Hum Tum Board

Entertainment => Health and Fitness => Topic started by: Ajnabi on February 12, 2010, 10:23 AM

Title: ملیریا کا نیا ممکنہ طریقہ علاج
Post by: Ajnabi on February 12, 2010, 10:23 AM
ملیریا کا نیا ممکنہ طریقہ علاج


ملیریا سے ہر سال دس لاکھ لوگ ہلاک ہوتے ہیں
آسٹریلوی رسرچرز نے ملیریا کے علاج کا ایک نیا ممکنہ طریقہ دریافت کیا ہے جسے ایک اہم سائنسی پیش رفت قرار دیا جارہا ہے۔
سائنسدان یہ پتہ لگانے میں کامیاب ہوئے ہیں کہ ملیریا کی وجہ سے خون کے سرخ خلیات کیسے متاثر ہوتے ہیں اور کیا وجہ ہے کہ جسم کا مدافعتی نظام ملیریا کے جراثیم اور متاثرہ خلیات کو جسم سے نکالنے یا ’فلش‘ کرنے میں ناکام ہو جاتا ہے۔

میلبورن کے والٹر اینڈ ایلیزا ہال میڈکل رسرچ انسٹی ٹیوٹ کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ایک گوند جیسی شہ کی وجہ سے آلودہ خلیات نسوں کی دیوار سے چپک جاتے ہیں۔

ان کے خیال میں اس جنیاتی دریافت سے ملیریا کے خلاف جنگ میں بڑی کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔

یہ گوند آلودہ خلیات کو سپلین یا تلی میں جانے سے روکتا ہے جہاں مدافعتی نظام عام طور پر انہیں تباہ کر سکتا ہے۔


مچھروں سے حفاظت کا ابھی تک کوئی موثر طریقہ دریافت نہیں کیا جاسکا ہے۔

سائنسدانوں نے آٹھ پروٹینز کی نشاندہی کی ہے جن کی وجہ سے یہ گوند آلودہ خلیات سے چسپاں ہوتا ہے۔ اگر ان میں سے ایک بھی پروٹین کو ہٹا دیا جائے تو اس عمل کو روکا جاسکتاہے۔

رسرچ ٹیم میں شامل پروفیسر ایلن کاون کہتے ہیں کہ یہ دریافت ملیریا کے خلاف ایک بڑا ہتھیار بن سکتی ہے۔

’اگر ہم دواؤں یا ٹیکہ سے ان پروٹینز کو نشانہ بنائیں تو ہم اس عمل کو روک سکتے ہیں۔ اگر ہم نے خلیات کی رگوں میں چپکنے کی صلاحیت ختم کردی تو ملیریا کو روکا جاسکتا ہے۔‘

ملیریا قابل علاج بیماری ہے لیکن وقت پر علاج نہ کیا جائے تو جانلیوا ثابت ہوسکتی ہے۔ اس بیماری سے ہر سال دس لاکھ سے زیادہ لوگ ہلاک ہوتے ہیں۔ ان میں ایک بڑی تعداد افریقی بچوں کی ہوتی ہے
Title: Re: ملیریا کا نیا ممکنہ طریقہ علاج
Post by: anjumkhan on February 13, 2010, 03:26 AM

very nice sharing thanks[/color]
[/font]
Title: Re: ملیریا کا نیا ممکنہ طریقہ علاج
Post by: Leon on April 21, 2010, 11:06 AM

nice sharing
Title: Re: ملیریا کا نیا ممکنہ طریقہ علاج
Post by: Super boy on November 10, 2010, 01:35 AM
nice sharing
Title: Re: ملیریا کا نیا ممکنہ طریقہ علاج
Post by: Razagee on February 03, 2011, 07:58 AM
nice sharing thanks
Title: Re: ملیریا کا نیا ممکنہ طریقہ علاج
Post by: Farooq on March 31, 2011, 02:44 PM
 calping bohatshukria
Title: Re: ملیریا کا نیا ممکنہ طریقہ علاج
Post by: King on October 18, 2011, 01:36 PM
nice sharing