Author Topic: مرلی دھرن اب خطرہ نہیں:وقار  (Read 237 times)

0 Members and 1 Guest are viewing this topic.

Offline ahmed

  • Sr. Member
  • *
  • Posts: 1305
  • Reputation: 10
  • Gender: Male
    • Email
مرلی دھرن اب خطرہ نہیں:وقار
« on: February 27, 2011, 12:16 AM »


اکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ وقار یونس کا ماننا ہے کہ مرلی دھرن اب اٹھائیس برس کے جوان بولر نہیں ہیں کہ جن سے ان کے بیٹسمین خطرہ محسوس کریں۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں ہفتے کے روز سری لنکا کا سامنا کر رہی ہے اور میزبان ٹیم پاکستانی بیٹسمینوں کو قابو میں کرنے کے لیے ایک بار پھر مرلی دھرن سے چونکادینے والی کارکردگی کی توقع رکھے ہوئے ہے۔

تاہم پاکستانی کوچ وقاریونس کا کہنا ہے کہ ماضی میں اگر مرلی دھرن پاکستانی بیٹسمینوں کے لیے منصوبہ بندی کرتے تھے تو پاکستانی بیٹسمین سری لنکن وکٹوں پر بھی ان کے خلاف اچھا کھیلتے تھے۔’اب مرلی کے لیے بھی اتنا آسان نہیں ہوگا کیونکہ وہ اب اٹھائیس سال کے جوان بولر نہیں ہیں‘۔

اب مرلی کے لیے بھی اتنا آسان نہیں ہوگا کیونکہ وہ اب اٹھائیس سال کے جوان بولر نہیں ہیں۔
وقار یونس
وقار یونس نے کہا کہ انہیں مرلی کے معاملے میں زیادہ فکر کی ضرورت نہیں اور پاکستانی بیٹسمین نہ صرف مرلی بلکہ دوسرے سری لنکن بولرز کو بھی کھیلنے کے لیے تیارہیں۔

مرلی دھرن ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان کے خلاف پچانوے وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

وقاریونس نے کہا کہ ورلڈ کپ کے کوارٹرفائنل تک رسائی کے ضمن میں سری لنکا کے خلاف میچ کی بڑی اہمیت ہے اور اس میں جیت ٹیم کی سمت متعین کر دے گی۔

جو پاکستانی ٹیم کے لیے اچھا کرے گا اسی پر توجہ دی جائے گی یہ قدرتی بات ہے۔ عبدالرحمن اس وقت عمدہ کارکردگی دکھا رہے ہیں اور اسی وجہ سے سعید اجمل کی ٹیم میں جگہ نہیں بن پا رہی۔
وقار یونس
پاکستانی کوچ نے عبدالرزاق کی آٹھویں نمبر پر بیٹنگ پوزیشن کے بارے میں سوال پر کہا کہ ’عبدالرزاق بیٹنگ اور بولنگ دونوں میں ٹیم کے لیے کارآمد رہے ہیں اور انہیں آٹھویں نمبر پر بیٹنگ کرانے کی وجہ یہ ہے کہ ٹیم میں پانچ مستند بیٹسمین اور شاہد آفریدی موجود ہیں لیکن ضرورت پڑنے پر انہیں اوپر بھی بیٹنگ کے لیے بھیجا جا سکتا ہے‘۔

سعید اجمل پر لیفٹ آرم سپنر عبدالرحمن کو ترجیح دینے کے بارے میں وقاریونس کا کہنا تھا کہ ’جو پاکستانی ٹیم کے لیے اچھا کرے گا اسی پر توجہ دی جائے گی یہ قدرتی بات ہے۔ عبدالرحمن اس وقت عمدہ کارکردگی دکھارہے ہیں اور ون ڈے میں وہ بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کے سبب کارآمد کھلاڑی ہیں اور اسی وجہ سے سعید اجمل کی ٹیم میں جگہ نہیں بن پارہی ہے


Pakistan Zindabad




Offline King

  • Sr. Member
  • *
  • Posts: 1652
  • Reputation: 4
  • Gender: Male
Re: مرلی دھرن اب خطرہ نہیں:وقار
« Reply #1 on: March 03, 2011, 03:55 AM »
thanks for sharing
 

Offline Allahwala

  • Sr. Member
  • *
  • Posts: 1337
  • Reputation: 6
  • Gender: Male
    • Email
Re: مرلی دھرن اب خطرہ نہیں:وقار
« Reply #2 on: May 28, 2012, 12:20 AM »
nice