Hum Tum Board

Shayari & Urdu Adab => Shair o Shairi => Topic started by: Super boy on January 08, 2010, 04:40 AM

Title: گذرے ہوئے طویل زمانے کے بعد بھی
Post by: Super boy on January 08, 2010, 04:40 AM
گذرے ہوئے طویل زمانے کے بعد بھی
دل میں رہا وہ چھوڑ کے جانے کے بعد بھی

پہلو میں رہ کے دل نے دیا ہے بہت فریب
رکھا ہے اس کو یاد ، بھلانے کے بعد بھی

قربت کے بعد اور بھی قربت کی تلاش
دل مطمئں نہیں تیرے آنے کے بعد بھی

گو تو یہاں نہیں ہے مگر تو یہیں پہ ہے
تیرا ہی ذکر ہے تیرے جانے کے بعد بھی

لگتا ہے کچھ کہا ہی نہیں ہے اسے عدیم
دل کا تمام حال سنانے کے بعد بھی
Title: Re: گذرے ہوئے طویل زمانے کے بعد بھی
Post by: anjumkhan on January 22, 2010, 03:32 AM
 thanks thumbsss very nice