Hum Tum Board

Shayari & Urdu Adab => Great Poets => Amjad Islam Amjad => Topic started by: Leon on October 31, 2009, 05:37 PM

Title: امجد اسلام امجد شعراء کی نظر میں
Post by: Leon on October 31, 2009, 05:37 PM
بنیاد سے بام زیادہ ہے‘ خیمے سے خیام زیادہ ہے
شے کم نیلام زیادہ ہے‘ حج سے احرام زیادہ ہے
اللہ کے کاموں کی نسبت‘ اللہ کا نام زیادہ ہے
اسلام تو کم ہے ٹی وی میں‘ امجد اسلام زیادہ ہے
سیّد ضمیر جعفری
~~~~~~~

امجد کی طبیعت
موسمِ گل ہے طبع امجد بھی
سب جسے خوشگوار کہتے ہیں
میر امّن بھی کہہ اٹھے انور
اس کو باغ و بہار کہتے ہیں

میرِ جملہ
کچھ وہ کہہ دے تو پھر کسی سے بھی
کچھ جواباً کہا نہیں جاتا
انورا احتیاط امجد سے
اس کا جملہ خطا نہیں جاتا

ہونہار
بہت سی اس کی جو تحریرِ نانوشتہ ہے
دلوں کی لوح پہ لکھی دکھائی دیتی ہے
مجھے خبر ہے‘ اُسے بے شمار لفظوں کی
درِ خیال پہ دستک سنائی دیتی ہے
ابجدِ امجد

ہیولیٰ اس کی شخصیت کا‘ شعرِ دلربا کے ساتھ
فن تمثیلِ و قیل و قال کے ملنے سے بنتا ہے
اگر اصوات کی ترتیب سے پوچھو تو نام اس کا
الف اور میم و جیم و دال کے ملنے سے بنتا ہے

معاملات من و تو
میں بھی سچّا ہوں‘ تم بھی سچےّ ہو
اُس کو تمثیل کار کہتے ہو
میں تو اس کو نگار کہتا ہوں
تم ڈرامہ نگار کہتے ہو
انور مسعود
~~~~~~~~~
امجد ہی جانتا ہے محبت کی شاعری

لفظوں میں گُوندھ لاتا ہے جب اپنی آرزو
سوندھی مہک سخن کی بکھرتی ہے چارسُو
پھر چرچا اُس کی نظم کا ہوتا ہے کُو بہ کُو
پھر گنگناتا ہے اُسے تنہائی میں کوئی
امجد ہی جانتا ہے محبت کی شاعری

برزخ کا ہو کہ ”ساتویں در“ کا کلام ہو
وہ چاہتا ہے لب پہ سدا اس کا نام ہو
لفظوں کی جھیل میں وہی ماہِ تمام ہو
اُس کی ہر ایک نظم میں ہو اُس کی چاندنی
امجد ہی جانتا ہے محبت کی شاعری

اُس کی ہر ایک نظم گلابوں بھرا مکاں
اُس کی ہر ایک نظم محبت کی داستاں
اُس کی ہر ایک نظم بدن‘ اور غم ہے جاں
اُس کی ہر ایک نظم‘ محبت کی زندگی
امجد ہی جانتا ہے محبت کی شاعری!!
ریحانہ قمر........... لاس اینجلس
Title: Re: امجد اسلام امجد شعراء کی نظر میں
Post by: Super boy on November 01, 2009, 12:03 PM
hmm super sharing
Title: Re: امجد اسلام امجد شعراء کی نظر میں
Post by: impressible4u on November 21, 2009, 05:56 PM
very nice sharing good
Title: Re: امجد اسلام امجد شعراء کی نظر میں
Post by: Samera on November 27, 2009, 09:15 PM
nice sharing thanks for sharing
Title: Re: امجد اسلام امجد شعراء کی نظر میں
Post by: Allahwala on December 05, 2009, 12:48 PM
Very nice shiring  thumbsss