Hum Tum Board

Islamic Board => Islamic Center => Topic started by: Shani on February 02, 2010, 12:46 PM

Title: آخر زمانہ کے مولوی اور مُلاّ
Post by: Shani on February 02, 2010, 12:46 PM

بِسْمِ اللهِ الرَّ حْمٰنِ الرَّ حِیْم

ابوہریر سے روایت ہے فرمایا رسول الله صلى اللہ عليہ وسلم نے کہ آخر زمانہ میں ایسے فریبی اور جھوٹے لوگ ہوں گے جو ایسی حدیثیں بیان کریں گے جن کو لوگوں نے کبھی نہ سنا ہوگا پس بچنا ایسے لوگوں سے اور اپنے قریب نہ آنے دینا
ایسے لوگوں کو ورنہ گمراہ کر کے فتنہ میں ڈال دیں گے (مسلم
.
----------------------------------------------------------------------------
.
ابن عباس سے روایت ہے فرمایا رسول الله صلى اللہ عليہ وسلم نے کہ میری جانب سے حدیث بیان کرنے سے بچو، جس شخص نے دانستہ مجھ پر جھوٹ بولا اس کا ٹھکانا دوزخ میں ہوگا۔ (ترمذی و ابن ماجہ)
.
----------------------------------------------------------------------------
.
حضرت علی سے روایت ہے فرمایا رسول الله صلى اللہ عليہ وسلم نے ایک ایسا وقت آئے گا کہ اسلام صرف برائے نام ہوگا اور نہیں باقی رہے گا قرآن میں سے مگر اس کے نقوش، ان کی مسجدیں بظاہر آباد ہوگی لیکن حقیقت میں خراب ہوں گی، ان کے علماء آسمان کے نیچے کی مخلوق میں سب سے بدتر ہوں گے انہیں سے دین میں فتنہ برپا ہوگااور انہیں میں لوٹ آئے گا۔(بیہقی
-
--
__________________
Title: Re: آخر زمانہ کے مولوی اور مُلاّ
Post by: Rohanibaba on February 02, 2010, 03:41 PM
 JazaKallah