی اُٹھائیں گے اور خفیہ ایجنسیوں کی طرف سے ان افراد کے بارے میں جو معلومات فراہم کی گئیں ہیں وہ افغان حکام کو اس سے متعلق آگاہ کریں گے۔

ہمارے نامہ نگار شہزاد ملک نے بتایا کہ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں فوج اور نیم فوجی دستوں کی طرف سے شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کے نتیجے میں امن وامان کی صورت کچھ بہتر ہوئی ہے۔ تاہم اُن کا کہنا تھا کہ صوبے میں امن وامان کی صورت حال اور عوام کے جان و مال کا تحفظ صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ وہ بلوچستان میں امن وامان کی صورت حال کے بارے میں ایوان کو ان کیمرہ بریفنگ دینے کو تیار ہیں۔

رحمان ملک نے کہاکہ نہ صرف کالعدم مذہبی تنظیمیں اور دیگر شدت پسند تنظیمیں ملک میں امن وامان کی صورت حال کو خراب کر رہے ہیں بلکہ ان معاملات کی بھی تحقیقات کرنے کی ضرورت ہے کہ ان افراد کو فنڈز کہاں سے مل رہے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ بلوچستان میں حالات خراب کرنے میں غیر ملکی ہاتھ بھی ملوث ہیں جن کے بارے میں بین الاقوامی برادری کو بھی آگاہ کیا گیا ہے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ حکومتی اقدامات کی وجہ سے براہمداغ بُگٹی سوئٹزرلینڈ میں سیاسی پناہ لینے پر مجبور ہوئے۔

اُنہوں نے کہا کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی سے تعلق رکھنے والے تمام افراد کافر ہیں کیونکہ یہ افراد بٹ دھماکوں اور شدت پسندی کی وراداتوں میں ملوث ہیں۔



Pakistan Zindabad




Offline King

  • Sr. Member
  • *
  • Posts: 1652
  • Reputation: 4
  • Gender: Male
hmm good sharing 0133

Offline Fatima

  • Moderator
  • *
  • Posts: 1590
  • Reputation: 2
  • Gender: Female
  • sAb mOkAdAr Ki BaAt Hi

thanks for sharing

Offline PRINCE SHAAN

  • Newbie
  • *
  • Posts: 78
  • Reputation: 1
  • Gender: Male
  • LOVE PAKISTAN

Offline asad

  • Full Member
  • *
  • Posts: 414
  • Reputation: 0
    • Email
thanks for sharing sml

Offline anjumkhan

  • Sr. Member
  • *
  • Posts: 1624
  • Reputation: 1664
  • Gender: Female
    • Email
 JazaKallah

Bhlay Cheen lo muj sy meri jawani.
Mager muj ko lota do Bajpan ka sawan.
Wo kaghaz ki kashti wo barish ka pani.