Hum Tum Board

Shayari & Urdu Adab => Shair o Shairi => Topic started by: Super boy on November 25, 2009, 08:12 PM

Title: یہ نہیں کہ سارے جہان میں مجھے ھمسفر ہی نہیں‌ملا
Post by: Super boy on November 25, 2009, 08:12 PM
یہ نہیں کہ سارے جہان میں مجھے ھمسفر ہی نہیں‌ملا
سبھی اعتبار کے ساتھ تھے کوئی معتبر ہی نہیں ملا

مری نبض چھو کے تو دیکھتا کہ شکستہ دل کی صدا ھے کیا
مرا لاعلاج مرض نہ تھا کوئی چارہ گر ہی نہیں ملا

کبھی شہر چھان لئے گئے کہیں‌خیمے تان لئے گئے
جسے دیکھتا تھا میں‌خواب میں مجھے وہ نگر ہی نہیں ملا

مجھے وہ مکیں ہی نہیں ملے جنہیں میری ذات سے پیار ھو
جسے اپنا گھر میں سمجھ سکوں مجھے ایسا گھر ہی نہیں ملا

رھا مضطرب مرا شوق بھی مرا سجدہ کرنے کا ذوق بھی
مجھے سنگ رہ تو بہت ملے ترا سنگ در ہی نہیں ملا

سبھی اپنے اپنے گروہ کے غم آرزو کا شکار تھے
کسے میں دکھاتا یہ زخم دل کوئی دیدہ ور ہی نہیں ملا
Title: Re: یہ نہیں کہ سارے جہان میں مجھے ھمسفر ہی نہیں‌ملا
Post by: Samera on November 27, 2009, 09:01 PM
nice sharing  for sharing
Title: Re: یہ نہیں کہ سارے جہان میں مجھے ھمسفر ہی نہیں‌ملا
Post by: Ajnabi on November 27, 2009, 09:51 PM
zbardst sharing  rose5
Title: Re: یہ نہیں کہ سارے جہان میں مجھے ھمسفر ہی نہیں‌ملا
Post by: anjumkhan on January 20, 2010, 08:32 PM
very nice sharing