Hum Tum Board

Sports => Cricket & Sports => Topic started by: Leon on October 07, 2009, 11:51 AM

Title: بھارتی میڈیا کے میچ فکسنگ کے الزامات من گھڑت ہیں : انتخاب عالم
Post by: Leon on October 07, 2009, 11:51 AM
لاہور (سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ انتخاب عالم نے کہا کہ بھارتی میڈیا کی جانب سے میچ فکسنگ کے الزامات من گھڑت ہیں ایسی باتوں میں کوئی حقیقت نہیں ہے بھارت کو شکست برداشت نہیں ہو رہی ہے۔ پاکستان ٹیم نے ٹورنامنٹ میں اچھا کھیل پیش کیا ہے سیمی فائنل میں قسمت نے ساتھ نہیں دیا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ انتخاب عالم نے خصوصی گفتگو میں کیا۔ انہوں نے کہا مجھے اس بات کا دکھ ہے کہ پاکستان کے سپریم ادارے سینٹ سپورٹس کمیٹی کے جمشید دستی کی جانب سے ٹیم پر تنقید کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا بھارتی میڈیا کو شرم آنی چاہئے کہ وہ ایک ایسے میچ کے بارے میں ہم پر الزام تراشی کر رہے ہیں جس پرآئی سی سی کے انٹی کرپشن یونٹ نے کوئی رپورٹ ہی نہیں کی۔ انتخاب عالم نے کہاکہ اگر قائمہ کمیٹی نے انہیں اجلاس میں طلب کیا تو وہ ضرور جائیں گے۔
Title: Re: بھارتی میڈیا کے میچ فکسنگ کے الزامات من گھڑت ہیں : انتخاب عالم
Post by: Master Mind on October 08, 2009, 11:37 AM
nice sharing  for info.
Title: Re: بھارتی میڈیا کے میچ فکسنگ کے الزامات من گھڑت ہیں : انتخاب عالم
Post by: Samera on November 28, 2009, 06:18 PM
bohat umdha very nice sharing