Author Topic: بنگلہ دیش ستائیس رنز سے جیت گیا  (Read 201 times)

0 Members and 1 Guest are viewing this topic.

Offline ahmed

  • Sr. Member
  • *
  • Posts: 1305
  • Reputation: 10
  • Gender: Male
    • Email
بنگلہ دیش ستائیس رنز سے جیت گیا
« on: February 25, 2011, 09:20 PM »
بنگلہ دیش کے شہر میرپور میں دسویں کرکٹ ورلڈ کپ کے گروپ بی کے ایک میچ میں بنگلہ دیش نے آئر لینڈ کو ستائیس رنز سے ہر دیا ہے۔

بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انچاس اعشاریہ دو اوورز میں تمام وکٹوں کے نقصان پر دو سو پانچ رنز بنائے تھے۔

آئر لینڈ نے دو سو چھ رنز کے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو بنگلہ دیشی بولرز نے چھٹے اوور میں پہلی وکٹ اس وقت حاصل کی جب مشفق الرحیم نے سٹرلنگ کو سٹمپ کر دیا۔

دوسری وکٹ دسویں اوور میں پوٹرفیلڈ کی گری جنھیں شکیب الحسن نے آؤٹ کیا۔ تیسری وکٹ انیسویں اوور میں ایڈ جوائس کی گری جنھیں اشرفل نے آؤٹ کیا۔

ترانوے کے مجموعی سکور پر چوتھی وکٹ وائٹ کی گری جنھوں نے ستائیس گیندوں پر دس رنز بنائے۔

پانچویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی نیل اوبرائن تھے۔ برائن نے باؤن گیندوں پر اڑتیس رنز بنائے اور شکیب الحسن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔


تمیم اقبال نے چوالیس رنز بنائے اور مین آف دی میچ کے حق دار ٹھہرے

چھٹی وکٹ کے برائن کی گری۔ اس وقت ٹیم کا مجموعی سکور چھتیس اعشاریہ چار اوورز میں ایک سو اکیاون رنز تھا۔

ساتویں آؤٹ ہونے والے بلے باز مونی تھے جو صفر پر نعیم اسلام کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔آٹھویں وکٹ بوتھا کی گری جو بائیس شفیع الاسلام کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

اس کے بعد جونسٹن چھ اور رینکن تین رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

یوں آئرلینڈ کی ٹیم پینتالیس اوورز میں ایک سو اٹھہتر رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

بنگلہ دیش کی جانب سے شفیع الاسلام نے چار، شکیب الحسن اور محمد اشرفل نے دو دو جب کہ عبدالرزاق اور نعیم اسلام نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ڈھاکہ میں کھیلے جانے والے اس میچ میں ایک جارحانہ آغاز کے بعد بنگلہ دیش کی ٹیم ایک بڑا سکور کرنے میں ناکام رہی اور دو سو پانچ رن بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ تمیم اقبال چوالیس رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔

بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور امرالقیس اور تمیم اقبال نے بنگلہ دیشی اننگز شروع کی۔ان دونوں کے درمیان پہلی وکٹ کے لیے 53 رنز کی شراکت ہوئی جو امر القیس کے سٹمپ آؤٹ ہونے پر ختم ہوئی۔


تمیم اقبال نے ابتداء سے جارحانہ انداز اپنایا

بعد میں آنے والے بلے بازوں میں مشفق الرحمان اور رقیب الحسن نمایاں رہے اور ان دونوں کے درمیان پانچویں وکٹ کے لیے اکسٹھ رنز کی شراکت ہوئی۔ مشفق چھتیس اور رقیب اڑتیس رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

آئرلینڈ کی جانب سے بوتھا نے تین، ڈاکریل اور جانسن نے دو، دو جبکہ مونی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ہے۔

یہ اس ٹورنامنٹ میں بنگلہ دیش کا دوسرا جبکہ آئرلینڈ کا پہلا میچ ہے، بنگلہ دیش کو افتتاحی میچ میں بھارت نے شکست دی تھی۔

آئرلینڈ اور بنگلہ دیش کے مابین اب تک چھ بین الاقوامی ایک روزہ میچ کھیلے گئے ہیں جن میں سے چار بنگلہ دیش اور دو آئرلینڈ نے جیتے ہیں۔بنگلہ دیش نے ان میں سے تین فتوحات بنگلہ دیش میں حاصل کی ہیں جبکہ آئرلینڈ کو دونوں فتوحات عالمی مقابلوں کے دوران ملی ہیں۔

آئرلینڈ کی ٹیم: ولیم پوٹرفیلڈ، پی سٹرلنگ، ایڈ جوائس، نیل اوبرائن، اے وائٹ، کے اوبرائن، اے بوتھا، جے مونی، ڈی جانسٹن، جی ڈاکریل، ڈبلیو رینکن

بنگلہ دیش کی ٹیم: امر القیس، تمیم اقبال، جنید صدیقی، مشفق الرحمان، شکیب الحسن، رقیب الحسن، محمد اشرفل، نعیم اسلام، عبدالرزاق، شفیع الاسلام، روبیل حسین


Pakistan Zindabad




Offline King

  • Sr. Member
  • *
  • Posts: 1652
  • Reputation: 4
  • Gender: Male
Re: بنگلہ دیش ستائیس رنز سے جیت گیا
« Reply #1 on: March 03, 2011, 03:56 AM »
thanks for sharing
 

Offline Farooq

  • Dilse Member
  • *
  • Posts: 553
  • Reputation: 0
    • Email
Re: بنگلہ دیش ستائیس رنز سے جیت گیا
« Reply #2 on: December 05, 2011, 05:07 AM »
zabrdst shring

Offline asad

  • Full Member
  • *
  • Posts: 414
  • Reputation: 0
    • Email
Re: بنگلہ دیش ستائیس رنز سے جیت گیا
« Reply #3 on: April 07, 2012, 12:44 AM »
old but thanks