Hum Tum Board

Entertainment => News & Current Affairs => Topic started by: bakr124 on March 01, 2010, 03:48 PM

Title: دہشت گردی اور انتہا پسندی کا خاتمہ پاکستان کے مستقبل کیلئے ضروری ہے : صدر زرداری
Post by: bakr124 on March 01, 2010, 03:48 PM
لندن ( آصف محمود سے /ریڈیو نیوز/ ریڈیو مانیٹرنگ) صدر آصف علی زرداری سے برطانوی وزیر خاوجہ ڈیوڈ ملی بینڈ نے گزشتہ روز ملاقات کی جس میں دہشت گردی کے خلاف پاک برطانیہ تعاون، علاقائی و عالمی صورتحال سمیت مختلف امور پر گفتگو کی گئی ڈیوڈ ملی بینڈ نے کہا کہ گزشتہ تین سال میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کارکردگی قابل تعریف ہے صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کا خاتمہ پاکستان کے مستقبل کیلئے بہت ضروری ہے آخری دہشت گرد تک جنگ جاری رہے گی دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں پاکستانی معیشت متاثر ہوئی ہے۔ اس ملاقات میں برطانیہ میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر واجد شمس الحسن بھی شامل تھے۔دریں اثناء صدر زرداری اور ملی بینڈ کی ملاقات مےں پاکستانی طالب علموں کو ویزے اور امیگریشن کے معاملات بھی زیر بحث آئے، برطانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستانی طالب علموں کو ویزے کے سلسلے مےں تفریق کا نشانہ نہیں بنایا جا رہا، صدرنے مطالبہ کیا کہ پاکستانی مصنوعات کو یورپی یونین تک رسائی دی جائے۔