Hum Tum Board

Entertainment => Health and Fitness => Topic started by: Ajnabi on February 12, 2010, 10:22 AM

Title: ملیریا سے بچاؤ، مچھلی کے ساتھ
Post by: Ajnabi on February 12, 2010, 10:22 AM
ملیریا سے بچاؤ، مچھلی کے ساتھ


نیل تیلاپیا مچھلی کینیا میں بڑے شوق سے کھائی جاتی ہے
کینیا کے سائنسدان ملک میں ملیریا کے پھیلاؤ پر قابو رکھنے کے لیے مچھلیوں کو استعمال کر رہے ہیں۔
’نیل تیلاپیا‘ نامی مچھلی کینیا میں بڑے شوق سے کھائی جاتی ہے۔ یہ مچھلی مچھروں کو اپنا شکار بناتی ہے۔ 1917 میں مچھلی کی غذا کا پتہ چلنے کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ نیل تیلاپیا کو باقاعدہ طور پر مچھروں کی تعداد پر قابو پانے کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔

حشرات الارض کے تحقیقاتی ادارے ’انٹرنیشنل سینٹر آف اِنسیکٹ فیزیالوجی اور ایکالوجی‘ کے ماہرین نے تجرباتی طور پر کینیا کے مغربی علاقوں کے جوہڑوں میں نیل تیلاپیا مچھلیوں کو چھوڑ دیا۔ کچھ عرصے بعد جب ان علاقوں میں مچھروں کی تعداد کا مشاہدہ کیا گیا تو ماہرین کو پتہ چلا کہ نیل تیلاپیا مچھلی کے مچھروں کے لاروا کو کھانے سے ملیریا پھیلانے والی مچھروں کی دو خطرناک قسموں تعداد 94 فیصد تک کم ہو گئی ہے۔

کینیا کے ادارۂ صحت کا کہنا ہے کہ مچھروں کو کم کرنے کے لیے مچھلیاں استعمال کرنے کی یہ ترکیب ان مچھروں کے خلاف خاص طور پر کارگر ثابت ہو سکتی ہے جن پر کیڑے مار ادویات اثر نہیں کرتیں۔

دنیا بھر میں ہر سال تیس کروڑ لوگ ملیریا کا شکار ہوتے ہیں جن میں سے نوّے فیصد لوگوں کا تعلق افریقی خطے سے ہوتا ہے۔ افریقہ میں ہر تیس سیکنڈ کے بعد ملیریا کی وجہ سے ایک بچے کی موت واقع ہوتی ہے۔
Title: Re: ملیریا سے بچاؤ، مچھلی کے ساتھ
Post by: anjumkhan on February 13, 2010, 03:26 AM

very nice sharing thanks[/color]
[/font]
Title: Re: ملیریا سے بچاؤ، مچھلی کے ساتھ
Post by: Leon on April 21, 2010, 11:07 AM

nice sharing
Title: Re: ملیریا سے بچاؤ، مچھلی کے ساتھ
Post by: Super boy on November 10, 2010, 01:33 AM
nice sharing
Title: Re: ملیریا سے بچاؤ، مچھلی کے ساتھ
Post by: King on October 18, 2011, 01:36 PM
nice sharing