Hum Tum Board

Sports => Cricket & Sports => Topic started by: Leon on October 10, 2009, 11:20 AM

Title: آفریدی کوپاکستانی ٹیم کی کپتانی کا گرین سگنل
Post by: Leon on October 10, 2009, 11:20 AM
(http://imgcash3.imageshack.us/img201/3121/shahidafridi.jpg)

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان یونس خان کے ان فٹ ہونے پر شاہد آفریدی کو نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں قیادت سنبھالنے کا گرین سگنل دیدیا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اعجاز بٹ سے لاہور میں ملاقات کے لئے نائب کپتان شاہد آفریدی کو کراچی سے  خصوصی طور پر بلایا گیا قومی ٹیم کے مینجر یاور سعید بھی ملاقات میں موجود تھے۔ چیئرمین اعجازبٹ کی کپتان یونس خان سے پہلے شاہد آفریدی سے ملاقات کو انتہائی اہم قرار دیا جارہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی کو متحدہ عرب امارات میں نومبر میں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کیلئے کپتان بنائے جانے کا گرین سگنل دیا گیا ہے۔ اور انہوں نے اس پیشکش کو قبول بھی کرلیا ہے۔ وہ چیمپیئنز ٹرافی میں ان فٹ ہونے پر کپتان یونس خان کی جگہ ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں قیادت کی ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔ اب انجری کی وجہ سے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں یونس خان کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔
Title: Re: آفریدی کوپاکستانی ٹیم کی کپتانی کا گرین سگنل
Post by: Ajnabi on November 01, 2009, 07:47 PM
 thumbsss
Title: Re: آفریدی کوپاکستانی ٹیم کی کپتانی کا گرین سگنل
Post by: Samera on November 28, 2009, 06:18 PM
bohat umdha very nice sharing