Hum Tum Board

Islamic Board => Islamic Center => : Ajnabi December 05, 2009, 09:27 PM

: چادر
: Ajnabi December 05, 2009, 09:27 PM
حضرت سہل بن سعد رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہ ایک عورت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک چادر (ہدیہ و تحفہ کو طور پر) لے کر آئی، اور عرض کیا کہ: حضرت! میں یہ چادر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اُڑھانا چاہتی ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ چادر قبول فرما کر اوڑھ لی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی حالت یہ تھی کہ اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کی ضرورت تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ میں سے ایک صاحب نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو وہ چادر اوڑھے دیکھا تو عرض کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! یہ چادر تو بہت ہی اچھی ہے۔ یہ تو مجھے عنایت فرما دیجیے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بہت اچھا (اور وہ چادر اسی وقت اتار کر ان صاحب کو دے دی) پھر جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس مجلس سے اٹھ گئے تو بعض ساتھیوں نے ان صاحب کو ملامت کی اور کہا! تم نے یہ اچھا نہیں کیا۔ تم نے دیکھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو خود اس کی ضرورت تھی اور آپ نے حاجت مندی کی حالت میں یہ چادر اس خاتون سے قبول کی تھی۔ اس کے باوجود تم نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کو مانگ لیا۔ حالانکہ تم جانتے ہو کہ آپ کی عادت کریمہ یہ ہے کہ جو چیز بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے مانگی جائے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کو دے ہی دیتے ہیں۔ ان صاحب نے عرض کیا میں نے تو برکت کے خیال سے ایسا کیا کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے پہن لیا تھا۔ اب مجھے امید ہے کہ یہی مبارک چادر میرا کفن بنے گی۔ حضرت سہل بن سعد رضی اللہ تعالٰی عنہ کہتے ہیں کہ وہ چادر اس کا کفن ہی ہوئی”۔
(بخاری
: Re: چادر
: Allahwala December 06, 2009, 11:31 AM
 JazaKallah Mashallah bohat achi sharing ki Allah  jaza ata frmaye ameen
: Re: چادر
: Dreamboy December 07, 2009, 06:33 PM
JazaKallah
: Re: چادر
: Super boy December 07, 2009, 08:28 PM
JazaKallah
: Re: چادر
: impressible4u December 08, 2009, 11:42 AM
JazaKallah
: Re: چادر
: anjumkhan January 18, 2010, 03:27 PM
JazaKallah