Author Topic: پاکستانی سیکورٹی فورسز پر طالبان کا حملہ – وزيرستان ايجنسی  (Read 528 times)

0 Members and 1 Guest are viewing this topic.

Offline tashfin28

  • Newbie
  • *
  • Posts: 8
  • Reputation: 0
  • Gender: Male
پاکستانی سیکورٹی فورسز کے خلاف طالبان کے جاری حملے


ہماری دلی، مخلص تعزیت، اور نيک دعائيں ان بہادر سپاہيوں کے سوگوار خاندانوں اور دوستوں کے ساتھ ہيں جو حال ہی میں وزيرستان ايجنسی میں طالبان کی ايک دہشت گرد کارروائی میں جانبحق ہوئيں۔  یہ واقعی نہايت پریشان کن ہے کہ اس ظالمانہ دہشتگرد حملے ميں وہ فوجی جوان جان بحق ہوئيں جو ان غير انسانی درندوں کيخلاف ملک کا دفاع کررہےتھے۔ اس طرح کی سفاکانہ کارروائیوں سے ان کا حقيقی سیاہ چہرہ، برائی کی ذہنیت، اور دہشت گردی سےپاکستان کو لاحق سنگین خطرہ واضح ہوجاتا ہے۔

پاکستان بھر میں یہ باقاعدگی سے فوج کے خلاف کی جانی والی دہشت گردی کی کارروائیاں واضح طور پر دہشت گردوں کی برائی، قتل اور دھمکیوں کے ذریعے پاکستان ميں اپنے سیاسی طاقت حاصل کرنے کے ایجنڈے اور عزائم کو ظاہر کرتیں ہيں۔ يہ ذکر کرنا نہايت ضروری ہے کہ امریکی عوام اور امریکی انتظامیہ انتہا پسندوں کے خلاف پاکستانی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے دی گئی زبردست قربانیوں کا اور ملک کو ان عسکریت پسندی کی خوفناک قتل کی کارروائیوں کی وجہ سے شدید نقصان کا سامنا کرنے کو دل سے قدر کرتے ہیں۔ ہم پاکستانی عوام کے ساتھ ان غیر انسانی درندوں کے خلاف ان کی جاری جنگ ميں ساتھ ساتھ کھڑے ہیںجو بلا امتیازمعصوم لوگوں کے قتل میں ملوث ہيں۔

بلا شک وشبہ،ان دہشت گردوں کو اپنے تشدد اور انتہا پسندی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے سے روکنے کےعلاوہ ہمارے پاس اور کوئی راستہ ہی نہيں ہے۔ ہم سمجھتے ہيں کہ اس وقت  زیادہ سے زیادہ مل کر کام کرنے اور باہمی اختلافات کو حل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ دہشتگردی کی لعنت کو شکست دينے پر زيادہ توجہ مرکوز کرسکيں جو پاکستان بھرکے پرامن لوگوں کےليۓ ايک خطرہ بن چکی ہے۔ ميں يہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ امریکی حکومت سنجیدگی سے اس ہدف کا تعاقب کرنے میں مصروف عمل ہے۔
« Last Edit: August 30, 2012, 03:26 AM by Master Mind »