Hum Tum Board

Islamic Board => Islamic Center => Hamds/Naats => Topic started by: Master Mind on October 13, 2009, 09:57 PM

Title: لحد میں عشق رخ شہ کا داغ لے کے چلے
Post by: Master Mind on October 13, 2009, 09:57 PM
لحد میں عشق رخ شہ کا داغ لے کے چلے

لحد میں عشق رخ شہ کا داغ لے کے چلے
اندھیری رات سنی چراغ لے کے چلے
ترے غلاموں کا نقش قدم ہے راہ خدا
وہ کیا بہک سکے جو یہ سراغ لے کے چلے
جناں بنے گی محبان چار یار کی قبر
جو اپنے سینہ میں یہ چار باغ لے کے چلے
گئے زیارت در کی صد آہ واپس آئے
نظر کے اشک پچھے دل کا داغ لے کے چلے
مدینہ جان جنان و جہاں ہے وہ سن لیں
جنہیں جنون جناں سوئے زاغ لے چلے
ترے سحاب سخن سے نہ نم کہ نم سے بھی کم
بلیغ بہر بلاغت بلاغ لے کے چلے
حضور طیبہ سے بھی کوئی کام بڑھ کر ہے
کہ جھوٹے حیلہ و مکر و فراغ لے کے چلے
تمہارے وصف جمال و کمال میں جبریل
محال ہے کہ مجال و مساغ لے کے چلے
گلہ نہیں ہے مرید رشید شیطاں سے
کہ اس کے وسعت علمی کا لاغ لے کے چلے
ہر ایک اپنے بڑے کی برائی کرتا ہے
ہر ایک مغبچہ مغ کا ایاغ لے کے چلے
مگر خدا پہ جو دھبہ دروغ کا تھوپا
یہ کس لعیں کا غلامی کا داغ لے کے چلے
وقوع کذب کے معنی درست اور قدوس
ہیئے کی پھوٹے عجب سبز باغ لے کے چلے
جہاں میں کوئی بھی کافر سا کافر ایسا ہے
کہ اپنے رب پہ سفاہت کا داغ لے کے چلے
پڑی ہے اندھے کو عادت کہ شوربے ہی سے کھائے
بٹیر ہاتھ نہ آئی تو زاغ لے کے چلے
خبیث بہر خبیثہ‘ خبیثہ بہر خبیث
کہ ساتھ جنس کو بازو کلاغ لے کے چلے
جودین کووں کو بیٹھے ان کو یکساں ہے
کلاغ لے کے چلے یا الاغ لے کے چلے
رضا کسی سگ طیبہ کے پاؤں بھی چومے
تم اور آہ کہ اتنا دماغ لے کے چلے

Title: Re: لحد میں عشق رخ شہ کا داغ لے کے چلے
Post by: Leon on October 14, 2009, 02:07 AM
 JazaKallah a239
Title: Re: لحد میں عشق رخ شہ کا داغ لے کے چلے
Post by: Super boy on October 14, 2009, 03:52 PM
 JazaKallah
Title: Re: لحد میں عشق رخ شہ کا داغ لے کے چلے
Post by: ~!~Anchal~!~ on October 28, 2009, 02:21 PM
 JazaKallah
Title: Re: لحد میں عشق رخ شہ کا داغ لے کے چلے
Post by: impressible4u on November 07, 2009, 02:33 PM
JazaKallah
Title: Re: لحد میں عشق رخ شہ کا داغ لے کے چلے
Post by: Samera on November 24, 2009, 01:09 PM
 JazaKallah nice sharing
Title: Re: لحد میں عشق رخ شہ کا داغ لے کے چلے
Post by: Allahwala on December 02, 2009, 05:45 PM
 JazaKallah Mashallah nice sharing Allah Jaza ata frmaye ameen