Hum Tum Board

Entertainment => News & Current Affairs => Topic started by: Leon on October 04, 2009, 10:31 AM

Title: دسمبر تک لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے دعوے دھرے رہ گئے
Post by: Leon on October 04, 2009, 10:31 AM
دسمبر تک لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے دعوے دھرے رہ گئے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ رینٹل پاور پراجیکٹ تاخیر کا شکار ہوگیا : وفاقی وزیر پانی و بجلی
ـ 3 گھنٹے 27 منٹ پہلے شائع کی گئی


اسلام آباد (خبر نگار خصوصی + این این آئی) حکومت دسمبر تک لوڈدشیڈنگ ختم کرنے کے وعدے سے مکر گئی اب دسمبر کے بعد بھی ملک بھر میں بجلی کا بحران جاری رہے گا وفاقی وزیر پانی و بجلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ رینٹل پاور پلانٹس پر ملک گیر تنقید کے باعث ان پروجیکٹس میں سرمایہ کاری کرنے والے سرمایہ کار شدید کشمکش میں مبتلا ہو گئے اور رینٹل پاور پلانٹس کا منصوبہ تاخیر کا شکار ہو گیا۔ اب یہ منصوبہ دسمبر کی بجائے آئندہ سال جون تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔ اسلام آباد میں نجی پاور انفراسٹرکچر بورڈ کے اجلاس کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ منصوبے کی تکمیل کے لئے سرمایہ کاروں کو واپس لا سکیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دسمبر تک آئی پی پیز سے 2000 میگاواٹ بجلی حاصل ہو گی۔ رینٹل پاور منصوبے میں تاخیر کی وجہ سے دسمبر تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ این این آئی کے مطابق راجہ پرویز اشرف نے کئی بار دعویٰ کیا تھا کہ دسمبر 2009ء تک ملک سے لوڈشیڈنگ کا مکمل طور پر خاتمہ کردیا جائے گا اور اس حوالے سے انہوں نے 14 رینٹل پاور لگانے کا اعلان کیا تھا جس کے لئے 104 کھرب روپے کے ساتھ ’’گارنٹر‘‘ کی بھی ضرورت تھی لیکن اب انہوں نے کہا ہے کہ تنقید کی وجہ سے منصوبے میں تاخیر کا امکان ہے جس سے لگتا ہے کہ آئندہ موسم گرما میں بھی عوام کو لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا ہو گا۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ مجبوری کے تحت کیا گیا۔ زرعی شعبہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متاثر نہیں ہوگا جبکہ پچاس یو نٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں پر نئے نرخوں کا اطلاق نہیں ہو گا۔ راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ دسمبر تک سولہ سو میگاواٹ آئی پی پی آپر یشنل ہو جائے گی جبکہ جون دوہزار دس تک تمام منصوبے آپریشنل کرنے کی کوشش کریں گے۔ آئی این پی کے مطابق پرویز اشرف نے کہا کہ تیس جون 2010ء تک تمام منصوبہ جات مکمل ہو جانے کے باعث لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرائے کے بجلی گھروں کے منصوبے پر بلاجواز تنقید کر کے عوام کو لوڈ شیڈنگ سے نجات دلانے میں رکاوٹ بننے والے لوگوں سے انہیں شکایت ہے کہ وہ قومی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بنے۔ وفاقی وزیر پانی و بجلی نے رینٹل پاور پراجیکٹس میں کرپشن کے الزامات کے بعد مستقبل کے تمام منصوبوں کے امور طے کرنے کے لئے بین الوزارتی کمیٹی بنانے کا العان کیا ہے۔ یہ فیصلہ پرائیویٹ پاور اینڈ انفراسرکچر بورڈ کے 83ویں اجلاس میں کیا گیا ہے جو ان کی صدارت میں ہوا۔
Title: Re: دسمبر تک لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے دعوے دھرے رہ گئے
Post by: Master Mind on October 04, 2009, 05:52 PM
thanks for good info..
Title: Re: دسمبر تک لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے دعوے دھرے رہ گئے
Post by: Super boy on October 08, 2009, 02:42 PM
nice inof. thanks
Title: Re: دسمبر تک لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے دعوے دھرے رہ گئے
Post by: ~!~Anchal~!~ on October 21, 2009, 04:36 PM
good news
Title: Re: دسمبر تک لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے دعوے دھرے رہ گئے
Post by: impressible4u on November 09, 2009, 01:25 PM
nice info..
Title: Re: دسمبر تک لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے دعوے دھرے رہ گئے
Post by: Samera on November 25, 2009, 06:09 PM
very nice sharing thanks