Author Topic: آفریدی کی تین سو وکٹیں  (Read 135 times)

0 Members and 1 Guest are viewing this topic.

Offline ahmed

  • Sr. Member
  • *
  • Posts: 1305
  • Reputation: 10
  • Gender: Male
    • Email
آفریدی کی تین سو وکٹیں
« on: February 27, 2011, 12:17 AM »


آفریدی کی تین سو وکٹیں


پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے ون ڈے انٹرنیشنل میں تین سو وکٹیں مکمل کرلیں۔

ہفتے کے روز پریماداسا سٹیڈیم میں سری لنکا کے کپتان کمار سنگاکارا کو احمد شہزاد کے ہاتھوں کیچ کراکر انہوں نے یہ سنگ میل عبور کیا۔

شاہد آفریدی ون ڈے انٹرنیشنل میں تین سو یا زائد وکٹیں حاصل کرنے والے پاکستان کے تیسرے اور مجموعی طور پر گیارہویں بولر ہیں۔

سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا عالمی ریکارڈ سری لنکا کے متایا مرلی دھرن کا ہے جنہوں نے522 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔

وسیم اکرم502 وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں اور وقاریونس کا نمبر تیسرا ہے جن کی وکٹوں کی تعداد 416ہے۔

تین سو یا زائد وکٹیں حاصل کرنے والے دیگر بولرز چمنداواس400 ۔ شان پولاک393۔ گلین مک گرا381۔ بریٹ لی337۔ انیل کمبلے337 ۔ جے سوریا322 اور سری ناتھ315 ہیں۔

شاہد آفریدی نے بین الاقوامی کرکٹ کی ابتدا لیگ اسپنر کی حیثیت سے کی تھی لیکن اپنے دوسرے ہی ون ڈے انٹرنیشنل میں تیز ترین سنچری کے بعد وہ بیٹسمین کی حیثیت سے ٹیم کا حصہ بن گئے۔سری لنکا کےخلاف انہوں نے سنتیس گیندوں پر سنچری بنائی تھی اس میچ میں ارجنا رانا تنگا کو آوٹ کرکے انہوں نے ون ڈے میں اپنی پہلی وکٹ حاصل کی تھی۔

شاہد آفریدی نے انیس سو ننانوے میں آسٹریلیا کے خلاف اپنے اولین ٹیسٹ میں پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں حالانکہ وہ یہ میچ اوپنر کی حیثیت سے کھیلے تھے۔

شاہد آفریدی نے موجودہ ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں کینیا کے پانچ بیٹسمینوں کو صرف سولہ رنز کے عوض آؤٹ کیا تھا جو ورلڈ کپ مقابلوں میں کسی بھی پاکستانی بولر کی بہترین کارکردگی ہے ۔

اس سے قبل وسیم اکرم نے کے عالمی کپ میں نمیبیا کے خلاف اٹھائیس رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں۔

شاہد آفریدی کو ون ڈے انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ 288چھکے لگانے کا اعزاز بھی حاصل ہے


Pakistan Zindabad




Offline King

  • Sr. Member
  • *
  • Posts: 1652
  • Reputation: 4
  • Gender: Male
Re: آفریدی کی تین سو وکٹیں
« Reply #1 on: March 03, 2011, 03:55 AM »
thanks for sharing