Hum Tum Board

Entertainment => Health and Fitness => Topic started by: Ajnabi on February 12, 2010, 10:33 AM

Title: عورت کے جسم میں 26 سویاں
Post by: Ajnabi on February 12, 2010, 10:33 AM
چینی ڈاکٹروں نے ایک اکتیس سالہ عورت کے جسم میں چھبیس سویوں کی موجودگی کا پتہ لگایا ہے۔
ان کے خیال میں لو کوفیعن کے جسم میں یہ سویاں ان کے دادا اور دادی نے بچپن میں ڈالیں تھیں کیونکہ وہ اس بات سے خوش نہیں تھے کہ ان کے بیٹے کے گھر لڑکی پیدا ہوئی ہے۔

یہ سویاں لو کو فیعن کے بہت حساس حسوں میں پائی گئی ہیں جیسے کہ گردوں، پھیپھڑے اور جگر کے ساتھ ساتھ ان کے دماغ میں بھی موجودگی کا انکشاف ہوا۔ یہ سویاں تب دریافت کی گئی جب لو کو فیعن کو پیشاب میں خون کی شکایت ہوئی، اور ڈاکٹر سے رجوع کیا گیا۔ لیکن اب ان کی صحت اچھی بتائی جاتی ہے۔

صوبہ یونین کے دارالحکومت کونینمگ کے ایک ہسپتال میں اس بات پرٍغورکیا جا رہا ہے کہ ان سویوں کو کس طرح نکالا جائے؟ اس بحث میں تیس ڈاکٹر شرکت کر رہے ہیں جن میں پانچ امریکہ اور کینڈا سے آئے ہیں۔

ہسپتال میں اتنا مہنگا آپریشن پہلی بار ہو رہا ہے۔ اس پر ایک سو ستر ہزار یوان(گیاراں ہزار دو سو پاونڈ) کی لاگت آئے گی۔ ڈاکٹر کے مطابق یہ بہت مشکل آپریشن ہو گا اور ساری سویاں نکالنے کے لیے مزید آپریشن کیے جائیں گے۔ پہلہ آپریشن مفت ہو گا جب کہ باقی آپریشنز کے لیے لو کو فیعن کو فنڈز اکھٹا کرنے ہوں گے۔
Title: Re: عورت کے جسم میں 26 سویاں
Post by: anjumkhan on February 13, 2010, 03:25 AM

very nice sharing thanks[/color]
[/font]
Title: Re: عورت کے جسم میں 26 سویاں
Post by: OLD MEN on December 16, 2010, 07:28 PM
very very nice sharing
 
Title: Re: عورت کے جسم میں 26 سویاں
Post by: Super boy on December 18, 2010, 05:32 AM
very nice
 
Title: Re: عورت کے جسم میں 26 سویاں
Post by: Razagee on February 03, 2011, 07:57 AM
nice sharing thanks
Title: Re: عورت کے جسم میں 26 سویاں
Post by: Farooq on March 31, 2011, 02:46 PM
 calping bohatshukria