Hum Tum Board

Entertainment => News & Current Affairs => Topic started by: Shani on March 01, 2010, 05:44 PM

Title: پٹرول 64 پیسے‘ مٹی کا تیل 2.57 ‘ ڈیزل 1.90 روپے سستا
Post by: Shani on March 01, 2010, 05:44 PM
اسلام آباد (ریڈیو مانیٹرنگ +وقائع نگار خصوصی ) اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک سے 4 فیصد تک کی کمی کا اعلان کیا ہے۔ پٹرول کی قیمت میں 64 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل میں 1.90 روپے، لائٹ ڈیزل میں 1.60 روپے، مٹی کے تیل میں 2.57، ہائی اکٹین (ہائی او بی سی) کی قیمت میں 78 پیسے کمی کی گئی ہے۔ گذشتہ روز اوگرا کے ترجمان جواد نسیم نے پریس کانفرنس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ نئی قیمتوں کا اطلاق گذشتہ رات 12 بجے سے ہوگیا ہے۔ پٹرول کی نئی قیمت 64 پیسے کمی کے بعد پٹرول 70 روپے 57 پیسے لٹر ہوگئی۔ ایچ او بی سی کی قیمت 78 پیسے کمی کے بعد 86.06 روپے ہوگئی۔ مٹی کا تیل 2.57 روپے کمی کے بعد 61 روپے 50 پیسے لیٹر ہوگیا۔ لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 1.60، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 1.90 روپے کمی کے بعد 69.99 روپے ہوگئی۔ اوگرا کی طرف سے نئی قیمتوں کے اعلان کے باوجود لاہور سمیت کسی شہر میں پٹرول پمپ مالکان نے تیل کی قیمتوں میں رات 12 بجے کمی نہ کی اور پرانی قیمتیں وصول کی جاتی رہےں۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کے ترجمان نے بتایا کہ عالمی سطح پر خام پٹرول کی قیمت میں کمی کی بنیاد پر مارچ 2010ءکےلئے مختلف پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کی گئی ہیں۔ترجمان اوگرا نے کہا کہ کروڈ آئل کی قیمتوں کا تقابل پٹرولیم مصنوعات سے نہیں کیا جانا چاہئے۔ واضح رہے کہ اوگرا نے پانچ سال بعد پہلی مرتبہ پریس کانفرنس منعقد کی ہے مگر اس کے ترجمان صحافیوں کے سوالات کا تسلی بخش جواب نہیں دے سکے۔