Hum Tum Board

Sports => Cricket & Sports => Topic started by: Leon on October 04, 2009, 10:40 AM

Title: ماریہ سراپوا نے جیلینا جانکووچ کو ہرا کر پین پیسفک ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا
Post by: Leon on October 04, 2009, 10:40 AM
ٹوکیو (نیٹ نیوز) پین پیسفک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں روس کی ماریہ شیراپووا نے خواتین مقابلوں کے فائنل میں سربیا کی جیلینا جانکووچ کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ ماریہ شیراپووا کا صحت یابی کے بعد یہ پہلا ٹائٹل ہے جو انہوں نے جیتا۔ انہوں نے جیلنا جانکووچ کو 5-2 اور 30-0 (ریٹائرڈ ہرٹ) کے سکور سے ہرایا۔ 22 سالہ روسی ٹینس کھلاڑی انجری کے بعد صحت یاب ہو کر مئی 2009ء میں کورٹ میں واپس آئی تھیں۔ دوسری گیم میں جب سکور 30-0 تھا تو سربین کھلاڑی نے زخمی ہونے کے باعث کھیل سے ریٹائرمنٹ لے لی اس طرح فائنل ماریہ شیراپووا کے نام رہا۔ ڈبل ایونٹ کا فائنل روس کی ایساکلیبانووا اور اٹلی کی فرانسیسکا شیاوون کی جوڑی نے جیت لیا۔ انہوں نے مدمقابل جاپان اور سلواکین کھلاڑیوں پر مشتمل جوڑی کو ٹورنامنٹ کے فائنل میں شکست دی۔
Title: Re: ماریہ سراپوا نے جیلینا جانکووچ کو ہرا کر پین پیسفک ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا
Post by: Samera on November 28, 2009, 06:19 PM
bohat umdha very nice sharing