Author Topic: سعودی عرب کے ولی عہد انتقال کر گئے  (Read 236 times)

0 Members and 1 Guest are viewing this topic.

Offline Farooq

  • Dilse Member
  • *
  • Posts: 553
  • Reputation: 0
    • Email
سعودی عرب کے ولی عہد انتقال کر گئے

سعودی ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد سلطان بن عبدالعزیز امریکہ کے ہسپتال میں انتقال کر گئے ہیں۔
ولی عہد عبدالعزیز نیو یارک کے ہسپتال میں زیرِ علاج تھے۔ ان کو سرطان کا مرض تھا۔ وہ سعودی عرب کے تقریباً پچاس سال وزیر دفاع تھے۔
سعودی ٹی وی کے مطابق ان کی تدفین منگل کو سعودی عرب میں کی جائے گی۔
ولی عہد سلطان شاہ عبداللہ کے سوتیلے بھائی ہیں۔ ان کی عمر اسّی سال سے زیادہ تھی۔
السعود خاندان ہی کہ شہزادہ نائف کو ولی عہد بنایا جائے گا۔ ان کی عمر بھی لگ بھگ اسّی سال ہے۔
سعودی عرب کے شاہی خاندان نے سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے ذریعے ایک بیان میں شہزادے کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔
ولی عہد سلطان کا تعلق سب سے با اثر سدیری خاندان سے تھا۔ اس خاندان کو سدیری سیون بھی کہا جاتا ہے۔ شہزادہ سلطان سعودی عرب کے بانی شاہ عبدالعزیز کے بیٹے تھے۔
سدیری خاندان میں سب سے بڑے شاہ فہد تھے جن کا انتقال 2005 میں ہوا تھا۔
ولی عہد سلطان کو سب سے پہلا عہدہ ریاض کے گورنر کا ملا تھا اور پھر 1963 میں وہ دفاع اور ایوی ایشن کے وزیر مقرر ہوئے۔
انہوں نے ملکی افواج میں جدت لائے۔ وہ امریکہ کے ساتھ اچھے تعلقات کے بہت بڑی حامی تھے۔ اور ان کی مدد ان کے بیٹے شہزادہ بندر نے کی جو بیس سال سے زیادہ عرصے سے امریکہ میں سعودی سفیر ہیں۔

Offline Fatima

  • Moderator
  • *
  • Posts: 1590
  • Reputation: 2
  • Gender: Female
  • sAb mOkAdAr Ki BaAt Hi
Re: سعودی عرب کے ولی عہد انتقال کر گئے
« Reply #1 on: December 20, 2011, 02:46 AM »
bohat afsos ki bat hoi