Hum Tum Board

Entertainment => Health and Fitness => Topic started by: Ajnabi on February 12, 2010, 10:35 AM

Title: ایڈز:’مریض زیادہ دن تک جیئیں گے‘
Post by: Ajnabi on February 12, 2010, 10:35 AM
ایڈز:’مریض زیادہ دن تک جیئیں گے‘


تحقیق کے دوران ایڈز کے تینتالیس ہزار مریضوں کی حالت کا جائزہ لیا گیا
ایک تحقیق کے مطابق ایڈز کے بہتر علاج کی وجہ سے اس مرض کے شکار افراد کی عمر میں اوسطاً تیرہ برس کا اضافہ ہوا ہے۔
تحقیق کے مطابق ایڈز کا وہ بیس سالہ مریض جن کے بارے میں نوے کے عشرے میں یہ خیال تھا کہ وہ چھتیس برس اور جی سکتا ہے،اب صحیح علاج کی وجہ سے مزید انچاس برس زندہ رہ سکتا ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ اس بات سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ صحیح طریقے سے علاج کی وجہ سے ایڈز اب ایک مہلک بیماری نہیں رہی بلکہ اس کا شمار’ کرانک کنڈیشن‘ میں ہونے لگا ہے۔ ’کرانک کنڈیشن‘ ذیابیطس کی مانند ایسی بیماری ہوتی ہے جو ایک طویل عرصے تک کسی فرد کو لاحق رہے۔

تحقیقاتی ٹیم نے، جس میں برسٹل یونیورسٹی کا عملہ بھی شامل تھا، اس تحقیق کے دوران تینتالیس ہزار مریضوں کی حالت کا جائزہ لیا۔ جس کے بعد تحقیق سے یہ بات سامنے آئی کہ ایک ایسا شخص جس کے جسم میں بیس برس کی عمر میں ایڈز کی تشخیص ہوئی ہو وہ مزید انچاس برس زندہ رہ سکتا ہے۔

تاہم شمالی امریکہ اور یورپ کے سائنسدانوں پر مشتمل گروپ’اینٹی ریٹرو وائرل تھیراپی کوہورٹ کولابریشن‘ نے متنبہ کیا ہے کہ یہ عمر اب بھی دنیا کی زیادہ تر آبادی کی اوسط عمر سے کم ہے جو کہ اب قریباً اسّی برس کے قریب ہے۔

’اینٹی ریٹرو وائرل تھیراپی‘ ایچ آئی وی کا وہ طریقۂ علاج ہے جس میں شامل ادویات اس وائرس کی بیمار جسم میں بڑھوتری کے عمل کو سست کر دیتی ہیں۔ یہ طریقۂ علاج نوے کے عشرے میں سامنے آیا تھا اور اس وقت سے آج تک اس کی افادیت میں اضافہ ہوا ہے۔
Title: Re: ایڈز:’مریض زیادہ دن تک جیئیں گے‘
Post by: anjumkhan on February 13, 2010, 03:25 AM

very nice sharing thanks[/color]
[/font]
Title: Re: ایڈز:’مریض زیادہ دن تک جیئیں گے‘
Post by: OLD MEN on December 16, 2010, 07:28 PM
very very nice sharing
 
Title: Re: ایڈز:’مریض زیادہ دن تک جیئیں گے‘
Post by: Super boy on December 18, 2010, 05:32 AM
very nice
 
Title: Re: ایڈز:’مریض زیادہ دن تک جیئیں گے‘
Post by: Farooq on March 31, 2011, 02:48 PM
 calping bohatshukria