Blog

  • Master Mind

    Forum Replies Created

    Viewing 8 posts – 9 through 16 (of 1,205 total)
    • Author
      Posts
    • in reply to: Virgo (Horoscope) برج سنبلہ #34725
      Master Mind
      Participant
      <table><tr><td>
      اور دلو کا ساتھ
      </td></tr><tr><td>
      سنبلہ کا عنصر مٹی اور دلو کا ہوا ہے۔ دونوں مخالف عناصر ہیں۔ علم نجوم کے قواعد کے مطابق بھی دونوں کے درمیان کوئی بہتر زاویہ نظر نہیں ہے۔
      دلو شخصیت اپنے مثبت پہلوﺅں میں حق گو، دیانت دار، ہم درد، سچائی کا متلاشی، تخلیق کار، وجدانی کیفیات کا حامل، وسیع النظر اور ملنسار، جب کہ اس کی منفی خصوصیات میں متلون مزاجی، انوکھاپن، سنکی یا وہمی ہونا، غیرروایتی اور سرکش، تغیرپذیری اور نااہلیت شامل ہیں۔
      سنبلہ اور دلو دونوں ایک دوسرے سے بالکل مختلف شخصیت کے مالک ہیں، لہٰذا دنیا کے بارے میں دونوں کا نکتہ¿ نظر مختلف ہے۔ دلو بڑی آسانی سے سنبلہ کو مشتعل کر سکتا ہے اور دلو کی نظر میں سنبلہ بے حد دقیانوسی ہو سکتا ہے۔ غیرحاضر دماغ دلو کو بمشکل ہی کوئی تاریخ یا نام یاد رہتا ہے جب کہ سنبلہ کے حواس پر تمام جزئیات کا قبضہ ہوتا ہے اور وہ کچھ بھی نہیں بھولتا۔ دوسری چیز منطق ہے۔ سنبلہ افراد منطقی ہوتے ہیں اور دلو منطق کی مزاحمت کرتا ہے۔ دلو بے فکری کی دنیا میںر ہتا ہے اور زندگی کو کھیل تماشا تصور کرتا ہے۔ سنبلہ کے نزدیک زندگی کھیل تماشا نہیں ہے بلکہ نہایت سنجیدہ معاملہ ہے۔ دونوں میں ذہنی ہم آہنگی کا فقدان ہے، سنجیدہ اور عملیت پسند سنبلہ کے نزدیک دلو ایک عجیب و غریب مخلوق، جب کہ دلو کے نزدیک سنبلہ ایک بور، دقیانوسی اور عیب جو شخصیت ہے۔
      </td></tr></table><table><tr><td><table><tr><td>
      سنبلہ اور حوت کا ساتھ
      </td></tr></table></td></tr></table><table><tr><td><table><tr><td>
      سنبلہ مٹی اور حوت پانی ہے۔ دونوں کے عناصر کے درمیان باہم موافقت موجود ہے لیکن دونوں علم نجوم کے قواعد کے مطابق مقابلے کے بروج ہیں۔
      حوت شخصیت اپنے مثبت پہلوﺅں میں آزاد خیال، حساس، نرم خو اور ہمدرد، موثر، ترقی پسند، تخیلاتی اور فطرت سے محبت کرنے والی ہے، جب کہ اس کی منفی خصوصیات میں مبہم انداز، ڈھلمل یقینی، سست روی، کبھی کبھی بے پرواہی اور عدم توازن، بے عملی اور کچھ معماتی کیفیات شامل ہیں۔ سنبلہ اور حوت کی جوڑی ایک مشکوک شراکت ہے۔ یہ انتہائی کامیاب بھی ہو سکتی ہے اور ناکام بھی۔ سنبلہ بے حد سلیقہ شعار، منظم اورمحتاط لوگ ہوتے ہیں، جب کہ حوت بے حد حساس، تخیل پرست اور شاعرانہ مزاج کے حامل ہوتے ہیں۔ ان کا تنظیمی پہلو کم زور رہتا ہے، حالاں کہ وہ اپنی بیرونی بے ترتیبی اور بدسلیقگی میں بھی بڑے پُرسکون نظر آتے ہیں۔ سنبلہ نفاست اور حسنِ ترتیب میں اپنا ثانی نہیں رکھتا۔ حوت کے مقابلے میں سنبلہ قدامت پسندانہ سوچ کا حامل ہوتا ہے، جب کہ حوت ایک جوش اور جذبے کے تحت خواب دیکھتا ہے۔ ان دونوں کا مزید تجزیہ اس حقیقت کی طرف رہنمائی کرتا ہے کہ ان دونوں کی رفاقت میں نہ تو ہم آہنگی ہے اور نہ ہی مسرت کا پہلو۔ حوت سنبلہ کی نکتہ چینی سے گھبرا کر اس سے دور بھاگ سکتا ہے۔ حوت کی فضول خرچی سنبلہ کو تشویش میں مبتلا کر سکتی ہے۔ دونوں اگر ایک دوسرے کے اختلافی پہلوﺅں کو نظرانداز کر سکیں تو یہ تعلق کامیاب ہو سکتا ہے۔
      </td></tr></table></td></tr></table><table><tr><td><table><tr><td>سنبلہ کا عشرہ سوم
      </td></tr></table></td></tr></table><table><tr><td><table><tr><td>
      11 ستمبر سے 18 ستمبر تک پیدا ہونے والوں کا تعلق برج سنبلہ کے تیسرے عشرے سے ہے۔ اس عشرے پر سیارہ زہرہ اثرانداز ہے، لہٰذا اس عشرے میں پیدا ہونے والے افراد سیارہ عطارد کے ساتھ سیارہ زہرہ کے اثرات کا ایک شان دار امتزاج ہے۔ عطاردی ذہانت کے ساتھ زہروی جمالیاتی ذوق اور ہم آہنگی اس عشرے میں پیدا کر دیتی ہے۔
      سنبلہ کے تیسرے عشرے کا مرکزی نکتہ خیال ”لفظ پرست“ ہے۔ گویا اس عشرے میں پیدا ہونے والے افراد ادب و فن سے خصوصی دل چسپی رکھتے ہیں۔ ان لوگوں میں بلا کا ذہنی نکھار اور امتیاز کرنے کا غضب کا شعور ہوتا ہے۔
      سنبلہ کے عشرئہ سوم والوں کو اپنے لیے جس چیز کی ضرورت ہوتی ہے، وہ اسے طلب کرتے ہوئے جھجکتے یا شرماتے نہیں ہیں۔ انہیں اس بات سے کوئی دل چسپی نہیں ہوتی کہ دوسروں کو کیا زیب دیتا ہے، بلکہ اس بات سے سروکار ہوتا ہے کہ انہیں کیا زیب دیتا ہے۔ اگرچہ یہاں سنبلہ کی فرض شناسی، خدمت گزاری اور تابع داری کا پہلو نمایاں نہیں ہے لیکن اس سے وہ تاثر ہرگز نہیں ابھرتا کہ یہ لوگ محض دولت کے بھوکے اور سردمہر ہوتے ہیں اور نہ ہی یہ تاثر ابھرنا چاہیے۔ حقیقت تو یہ ہے کہ وہ ابھی دوسروں کی طرح محبت دینے کی ضرورت محسوس کرتے ہیں۔ ان میں اپنے اور دوسروں کے احساسات کے معیار میں تمیز کرنے کا گہرا شعور ہوتا ہے لیکن اگر ان کے جذبات کے مرکز میں خلل واقع ہو جائے تو ان کا توازن بگڑ سکتا ہے۔ ان میں چیزوں کو جوں کا توں قبول کرنے کا رجحان پایا جاتا ہے اور وہ اپنے دانش مندانہ پہلو کی پُرجوش حمایت کرتے ہیں۔ خودترسی کے جذبے اور خودتنقیدی کے فقدان سے انہیں بہت نفرت ہوتی ہے، لہٰذا وہ ان لوگوں سے بالخصوص بڑی سختی سے پیش آتے ہیں جو اپنی خامیوں کو پروان چڑھانے میں مگن رہتے ہیں۔ یہ ان لوگوں کو کبھی بھی معاف نہیں کرتے جنہوں نے ان سے کبھی غداری کی ہو یا ان کے منصوبوں کو سبوتاژ کیا ہو۔
      ابتری، بے ترتیبی، بدسلیقگی اور انتشار سے نفرت اور بے زاری سے قطع نظر ان کی خصوصیات میں نفاست اور ترتیب، سلیقہ اور قرینہ شامل ہے۔ دوسرے لفظوں میں نفاست، سلیقہ اور حسن ترتیب ان پر ختم ہے۔ ان کی ایک اور مثبت خوبی خوداعتمادی بھی ہے۔ بہرحال وہ اپنے آئیڈیاز کو نافذ کرنے میں تقریباً بے رحم اور سنگ دل ہو سکتے ہیں اور اکثر بڑی چابک دستی سے اپنی تیز فہمی کو بروئے کار لاتے ہیں۔
      </td></tr></table></td></tr></table><table><tr><td><table><tr><td>
      سنبلہ شوہر
      </td></tr></table></td></tr></table><table><tr><td><table><tr><td>
      ایک سنبلہ مرد اپنے بیوی بچوں کے لیے آرام دہ گھر اور دیگر ضروریات زندگی فراہم کرتا ہے۔ وہ اپنے گھر میں سلیقہ اور حسن ترتیب پر بہت زور دیتا ہے۔ اس طرح وہ اپنی بیوی سے بھی سلیقہ مندی اور نظم و ضبط کی پابندی کا تقاضا کرتا ہے، البتہ جذبہ¿ محبت کے اظہار میں وہ سردمہر اور بخیل ہو سکتا ہے۔ بعض سنبلہ افراد جن کے انفرادی زائچے میں ان کا اپنا سیارہ عطارد کم زور ہو، چڑچڑے، عیب جو، جھگڑالو اور گڑے مردے اکھاڑنے والے ہو جاتے ہیں۔ ایسے لوگ گھریلو اخراجات میں بھی سخت کنجوس ثابت ہوتے ہیں۔
      شریک حیات کا انتخاب سنبلہ افراد کے لیے ایک مشکل مرحلہ ہے جو کبھی آسانی سے طے نہیں ہوتا۔ دراصل ان کی کاملیت پسند فطرت انہیں ہمیشہ عدم اطمینان اور شک و وہم میں مبتلا رکھتی ہے۔ شادی کے بعد بھی ان کا مستحسن ذہن شریک حیات کی سرگرمیوں اور گھریلو ماحول کا باریک بینی سے تجزیہ کرتا رہتا ہے۔ عموماً یہ لوگ کسی جذباتی لہر کے تحت شریک حیات کا انتخاب نہیں کرتے بلکہ وہ اپنی پسند کی لڑکی میں تمام خوبیوں اور خامیوں کا جائزہ لینے کے بعد شادی کا فیصلہ کرتے ہیں۔
      </td></tr></table></td></tr></table><table><tr><td><table><tr><td>
      سنبلہ اور قوس کا ساتھ
      </td></tr></table></td></tr></table><table><tr><td><table><tr><td>
      سنبلہ کا عنصر مٹی اور قوس کا آگ ہے۔ دونوں عناصر کے درمیان کوئی وجہ یگانگت نہیں ہے۔ علم نجوم کے قواعد کی رو سے دونوں کے درمیان ایک اختلافی زاویہ نظر موجود ہے۔
      قوس شخصیت اپنے مثبت پہلوﺅں میں بے خوف اور بے تکلف، صاف گو، حوصلہ مند، آزاد، متجسس، عقل مند، فراخ دل، آرزو مند اور فطرت پسند ہے، جب کہ اس کی منفی خصوصیات میں شیخی، خود پسندی، ضرورت سے زیادہ پُراعتمادی، مبالغہ آرائی کی عادت، بے تکا پن، ارتکاز سے عاری، ناشائستہ اور بے اصولی نمایاں ہیں۔
      سنبلہ اور قوس ایک دوسرے کے لیے ہرگز موزوں نہیں ہیں۔ قوس کو سنبلہ بہت تنگ مزاج اور طناز لگے گا اور سنبلہ کو قوس نہایت غیرمحتاط اور بے صبر نظر آئے گا۔
      سنبلہ کو طریقہ، قرینہ اور حسن ترتیب پسند ہے اور وہ تجزیہ اور ناپ تول کر کے درستی اور کاملیت کی شدید کوشش کرتا ہے۔ اس کے بالکل برعکس قوس آزادی کا متوالا ہے اور عام معاملات میں سنبلہ کی بے احتیاط پسندی خاطر میں نہیں لاتا۔ اسے اپنی من مانی کرنے میں مزہ آتا ہے۔ قوس بہت خوش مزاج، نڈر اور ایک طرح کا آوارہ گرد ہے لیکن اگر یہ دونوں ایک دوسرے کو اچھی طرح سمجھ کر اور ایک دوسرے کی فطرت سے واقف ہو کر باہمی رشتے استوار کریں تو یہ ایک زبردست رفاقت بن سکتی ہے، کیوں کہ دونوں ہی ایک دوسرے سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔ اگر دونوں میں ایک دوسرے کو الاﺅنس دینے اور ایک دوسرے سے سیکھنے کا جذبہ نہ ہو تو یہ جوڑی کامیاب نہیں رہے گی
      </td></tr></table></td></tr></table>[/c]
      in reply to: Virgo (Horoscope) برج سنبلہ #34724
      Master Mind
      Participant
      نبلہ کا عنصر مٹی اور عقرب کا پانی ہے۔ دونوں کے درمیان زبردست موافقت موجود ہے۔ مٹی پانی کو راستہ دیتی ہے ،جب کہ پانی مٹی کو زرخیزی کا ذریعہ ہے۔ علم نجوم کے قواعد کے مطابق بھی دونوں موافقت کا زاویہنظر رکھتے ہیں۔
      عقرب شخصیت اپنے مثبت پہلوﺅں میں پُرعزم، باوسیلہ، خوداعتمادی، مقناطیسی کشش سے بھرپور، حساس، سفارت کار، زیرک، باہمت، حاکمانہ فطرت کے حامل ہیں، جب کہ اس کے منفی پہلوﺅں میں غصہ اور طیش، غلبہ پسندی، زبردستی، حسد، چال بازی، طنزیہ انداز، سفاکی، غرور اور تشدد نمایاں ہیں۔ سنبلہ اور عقرب کی جوڑی توقع سے بڑھ کر کامیاب رہتی ہے۔ ان دونوں کی رفاقت درحقیقت ایک دوسرے کی بہترین صلاحیتوں کو اجاگر کرتی ہے۔ سنبلہ بڑی خوشی سے عقرب کو رہنما بنا لیتا ہے اور اس کی پیروی کرنے میں طمانیت اور آسودگی محسوس کرتا ہے۔ عقرب کو بھی اس نیک اور شریف مخلوق سے کوئی خطرہ محسوس نہیں ہوتا۔ وہ سنبلہ کو ہر سمت میں سرگرم اور فعال کرنے میں مدد کرتا ہے۔ یہ دونوں برج جبلی یا فطری طو رپر ایک دوسرے کی خوبیوں اور خامیوں کو اچھی طرح سمجھتے ہیں اور بڑے عجیب ڈھنگ سے ایک دوسرے کے معترف ہوتے ہیں۔ عقرب کو سنبلہ ذرا بھی ہنگامہ پرور اور نروس نہیں لگتا اور سنبلہ کو بھی عقرب ذرا بھی سردمہر، شاطر یا خطرناک محسوس نہیں ہوتا۔ اس تعلق یا رشتے کو سپرہٹ بنانے کے لیے سنبلہ کو صرف یہ یاد رکھنا پڑے گا کہ عقرب کوئی بات سننا قطعی برداشت نہیں کر سکتا اور عقرب کے حق میں بھی یہ بہتر ہوگا کہ وہ یہ یاد رکھے کہ سنبلہ کے ساتھ نہایت نرمی سے پیش آنے کی ضرورت ہے۔

      سنبلہ شخصیت و کردار

      سنبلہ افراد میں سلیقہ اور قرینہ بدرجہ اُتم پایا جاتا ہے۔ نیز وہ جو بھی کام سر انجام دیتے ہیں، اس میں کاملیت انتہائی درجے کو پہنچی ہوئی ہوتی ہے۔ وہ نہایت احتیاط سے کوئی منصوبہ تشکیل دیتے ہیں جو بے عیب ہوتا ہے۔ جزئیات پر ان کی گہری نظر ہوتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ یہ لوگ تکلیف دہ حد تک نکتہ چیں بھی ہو جاتے ہیں۔ ہر کام میں مین میخ نکالنا یا اپنے عدم اطمینان کا مظاہرہ کرنا ان کی فطرت ثانیہ بن جاتی ہے۔ برے بھلے کی تمیز کرنے کا نہایت عمدہ شعور، نیز تجزیہ کرنے کی غیرمعمولی صلاحیت سنبلہ افراد میں پائی جاتی ہے۔
      برج سنبلہ کا نشان دوشیزہ جس کے ہاتھ میں گیہوں کی بالیں ہیں، محبت کی پاکیزگی اور شخصیت کے شرمیلے پن کی نمائندگی کرتا ہے۔ سلیقے اور قرینے کے ساتھ ساتھ ان لوگوں کو صفائی ستھرائی اور حسن ترتیب سے عشق ہے۔ ذہانت اور زیرکی اور محتاط روی کے علاوہ وقت کی پابندی بھی ان کی شخصیت کا خاصہ ہے۔
      سنبلہ کا حاکم سیارہ عطارد، قوت اظہار اور ذہانت دونوں کو اجاگر کرتا ہے۔ سنبلہ کا خاکی عنصر شخصیت و کردار میں عملیت، اعتماد، حقیقت پسندی اور تجزیہ کاری کے جوہر پیدا کرتا ہے۔ ان لوگوں کو پھولوں، پودوں سے بھی رغبت ہوتی ہے اور اکثر باغبانی کی طرف متوجہ ہوتے ہیں۔
      کبھی کبھی سنبلہ والے صحت کے معاملے میں عجوبہ روزگار ہو سکتے ہیں۔ اس کے بارے میں ان کی تشویش مراق کی حد تک پہنچ سکتی ہے۔ کبھی کبھی ان کو ذہنی پریشانی، تشویش اور اندیشوں کا عارضہ لاحق ہو سکتا ہے۔یہ دنیا کے ان محنت کشوں میں سے ایک ہیں جو چیونٹی کی طرح مسلسل مصروف عمل رہتے ہیں۔ حسن کارکردگی، خاموش خدمت اور دوسروں کی مدد ان کے بہترین اوصاف میں شامل ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ یہ لوگ کام کر کے بے حد لطف اندوز ہوتے ہیں اور بے کاری یا بے شغلی سے انھیں بڑی کوفت ہوتی ہے۔
      سنبلہ افراد جسمانی طور پر مضبوط اور توانا ہوتے ہیں اور زندگی کی مشکلات اور پریشانیوں کو برداشت کرنے کی ہمت اور حوصلہ رکھتے ہیں۔ انہیں جلدی غصہ آتا ہے اور خود پر قابو پانے میں کبھی دیر نہیں لگاتے۔ اکثر ان کے غصے کی وجہ یا ان کا چڑچڑاپن کسی کی غلطی یا نامناسب کارکردگی ہوتی ہے۔ سنبلہ افراد کو سمجھنے میں اکثر دوسرے لوگوں کو کچھ دشواری ہو سکتی ہے جس کی وجہ سے ان کے بارے میں غلط رائے قائم کی جا سکتی ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ ان کی محتاط روی دوسروں کو سردمہری یا لاتعلقی محسوس ہوتی ہے۔ عام طور پر وہ رضاکارانہ انداز میں کوئی اطلاع فراہم نہیں کرتے اور حقائق کو پوشیدہ ہی رکھتے ہیں۔ ان کی شخصیت کا یہ پہلو دوسروں کو ان سے بدگمان کر سکتا ہے۔

      سنبلہ کا عشرہ اوّل

      برجوں کے آئینے میں اپنی شخصیت و کردار، اپنی خوبیوں، خامیوں سے واقف ہونے کے شائق خواتین وحضرات کو چاہیے کہ وہ جس عشرے میں پیدا ہوئے ہوں، اس کا مطالعہ ضرور کریں، تب ہی انہیں اپنی حقیقی خصوصیات سے آگاہی ہوگی۔
      برج سنبلہ کے زیراثر اگر آپ 26 اگست سے 2 ستمبر تک پیدا ہوئے ہوں تو آپ کا تعلق سنبلہ کے پہلے عشرے سے ہے، جس پر سیارہ عطارد کے دہرے اور قوی اثرات پڑ رہے ہیں۔ گویا آپ خالص سنبلی خصوصیات کے مالک ہیں۔
      سنبلہ کے عشرئہ اوّل کا مرکزی خیال ”نظام کے معمار“ ہے۔ اس عشرے میں پیدا ہونے والے افراد راست باز، دیانت دار اور صاف گو ہوتے ہیں۔ ان میں بعض قائدانہ صلاحیتیں بھی رکھتے ہیں اور وہ اپنی صلاحیتیں یا توانائیاں کسی گروپ یا مقصد کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ یہ لوگ انفرادی طو رپر اپنا کاروبار کرنے میں زیادہ کامیاب نہیں ہوتے، البتہ کچھ لوگ عمدہ رفیق کار، کاروباری شریک یا ساتھی ثابت ہوتے ہیں، جب کہ بعض لوگ نگاہوں کا مرکز بننے سے گریز کرتے ہوئے پس منظر میں رہ کر کسی جماعت یا مقصد کے لیے کام کرنا پسند کرتے ہیں اور یوں گم نام رہ کر آزادی کے احساس سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ اس عشرے میں پیدا ہونے والے کچھ لوگ جو اکیلے کام کرنا پسند کرتے ہیں یا اپنی علیحدہ راہ اختیار کرتے ہیں۔ وہ اکثر دوسروں سے الگ تھلگ اور کٹ کر رہ جاتے ہیں۔
      عشرئہ اوّل کے لوگ تحریر اور تقریر کے ذریعے منصوبہ خیال اور طرزفکر کو تفصیل سے بیان کرنا پسند کرتے ہیں۔ وہ عام طور سے اپنی رائے کے حق میں سیکڑوں دلیلیں پیش کرتے ہیں۔ یہ لوگ کسی ایک آئیڈیا طرزفکر سے وابستہ ہو سکتے ہیں یا کسی ایک ہستی کے دیوانے ہو سکتے ہیں۔

      سنبلہ بچہ

      سنبلہ بچے ذہین اور تیز و طرار ہوتے ہیں لیکن بعض اوقات لکیر کے فقیر بن جاتے ہیں۔ برج سنبلہ کی نمایاں خصوصیات شرمیلا پن ان میں موجود ہوتا ہے۔ ان کی قوت حافظہ اور مشاہدہ بہت عمدہ ہوتی ہے۔ وہ اردگرد کے ماحول میں گہری دل چسپی لیتے ہیں اور جو کام کرتے ہیں اس پر بھرپور توجہ دیتے ہیں۔ یہ حقیقت پسند اور عملی سوچ رکھنے والے بچے اپنے ماحول کو بہتر بنانے کے بارے میں سوچتے رہتے ہیں۔ ان کی دوستی اپنے ہم عمروں میں ان کی ذاتی پسند اور ناپسند کے مطابق ہوتی ہے۔ تجسس، تحقیق اور علم ان کی فطرت کا خاصہ ہے۔ وہ اپنی فطرت کے بارے میں بہت حساس ہوتے ہیں۔ اس حوالے سے ان کے سامنے منفی گفتگو نہیں کرنی چاہیے۔ جب یہ بچے کسی عادت میں مبتلا ہو جائیں تو پھر اس عادت کو ترک کرنا ان کے لیے مشکل ہو جاتا ہے۔
      جب یہ بچے اپنے پیروں پر چلنے لگیں تو ان کا خاص خیال رکھنا چاہیے، کیوں کہ اس عمر میں ان کے اندر دوران خون کی کمی، بدہضمی اور آنکھوں سے متعلق امراض پیدا ہونے کا خدشہ رہتا ہے۔ کم عمری میں ان کے ذہن میں کوئی خوف بیٹھ جائے تو امکان ہے کہ وہ بیمار پڑ جائیں۔

      سنبلہ کی محبت کے رنگ ڈھنگ

      یہ بات تو طے شدہ ہے کہ سنبلہ افراد کا شمار دنیا کے عظیم عاشقوں میں نہیں ہو سکتا۔ دراصل آپ کی محبت اور شادی کا انداز بے حد روایتی ہے۔ آپ جذبہ عشق میں ہوش و حواس سے بے گانہ ہو کر دیوانگی کی حدود کو نہیں چھو سکتے، کیوں کہ آپ کی عقل کی کارفرمائیاں معاملاتِ دل میں بھی غالب رہتی ہیں اور آپ کے نزدیک رومانس یا شادی بھی زندگی کی ایک ضرورت ہے، جسے سود و زیاں سے مبرا ہو کر نہیں دیکھا جا سکتا، لہٰذا آپ اپنے محبوب یا شریک حیات کی ذات میں خوبیوں اور خامیوں کا جائزہ لینے کے بعد ہی کسی پیش قدمی کا فیصلہ کریں گے۔ روایتی عاشقوں کی طرح پہلی نظر کا اندھا عشق آپ کے مزاج اور فطرت کے خلاف ہے۔ آپ گھریلو سکھ اور چین، تحفظ و آرام و آسائش کو ترجیح دیتے ہیں۔ اگرچہ آپ میں ثابت قدمی اور وفاداری کی انتہائی شان دار اور قابل قدر خوبیاں ہیں مگر آپ کی زندگی میں کچھ زیادہ رنگینی یا چاشنی نہیں ہے، البتہ آپ کی ثابت قدمی آگے چل کر آپ کو فائدہ پہنچاتی ہے۔ آپ کے تعلقات پائیدار اور ٹھوس ہوتے ہیں مگر غیرمعمولی نہیں ہوتے۔ آپ اس کی توقع رکھتے ہیں کہ آپ کی شریک حیات میں بھی ایسی ہی ثابت قدمی ہو جیسی آپ میں ہے۔ ایک صاف ستھرا گھر اور مالی طور پر مستحکم زندگی آپ کے نزدیک بے حد اہمیت رکھتی ہے۔
      شادی کے بعد اکثر انتہائی نجی نوعیت کے مسائل ازدواجی زندگی میں اختلافات کو جنم دے سکتے ہیں، کیوں کہ محض جنس ہی آپ کی وابستگی کو مستحکم کرنے کے لیے کافی نہیں ہوتی، ذہنی ہم آہنگی بھی ضروری ہے۔ اس حوالے سے کبھی بھی آپ کو نفسیاتی مشورے لینے کی بھی ضرورت پیش آسکتی ہے۔
      آپ کو محبت اور شادی کے حوالے سے یہ بات ذہن میں رکھنی چاہیے کہ آپ جس کاملیت کے متلاشی ہیں، درحقیقت اس کا کوئی وجود نہیں ہے اور یہ انسانی کم زوریاں ہی ہیں جن پر دوسروں کو اکثر سب سے زیادہ پیار آتا ہے۔ آپ نہایت اعلیٰ ظرف، شائستہ اور پاکیزہ محبت کرنے کے اہل ہیں۔ جسے اپنا بنتے ہیں یا جسے چاہتے ہیں اس کی خاطر بڑی سے بڑی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرتے، تاہم چوں کہ برج سنبلہ کا نشان دوشیزگی، یعنی کنوارہ پن سے متعلق ہے اور کنوارہ ظاہر ہے کہ تنہا ہوتا ہے، لہٰذا ممکن ہے کہ محبت آپ کو ایک کوہِ گراں معلوم ہو اور آپ کبھی بھی یہ محسوس کریں کہ اس سے بہتر تو تنہا وقت گزارنا ہے۔ بات دراصل یہ ہے کہ اگر آپ ایسی ہستی کو پالیں جس سے آپ کی ذہنی ہم آہنگی ہو تو آپ اس کی خامیوں کو بھی نظرانداز کر دیں گے۔

      سنبلہ باپ

      ایک باپ کی حیثیت سے آپ انتہائی نکتہ چیں ہیں اور آپ میں برداشت کا مادہ برائے نام ہے، خصوصاً اپنی اولاد کی خامیاں اور غلطیاں آپ کے لیے نہایت تکلیف دہ ہوتی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ آپ بہت کم تعریف اور حوصلہ افزائی سے کام لیتے ہیں۔ گویا اس معاملے میں خاصے کنجوس ہیں۔ آپ اپنے بچوں سے تھوڑی سی سردمہری سے پیش آتے ہیں اور ان سے قدرے الگ تھلگ رہتے ہیں۔ آپ بہت شفیق باپ بھی نہیں ہیں لیکن بہرحال آپ فارغ اوقات میں غیرنصابی سرگرمیوں میں اپنے بچوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور انہیں فعال اور مصروف رکھتے ہیں۔ آپ کو اپنے بچوں سے گھلنے ملنے میں کوئی دشواری نہیں ہوتی۔

      سنبلہ ماں

      سنبلہ مائیں اپنے بچوں کا بے حد خیال رکھتی ہیں اور نہایت توجہ سے ان کی پیروی کرتی ہیں۔ ایک سنبلہ عورت کے بچے ہمیشہ بے حد صاف ستھرے، بنے سنورے اور بالکل بے داغ نظر آتے ہیں مگر جیسے جیسے ان کے بچے بڑے ہوتے جاتے ہیں، ویسے ویسے اس پر کام کا بوجھ بڑھتا جاتا ہے جو کبھی کم ہونے میں نہیں آتا۔ سنبلہ خواتین کو چاہیے کہ گھریلو کام انجام دینے کا کوئی صحیح طریقہ اپنائیں، تاکہ امور خانہ داری و بچوں کی پرورش ناقابل برداشت بوجھ نہ بنے اور ان کے شوہروں کو ان سے بہت زیادہ بے توجہی کی شکایت پیدا نہ ہو اور ہاں! بچوں پر ہر وقت نکتہ چینی کرنے اور انہیں زچ کرنے سے پرہیز کریں۔ کبھی کبھی آرام کرنے کے لیے وقت نکالا کریں جس کی آپ کو شدید ضرورت ہے۔

      برج سبنلہ کا عشرہ دوم

      اگر آپ کی پیدائش 3 ستمبر سے 10 ستمبر تک ہوئی ہے تو آپ برج سنبلہ کے دوسرے عشرے سے تعلق رکھتے ہیں جس پر سیارہ زحل کے اثرات پڑ رہے ہیں۔ گویا آپ کی شخصیت سیارہ عطارد اور زحل کی خصوصیات کا دل چسپ امتزاج ہے۔ زحل حدود و قیود، غور و فکر اور صبر و برداشت کی خصوصیات آپ کے اندر پیدا کرتا ہے۔ سنبلہ کے عشرئہ دوم کا مرکزی خیال ”معما“ ہے، لہٰذا اس عشرے میں پیدا ہونے والے سنبلہ افراد کی گہرائی کو ناپنا ان کی تہ تک پہنچنا بہت مشکل ہے۔ ان کے ظاہری تناقص اور عمدہ پُراسرار رویے کی کوئی وضاحت نہیں کی جا سکتی۔ وجہ یہ ہے کہ عشرئہ دوم کے لوگ اکثر اپنی انتہائی ذاتی جدوجہد میں مصروف رہتے ہیں جس کے بارے میں کچھ کہنا یا جس میں حصے دار ہونا بہت مشکل ہے۔ اپنی ذاتی جستجو یا جدوجہد کا بیڑا انہیں تن تنہا اٹھانا پڑ سکتا ہے۔
      ذہانت کی طاقت ان لوگوں میں سب سے نمایاں ہوتی ہے اور یہ لوگ اپنے ذہن کو گوناگوں سائنسی، تکنیکی اور عملی سرگرمیوں میں نہایت خوبی سے استعمال کر سکتے ہیں اور عام طور سے اپنی فن کارانہ صلاحیت اور ہنر کو نہایت بلندی پر لے جاتے ہیں۔ ان کے ہاں اپنے کام میں اعلیٰ معیار برقرار رکھنے پر سب سے زیادہ زور ہوتا ہے لیکن ستم ظریفی یہ ہے کہ یہ لوگ اپنے سے کم تر درجے کی اہلیت رکھنے والے لوگوں سے بھی وہی توقعات رکھتے ہیں جو ان کا اپنا معیار ہے اور وہ جب ان کے معیار پر پورے نہیں اترتے تو یہ ان سے ناصرف دور ہو جاتے ہیں بلکہ ایسے لوگ ان کی نہایت سفاکانہ تنقید کا ہدف بھی بنتے ہیں۔
      ان لوگوں کی شخصیت کی تکمیل میں پسند اور ناپسند نہایت اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اگر بچپن میں انہیں نظرانداز کیا گیا ہو اور یہ محبت اور شفقت سے محروم رہے ہیں تو جوانی میں یہ دوسروں کے سا تھ و ہی رویہ اپناتے ہیں جو بچپن میں ان کے ساتھ اپنایا گیا تھا۔
      عشرئہ دوم کے بعض سنبلہ افراد بظاہر بہت نیک اور شریف لگتے ہیں، لہٰذا لوگوں کو ان کے بارے میں یہ غلط فہمی ہو سکتی ہے کہ یہ تو تر نوالہ ہیں لیکن بہرحال جو بھی انہیں دھوکا دینے کی کوشش کرتا ہے، یہ اس کی غلط فہمی دور کر دیتے ہیں۔

      in reply to: Libra (Horoscope) برج میزان #34723
      Master Mind
      Participant

      [color=rgb(0, 128, 0)]رج حوت سے متعلق افراد کو خواب دیکھنے والا، رومانی اور کسی حد تک پُراسرار شخصیت کا مالک کہا جاتا ہے۔ ان کی روحانی اور تخیلاتی قوتیں بھی غیرمعمولی ہوتی ہیں۔ بے حدحساس، رازداری سے کام کرنے والا لیکن بے عمل، اپنے ذاتی مفاد کی قربانی دینے والا، فراریت پر مائل، مہربان۔ حوت اور میزان جب ایک تعلق یا رشتے میں بندھتے ہیں تو یہ ساتھ خوش گوار ہو سکتا ہے، اگر دونوں ایک دوسرے کو کچھ رعایات دے سکیں۔[/color][/color]
      میزان اور حوت دونوں میں غیرمعمولی فن کارانہ خوبیاں اور حسِ لطافت موجود ہوتی ہے۔ پھر بھی کبھی کبھی میزان کی قوت فیصلہ کی کمی اور حوت کی بے عملی کی کیفیت بڑی دل چسپ صورت حال پیدا کردیتی ہے۔ ایک حقیقت یہ بھی ہے کہ میزان اور حوت دونوں ایک دوسرے کو پوری طرح سمجھنے میں خاصا وقت لگاتے ہیں۔ حوت خاص طور پر اس ضمن میں پریشان رہتا ہے کہ آخر میزان کی حقیقت کیا ہے اور اس کے مقاصد کیا ہیں؟ اسی طرح میزان کو حوت کی شخصیت اور خصوصیات عجیب سی لگتی ہیں اور یہی پہلو کہ دونوں ایک دوسرے کو اچھی طرح جان پہچان سکیں، بڑا دل چسپ اور متنازع ہے۔ اس حوالے سے یہ جوڑی بہت پریشان اور الجھن زدہ رہتی ہے۔
      حوت نہایت گہرا رومانی تعلق چاہتا ہے لیکن میزان کی دیگر سماجی سرگرمیاں اور رومانی دل چسپیاں اس میں مایوسی اور رقابت کا جذبہ پیدا کرتی ہیں، جس کی وجہ سے دونوں کے ازدواجی تعلقات متاثر ہوتے ہیں۔ میزان کو حوت کی مایوسی، بے عملی اور شکایات سے پریشانی ہوتی ہے اور پھر وہ اپنی پسند کا ماحول ڈھونڈنے کے لیے راہِ فرار اختیار کر سکتا ہے
      [color=rgb(0, 128, 0)]

      in reply to: Libra (Horoscope) برج میزان #34722
      Master Mind
      Participant

      <table><tr><td>
      ملازم
      </td></tr></table><table><tr><td><table><tr><td>
      میزان افراد عام طور پر اپنی پسند یا خواہش کے مقام تک ملازمت میں مشکل ہی سے پہنچتے ہیں۔ملازمت کے دوران عائد ہونے والی حدود و قیود ان کے لیے تکلیف دہ اور پریشان کن ہوتی ہیں، پھر بھی یہ خود کو ایک اچھا ملازم ثابت کرنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں اور اپنے فرائض ذمے داری کے ساتھ ادا کرتے ہیں لیکن بنیادی طور پر میزان افراد تنہا کوئی کام کرنے کے بجائے دوسروں کے ساتھ مل کر کام کرنا زیادہ پسند کرتے ہیں بلکہ اس طرح بہت عمدہ طریقے سے اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرتے ہیں۔ میزان افراد جسمانی مشقت کے سخت کاموں سے کتراتے اور ایک نسبتاً سہل زندگی پسند کرتے ہیں
      </td></tr></table></td></tr></table><table><tr><td><table><tr><td><table><tr><td><table><tr><td>
      میزان کے تعلقات

      </td></tr></table></td></tr></table><table><tr><td><table><tr><td>دائرئہ بروج میں ساتویں درمیانی گھر میں واقع ہونے کی وجہ سے میزان کو شادی اور شراکت کا برج کہا جاتا ہے لیکن اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ میزانی افراد کو شادی سے خصوصی دل چسپی ہوتی ہے۔ شادی ان کے لیے خوشی کا باعث ضرور ہوتی ہے مگر باہمی ہم آہنگی نہ ہو تو یہ اس تعلق سے بھی راہ فرار کے بارے میں سوچنے لگتے ہیں۔ ان سے تعلقاتی شراکت کوئی آسان کام نہیں ہے، کیوں کہ یہ محبت جیسے معاملے میں بھی ہاتھ میں ترازو تھامے بیٹھے ہوتے ہیں اور اس ناپ تول میں مصروف رہتے ہیں کہ جتنی محبت وہ کسی سے کر رہے ہیں، اتنی انہیں جواباً مل رہی ہے یا نہیں؟ یہ خصوصیت مرد اور خواتین دونوں میں پائی جاتی ہیں۔
      یہ کہنا تو کچھ درست نہیں کہ میزان ایک پیار کرنے والا برج ہے بلکہ حقیقت یہ ہے کہ میزان افراد کے طور طریقے بڑے پیارے ہوتے ہیں، جن کی تہ میں کہیں نہ کہیں کوئی مفاد یا غرض پوشیدہ ہوتی ہے۔ میزان خواتین بہترین مہمان نواز ہوتی ہیں لیکن اپنی اعلیٰ صلاحیتوں کا اظہار کرنے کے لیے انہیںبہت سے ملازمین کی ضرورت ہوتی ہے، کیوں کہ وہ جسمانی مشقت کے کام کرنا پسند نہیں کرتیں۔ وہ اپنی ذہنی اور تخلیقی صلاحیتوں سے دوسروں کو متاثر کرتی ہیں۔ میزان مرد سے بھی محنت طلب کاموں کی توقع نہ رکھیں۔
      </td></tr></table></td></tr></table></td></tr></table><table><tr><td><table><tr><td><table><tr><td><table><tr><td>
      میزان اور حمل کا ساتھ

      </td></tr></table></td></tr></table><table><tr><td><table><tr><td>
      میزان ہوا اور حمل آگ ہے۔ ہوا آگ کے لیے مددگار ہے۔ علم نجوم کے قواعد کے مطابق حمل پہلا اور میزان اس کے مقابل ساتواں برج ہے۔ حمل ابتدا یا پہل کرنے والا، بے چین و پُرجوش، باعمل، باصلاحیت، تجسس پسند، باہمت و بے خوف ساتھی ہے۔ میزان کے ساتھ اس کی جوڑی بڑی معنی خیز اور شان دار رہتی ہے۔ خصوصاً شراکتی عمل میں عمدہ توازن کے ساتھ بہترین پیش قدمی ہوتی ہے اور یوں دونوں مل کر زندگی میںنمایاں کامیابیاں حاصل کرتے ہیں۔ اس تعلق سے دونوں خوش رہتے ہیں۔

      مینڈھے کے نشان والا حمل فرد میزان کی ذہانت، دل کشی اور ہم آہنگی(میل جول کی فطرت) کو بہت پسند کرتا ہے۔ اس کے لیے میزان کی محبت بھری مسکراہٹ اور ہم دردی کے بول نظرانداز کرنا بہت ہی مشکل ہوتا ہے۔ حمل کی متجسس فطرت اس کو دوسروں کا تعاقب کرنے پر اُکساتی ہے اور میزان کسی کو خود سے متاثر ہوتا دیکھ کر بہت خوش ہوتا ہے۔ ان وجوہات کی بنا پر یہ ایک دوسرے کے قریب آجاتے ہیں اور اس طرح ان کی جوڑی کامیاب رہتی ہے۔

      اس تعلق میں حمل کی غلبہ پسند طبیعت کبھی کبھی میزان کے مزاج پر گراں گزرتی ہے اور ترازو کا توازن بگڑنے لگتا ہے۔ ایسی صورت میں کسی بڑے تصادم کا امکان ہو سکتا ہے۔ چناں چہ حمل فرد کو میزان کی پُرسکون فطرت، توازن پسندی کی عادت اور نفاست کو پوری طرح سمجھنے کی صلاحیت پیدا کرنی ہوگی اور میزان کو بھی اس حقیقت کو قبول کرنا ہوگا کہ حمل کو کسی خاص طرز زندگی یا برتاﺅ پر مجبور نہیں کیا جا سکتا، لہٰذا اپنے شریک کار یا شریک حیات کے آزادانہ طرزعمل کی قدر کرے، تب ہی یہ جوڑی ہمیشہخوش و خرم رہ سکتی ہے۔
      </td></tr></table></td></tr></table></td></tr></table></td></tr></table><table><tr><td><table><tr><td><table><tr><td><table><tr><td>
      میزان اور ثور کا ساتھ

      </td></tr></table></td></tr></table><table><tr><td><table><tr><td>
      میزان کے عنصر ہوا سے برج ثور کاعنصر خاک(مٹی) موافقت نہیں رکھتا۔ علم نجوم کے قواعد کے مطابق بھی دونوں میں دوستی ہے نہ دشمنی، لیکن دونوں بروج کا حاکم سیارہ ایک ہی ہے، یعنی زہرہ۔

      ثور فرد اپنی شخصیت میں نرم دل، عملیت پسند، مادہ پرست، محتاط فن کارانہ صلاحیتوں کا حامل، تخلیق کار، خودبین، خودپسند، قابل اعتماد، صابر اور ضدی ہوتا ہے۔ اس کی منفی خصوصیات میں ہٹ دھرمی، قابضانہ فطرت، اکھڑپن اور تنگ نظری شامل ہیں۔

      میزان اور ثور کا اتحاد و مختلف انداز فکر و طرزعمل رکھنے والوں کا اتحاد ہوگا۔ دونوں کا حاکم سیارہ اگرچہ زہرہ ہے اور دونوں کو زندگی کے حسن و خوب صورتی سے پیار ہوتا ہے مگر ان دونوں کی ذہنی کیفیات یا ان کے ذہنی اُفق میں بڑا فرق ہوتا ہے اور اگر حالات ذرا بھی ناموافق ہوں تو ان کے درمیان بہت سی خرابیاں اور نااتفاقیاں جنم لے سکتی ہیں۔ ثور کے طرز زندگی میں ایک سست روی سی پائی جاتی ہے یا یوں کہنا چاہیے کہ اسے کسی بات کی جلدی نہیں ہوتی۔ یہ انداز زندگی میزان کی طبیعت و مزاج کے خلاف ہے۔ ثور فرد حالات کی یکسانیت سے بور نہیں ہوتا بلکہ حالات میں استحکام کا قائل ہوتا ہے۔ اس کے برعکس میزان ہر لمحہ معاملات کے مثبت و منفی پہلوﺅں پر غور و خوض کرتا ہے اور ان کی گہرائی تک جانے کا جذبہ رکھتا ہے، خواہ یہ پہلو اور معاملات کتنے ہی غیراہم کیوں نہ ہوں۔ اسی طرح میزان فرد کے لیے کسی بھی مباحثے میں جیت بہت اہمیت رکھتی ہے۔ ثور فرد اپنے میزان رفیق کی ہر معاملے میں باریک بینی اور سوچ بچار کی عادت سے بعض اوقات تنگ آجاتا ہے اوریوں کسی اختلاف اور کھنچاﺅ کی صورت پیدا ہو جاتی ہے۔ میزان افراد کسی بھی معاملے میں فوری طو رپر فیصلہ کرتے ہوئے ہچکچاتے ہیں اور ثور افراد بحث و مباحثہ پسند کرتے ہیں۔ دونوں کے مزاجوں کے یہ اختلافات اس جوڑی کو بہت کامیاب ثابت نہیں کرتے۔
      </td></tr></table></td></tr></table></td></tr></table></td></tr></table><table><tr><td><table><tr><td><table><tr><td><table><tr><td>
      میزان اور جوزا کا ساتھ

      </td></tr></table></td></tr></table><table><tr><td><table><tr><td>
      دونوں کا عنصر ہوا اور علم نجوم کے قواعد کی رو سے باہم دوست ہیں، اس لیے دونوں کا باہمی تعلق ایک شان دار کامیاب جوڑی بناتا ہے۔

      جوزا شخصیت ذہنی طور پر نہایت چاق و چوبند اور تجسس پسند ہوتی ہے۔ یہ فن کارانہ طبیعت کے حامل، بے چین، غیرمستقل مزاج، حاضر جواب، شوخ و پُرمزاح اور ہمہ گیر لوگ ہوتے ہیں۔ ان کی منفی خصوصیات میں تذبذب، بے ترتیبی، بے سلیقگی، خودپرستی، بے پروائی اور ڈھلمل یقین ہونا شامل ہے۔

      میزان کے ساتھ جوزا کا رشتہ بہت عمدہ رہتا ہے۔ جوزا کی مستقل سرگرمی و پُرجوشی، میزان کی دل کشی اور مسحورکن شخصیت کے ساتھ مل کر بہت شان دار اتحاد بناتی ہے۔ میزان کی طرف سے جوزا کو وہ ذہنی مقابلہ آرائی حاصل ہو جاتی ہے جس کی اسے اشد ضرورت ہوتی ہے۔ میزان میں وہ مصلحت اندیشی بھی بھرپور طور پر ہوتی ہے جس کی مدد سے وہ جوزا کے اضطراب اور تلون پر قابو رکھ سکے۔ جوزا افراد میزان کے منصوبوں اور مقاصد کے لیے کام کرنے میں بڑی سہولت اور تسکین محسوس کرتے ہیں، لہٰذا یہ ایک بڑی پُرجلال جوڑی نظر آتی ہے۔
      </td></tr></table></td></tr></table></td></tr></table></td></tr></table><table><tr><td><table><tr><td><table><tr><td><table><tr><td>
      میزان اور سرطان کا ساتھ

      </td></tr></table></td></tr></table><table><tr><td><table><tr><td>
      سرطان کا عنصر پانی ہے، جس کا میزان کے عنصر سے موافقت و ناموافقت کا کوئی رشتہ نہیں۔ علم نجوم کے قواعد کے مطابق بھی دونوں بروج مخالف زاویہ رکھتے ہیں۔ سرطان افراد حساس اور ہم درد، میانہروی و احتیاط پسندی کے قائل اور من موجی ہوتے ہیں۔ ان کی شخصیت کے مثبت پہلوﺅں میں متلون مزاج، نمایاں احساس کم تری، پس و پیش کرنے کی عادت، جلد دل برداشتہ و مایوس ہونا شامل ہے۔

      میزان اور سرطان کی جوڑی اچھی ہے مگر بہت تھوڑے عرصے کے لیے۔ ترازو اور کیکڑا ایک مختصر مدت تک تو باہمی طور سے اچھا وقت گزار سکتے ہیں لیکن ان دونوں کی بنیادی خصوصیات اس قدر مختلف ہیں کہ زندگی کا خوش گوار انداز زیادہ عرصے تک جاری نہیں رہ سکتا اور یہ بنیادی یا لازمی اختلافات بھی متعدد ہیں، البتہ اگر دونوں ایک دوسرے سے سیکھنے اور ایک دوسرے کو برداشت کرنے کی صلاحیت پیدا کرلیں تو یہ جوڑی کامیاب ثابت ہو سکتی ہے۔ نظریاتی طور پر ان کے درمیان دولت کے معاملے میں بھی اختلاف ہوتا ہے۔ سرطان کو دولت جمع کرنے کا شوق ہوتا ہے جب کہ میزان کو اس سے کوئی خصوصی دل چسپی نہیں ہوتی۔ میزان کو بہت زیادہ میل جول اور تقریبات میں شرکت کی بہتات بیمار کر سکتی ہے جب کہ سرطان کی یاسیت پسندی بیماریوں کا سبب بنتی ہے۔ میزان کا رجحان دلیل اور منطقی انداز کی طرف ہوتا ہے جب کہ سرطان سراسر احساس و جذبات میں گھرا رہتا ہے اور یہ خصوصیت بھی پوشیدہ ہوتی ہے۔ ان حالات میں بھی اگر یہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ گزارا کر سکیں تو ان کی جوڑی یقینا بڑی دل چسپ ہو سکتی ہے۔
      </td></tr></table></td></tr></table></td></tr></table><table><tr><td><table><tr><td><table><tr><td><table><tr><td>
      میزان اور اسد کا ساتھ

      </td></tr></table></td></tr></table><table><tr><td><table><tr><td>
      میزان ہوا اور اسد آگ ہے۔ عناصر کے اعتبار سے دونوں میں موافقت اور علم نجوم کے قواعد کی رو سے بھی ہم آہنگی اور دو ستی ہے۔ برج اسد، میزان سے گیارہویں نمبر پر ہے جب کہ میزان، برج اسد سے تیسرے نمبر پر۔ زائچہ نجوم میں گیارہواں خانہ امید و خواہشات سے متعلق ہوتا ہے اور تیسرا علم و ذہنی سرگرمیوں کے لیے مخصوص ہے۔ اس طرح میزان کی امید و خواہشات برج اسد سے وابستہ ہیں اور اسد کی ذہنی دل چسپی کا باعث برج میزان ہے۔

      میزان اور اسد کی جوڑی بہت لاجواب ہے۔ یہ دونوں مل کر انتہائی بلندیوں تک پہنچ سکتے ہیں اور دونوں مطمئن و کامیاب رہ سکتے ہیں۔ دونوں ایک پُرجوش و سرگرم زندگی گزار سکتے ہیں۔ میزان کو جس استحکام کی ضرور ہوتی ہے، اسد اس کا ذریعہ بن سکتا ہے۔ وہ اس کے اندر محبت اور دوستانہ طور طریقوں کو بہت پسند کرتا ہے۔ کبھی کبھی اگر اسد ضرورت سے زیادہ حاکمانہ طرز عمل اپنائے تو یہ چیز میزان کو بددل اور مایوس کرسکتی ہے مگر وہ اس کا اظہار نہیں کرتا اور اپنی مصالحانہ فطرت سے کام لے کر صورت حال کو خوش گوار بنا لیتا ہے۔

      حسن و خوب صورتی میزان اور اسد دونوں کو پسند ہے اور وہ انہیں اپنانا چاہتے ہیں۔ دونوں ہی جذباتی اور پُرامید ہوتے ہیں۔ا سد کو بھی محبت اور اظہار پسندیدگی کی اتنی ہی خواہش ہوتی ہے جتنی میزان کو۔ اگر یہ چیز دونوں ایک دوسرے کو فراہم کرتے رہیں تو معاملات بہت ہی شان دار طریقے پر چل سکتے ہیں، ورنہ اختلاف کا امکان ہے۔
      </td></tr></table></td></tr></table></td></tr></table></td></tr></table><table><tr><td><table><tr><td><table><tr><td><table><tr><td>
      میزان اور سنبلہ کا ساتھ

      </td></tr></table></td></tr></table><table><tr><td><table><tr><td>
      ہوا اور مٹی کا ساتھ۔ دونوں میں عناصر کے اعتبار سے تضاد موجود ہے۔ خاک کا غلبہ ہوا کو دھندلا کر دیتا ہے اور ہوا کا زور مٹی کو منتشر۔ علم نجوم میں یہ دونوں باہم جڑے ہوئے برج، یعنی آگے پیچھے، آپس میںدوستی رکھتے ہیں نہ دشمنی۔ ان کے درمیان اس قربت کے باوجود ایک لاتعلقی کا رشتہ ہے۔ میزان سنبلہ سے دوسرا اور سنبلہ میزان سے بارہواں برج ہے۔ دوسرا خانہ زائچے میں خانہ مال و آمدن اور مالی خوش بختی سے متعلق ہے جب کہ بارہواں خانہ اخراجات و نقصانات اور خفیہ سرگرمیاں و دشمنی ظاہر کرتا ہے اور اس طرح یہ جوڑی بہت دل چسپ ہو جاتی ہے۔ میزان، سنبلہ کے لیے ذریعہ مفادات ہو سکتا ہے مگر سنبلہ، میزان کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔

      میزان اور سنبلہ کی جوڑی اس تناظر میں بہت اچھی اور کامیاب نہیں ہو سکتی۔ میزان افراد عموماً بڑی دوستانہ طبیعت رکھتے ہیں۔ زندگی کے خوش گوار پہلوﺅں اور خوش کن باتوں پر ان کی نظر رہتی ہے۔ اگر ذرا سا خیال رکھا جائے تو دونوں کی جوڑی بڑی خوب صورت اور دل چسپ بن سکتی ہے۔ اس کے لیے میزان کو سنبلہ کی صفائی پسندی، نفاست اور ہر معاملے میں رکھ رکھاﺅ کی عادت کا خیال رکھنا ہوگا اور سنبلہ کی عادت و مزاج کو مدنظر رکھ کر تھوڑا سا خود کو بدلنا ہوگا۔ اس طرح میزان کی سستی اور قوت فیصلہ کی کمی کا مسئلہ سنبلہ کی بھرپور شراکت سے حل ہوجائے گا۔ سنبلہ کو بھی اعتراضات و نکتہ چینی کی شدت پر قابو پانا ہوگا اور میزان کی دل جوئی کے لیے جذبات کے کھلے اظہار کا رویہ اپنانا ہوگا تب ہی ان کی زندگی خوش گوار گزر سکتی ہے۔
      </td></tr></table></td></tr></table></td></tr></table><table><tr><td><table><tr><td><table><tr><td><table><tr><td>
      میزان اور میزان کا ساتھ

      </td></tr></table></td></tr></table><table><tr><td><table><tr><td>
      میزانی افراد اپنے علامتی نشان ”ترازو“ کی مناسبت سے ہر وقت جانچ پڑتال کے عمل میں ذہنی طور پر مصروف رہتے ہیں تاکہ کسی درست فیصلے تک پہنچ سکیں لیکن عموماً ایسا ہوتا نہیں۔ وہ اپنے تصورات کی عدالت میں کبھی منصف ہوتے ہیں اور کبھی ملزم۔ جب وہ بے حد غور و خوض کے بعد بھی کوئی فیصلہ نہیں کر پاتے تو اس معاملے کو کسی اور مناسب وقت کے لیے اٹھا کر رکھ دیتے ہیں۔ کسی فیصلے میں دشواری کی وجہ شاید یہ ہوتی ہے کہ یہ لوگ انصاف اور اصول پسندی کے قائل ہوتے ہیں۔ اب آپ دو ایک جیسے افراد کو اکٹھا کر دیجیے جو انصاف پسندی، حسن و خوب صورتی، ہم آہنگی، موسیقی و آرٹ اور رنگوں کے یکساں دل دادہ ہوں۔ ان دونوں کی محبت خوب پھلے پھولے گی۔ جو امنگ و جذبہ ان میں نظر آئے گا، وہ کسی اور جوڑے میں نہیں ہوگا لیکن جب محبت کی امنگوں اور رنگوں کا زور ٹوٹے گا تو انہیں سوائے خاموشی، سکون اور تنہائی کے کچھ اچھا نہیں لگے گا۔ بعض اوقات تو یوں محسوس ہوگا کہ یہ دونوں ایک دوسرے کی ضد ہیں۔ ایک اوپر کہیں بلندی پر تو دوسرا کسی پستی کی جانب گامزن ہے مگر ایسا ہمیشہ نہیں ہوتا۔ اگر یہ صورت زیادہ نہ ہو تو ان کی جوڑی سے بہتر جوڑی ملنا شاید مشکل ہو۔

      </td></tr></table></td></tr></table><table><tr><td><table><tr><td>میزان اور عقرب کا ساتھ</td></tr></table></td></tr></table><table><tr><td><table><tr><td>میزان اور عقرب دائرئہ بروج میں آگے پیچھے ہیں، یعنی میزان ساتویں اور عقرب آٹھویں نمبر پر۔ میزان کا عنصر ہوا اور عقرب کا پانی ہے۔ ہوا اور پانی میں کوئی جوڑ نہیں۔ علم نجوم کے قواعد میں یہ ”تحویلی بروج“ ہیں۔عقرب نہایت حساس اور روح کی گہرائیوں سے ہر بات کو محسوس کرنے والا ایک سراغ رساں ہے۔ اب دونوں کو یکجا کرکے ذرا غور کریں۔ ایک طرف عقرب کی خصوصیات ہیں جن میں بے لچک فیصلے اور رائے ہے، دوسری طرف میزان ہے جو ہر چیز کے مثبت اور منفی پہلوﺅں کو جانچتا ہی رہتا ہے۔ یہ دو متضاد خصوصیات، یعنی عقرب کے فیصلہ کن عقائد و نظریات اور دوسری طرف مستقل غیر یقینیکی کیفیت۔ ان دونوں کا ملاپ ایک کھنچاﺅ اور کشاکش کی کیفیت پیدا کر سکتا ہے۔ عقرب افراد کو مستقل توجہ کی ضرورت ہوتی ہے اور وہ دوسروں کو خوش کرنے والی حرکتوں کو پسند کرتے ہیں جب کہ میزان نرم خو اور بالکل مختلف طبیعت کے مالک ہوتے ہیں، اس لیے انہیں عقرب ساتھی کی حرکتوں سے تکلیف پہنچ سکتی ہے۔ میزان کی نفیس شخصیت، عقرب شخصیت کی شدت پسندی سے بجھ کر رہ جائے گی۔ اس صورت حال میں میزان کی آزردگی تعجب کی بات نہ ہوگی اور معاملہ نہایت تکلیف دہ ہو جائے گا۔
      میزان افراد پیدائشی طور پر خوش امید شخصیت کے مالک ہوتے ہیں جب کہ عقرب اس کے بالکل برعکس۔ وہ چھوٹی چھوٹی ناکامیوںپر بھی بہت مایوسی کا شکار ہوتے ہیں۔ یہ صورت حال ناقابل اصلاح ہے۔ ایک میزان کے لیے عقرب شخصیت کو سمجھنا بہت مشکل کام ہے۔ ان تمام تضادات کے باوجود اگر میزان اور عقرب کا ساتھ ہوجائے تو انہیں ایک دوسرے کی خواہشات، ضرورتوں اور باہمی خدشات سے واقف ہونا ضروری ہوگا تاکہ وہ ایک دوسرے کو سمجھ کر زندگی گزاردیں، تب ہی ان کا ملاپ اور تعلق بامعنی ہوگا۔

      </td></tr></table></td></tr></table><table><tr><td><table><tr><td>
      میزان اور قوس کا ساتھ
      </td></tr></table></td></tr></table></td></tr></table><table><tr><td><table><tr><td><table><tr><td><table><tr><td>
      قوس کا عنصر آگ ہے جسے میزانی ہوا کی ضرورت ہے۔ علم نجوم کے قواعد کی رو سے بھی یہ دوستی کا میلان رکھتے ہیں۔ قوس ایک قانون دان دانا و بینا عارف ہے۔ اصول پسند، دیانت دار لیکن بے صبرا اور پُرشوق۔ بے تکلف، صاف گو، بے خوف، اکھڑ، دلیل پسند، فلسفی اور من موجی۔

      میزان سے قوس کا تعلق بہت خوب صورت ہو سکتا ہے۔ قوس میزان کی دل کش گفتگو اور صاف گوئی پر فدا رہے گا اور میزان شخصیت کی جاذبیت پر رشک کرے گا۔ ان دونوں بروج کی شخصیات گفتگو اور بحث و مباحثہ پسند کرتی ہیں اور گھنٹوں بات چیت میں یہ دونوں مگن رہتے ہیں، خواہ آدھی رات سے زیادہ بیت جائے اور یوں بوریت ان کے قریب نہیں پھٹکتی۔

      میزان اور قوس میں پُرامیدی کوٹ کوٹ کر بھری ہوتی ہے۔ انہیں امید ہوتی ہے کہ طوفان کے بعد ایک حسین قوس قزح نظر آئے گی۔ ان مشترکہ خوبیوں یا خصوصیات کے ساتھ ہی ان دونوں میں کچھ تفرقات بھی پائے جاتے ہیں۔ قوس بعض اوقات کوئی بے تکی بات یا بغیر سوچے سمجھے بات چیت سے میزان کی دل آزاری کا سبب بھی بن جاتا ہے، بس یہی ایک کانٹا اس جوڑے کے درمیان کبھی کبھی کھٹکتارہتا ہے جس کی چبھن میزان برداشت کر لیتا ہے۔ اس سے قطع نظریہ ملاپ بہت حسین اور دل آویز ہو سکتا ہے اور یہ دونوں ایک ساتھ خوش گوار زندگی گزار سکتے ہیں۔
      </td></tr></table></td></tr></table></td></tr></table></td></tr></table><table><tr><td><table><tr><td><table><tr><td><table><tr><td>
      میزان اور جدی کا ساتھ

      </td></tr></table></td></tr></table><table><tr><td><table><tr><td>
      یہ ہوا اور مٹی کا ساتھ ہے، یعنی دو مخالف عنصر۔ علم نجوم کے اصول و قواعد کے مطابق بھی یہ دو مخالف زاویے ہیں۔ جدی حقیقت پسند اور فعال، جرات مند، بدظن، شک کرنے والا، کم گو، مصلحت اندیش، تنہائی پسند، خودغرض، روایت پسند، سخت محنت کرنے والا ہوتا ہے۔

      میزان اورجدی اپنے شخصی و مزاجی اختلاف کے باوجود اگر ایک رشتے میں بندھ جائیں توایک بہترین جوڑی بن سکتے ہیں۔ ان دونوں کا ملاپ بہت خوش گوار انداز میں شروع ہوتا ہے۔ بکری کے نشان والا جدی، میزان شخصیت کو اپنے لیے بہت ہم درد اور مہربان پاتا ہے۔ میزان فرد جدی کی رومان پسندی کے خفیہ جذبات کی بھی بہت اطمینان بخش طور پر تسکین کرتا ہے لیکن بالآخر جدی کی تنظیم پسندی، یعنی نظم و ضبط کی عادت اور روایت پسندی براہ راست میزان کی نرم خو اور لیت و لعل کی عادت سے متصادم ہوتی ہے پھر بھی میزان کی رجائیت پسندی(بہتری کے لیے پُرامید رہنا) اور روشن مستقبل پریقین حالات کو خراب ہونے سے روکتا ہے۔ یوں جدی کے تحمل، دانش اور حکمت عملی کے ساتھ میزان کی امن پسندی دونوں کا اچھا جوڑ بنا سکتی ہے۔ بہ صورت دیگر یہ جوڑی کامیاب رفاقت کا نمونہ بن سکے گی۔
      </td></tr></table></td></tr></table></td></tr></table><table><tr><td><table><tr><td><table><tr><td><table><tr><td>
      میزان اور دلو کا ساتھ
      </td></tr></table></td></tr></table></td></tr></table><table><tr><td><table><tr><td><table><tr><td><table><tr><td>
      دونوں بروج ہوائی عنصر رکھتے ہیں جو مدافعت کی دلیل ہے۔ علم نجوم کے قواعد کے تحت دونوں میں حقیقی دوستی کی نظر ہے۔ دلو کی شخصیت میں سچائی و ایمان داری، ہر دل عزیزی، حق کی تلاش، وسیع النظری، رواداری، غیرجانب داری، نرم دلی جیسی خوبیاں موجود ہوتی ہیں، ساتھ ہی خامیوں میں تذبذب، بدظنی، باغیانہ سوچ، نااہلی وغیرہ نمایاں ہیں۔

      میزان اور دلو کی جوڑی انتہائی کامیاب ثابت ہو سکتی ہے۔ دونوں برجوں کی طبیعت میں فرحت و تازگی ہوتی ہے اور یہ نئے دوست بنانا پسند کرتے ہیں۔ انہیں نئے نئے خیالات اور پُرمسرت لمحوں میں دل چسپی ہوتی ہے۔ میزان کو اپنے دلو ساتھی کی اس خوبی سے بہت مدد ملتی ہے کہ وہ معاملات کو سمجھنے اور کسی نتیجے پر پہنچنے میں ملکہ رکھتا ہے۔ بس یوں سمجھ لیجیے کہ میزان اور دلو کا تعلق ایسا ہے جیسے کسی کاریگر کے ہاتھ میں(میزان کے) نرم، گندھی ہوئی مٹی(دلو) جس کو وہ اپنی مرضی کے مطابق شکلدے سکے۔

      ان دونوں میں ذہنی اور جذباتی یکسانیت بہت زیادہ ہوتی ہے، اس لیے ان کے درمیان اوّل تو کبھی غلط فہمی پیدا ہونے کا امکان ہی نہیں ہوتا اور اگر کبھی ایسا ہو بھی جائے تویہ کسی بڑے اختلاف یا جھگڑے کی شکل اختیار نہیں کرتا۔
      دلو میں نئے نئے خیالات اور رجحانات پیدا کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے اور میزان میں ان تصورات کو عملی شکل دینے کی اہلیت۔ اس دوطرفہ تعلق میں میزان کی حیثیت ایک متحمل اور ٹھنڈے مزاج والے فرد کی اور دلو کی حیثیت قوت برداشت اور تسلیم و رضا کی سی ہے، لہٰذا یہ دونوں ایک دوسرے کے لیے بے حد معاون و مفید رہتے ہیں اور ان کی جوڑی بہت کامیاب ہوتی ہے۔
      </td></tr></table></td></tr></table></td></tr></table></td></tr></table><table><tr><td><table><tr><td><table><tr><td><table><tr><td>
      میزان اور حوت کا ساتھ

      </td></tr></table></td></tr></table><table><tr><td><table><tr><td>
      یہ ہوا اور پانی کا ساتھ ہے، یعنی میزان کا عنصر ہوا اور حوت کا پانی۔ دونوں کے درمیان عنصری اعتبار سے کوئی خصوصی تعلق نہیں۔ دونوں کے راستے جدا جدا ہیں۔ علم نجوم کے قواعد کے مطابق بھی دونوں میں دوستی ہے نہ دشمنی۔

      برج حوت، میزان سے چھٹے نمبر پر ہے اور چھٹا خانہ زائچے میں صحت، ملازم و ماتحت کا ہے، لہٰذا حوت کے لیے میزان شخصیت میں دل چسپی پیدا ہوتی ہے۔ وہ اس کے فن کارانہ طور طریقوں سے متاثر ہوتا ہے، جب کہ برج حوت سے میزان کا نمبر آٹھ ہے اور آٹھواں خانہ شراکت مفادات، حادثات اور جنس کا بھی ہے۔ چناں چہ میزانی افراد کسی مفاد کے پیش نظر، اتفاقیہ طور پر ہی برج حوت کی طرف متوجہ ہوتے ہیں اور ان کی رفاقت میں دل چسپی محسوس کرنے لگتے ہیں۔

      ب۔
      </td></tr></table></td></tr></table></td></tr></table>[/f

      in reply to: Sagittarius (Horoscope) برج قوس #34721
      Master Mind
      Participant

      اور سرطان کا ساتھ

      [color=rgb(0, 128, 0)]قوس آگ اور سرطان پانی ہے۔ دونوں کے عناصر میں کوئی موافقت نہیں۔ علم نجوم کے قواعد کے مطابق دونوں میں کوئی رشتہ و تعلق نہیں بنتا۔ سرطان برج قوس سے آٹھویں نمبر پر ہے جو خانہ حادثات و خوف ہے اور سرطان کا نمبر قوس سے چھٹا ہے۔ خانہ ششم ماتحتی، ملازمت اور صحت کا ہے۔[/color]
      سرطان شخصیت کے مثبت پہلو یہ ہیں، حساس و دردمند، محکم، ہم درد اور باطنی قوت کا حامل، اثرانداز ہونے والا دل، وفادار، اصول پرست اور تخیلاتی ذہن کا مالک جب کہ منفی خصوصیات میں من موجی پن، نمایاں احساس کم تری، غیریقینی کیفیات، یاسیت پسندی، زودرنجی، منفی انداز فکر شامل ہیں۔
      قوس اور سرطان کے لیے اگر یہ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا کہ ان دونوں کو ایک دوسرے کے لیے نہیں بنایا گیا۔ قوس کی نمایاں خصوصیات(خوش طبعی اور تفریح پسندی) سرطان کے لیے جسمانی طور پر تکلیف دہ ہو سکتی ہیں، کیوں کہ کیکڑے کی طبیعت تنہائی اور خاموشی پسند ہے۔ ایسی صورت میں دونوں کا یکجا ہونا عجیب سا ہو جاتا ہے۔ سرطان افراد جذباتی ہوتے ہیں اور ایک ہی جگہ جمے رہنا پسند کرتے ہیں جب کہ قوس افراد آزادی پسند اور متحرک ہوتے ہیں۔ ایسی صورت میں دونوں کی جوڑی کس طرح مناسب ہو سکتی ہے؟ مالی معاملات میں بھی قوس کھلے ہاتھ سے خرچ کرتا ہے اور سرطان پیسے کو دانت سےپکڑنے کا عادی ہوتا ہے۔ اس تمام اختلاف مزاج کے باوجود اگر دونوں ایک دوسرے کے لیے کچھ قربانی دے سکیں اور ایک دوسرے کی خواہشات کا احترام کرنے پر راضی ہو جائیں توپھر یقینا وہ سکون سے رہ سکیں گے۔

      قوس اور اسد کا ساتھ

      [color=rgb(0, 128, 0)]دونوں کا عنصر آگ ہے اوریہ باہمی طور پر تقویت کا باعث ہے۔ علم نجوم کے قواعد کے مطابق بھی یہ دونوں بروج موافقت کا زاویہ¿ نظر رکھتے ہیں۔ قوس کا نمبر برج اسد سے پانچواں ہے اور اسد، قوس سے نویں نمبر پر واقع ہے۔ گویا قوس، اسد کا محبوب ہے۔ تیرانداز کی ادائیں اور بانک پن شیر کو اپنے شایان شان محسوس ہوں گی اور تیرانداز بھی شیر کے پُروقار انداز اور وجاہت سے مرعوب ہوگا۔[/color]
      اسدی شخصیت فراخ دل، باوقار، پُرجوش اور محبت کرنے والی، وفادار و مہربان، خودآگاہ، متحرک، فنکارانہ طبیعت کی مالک اور امیرانہ انداز پسند کرنے والی ہوتی ہے۔ اس کی منفی خصوصیات میں تکبر،شیخی، خودپسندی، ضرورت سے زیادہ پُراعتماد، بے صبراپن اور شدت پسندی شامل ہیں۔
      قوس اور اسد کا ملاپ ایک مفید جوڑی بناتا ہے۔ دونوں کی خصوصیات میں ہم آہنگی موجود ہے، دونوں فراخ دل اور پُرجوش جذبات رکھتے ہیں۔ ان میں کچھ نخوت پسندی اور اتراہٹ بھی پائی جاتی ہے۔ قوس ایک مہم جو ہے اور اسد بھی ہر معاملے میں پُرجوش ہوتے ہیں، اس لیے یہ دونوں مل کر خوب سیر و سفر کر سکتے ہیں۔ دونوں ہی خوش امید و خوش مزاج ہیں، اس لیے بھی ایک دوسرے میں بڑی کشش محسوس کرتے ہیں۔دولت کے حصول کے معاملات میں بھی ان میں خاصی یکسانیت پائی جاتی ہے۔ دونوں آزادی پسند ہیں، اس لیے ایک دوسرے کی مصروفیات پر اعتراض نہیں کرتے۔ یہ دونوں ہی دوسروں کے مشوروں پر چلنے کے بجائے خود عملی طور پر ہر تجربے سے گزرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ ان کے درمیان اختلاف کا امکان اس وقت پیدا ہوتا ہے جب قوس اپنی مخلصانہ مگر عاقب نااندیشانہ فطرت کے تحت کوئی ایسی بات یا حرکت کر بیٹھے جس سے اسد کی انا مجروح ہوتی ہو یا اس کی عزت نفس کو ٹھیس پہنچے۔

      قوس اور سنبلہ کا ساتھ

      [color=rgb(0, 128, 0)]قوس کا عنصر آگ اور سنبلہ کا مٹی ہے۔ دونوں میں موافقت یا عدم موافقت کا کوئی رشتہ نہیں۔ علم نجوم کے قواعد کے مطابق قوس برج سنبلہ سے چوتھا برج ہے جو گھریلو زندگی اور خاندان سے متعلق ہے اور سنبلہ برج قوس سے دسواں برج ہے۔ یہ خانہ پیشہ ورانہ امور اور عزت و وقار کا ہے۔ اس طرحدونوں بروج کے درمیان کوئی گہرا ہم آہنگ تعلق نہیں بنتا۔[/color]
      سنبلہ شخصیت کے مثبت پہلوﺅں میں باقاعدگی، واضح اور معقول رویہ، تجزیاتی ذہن، نپاتلا انداز، باطنی قوت وغیرہ شامل ہیں جب کہ منفی خصوصیات میں بہت زیادہ نکتہ چینی، حد بندی،بے لچک مو¿قف اور رویہ، نظم و ضبط میں سختی، عیب جوئی، کنجوسی اور فتنہ انگیزی شامل ہیں۔ اگر منفی خصوصیات کسی وجہ سے زیادہ ہو جائیں تویہ لوگ اپنے تنقیدی رویے سے دوسروں کی زندگی عذاب کر سکتے ہیں۔
      قوس اور سنبلہ کا ساتھ ہرگز خوش گوار اور کامیاب نہیں ہوسکتا۔ قوس کے خیال میں سنبلہ شخصیت حجتی اور بہت تنگ مزاج ہوتی ہے جب کہ سنبلہ کے نزدیک قوس شخصیت نہایت بے دھڑک اور بے صبری ہوگی۔ سنبلہ افراد ہر معاملے میں باقاعدگی اور اصول کے خواہش مند ہوتے ہیں اور ہر پہلو کا باریکی سے جائزہ لے کر درستی کا یقین کرتے ہیں اور یہ بھی درست ہے کہ وہ بعض انتہائی نمایاں کارنامے انجام دیتے ہیں۔ اس کے برعکس قوسی افراد بہت آزاد منش اور خودمختار ہوتے ہیں۔ وہ سنبلہ کی احتیاط اور روک ٹوک کی پروا نہیں کرتے، البتہ وہ سنبلہ کے رکھ رکھاﺅ اور سلیقہ مندی سے متاثر ہوتے اور اس کی تعریف کرتے ہیں۔ سنبلہ کے مفید مشوروں سے قوس کو اپنے کیرئیر کے معاملات میں بڑی مدد ملتی ہے لیکن اسے اپنی آزادی کی قربانی دینا ہوگی، جس کی سنبلہ اجازت نہیں دیتا۔ بہرحال اگر یہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ مسلسل رابطہ رکھیں اور ایک دوسرے کے خیالات سے آگاہ ہوتے رہیں تو زیادہ بہتر ہوگا۔

      قوس اور میزان کا ساتھ

      [color=rgb(0, 128, 0)]قوس آتشی اور میزان ہوائی عنصر رکھتا ہے۔ عناصر کے اعتبار سے دونوں میں موافقت ہے۔ علم نجوم کے قواعد کے مطابق بھی دونوں دوستی کا زاویہ¿ نظر رکھتے ہیں۔ قوس سے میزان گیارہواں برج ہے جو امید و خواہشات اوردوستی کا خانہ ہے اور میزان سے قوس کا نمبر تیسرا ہے۔ تیسرا خانہ قریبی رشتوں، ذہنی دل چسپیوں اور اظہار خیال کا ہے۔[/color]
      میزان کی مثبت خصوصیات میں شائستگی، خوب صورتی، توازن، انصاف پسندی، مصلحت اندیشی، ذہانت، ہوشیاری وغیرہ شامل ہیں اور منفی پہلو سہل پسندی، کبھی کبھی سستی، تذبذب، خودغرضی اور متلون مزاجی، تنہائی پسندی وغیرہ ہیں۔
      قوس اور میزان کا اشتراک بڑا خوب صورت اور شان دار ہو سکتا ہے۔ قوس فرد میزان کی دل کش شخصیت اور لچھے دار باتوں پر فریفتہ ہو سکتا ہے۔ دونوں بروج ہی بہت زیادہ باتوں کے رسیا ہوتے ہیںاور باہم یکجا ہو جائیں تو گھنٹوں اپنی باتوں سے ایک دوسرے کو محظوظ کر سکتے ہیں۔ یہ قدر مشترک دونوں ہی کے لیے ذہنی سکون اور تفریح کا باعث بن سکتی ہے۔ دونوں ہی میں پُرامیدی بہت زیادہ پائی جاتی ہے اور یہ ہمیشہ تصویر کا روشن پہلو ہی مدنظر رکھتے ہیں۔ انہیں قوی امید ہوتی ہے کہ ہر سیاہ رات کے بعد ایک روشن اور دل فریب صبح ضرر طلوع ہوتی ہے۔ ان یکساں اور موافق خصوصیات کے ساتھ ان دونوں میں ایک نمایاں فرق بھی ہے اور وہ یہ کہ قوس فرد(مرد یا عورت) اپنی بے باکی اور غیرضروری صاف گوئی یا رائے زنی سے میزان کی توازن پسندی اور مصلحت آمیزی کو تباہ کرنے کی اہلیت بھی رکھتا ہے۔ بس یہی ان دونوں کے تعلق کا ایک منفی پہلو ہے جو ان کے درمیان کشیدگی کا سبب ہو سکتا ہے۔

      قوس اور عقرب کا ساتھ

      [color=rgb(0, 128, 0)]یہ آگ اور پانی کا ساتھ ہوگا۔ دونوں متضاد عنصر رکھتے ہیں۔علم نجوم کے قواعد کے مطابق یہ دونوں جڑواں بروج ہیں۔ قوس عقرب سے دوسرا اور عقرب برج قوس سے بارہواں۔ دوسرا گھر زائچے میں آمدن و مال سے متعلق ہے اور بارہواں خانہ اخراجات اور جذباتی و روحانی سکون سے متعلق ہے۔ چناں چہ قوس(مرد یا عورت) عقرب شخصیت کی آرزو کر سکتا ہے اور عقرب کو بھی قوس سے مالی و معاشی فوائد حاصل ہو سکتے ہیں۔[/color]
      عقرب شخصیت کے مثبت پہلو یہ ہیں: پُرعزم و خوداعتماد اور پُرکشش، مصلحت اندیش اور پُراسرار، باہمت، ذی فہم، ثابت قدم اور برداشت کرنے والا جب کہ منفی خصوصیات میں حسد، جلن، دوسروں کو مغلوب رکھنے کی خواہش، طنزیہ انداز، چالاکی و تکبر، کسی حد تک تشدد اور سنگ دلانہ اقدام شامل ہیں۔
      قوس و عقرب کی یکجائی عجیب تماشے دکھا سکتی ہے۔ عقرب شخصیت تیرانداز کی متلون مزاجی اور عشوہ گری کو وقتی تفریح اور پسندیدگی خیال کرے گی اور اس سے دور رہنے کی کوشش کرے گی جب کہ قوس شخصیت کو اپنی آزادی سلب ہوتی محسوس ہوگی۔ وہ عقرب کی غلبہ و تسلط پسندی سے گھبرائے گا اور دم گھٹنے والی صورت میں راہ فرار ڈھونڈے گا۔ قوس کی فطرت میں آزادی اور خوش مزاجی شامل ہے جب کہ عقرب ہر رشتے میں شدت اور انتہاپسندی کا قائل ہوتا ہے۔ یوں یہ تعلق خاصا تکلیف دہ ہو جاتا ہے پھر بھی ان دونوں میں ایک قدر مشترک موجود ہے اور وہ یہ کہ یہ دونوں کھلی فضا اور صحت سے محبت کرتے ہیں۔ اس موضوع پر دونوں گھنٹوں گفتگو کر سکتے ہیں مگر اس کے علاوہ کوئی دوسری قدر مشترک ان کے درمیان نہیں ہے۔ قوس کی فطرت اور مزاج میں شکست برداشت کرنے کی بھی صلاحیت ہوتی ہے۔ وہ یہ صدمہ اپنی خوش مزاجی اور خوش امیدی کی وجہ سے برداشت کرلیتا ہے، جب کہ عقرب ذرا سیتکلیف اور شکست بھی برداشت نہیں کر سکتا، خواہ یہ نقصان یا شکست کھیل ہی میں کیوں نہ ہو۔ عقرب فطرتاً بہت متجسس ہوتا ہے، اس لیے اس سے یہ بھی خطرہ ہو سکتا ہے کہ وہ اپنے شریک قوس کی خوش مزاجی اور آزادروی کے بارے میں بھی باریک بینی اور تجسس میں مصروف ہو جائے اور یہ قوس کے لیے بڑی تکلیف دہ بات ہو سکتی ہے۔

      قوس اور قوس کا ساتھ

      [color=rgb(0, 128, 0)]دونوں کا عنصر آگ ہے، لہٰذا ایک دوسرے کے لیے تقویت کا باعث ہیں، یعنی یہ دو روحوں کا ملاپ ہوگا، ایک بہترین جوڑی۔ اگر دونوں میں کوئی معمولی اختلاف ہو سکتا ہے تو دونوں کے عشرے کے فرق سے ہی ممکن ہے، وہ بھی نظرانداز کرنے کے قابل۔[/color]
      دو قوس شخصیات کا اتحاد بڑا دل چسپ ہوگا۔ دونوں میں دل بھر کر بحث کرنے اور تبادلہ¿ خیال کی اہلیت اور ایک دوسرے کے تجسس کی آتش شوق کو ٹھنڈا کرنے کی صلاحیت ہے۔ دونوں خوش مزاج اور آزاد منش ہیں، اس لیے بہت مطمئن و مسرور کن وقت یکجا گزار سکتے ہیں۔ دونوں میں دوسروں سے ملنے جلنے کا جذبہ ہے، اس لیے باہم مل کر دوسروں کے ساتھ سماجی محفلوں میں شرکت کر سکتے ہیں۔ اپنی یکساں خصوصیات و دل چسپیوں کی وجہ سے دونوں ساتھ ساتھ سیر و تفریح اور دیگر تفریحات میں حصہ لے سکتے ہیں۔ بہرحال ان تمام مثبت پہلوﺅں کے باوجود یہ امکان بھی موجود ہے کہ ان کی بے پروائی ان دونوں میں علیحدگی کا سبب بن جائے۔ اس حقیقت سے انکار ممکن نہیں کہ ان دونوں کی غیر ذمے داری و بے تکاپن ناصرف دوسروں کو ان سے گریزاں کردے بلکہ ان دونوں کے درمیان بھی فاصلہ بڑھا دے اور یہ باہمی طور پر تکلیف دہ ہو جائیں پھر انہیں سمجھانا بھی بڑا مشکل ہوگا۔

      قوس اور جدی کا ساتھ

      [color=rgb(0, 128, 0)]قوس کا عنصر آگ اور جدی کا خاک ہے۔ عنصری طور پر دونوں میں موافقت یا عدم موافقت نہیں ہے۔ علم نجوم کے قواعد کے مطابق یہ باہم جڑے ہوئے برج ہیں۔ جدی، قوس سے دوسرا اور قوس جدی سے بارہواں برج ہے۔ دوسرا خانہ آمدن و مال کا ہوتا ہے، لہٰذا قوس کو جدی سے مالی و کاروباری فوائد ہو سکتے ہیں جب کہ بارہواں خانہ روحانی وجذباتی سکون اور اخراجات کا ہے، چناں چہ قوس شخصیت ایک جدی شخصیت کے لیے روحانی و جذباتی سکون کا باعث تو ہوگی لیکن ان کی فضول خرچی جدی کے لیے ناقابل برداشت ہوگی۔[/color]
      جدی شخصیت کے مثبت پہلو عملیت و مستعدی، مستقل مزاجی، تعاون، کردار کی مضبوطی، خاموشی وکم گوئی، محنت اور منطقی سوچ جب کہ منفی پہلوﺅں میں شک و بدظنی، سردمزاجی، خودغرضی، مزاحمت، یاسیت، خودسری و ضد شامل ہیں۔
      قوس و جدی کا اشتراک مفید ثابت ہو سکتا ہے مگر ایک مختصر عرصے کے لیے۔ تیرانداز میں یہ صلاحیت ہے کہ وہ بکری کو خوش رہنے کے گر سکھا سکے اور قوس کی معیت میںجدی شخصیت میں نکھار پیداہوسکے۔ قوسی افراد میں بہت زیادہ گھلنے ملنے اور خوش گوار ماحول پیدا کرنے کی خوبی ہوتی ہے اور جدی فرد اپنی مزاحمت سے اسے محدود کر سکتا ہے۔ یہ کوشش تیرانداز کو برہم کرے گی۔ وہ جدی کی تنہائی پسندی اور خاموشی سے بھی بور ہوگا اور اداسی و مایوسی کے دورے میں اس کی دل جوئی کرنے کے بجائے طنز کے تیر چلا کر اپنی کسی دل چسپی کی طرف متوجہ ہوجائے گا۔
      جدی افراد میں بہت زیادہ گھومنے پھرنے کی عادت بھی نہیں ہوتی، اس کے علاوہ مالی معاملات میں بھی ان دونوں برجوں میں اختلاف پیدا ہو سکتا ہے، کیوں کہ جدی فرد پیسے کو احتیاط سے خرچ کرنا چاہتا ہے، وہ کفایت شعار ہوتا ہے جب کہ ایک قوس فرد کھلے ہاتھ سے پیسہ خرچ کرنے والا ہوتا ہے۔ قوسی شخصیت میں خوش امیدی بلا کی ہوتی ہے جب کہ جدی شخصیت کی یاسیت پسندی اور اکثر مایوسانہ باتیں کسی بھی وقت شروع ہو سکتی ہیں۔ چناں چہ یہ ایک کامیاب اور خوش گوار ازدواجی جوڑی نہیں بن سکتی۔ ہاں، یہ ایک دوسرے کے دوست ضرور بن سکتے ہیں۔

      قوس اور دلو کا ساتھ

      [color=rgb(0, 128, 0)]یہ آگ اور ہوا کا ساتھ ہے۔ عنصری طور پر دونوں میں موافقت ہے۔ علم نجوم کے قواعد کے مطابق بھی یہ دونوں بروج موافق زاویہ¿ نظر رکھتے ہیں۔ قوس سے تیسرے نمبر پر برج دلو واقع ہے اور دلو سے قوس کا نمبر گیارہواں ہے۔ اس لحاظ سے قوس کی ذہنی دل چسپیوں کے لیے دلو نہایت مناسب ہے اور دلو کی امید و خواہشات قوس پوری کر سکتا ہے۔ ایک دلو شخصیت اپنے مثبت پہلوﺅں میں دیانت دار و ملنسار، سچائی پسند، مہربان و خوش مزاج، کشادہ نظر و ہردل عزیز، تخلیق کار اور وجدانی صلاحیتوں کی مالکہوتی ہے۔ اس کی منفی خصوصیات میں متلون مزاجی، انوکھاپن، تذبذب، تغیرپذیری، سرکشی وغیرہ شامل ہیں۔[/color]
      قوس اور دلو کا اتحاد عجیب و غریب ہے۔ دونوں متلون مزاج ہیں، خیالات کے طوفان میں گھرے رہتے ہیں اور ذرا سا موقع ملتے ہی برقی انداز میں حرکت کرتے ہیں۔ اس جوڑی کا مثبت پہلو یہ ہے کہ مہم جو قوس اپنے دلو ساتھی کی تخلیقی صلاحیتوں کو ہوا دیتا ہے۔ دلو شخصیت تخیلاتی طور پر بڑی آزادرو ہوتی ہے اور قوس شخصیت کھلی فضا کی دل دادہ۔ یہ دونوں مل کر خوب مسرور و شادمان ہوتے ہیں۔ دونوں ہی ایک دوسرے کی اس خصوصیت سے واقف ہوتے ہیں۔ وہ سچائی جاننا چاہتے ہیں اور ہر معاملے میں بے حد متجسس ہوتے ہیں۔ فرق صرف یہ ہے کہ قوس میں حکمت عملی کی کمی ہوتی ہے، اس لیے وہ ہر بات لگی لپٹی رکھے بغیر ایک دم صاف انداز میں کہہ جاتا ہے۔ دونوں میں بات چیت اور مسلسل رابطے کی عادت ہوتی ہے، اس لیے ان کے درمیان ہر معاملے پر گفتگو ہوتی رہتی ہے اور کوئی مسئلہ پے چیدہ صورت اختیار نہیں کر پاتا۔ قوس کا تحکمانہ انداز البتہ دلو کے مزاج پر گراں ہوسکتا ہے، کیوں کہ وہ دوسروں کی برتری پسند نہیں کرتا اور تابع داری بھی نہیں کر سکتا۔ بس یہی ایک اختلافی پہلو دونوں کے درمیان ہے جس کا خیال رکھنا ضروری ہوگا۔

      قوس اور حوت کا ساتھ

      [color=rgb(0, 128, 0)]قوس کا آگ اور حوت کا عنصر پانی ہے۔ دونوں کی عنصری حیثیت میں شدید اختلاف ہے۔ علم نجوم کے اصول کے مطابق بھی یہ دونوں بروج مخالف زاویہ¿ نظر رکھتے ہیں۔ حوت کا نمبر برج قوس سے چوتھا اور قوس برج حوت سے دسواں برج ہے۔ زائچہ نجوم میں چوتھا خانہ گھریلو امور، رہائش، مال اور انجام سے منسوب ہے اور دسواں خانہ کیرئیر و پیشہ ورانہ معاملات اور عزت و وقار کی نشان دہی کرتا ہے۔ گویا دونوں بروج کے درمیان اگر کوئی شراکتی دل چسپی ہوگی تو مندرجہ بالا حوالوں سے ہوگی۔[/color]
      خوابوں میں رہنے والا، شاعرانہ مزاج اور ساحرانہ خصوصیات کا حامل حوت خاموشی، حیا اور حساسیت کی نمائندگی کرتا ہے، اس لیے اس برج سے متعلق مرد یا عورت کا متلون مزاج اور متحرک، ملنے جلنے کے شوقین قوس مرد یا عورت کے ساتھ گزارا آسان نہیں ہے۔ چوں کہ دونوں برج ایک دوسرے کی ضد ہیں، اس لیے ان کا ملاپ پریشانیوں کا باعث بنا رہے گا۔ قوس شخصیت کو اپنے حوت ساتھی کے ساتھ گزارا کرنے کے لیے اپنے مزاج پر قابو رکھنا ہوگا، جو خود اس کے لیے ایک مشکل ترین کام ہے اس کے بغیر حوت کا سکون سے رہنا ممکن نہیں۔ حوت شخصیت قوس کے مقابلے میں بہت حساس ہوتی ہے،اس لیے کبھی کبھی اسے اپنے قوس ساتھی کی حرکات اور عادات بہت غیرمناسب اور غصہ دلانے والی محسوس ہوتی ہیں۔ حوت کو خاص توجہ اور خیال کی ضرورت ہوتی ہے جب کہ قوس اس معاملے میں کچھ بے پروا ہوتا ہے اور اپنے حوت ساتھی کو اتنی توجہ نہیں دے پاتا جس کی اسے تمنا اور ضرورت ہوتی ہے۔ ان دونوں میں صرف ایک قدر مشترک ہے، مذہب سے دل چسپی اور لگن۔ حوت کو اپنے قوس ساتھی کی اصول پرستی بہت بھاتی ہے مگر قوس افراد میں قدرتی طور پر آزادی اور سہل روی ہوتی ہے، اس لیے انہیں اکثر اپنے متضاد طبیعت ساتھی کی ضرورتوں یا احساسات کا اتنا اندازہ اور خیال نہیں رہتا جتنا انہیںد رکار ہو۔ چوں کہ حوت افراد اپنی ذمے داریوں اور فرائض کی ادائی میں بہت محتاط اور مستحکم ہوتے ہیں، اس لیے انہیں قوس کی بے فکری اور بے پروائی بہت کھلتی ہے۔

      in reply to: Sagittarius (Horoscope) برج قوس #34720
      Master Mind
      Participant
      کی محبت کے رنگ ڈھنگ

      قوسی افراد محبت کے معاملات میں ایک طرف تو بڑے گرم جوش اور عشوہ گر ہوتے ہیں، سر تاپا ناز و نیاز نظر آتے ہیں،د وسری طرف بہت خودپرست اور احساس برتری کے حامل ہوتے ہیں۔ یہ دو متضاد ”ادائیں“ جہاں موجود ہوں،و ہاں تو صورت حال خاصی تکلیف دہ اور مزاحمت پیدا کرنے والی ہو سکتی ہے۔ پیار و محبت کی بساط پر ان کے جذبات کا رنگ ان کے موڈ پر منحصر ہے۔ یہ ایک لمحے میں گرم جوشی و جاں نثاری کی تمام حدیں پھلانگ رہے ہوں گے تو دوسرے ہی لمحے میں ان کا لاتعلقی کا انداز بھی قابل دید ہوگا، جیسے جانتے نہیں۔ ان کے یہی رنگ ڈھنگ ان سے محبت کرنے والوں کو ان کے بارے میں غلط فہمی سے دوچار کرتے ہیں۔ قوس افراد کو اپنی اس ادائے بے نیازی کا خیال رکھنا چاہیے۔
      ایک چاہنے والے کی حیثیت سے قوسی افراد بہت گرم جوش، بے تکلف، دل کش و خوش نما ہوتے ہیں مگر ضروری نہیں ہے کہ کوئی ایک وابستگی ان کے لیے کافی ہو، یہ کسی ایک کے پابند ہو کر نہیں رہ سکتے۔ انہیں تو ہر دم نت نئی راہوں کی تلاش ہوتی ہے۔ یہ اچھے عاشق تو ہو سکتے ہیں لیکن زیادہ وفادار محبوب نہیں۔ ان کے ساتھ زندگی بھر کا بندھن باندھنا بڑا مشکل کام ہے۔ دراصل وہ محبت کے معاملے میں دانستہ بے وفائی کے مرتکب نہیں ہوتے، بلکہ جب وہ رومانی طور پر کسی سے متاثر ہوتے ہیں تو بے بس ہو کر رہ جاتے ہیں، انہیں خود پرا ختیار نہیں رہتا۔ اگر قوسی افراد کے معاملات دل کا باریک بینی سے جائزہ لیا جائے(جس کی انہیں خود کبھی فرصت نہیں ملتی، نہ ضرورت محسوس ہوتی ہے) تو معلوم ہوگا کہماضی میں ملنے والی مایوسیوں کی وجہ معاملات محبت نہیں خود ان کا جذباتی اتار چڑھاﺅ تھا، جس نے صورت حالات کو پے چیدہ ترین بنا دیا ہوگا۔ ان کی بے چینی اور پُرجوش فطرت اپنے اظہار کے لیے ذریعہ چاہتی ہے جو بعض اوقات ایک کافی نہیں ہوتا، اس لیے ان کی رومانوی دل چسپیوں میں اضافہ ہو سکتا ہے جو خود ان کی نفسیاتی و جذباتی زندگی میں مسائل کا سبب ہوگا۔
      قوس خواتین وحضرات کھیل کود کے شوقین ہوتے ہیں لیکن ساتھ ہی اپنے متعلقین کی دیکھ بھال اور کفالت کا جذبہ بھی رکھتے ہیں۔ اگرچہ گھریلو زندگی کے عادی نہیں ہوتے یا گھریلو زندگی انہیں زیادہ پسند نہیں ہوتی۔ ”ایک چکر ہے میرے پاﺅں میں زنجیر نہیں“ کی مثال ان پر صادق آتی ہے، اسی لیے جیون ساتھی سے علیحدگی یا طلاق کا صدمہ اٹھانے کے بعد یہ ضروری نہیں کہ مزید شادی کی آرزو نہ کریں۔ ہاں، یہ ضرور ہے کہ ایک تجربے کی ناکامی کے بعد زندگی میں منفی نوعیت کا طرزعمل اختیار کرلیں اور بہت زیادہ نکتہ چینی و عیب جوئی کو شعار بنالیں۔
      قوسی افراد اپنے جیون ساتھی کا بہت خیال رکھتے ہیں اور اس کی ضروریات میں کمی نہیں آنے دیتے لیکن ساتھ ہی ساتھ اسے مکمل آزادی بھی دینے کے حق میں ہوں گے اور اس سے بھی مکمل آزادی کی خواہش رکھیں گے۔ یہ لوگ (مرد و خواتین) بعض اوقات بہت غصہ ور اور اکھڑ مزاج بھی ہو جاتے ہیں۔ اپنے شریک حیات سے بطور انسان تو تمام متوقع محبت اور ادب کا سلوک کرتے ہیں لیکن بعض اوقات شدید طنزیہ انداز بھی اختیار کر لیتے ہیں جسے نظرانداز کرنا شریک حیات کے لیے خاصا مشکل ہوتا ہے مگر اسے نظرانداز کیے بغیر گزارا بھی نہیں ہو سکتا، اس لیے ان کے شریک حیات یا شریک کار کو اس طرزعمل کا عادی ہونا ہی پڑے گا، خواہ اس میں کچھ وقت ہی کیوں نہ لگے۔
      قوس اور حمل کا ساتھ

      دونوں آتشی برج ہیں۔ آگ اور آگ کا ساتھ ایک دوسرے کے لیے تقویت کا باعث ہوگا۔ علم نجوم کے قواعد کے مطابق بھی دونوں میں موافقت کا زاویہ¿ نظر ہے۔ حمل برج قوس سے پانچواں برج ہے جو محبوب اور انعام کے لیے مخصوص ہے اور قوس، برج حمل سے نویں نمبر پر ہونے کی وجہ سے حمل کی قسمت ہے۔ تیرانداز ہمیشہ مینڈھے(حمل) کو للچائی ہوئی پُرشوق نظر سے دیکھتا ہے اور تیرانداز(قوس) کے تیکھے اور پُرشکوہ انداز کو حمل اپنے شایان شان خیال کرتا ہے۔
      قوس اور حمل کی جوڑی دو باحوصلہ وہمت اور جنگ جویانہ صفات کے حامل بروج کی جوڑی ہے۔ حمل کی مثبت صفات بہادری وبے باکی، مستعدی و سرگرمی، بے ساختگی و عملیت پسندی، بے خوفی اور کشادہ و صاف ذہنی ہیں جب کہ منفی خصوصیات میں خودغرضی و غرور، بے صبرا پن، ظلم و تشدد، حسد و جلن، اکھڑپن اور شدت پسندی شامل ہیں۔ یہ دونوں کسی معاملے میں پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں اور دوسروں کے تنازعات میں ٹانگ اڑانے سے باز نہیں آتے۔ ان کی جوڑی کے لیے ضروری ہے کہ یہ خود پر قابو رکھیں، ورنہ دونوں ایک دوسرے کی جان عذاب بھی کر سکتے ہیں۔ دونوں ہی انتہائی چستی، پھرتی اور تندہی کے مظہر ہیں اور ہر وقت کسی نئی مہم کی ابتدا کرنے کو تیار رہتے ہیں۔ ان دونوں کا ساتھ کامیاب رہتا ہے، کیوں کہ ان دونوں ہی میں چند صفات مشترکہ ہیں، یعنی اصول پرستی، تبادلہ¿ خیالات کی عادت، تاکہ حالات کو بہتر سے بہتر بنایا جا سکے۔ قوس افراد کبھی کبھی اپنی بے تدبیری سے نقصان کا سبب بن سکتے ہیں لیکن اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ یہ لوگ بہت صاف گو اور نیک نیت ہوتے ہیں۔ حمل افراد کو قوس کی دیانت داری اور صاف گوئی پسند آتی ہے لیکن بعض اوقات خود اپنے بارے میں سچ سننا حمل والے پسند نہیں کرتے۔
      قوس اور ثور کا ساتھ

      قوس آگ اور ثور کا عنصر مٹی ہے۔ دونوں میں کوئی قدر مشترک نہیں۔ علم نجوم کے قواعد کے مطابق بھی ان دونوں میں باہم کوئی ربط و ضبط موجود نہیں۔ قوس سے ثور چھٹا برج ہے اور ثور سے قوس کا نمبر آٹھواں ہے۔ چھٹا خانہ صحت و کام اور ماتحتی سے متعلق ہے اور آٹھواں خانہ حادثات و خوف کا ہے۔
      ثور شخصیت کی مثبت خصوصیات میں باعمل ہونا، قابل اعتماد، نرم دل، فن کارانہ صلاحیت کا مالک، متوازن و وفادار ہونا شامل ہے جب کہ منفی خصوصیات میں ضد، ہٹ دھرمی، غالب رہنے کی خواہش، تعصب، تنگ نظری، سستی اور خودبینی شامل ہیں۔
      قوس اور ثور کا اشتراک خاصا دل چسپ ہوگا مگر ان دونوں کے درمیان دیرپا تعلق کے لیے کوئی مناسبت یا مماثلت نظر نہیں آتی۔ کام اور کاروبار میں ثور، قوس کا اچھا ماتحت ہو سکتا ہے لیکن ثور زیادہ عرصہ قوس کی تندہی و تیزی کو برداشت نہیں کرے گا جب کہ قوس اس سے خوف زدہ رہے گا۔ قوس کے مقابلے میں برج ثور زیادہ مالکانہ انداز رکھتا ہے جب کہ قوس ایک صاف گو اور گھلنے ملنے والا فرد ہوتا ہے جو ثور شخصیت کی مرضی کے خلاف متحرک رہے گا۔ ثور افراد کو ایک پُرسکون جگہ میسر آجائے تو وہی ان کےلیے کافی ہوتی ہے جب کہ قوس کی فطرت میں سیر و سفر، گھومنا پھرنا لازمی ہے۔ قوس شخصیت بہت خوش امید ہوتی ہے جب کہ ثور یاسیت پسند ہوتا ہے اور قوس کو اس کی یہ یاسیت و قنوطیت بالکل نہیں بھاتی۔ اگرچہ یہ دونوں بروج بہت صاف گو، صاف دل اور دیانت دار ہوتے ہیں مگر اس حوالے سے بھی ان میں تھوڑا سا فرق ہے۔ قوس شخصیت ہر بات دیانت داری اور صاف گوئی کے ساتھ سوچے بغیر کرتی ہے، اسے اس بات کی فکر نہیں ہوتی کہ اس کی یہ صاف گوئی دوسروں کو کیسی لگے گی۔ اس کے برعکس ثور ایسے معاملات میں خاصا حساس و محتاط ہوتا ہے اور بغیر سوچے سمجھے سچائی کا بھی اظہار نہیں کرتا بلکہ ایسے موقع پر وہ ایک دم چپ سادھ لے گا۔
      قوس اور جوزا کا ساتھ

      یہ آگ اور ہوا کا ساتھ ہے۔ ہوا آگ کو بھڑکاتی ہے اور جلنے میں مدد دیتی ہے جب کہ حرارت ہوا کی اثرپذیری کو بڑھاتی ہے۔ عناصر کے اعتبار سے دونوں بروج میں بہترین موافقت موجود ہے۔ علم نجوم کے قواعد کے مطابق جوزا اور قوس مقابل کے بروج ہیں۔ دونوں ایک دوسرے سے ساتویں نمبر پر ہیں اور ساتواں خانہ شراکت، مقابلے اور توازن کا ہے، لہٰذا ان دونوں کی جوڑی ہم پلہ ہوگی۔
      جوزا شخصیت کی مثبت خصوصیات یہ ہیں: زیرک و دانا، خوش مزاج، ہمہ گیر، ذہین و پُرجوش، مصلحت اندیش اور زندہ دل جب کہ منفی پہلوﺅں میں تذبذب، بے پروائی، خودپرستی، اصول شکنی اور وعدہ خلافی، سخت دلی وغیرہ شامل ہیں۔
      قوس اور جوزا کا اشتراک بے حد عمدہ ثابت ہوگا۔ جوزا(مرد و عورت) میں فوری عمل کرنے اور حالات و معاملات سے پریشان نہ ہونے کی خوبی موجود ہے جب کہ قوس ہر معاملے پر بہت سنجیدگی سے نہیں مگر قدرے سہل اندازی سے عمل کرتا ہے۔ دونوں ہی ہنسی مذاق اور تفریح کے شیدائی ہیں۔ گھومنے پھرنے، سیر و سفر سے خوش رہتے ہیں، بہت ذہین ہوتے ہیں اور ان میں بے خوفی اور ہر چیلنج کابہادری سے مقابلہ کرنے کی ہمت اور صلاحیت ہوتی ہے۔ یہ جوڑی کم مدت کے لیے تو بطور خاص بہت ہی لاجواب رہتی ہے، البتہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اگر یہ دونوں افراد ایک دوسرے کی خوبیوں اور صلاحیتوں کا درست ادراک نہ کر سکیں توپھر معاملات بگڑ بھی سکتے ہیں۔ (اس کا انحصار ان کے انفرادی زائچہ پیدائش پر بھی ہے)۔
      قوس اور جوزا میں وہ خوبیاں ہیں جن کی دوسرے شریک کو خواہش ہوتی ہے۔ قوس میں گرم جوشی، خلوص، اصول پرستی اور کچھ کر گزرنے کے جذبات ہوتے ہیں اور یہ ساری خوبیاں جوزا کی پسندیدہ ہیں بلکہ وہ ان کی خواہش کرتا ہے۔ دوسری طرف جوزا میں بہت توازن ودل کشی، علم و ذہانت، سیکھنے، سمجھنے کی غیرمعمولی صلاحیت، ہنرمندی اور مقصد کے حصول کا جذبہ پایا جاتا ہے اور یہ وہ خوبیاں ہیں جن میں قوس دل چسپی لیتا ہے۔ ان دونوں میں فن کارانہ صلاحیتیں بھی موجود ہوتی ہیں اور یہ فنون لطیفہ کے دل دادہ ہوتے ہیں۔ قوس طنزیہ انداز سے نجات حاصل نہیں کر سکتا اور کوئی تکلیف برداشت نہیں کرتا جب کہ جوزا اپنے تعلقات میںطنزیہ انداز کو داخل نہیں ہونے دیتا۔ وہ تیرانداز کے تیروں کو اپنی خوش مزاجی سے ہوا میں اُڑا دیتا ہے۔ ان دونوں میں ہی ایک دوسرے سے بہت کچھ سیکھنے کی صلاحیت ہوتی ہے چناں چہ یہ ایک بہترین و کامیاب جوڑی ثابت ہوتی ہے

      in reply to: Capricorn (Horoscope) برج جدی #34719
      Master Mind
      Participant
      <table><tr><td>
      ی کی محبت کے رنگ ڈھنگ
      </td></tr></table><table><tr><td><table><tr><td>
      محبت کے حوالے سے کسی شاعر نے کہا تھا: ”یہ وہ نغمہ ہے جو ہر ساز پر گایا نہیں جاتا۔“ شاید برج جدی بھی ایک ایسا ہی ساز ہے جس کے لیے نغمہ نہیں بنایا گیا۔ یہ لوگ دوسروں پر اپنی محبت نچھاور کرتے نہیں پھرتے، ان میں اصول پسندی اور فرض شناسی تو موجود ہوتی ہے لیکن رومان کے معاملے میں یہ خاصے خشک مزاج ہوتے ہیں۔ اس بات کو یوں بھی کہا جا سکتا ہے کہ برج جدی کے زیراثر پیدا ہونے والے افراد بہت اعلیٰ معیار کے چاہنے والے نہیں ہوتے۔ اس برج کا خاکی عنصر ان لوگوں کو اس قدر عملی سوچ اور رویوں کا عادی بنا دیتا ہے کہ یہ لوگ اپنی حقیقت پسندی کے خبط میں رومانیت کے افسانوی لطف کو غارت کر بیٹھتے ہیں۔ (یہ اصول کسی جدی فرد کے انفرادی زائچہ پیدائش کی مخصوص صورت حال کے پیش نظر غالب بھی ثابت ہو سکتا ہے)۔
      جدی افراد کو شادی یا ازدواجی زندگی کو زیادہ شوق نہیں ہوتا۔ اسی طرح محبت کے معاملے میں یہ صنف مخالف کی دل چسپی و وارفتگی کا جواب مثبت انداز میں تو ضرور دیں گے مگر خود ان کی دل چسپی اور جوش و جذبہ احتیاط کے حصار میں قید نظر آئے گا، جسے محسوس کر کے ان سے محبت کرنے والے پُرجوش افراد کا دل ٹوٹ سکتا ہے مگر انہیں اس کی بھی پروا نہیں ہوگی، یہاں بھی ان کی حقیقت پسندی اسے ”پاگل“ قرار دے کر آگے بڑھ جائے گی۔ عام طور پر ان کی نجی ضروریات اور خواہشات انہیں شادی کے بندھن تک لے جاتی ہیں اور اس میں بھی کوئی شبہ نہیں کہ یہ شادی کے بعد اپنی ذمے داریاں اور ازدواجی حقوق بڑی خوش اسلوبی سے ادا کرتے ہیں، یعنی شریک حیات کی ہر ضرورت کا پوری طرح خیال رکھتے ہیں۔ مثلاً گھر، مالی اطمینان، عزت اور وقار، معقول رویہ۔ غرض ہر دنیاوی سہولت اسے فراہم کرنے کے لیے کوشاں رہتے ہیں مگر صرف ایک چیز اس کے لیے ان کے پاس نہیں ہوتی اور وہ ہے تھوڑی سی رومانیت اور روایتی اندازِ محبت۔ ان لوگوں کو چاہیے کہ یہ دوسروں کو احساس محبت اور جذباتی تسکین بھی فراہم کریں، یوں زندگی زیادہ رنگین اور پُرسکون ہو جائے گی۔ ان لوگوں(مرد و خواتین) کی زندگی میں جو لوگ آئیں، انہیں تھوڑی سی توجہ دینے، محبت اور تعریف کے دو بول، بول دینے سے کوئی نقصان نہیں ہوگا یا آپ کم تر نہیں ہو جائیں گے بلکہ جواب میں آپ کو بھی سچی محبت کیرومانی خوشی ملے گی۔ صرف آپ کی اصول پسندی اور فرض شناسی ہی زندگی میں سارے رنگ نہیں بھر سکتی۔ زندگی کا اصل اور دل چسپ ترین رنگ تو محبت ہے۔
      جدی افراد پیدائشی طور پر نظم و ضبط کے قائل ہوتے ہیں اور اپنی رومانوی یا ازدواجی زندگی میں بھی نظم و ضبط اور اصول و قواعد کی پابندی پر زور دیتے نظر آتے ہیں۔ اس طرح چوں کہ ان کی عملیت پسندی، زندگی کی مادی ضروریات اور مادی حقائق پر زیادہ توجہ دیتی ہے، لہٰذا محبت دوستی کے معاملات میں بھی یہ لوگ دل کے بجائے دماغ سے کام لیتے ہیں اور اپنے نفع و نقصان کو نظرانداز نہیں کرتے۔ جس طرح ایک جدی مرد اپنے پیشہ ورانہ مفادات سے کبھی غافل نہیں رہتا، بالکل اسی طرح جدی خواتین بھی شوہر کی ترقی اور آمدن میں اضافے کے لیے اس سے بھرپور تعاون کرتی ہیں اور وہ نکمے اور آرام طلب شوہروں کو پسند نہیں کرتیں۔
      جدی افراد کی شادیاں عموماً پائیدا رہوتی ہیں۔ غالباً اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ لوگ شاذ و نادر ہی جلدی میں شادی کرتے ہیں اور اس بات کا امکان بہت ہی کم ہوتا ہے کہ شریک حیات کا انتخاب کرنے میں ضرورت سے زیادہ احتیاط کے باعث ان سے کوئی غلطی ہو جائے، کیوں کہ وہ یہ کام جذبات کی رو میں بہ کر یا بے پروائی سے کبھی نہیں کرتے۔
      </td></tr></table></td></tr></table><table><tr><td><table><tr><td>
      جدی باپ
      </td></tr></table></td></tr></table><table><tr><td><table><tr><td>
      جدی افراد صرف اپنے لیے ہی نہیں بلکہ اپنی اولاد کے لیے بھی نہایت بلند جذبات و احساسات رکھتے ہیں اور مواقع کی تلاش میں رہتے ہیں جن کے ذریعے وہ اپنی اولاد کو بام عروج تک پہنچنے کا راستہ دکھا سکیں اور اس راہ میں ان کی ہر ممکن مدد کریں۔ کبھی کبھی وہ اپنی اولاد کے ساتھ کچھ سخت رویہ بھی اپنا لیتے ہیں اور ان سے ضرورت سے زیادہ توقعات بھی وابستہ کر لیتے ہیں۔ انہیں چاہیے کہ وہ زیادہ فہم و برداشت کی عادت ڈالیں۔ بچوں کے ساتھ گھل مل کر رہیں اور ان کی اچھائیوں پر اظہار قدردانی کریں۔ وقتاً فوقتاً حوصلہ افزائی سے بھی دریغ نہ کریں۔ یہ باتیں ناصرف بچوں کو آگے بڑھنے میں مدد دیں گی بلکہ آپ کے اور ان کے درمیان زیادہ قربت اور پیار کے جذبات ابھاریں گی۔
      </td></tr></table></td></tr></table><table><tr><td><table><tr><td>
      جدی اور حوت کا ساتھ
      </td></tr></table></td></tr></table><table><tr><td><table><tr><td>
      جدی کا عنصر خاک اور حوت کا پانی ہے۔ مٹی، پانی کی گزرگاہ ہے اور پانی مٹی کو زرخیزی بخشا ہے۔ عناصر کے اعتبار سے دونوں میں عمدہ موافقت پائی جاتی ہے۔ علم نجوم کے قواعد کے مطابق حوت، برج جدی سے تیسرے نمبر پر اور جدی برج حوت سے گیارہویں نمبر پر ہے۔ یہ بھی موافق صورت ہے۔حوت شخصیت اپنے مثبت پہلوﺅں میں فیاض اور حساس، مہربان و ہم درد، نرم دل، متاثرکن، ترقی پسند اور تخیلاتی ہوتی ہے اور اس کے منفی پہلوﺅں میں غیریقینی و الجھاﺅ کی کیفیت، سست روی، بے پروائی، پے چیدگی، غیرمتوازن اور غیرعملی شامل ہیں۔
      جدی اور حوت کاملاپ نہایت دل چسپ اور معنی خیز ہو سکتا ہے۔ جدی افراد(عورت یا مرد) کی مستقل مزاجی حوت(مرد یا عورت) کو بہت پسند آتی ہے۔ ایک طرح سے حوت کو جدی کے ساتھ رہ کر زیادہ اطمینان اور تحفظ کا احساس ہوتا ہے۔ اسی طرح جدی فرد اپنے حوت ساتھی کے ساتھ زیادہ سکون اور اطمینان محسوس کرتا ہے اور یوں یہ تعلق دونوں کے لیے مسرورکن اور اطمینان بخش نتائج کا سبب بنتا ہے۔ حوت افراد میں یہ اہلیت اور صلاحیت ہوتی ہے کہ وہ شرمیلی فطرت اور خاموش طبیعت کے جدی فرد کو زیادہ کھلنے میں مدد دے سکیں۔ حوت فرد کا تحمل اور نرم دلی جدی افراد کے لیے بے تکلفی کے مواقع فراہم کرتی اور دیرپا و مستحکم تعلق اور دوستی کا سبب بن سکتی ہے۔
      جدی افراد کو ایک بات یاد رکھنی چاہیے کہ حوت فرد کبھی دوسرے کی بالادستی یا حاکمانہ رویہ برداشت نہیں کرتا، اس لیے اگر دونوں ایک دوسرے کی خوبیوں اور خامیوں کو ذہن میں رکھ کر زندگی کی راہ پر چلیں تو ان کی جوڑی ایک خوب صورت اور قابل رشک جوڑی کہلا سکتی ہے۔
      </td></tr></table></td></tr></table><table><tr><td><table><tr><td>
      جدی اور حمل کا ساتھ
      </td></tr></table></td></tr></table><table><tr><td><table><tr><td>
      عنصر کے اعتبار سے ان میں کوئی مناسبت نہیں، ایک خاک تو دوسرا آگ ہے۔ علم نجوم کے قواعد کے مطابق حمل، برج جدی سے چوتھا اور جدی برج حمل سے دسواں برج ہے اور یہ زاویہ مخالف رجحان رکھتا ہے۔ حمل شخصیت کے مثبت پہلو یہ ہیں: نڈر، باہمت و بہادر، پُرجوش اور طاقت ور، باصلاحیت اور پُرتخیل، متحرک و بے چین، صاف ذہن جب کہ منفی پہلوﺅں میں خودغرضی، بے صبراپن، غرور و تکبر، ظلم و تشدد، حسد و غلبہ اور پُرجوشی و اکھڑپن شامل ہیں۔
      جدی اور حمل کو بہت محنتی اور دھن کا پکا خیال کیا جاتا ہے۔ ان میں حمل(مینڈھا) کو آپ سرپھرا اور چھلانگیں مارنے کا شوقین کہہ سکتے ہیں جو سست رفتار اور اصول و ضوابط کے مطابق عمل کرنے والے جدی(بکرے) سے جلد بے زار ہو جائے گا اور جدی بھی مینڈھے کی چھلانگوں اور خوش کن مفروضوں پر بغیر غور و فکر کیے عمل کرنے سے خوش نہ ہوگا۔ وہ کوئی کام کرنے سے پہلے خوب غور و خوض کرتا ہے پھر اپنی دھن میں مگن آہستہ خرامی سے بلندیوں تک پہنچنے کا سفر شروع کرتا ہے۔ جدی اور حمل کی جوڑی میں جدی کا اپنی دھن میں مست رہنا، حمل کے لیے بڑی آزمائش کی گھڑی ہوتی ہے۔ پھر یہ اندیشہ بھیساتھ ہوگا کہ اگر جدی نے اپنی منزل پالی، یعنی بکرا پہاڑ کی بلندیوں تک جا پہنچا تو اس کے بعد حمل کے لیے کرنے کو کون سا کام رہ جائے گا؟ واضح رہے کہ حمل افراد ہمیشہ نمبرون رہنا پسند کرتے ہیں، نمبر ٹو کی حیثیت انہیں قابل قبول نہیں ہوتی مگر جدی کے لیے بھی یہی بہت ہے کہ اس نے اپنی منزل پالی پھر اس کے بعدکسی چیلنج کی کیا ضرورت ہے؟ جدی شخصیت بہت حقیقت پسند اور سمجھ دار ہوتی ہے جب کہ حمل شخصیت میں کچھ جلدبازی اور شوخی پائی جاتی ہے۔ یہ دونوں ہی برج خودغرض ہوتے ہیں۔ یہ اور بات ہے کہ ان کی خودغرضی کی وجوہات اور سمتیں مختلف ہوتی ہیں۔ (انفرادی زائچہ¿ پیدائش میں سیارگان کی ناقص یا سعد پوزیشن اس منفی خصوصیت میں کمی بیشی کر سکتی ہے) حمل افراد جذباتی ہوتے ہیں اور جدی فرد بہت سردمہر، عملی اور دھن کا پکا۔ اپنی متضاد طبیعتوں کی وجہ سے یہ دونوں ایک دوسرے کی بعض عادات کو زیادہ پسند نہیں کرتے ہیں۔ جدی مسلسل جدوجہد کا عادی اور حمل پسند ہوتا ہے جب کہ حمل افراد زندگی کو ہنس کھیل کر گزارنے کے عادی ہوتے ہیں اور شروع ہی سے آزادروی اور بے فکری کی طرف مائل رہتے ہیں جب کہ جدی عموماً چالیس سال کی عمر سے پہلے بے فکری کو پسند نہیں کرتا، لہٰذا لمبے عرصے کے لیے یہ شراکت ناموزوں ہوگی
      </td></tr></table></td></tr></table>[/c]
      in reply to: Capricorn (Horoscope) برج جدی #34718
      Master Mind
      Participant

      <table><tr><td>کا عشرہدوم
      </td></tr><tr><td>
      اگر آپ کی تاریخ پیدائش 2 جنوری تا 11 جنوری ہے تو آپ برج جدی کے دوسرے عشرے کے زیراثر پیدا ہوئے ہیں۔ یہ عشرہ سیارہ زہرہ کے ماتحت ہے چناں چہ آپ اپنے اصل حاکم سیارے زحل کے ساتھ ذیلی سیارے زہرہ کے اثرات بھی رکھتے ہیں اور اسی لیے آپ کی ذات میں عملیت کے ساتھ حسن و ہم آہنگی کا شان دار امتزاج موجود ہے، جو آپ کے لیے منافع بخش بھی ہے اور تسلی بخش و فرحت بخش بھی۔ زہرہ کا اثر آپ کی فطرت میں تصورپسندی اور فن کارانہ خصوصیات پیدا کرتا ہے اور زحل کے اثرات کی سردمہری و خشک مزاجی میں کمی لاتا ہے جو عشرئہ اوّل کے جدی افراد میں نمایاں ہوتی ہے لیکن اس حقیقت سے بھی انکار ممکن نہیں کہ زہرہ کے اثر سے پیدا ہونے والے سچے جذبات و احساسات کے اظہار پر زحل کی عائد کردہ پابندیاں، شخصیت میں بڑی متضاد خصوصیات کا سبب بنتی ہیں، لہٰذا اس عشرے میں پیدا ہونے والے جدی افراد کی اکثریت بعض اوقات جذباتی یا ازدواجی زندگی میں نت نئے مسائل کا شکار ہوتی ہے مگر پھر بھی اس عشرے کو برج جدی کے دیگر عشروں میں سب سے بہتر عشرہ کہا جا سکتا ہے۔
      </td></tr></table><table><tr><td><table><tr><td>جدی ماں
      </td></tr></table></td></tr></table><table><tr><td><table><tr><td>
      برج جدی سے تعلق رکھنے والی خواتین نہایت باصلاحیت اور اعلیٰ درجے کی منتظم ہوتی ہیں۔ بہ ظاہر پھول کی طرح نازک لیکن فولادی اعصاب و ارادے کی مالک ہوتی ہیں۔ اپنے بچوں کی پرورش کے دوران میں ان کا عملیت پسند رویہ بعض اوقات جذباتی اور نفسیاتی مسائل پیدا کر دیتا ہے۔ ان کی خواہش اور کوشش ہوتی ہے کہ ان کے بچے ہر معاملے اور ہر شعبے میں نمایاں کارکردگی دکھائیں اور زیادہسے زیادہ محنت کریں، بلکہ اپنی استعداد اور صلاحیت سے زیادہ کامیابیاں حاصل کریں۔ ان کی یہ خواہش انہیں بچوں کی سخت گیر اُستانی بنا ڈالتی ہے جس کی وجہ سے ماں اور بچوں کے درمیان جذباتی تعلق گہرا نہیں ہو پاتا۔ انہیں چاہیے کہ اپنے بچوں کے ساتھ زیادہ لگاﺅ اور محبت کا احساس پید اکریں اور اس کا کھل کر اظہار مصلحتوں کو بالائے طاق رکھ کر کیا کریں۔ حالاں کہ خود اپنی ذات اور جذبات کے حوالے سے آپ کو کھلے اظہار کی عادت نہیں ہے مگر اپنے بچوں کے جذبات و احساسات کو سمجھنے اور ان کی تعریف و توصیف کے اظہار کی عادت ڈالیے۔ اس طرح ناصرف یہ کہ آپ کی جذباتی زندگی زیادہ اطمینان بخش و خوش گوار ہوگی بلکہ آپ کو اپنے حقیقی مقاصد کے حصول میں بھی آسانی ہوگی۔ آپ کی اولاد بھی آپ کو ایک ماں کا حقیقی مقام دے گی۔
      </td></tr></table></td></tr></table><table><tr><td><table><tr><td>
      جدی اور ثور کا ساتھ
      </td></tr></table></td></tr></table><table><tr><td><table><tr><td>
      دونوں بروج ایک ہی عنصر ”خاک“ کے ماتحت ہیں۔ علم نجوم کے قواعد کے مطابق ثور برج جدی سے پانچواں برج ہے اور جدی برج ثور سے نواں۔ دونوں کے درمیان دوستی اور محبت کا زاویہ نظر نہایت قوی ہے۔
      ثور شخصیت کے مثبت پہلوﺅں میں عملیت، بھروسا، سخاوت، ثابت قدمی اور استحکام، وفاداری وہم دردی، توازن و فن کارانہ خصوصیات شامل ہیں جب کہ منفی خصوصیات میں ضد اور ہٹ دھرمی، تعصب اور اکھڑ مزاجی، دنیاداری اور غلبہ پسندی، تنگ نظری، خودبینی اور کاہلی نمایاں ہیں۔
      جدی اور ثور ایک قابل اعتماد شراکت قائم کر سکتے ہیں۔ ان دونوں بروج میں عملیت پسندی کے ساتھ باہمی مفاہمت کی خصوصیات موجود ہیں، لہٰذا یہ ایک ساتھ کامیاب و خوش گوار زندگی گزار سکتے ہیں۔ دونوں میں ہی اپنی منزل تک پہنچنے کی لگن ہوتی ہے اور جب یہ اپنا مقصد حاصل کر لیتے ہیں تو انہیں بہت سکون اور تحفظ کا احساس ہوتا ہے۔ یہ جوڑی دولت کمانے اور اسے جمع کرنے کے لیے بھی اچھی ثابت ہو سکتی ہے۔ ان تمام خوبیوں اور یکساں عادات کے باوجود ان کی شراکت کبھی کبھی بوریت کا شکار ہو سکتی ہے اور اس کی ایک وجہ یہ ہوتی ہے کہ بعض اوقات ثور حضرات یا خواتین اپنی کامیابیوں یا لگاتار کوششوں کے بعد کچھ اکتاہٹ کا شکار ہو جاتی ہیں یا مزید بلند حوصلگی ان میں مفقود ہو جاتی ہے۔ یہ صورت ان کے جدی ساتھی کو کسی نئی کشمکش اور ہیجان میں مبتلا کر سکتی ہے۔
      </td></tr></table></td></tr></table><table><tr><td><table><tr><td>
      جدی اور جوزا کا ساتھ
      </td></tr></table></td></tr></table><table><tr><td><table><tr><td>
      یہ مٹی اور ہوا کا ساتھ ہے۔ عناصر کے اعتبار سے باہم مخالفت ہے اور علم نجوم کے قواعد کے مطابقبھی دونوں بروج میں موافقت کا کوئی زاویہ موجود نہیں ہے۔
      جوزا شخصیت اپنے مثبت پہلوﺅں میں ذہین و فطین، حاضر جواب اور مصلحت اندیش، معاملہ فہم اور زندہ دل ہوتی ہے، جب کہ اس کے منفی پہلوﺅں میں بے پروائی، غیریقینی، بے ترتیبی، خودپرستی، لاتعلقی، غیرمستقل مزاجی وغیرہ شامل ہیں۔
      جدی اور جوزا کا اشتراک کسی صورت مناسب نہیں ہو سکتا۔ جدی افراد کو زیادہ حقیقت پسندی اور ٹھوس تصورات درکار ہوتے ہیں، لہٰذا ان کی نظر میں جوزا شخصیت ناقابل اعتبار اور بہت سطحی ہوتی ہے۔ دوسری طرف جوزا افراد کی نظر میں جدی افراد بہت سنجیدہ اور سست رفتار ہوتے ہیں۔ دونوں میں ایک بہت تیز جب کہ دوسرا نہایت سست، اس لیے ان دونوں کا ساتھ کچھوے اور خرگوش کا ساتھ ہوگا۔ جوزا شخصیت کسی حد تک جدی شخصیت سے متاثر ہو سکتی ہے اور اس کے زیرسایہ سکون و آسودگی محسوس کر سکتی ہے لیکن صرف ایک مختصر مدت کے لیے۔ ان دونوں بروج کی خصوصیات اور خصلتیں اتنی مختلف ہیں کہ یہ دونوں کسی طرح میل نہیں کھاتے۔
      </td></tr></table></td></tr></table><table><tr><td><table><tr><td>
      جدی اور سرطان کا ساتھ
      </td></tr></table></td></tr></table><table><tr><td><table><tr><td>
      جدی مٹی اور سرطان کا عنصر پانی ہے۔ ماٹی اور پانی میں زبردست موافقت اور ہم آہنگی موجود ہے۔ علم نجوم کے قواعد کے مطابق دونوں بروج ایک دوسرے سے ساتویں نمبر پر ہیں اور ساتواں خانہ تعلقات و شراکت سے منسوب ہے، چناں چہ دونوں بروج ایک دوسرے سے خصوصی شراکتی تعلق خاطر رکھتے ہیں۔
      سرطان شخصیت اپنی مثبت خصوصیات میں حساس، ہم درد، موثر، وفادار اور اصول پرست، تخیلاتی اور باطنی قوتوں کی حامل ہوتی ہے جب کہ اس کی منفی خصوصیات میں من موجی پن، نمایاں احساس کم تری، بے اعتمادی اور غیریقینی کیفیات، یاسیت پسندی اور زودرنجی شامل ہیں۔
      جدی اور سرطان کا اتحاد ایک شان دار اور پائیدار تعلق قائم کرتا ہے۔ یہ نہایت کامیاب جوڑی ثابت ہو سکتی ہے۔ ایک جدی فرد سرطان شخصیت کو وہ احساس تحفظ فراہم کر سکتا ہے جس کی اسے ضرورت ہوتی ہے اور ایک حقیقی محبت کا احساس بھی دلا سکتا ہے۔ دوسری طرف ایک سرطان شخصیت اپنے جدی ساتھی کو خوش کرنے اور اس کا دل بہلانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ یہ دونوں ہی ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ خوش رہ سکتے ہیں۔ یہ جوڑی دولت کے حصول کے لیے بھی بہت اچھی ثابت ہوتی ہے۔ دونوں کو عمدہ، قیمتی، تاریخی اور نادر چیزیں جمع کرنے کا شوق ہوتا ہے، دونوں میں موسیقی اورفن سے مشترکہ طور پر دل چسپی پائی جاتی ہے۔ چوں کہ ان دونوں کے حاکم سیارے قمر اور زحل باہم مخالف ہیں، اس لیے ان کی فطرت میں خاصا فرق ہے۔ کیکڑا بڑا جذباتی، خواب دیکھنے والا اور دوسروں پر بھروسا اور انحصار کرنے والا ہوتا ہے جب کہ بکرا بڑا عملی، خودکفیل اور حقیقت پسند ہوتا ہے اور ان دونوں کی یہ خوبیاں ایک دوسرے کی ضرورت بن جاتی ہیں۔
      </td></tr></table></td></tr></table><table><tr><td><table><tr><td>
      جدی کا عشرہ سوم
      </td></tr></table></td></tr></table><table><tr><td><table><tr><td>
      اگر آپ کی تاریخ پیدائش 12 جنوری تا 20 جنوری ہے تو آپ برج جدی کے آخری دس درجات کے زیراثر پیدا ہوئے ہیں جو سیارہ عطارد کے ماتحت ہیں اور اس طرح آپ کی شخصیت سیارہ زحل و عطارد کے دل چسپ امتزاج کی آئینہ دار ہے۔ عطارد کا اثر زحل کی پابندیوں اور حدود و قیود کو توڑتا ہے اور آپ کو زیادہ فعال و سوشل بناتا ہے۔ کم از کم دیگر جدی افراد کے مقابلے میں آپ زیادہ لچک دار رویہ اور وسعت نظر رکھتے ہیں۔ ذہنی طور پر دلیل و منطق آپ کو پسند ہے۔ آپ حالات کے مطابق خود کو ڈھال سکتے ہیں اور ضرورت کے تحت اپنی سوچ اور عمل میں آسانی سے تبدیلی لا سکتے ہیں۔ خبریں، ابلاغ اور رسل و رسائل وغیرہ سے آپ کو خود دل چسپی ہی نہیں بلکہ یہ ذرائع آپ کے پیشہ ورانہ معاملات اور کامیابیوں میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ آپ ایسے تنہائی پسند اور خاموش طبع نہیں ہیں جیسے عشرئہ اوّل کے جدی افراد ہوتے ہیں۔ آپ لوگوں سے گھلنا ملنا، بات چیت کرنا پسند کرتے ہیں۔ خوش مزاجی، ذہنی چستی اور تیزی و طراری بھی آپ کی شخصیت کا حصہ ہے۔
      </td></tr></table></td></tr></table><table><tr><td><table><tr><td>
      جدی شوہر
      </td></tr></table></td></tr></table><table><tr><td><table><tr><td>
      شوہر کی حیثیت سے ایک جدی مرد اپنی بیوی اور اہل خانہ کی تمام مادی ضروریات کا بھرپور خیال رکھتا ہے۔ وہ اپنے گھر میں تمام آسائشات زندگی مہیا کرتا ہے مگر وہ اپنی بیوی کو آزادی عمل کی زیادہ اجازت نہیں دیتا۔ خواہ اس کے گھر میں کتنی ہی دولت کی فراوانی کیوں نہ ہو، وہ اخراجات کے معاملات میں اپنے وضع کردہ اصول و قواعد سے انحراف پسند نہیں کرتا۔ اس کامطلب یہ بھی نہیں ہے کہ وہ اپنی بیوی کو آزادی سے پیسہ خرچ کرنے کی اجازت نہیں دیتا، البتہ یہ ضرور ہے کہ وہ اس کے بنائے ہوئے نظم و ضبط کے قوانین کو نظرانداز نہ کرے۔
      ایک جدی مرد گھریلو زندگی سے راہ فرار اختیار نہیں کرتا لیکن وہ شادی دل کے ہاتھوں مجبور ہو کر یا جذبات کی رو میں بہ کر نہیں کرتا بلکہ وہ شادی کو اپنی زندگی کی ایک ضرورت سمجھتا ہے، لہٰذا عموماً جدی افراد کی بیویاں ان کے سردمہر رویے اور غیرجذباتی انداز کی شکایت کرتی نظر آتی ہیں۔ جدی شوہر بعضاوقات نہایت آمرانہ اور کنجوسی کا رویہ بھی اختیار کر سکتے ہیں۔(اس کا انحصار کسی شخص کے انفرادی زائچہ پیدائش کی مخصوص صورت حال پر ہے) اور وہ اپنی دولت خرچ کرنے کے لیے بڑے سخت اور کڑے قوانین نافذ کر سکتے ہیں۔ گھریلو معاملات میں ان کی حیثیت ایک کمانڈنگ افسر یا ہدایت کار کی سی ہوتی ہے اور ان کی بیوی کو ”ایک معاون یا ماتحت“ کا کردار ادا کرنا پڑتا ہے۔ اکثر تو وہ گھر کے روزمرہ امور کی انجام دہی میں بھی ہدایات جاری کرتے رہتے ہیں اور ان کی اس مداخلت بے جا میں ہم دردی کا عنصر بالکل نہیں ہوتا۔ عموماً یہ لوگ اپنی بیوی کو ایک اچھا جذباتی دوست تصور کرتے ہیں مگر اس دوستی میں بھی وہ اسے مکمل آزادی عمل دینے کے حق میں نہیں ہوتے۔
      </td></tr></table></td></tr></table><table><tr><td><table><tr><td>جدی بیوی
      </td></tr></table></td></tr></table><table><tr><td><table><tr><td>
      بحیثیت بیوی جدی خواتین کو بہت سے چیلنج درپیش ہوتے ہیں۔ اپنی عملی سوچ اور حقیقت پسندانہ فطرت کی وجہ سے ان میں بہت سی نسوانی خصوصیات مفقود ہوتی ہیں جو اعلیٰ درجے کے تعلقات اور جذبہ¿ محبت کے فروغ کے لیے ضروری ہیں۔ دوسری اہم ترین بات یہ ہے کہ جدی خواتین دوسروںکا فرماں بردار بن کر نہیں رہ سکتیں بلکہ وہ خود شوہر کو اپنا فرماں بردار دیکھنا چاہتی ہیں۔ اگر یہ اپنی اس کم زوری پر قابو پالیں تو ان کی ازدواجی زندگی زیادہ حسین و خوش گوار ہو جائے۔ یہ بڑی باصلاحیت اور قابل بھروسا ہوتی ہیں اور اپنے شوہر و بچوں کے لیے بھی مشکل وقت میں بڑی حوصلہ مندی کا مظاہرہ کرتی ہیں۔ انہیں چاہیے کہ اپنے شوہر سے خدشات و تحفظات کو بالائے طاق رکھ کر تعلقات استوار کریں اور شوہر کو بھی ان کا دل جیتنے کے لیے ان کا اعتماد بحال کرنے کی کوشش کرنا چاہیے۔
      </td></tr></table></td></tr></table><table><tr><td><table><tr><td>
      جدی اور اسد کا ساتھ
      </td></tr></table></td></tr></table><table><tr><td><table><tr><td>
      جدی کا عنصر خاک اور اسد کا آگ ہے۔ دونوں کے درمیان کوئی تعلق خاطر نہیں۔ علم نجوم کے قواعد کے مطابق بھی یہ باہم کوئی موافق زاویہ نظر نہیں رکھتے۔ اسد اپنے مثبت پہلوﺅں میں باوقار، دریا دل، گرم جوش، محبت کرنے والا، خودشناس و بلند خیال ہے جب کہ منفی خصوصیات میں خودپسند اور من موجی، بے صبرا، مغرور اور ضرورت سے زیادہ پُراعتماد ہے۔
      جدی اور اسد کی جوڑی میں حقیقی محبت کا فقدان ہوتا ہے، کیوں کہ جدی کی میانہ روی اور اسد کی بلند انا محبت کے رشتے میں گہرائی اور والہانہ تعلق پیدا نہ ہونے دے گی، البتہ یہ دونوں ایک مفید کاروباری شراکت ضرور قائم کر سکتے ہیں، جو صرف مفادات کے حصول تک محدود ہوگی۔ ازدواجی رشتے کے تحت یہ اچھا گھر ضرور بنالیں گے مگر شیر اور بکری کی سوچیں اور دائرئہ عمل علیحدہ علیحدہ ہوگا۔
      </td></tr></table></td></tr></table><table><tr><td><table><tr><td>
      جدی اور سنبلہ کا ساتھ
      </td></tr></table></td></tr></table><table><tr><td><table><tr><td>
      دونوں خاکی عنصر رکھتے ہیں اور علم نجوم کے قواعد کے مطابق شان دار زاویہ دوستی ان کے درمیان قائم ہے۔ سنبلہ اپنے مثبت پہلوﺅں میں اصول و قواعد کا پابند، اصلاح و درستی پر مائل، تجزیہ پسند ہوتا ہے اور منفی پہلوﺅں میں سخت معترض، تنگ نظر، کنجوس اور سخت دل ہوتا ہے۔
      جدی اور سنبلہ کا رشتہ ایک بہت مضبوط اور تادیر قائم رہنے والا ساتھ ہوگا اور دونوں کے لیے بہت مفید بھی۔ دونوں فطری طور پر ایک دوسرے کو اچھی طرح سمجھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان کے تعلقات میں ایسا رکھ رکھاﺅ ہوتا ہے جس کی وجہ سے ان کی اندرونی کم زوریاں دوسروں پر ظاہر نہیں ہوتیں اور یوں ایک طرح سے ان کی یہ خوبی ایک حفاظتی ڈھال کا کام بھی دیتی ہے۔ باقی معاملات میں بھی دونوں ہی محتاط روی کا مظاہرہ کرتے ہیں، البتہ کبھی کبھی سنبلہ کو جدی کی ہٹ دھرمی پریشان اور ناراض کر سکتی ہے اور جدی اپنے سنبلہ ساتھی کی نکتہ چینی سے پریشان ہو سکتا ہے۔
      </td></tr></table></td></tr></table><table><tr><td><table><tr><td>
      جدی اور میزان کا ساتھ
      </td></tr></table></td></tr></table><table><tr><td><table><tr><td>
      یہ مٹی اور ہواکا اشتراک ہے جو عناصر کے اعتبار سے مخالف اور علم نجوم کے قواعد کی رو سے مناسب ہے۔ میزان شخصیت اپنے مثبت پہلوﺅں میں نفیس اور باوقار، متوازن اور حقیقت شناس، عقل مند و مصلحت اندیش جب کہ منفی پہلوﺅں میں سہل پسند و سست، فیصلہ کرنے کی صلاحیت سے محروم، تغیرپذیر، ڈھلمل یقین ہوتی ہے۔
      جدی اور میزان اپنی شراکت کی ابتدا بڑے کامیاب انداز میں کرتے ہیں۔ جدی کے لیے میزان ایک ہم درد، غم گسار اور بہت معاون و مددگار ساتھی ثابت ہوتا ہے اور ان میں باہمی رومانس کی بھی صلاحیت ہوتی ہے مگر کبھی کبھی جدی کی ذرا سی سختی یا قواعد کی پابندی کی عادت میزان کی آزادروی اور میانہ رو طبیعت پر بار گزرتی ہے مگر پھر میزان کی ہی خوش امیدی ایسی بدمزگیوں کو دور کر دیتی ہے۔ جدی شخصیت کا تحمل اور فراست اس جوڑی کی کامیابی میں بڑی اہمیت رکھتا ہے۔ اگر یہ دونوں ذرا سی قوت برداشت سے کام لے کر ایک دوسرے کو اچھی طرح سمجھنے اور باہمی نااتفاقیوں کو دور کرنے کی کوشش کریں تو ان میں بہت سی خوبیاں یکساں پائی جاتی ہیں اور یہ ایک دوسرے کے عمدہ ساتھی بن کر رہ سکتے ہیں لیکن عموماً ایسا کم ہی ہوتا ہے۔
      </td></tr></table></td></tr></table><table><tr><td><table><tr><td>
      جدی اور عقرب کا ساتھ
      </td></tr></table></td></tr></table><table><tr><td><table><tr><td>
      یہ مٹی اور پانی کا ساتھ ہے اور دونوں کے عناصر باہم زبردست موافقت رکھتے ہیں۔ علم نجوم کےقواعد کے مطابق بھی دونوں کے درمیان ہم آہنگی اور موافقت پائی جاتی ہے۔ عقرب اپنے مثبت پہلوﺅں میں باحوصلہ، مقناطیسی کشش رکھنے والا، مصلحت اندیش اور باریک بین ہوتا ہے اور منفی پہلوﺅں میں غلبہ پسند، حاسد، شدت پسند، طنز کرنے والا ہے۔
      جدی اور عقرب کی جوڑی بہت عجیب ہے۔ دیکھا جائے تو ان دونوں بروج کے نظریات و مقاصد تقریباً یکساں ہی ہوتے ہیں پھر بھی ان کی شراکت اور یکجائی بہت زیادہ اطمینان بخش اور پُرسکون نہیں ہوتی۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ خواہشات و مقاصد ایک جیسے ہونے کے باوجود ان کے حصول کے لیے دونوں کی حکمت عملی یا طریقہ کار مختلف ہوتا ہے۔ اس تضاد کی وجہ سے دونوں میں شدید اختلافات پیدا ہو سکتے ہیں اور باوجود باہمی محبت و کشش کے ایک معرکہ آرائی کی کیفیت پیدا ہو جاتی ہے۔ دونوں کو ایک دوسرے سے شکایات رہتی ہیں۔ جدی سمجھتا ہے کہ عقرب اسے اپنی مرضی پر چلانے کی کوشش کرر ہا ہے اور وہ ایسا نہ کرے تو تنقید کا نشانہ بنتا ہے جب کہ عقرب سمجھتا ہے کہ جدی کچھ زیادہ ہی مزاحمت پسند اور اس کے راستے میں رکاوٹ ڈالنے والا ہے۔ اصل مسئلہ اس صورت میں پیدا ہوتا ہے جب یہ دونوں ایک دوسرے کو صحیح معنوں میں سمجھنے کی یا تو کوشش ہی نہ کریں یا بہتر طور پر سمجھ ہی نہ سکیں۔ بہرحال یہ ایک مشکوک جوڑی ہے جو کامیاب بھی ہو سکتی ہے اور ناکام بھی۔
      </td></tr></table></td></tr></table><table><tr><td><table><tr><td>
      جدی اور قوس کا ساتھ
      </td></tr></table></td></tr></table><table><tr><td><table><tr><td>
      یہ مٹی اور آگ کا ساتھ ہے۔ عناصر کے اعتبار سے دونوں میں موافقت نہیں ہے۔ علم نجوم کے قواعد کے مطابق دونوں جڑواں بروج ہیں۔ ان کے درمیان موافقت یا عدم موافقت کا کوئی زاویہ نہیں ہے۔ قوس شخصیت اپنے مثبت پہلوﺅں میں بے خوف و بے تکلف، بلند حوصلہ و باہمت، آزاد منش، فراخ دل اور پُرتجسس ہوتی ہے اور منفی خصوصیات میں شیخی خور، جارحیت پسند، اکھڑ، بے اصول اور مبالغہ آرائی کرنے والی ہے۔ جدی اور قوس کی شراکت ایک مختصر عرصے تک تو نہایت عمدہ نتائج کی حامل ہوتی ہے لیکن زیادہ طویل عرصے میں ان کے فطری اختلافات نمایاں ہونے لگتے ہیں۔ قوس شخصیت اپنے جدی ساتھی کی زندگی کو خوش گوار بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اسی طرح جدی شخصیت بھی اپنے قوس ساتھی کی کوششوں اور حرکتوں کے نتیجے میں اپنی بظاہر سادہ اور اداس زندگی کو خوش گوار بنا سکتی ہے لیکن چوں کہ قوس ذرا زیادہ ہی سہل پسند ہوتا ہے اور گھومنے پھرنے کا زیادہ شوقین بھی، یہ صورت جدی کے لیے تکلیف دہ ہو سکتی ہے۔ ان دونوں کے درمیان مالی معاملات میں بھی اختلاف رائے موجود ہوتی ہے، کیوں کہ جدی پیسے کے معاملے میں زیادہ محتاط اور بچت کا عادی ہوتا ہے اور قوس اس کے برعکس اندازکا عادی۔ ایک اور اہم اختلاف ان دونوں بروج کی شخصیات میں یہ ہے کہ قوس بہت زیادہ پُرامید اور زندگی کے خوش گوار پہلوﺅں پر نظر رکھنے والا اور جدی یاسیت پسند اور تاریک پہلوﺅں سے متاثر ہونے والا ہوتا ہے، لہٰذا اس جوڑی سے زیادہ توقعات وابستہ نہیں کی جا سکتیں۔
      </td></tr></table></td></tr></table><table><tr><td><table><tr><td></td></tr></table></td></tr></table>[/c]
    Viewing 8 posts – 9 through 16 (of 1,205 total)