Hum Tum Board

Entertainment => News & Current Affairs => Topic started by: Shani on March 01, 2010, 06:01 PM

Title: گذشتہ ماہ کپاس کی قیمت میں 900 روپے کا نمایاں اضافہ.
Post by: Shani on March 01, 2010, 06:01 PM
کراچی (جی این آئی) گذشتہ ماہ فروری میں کپاس کی قیمت میں 900 روپے کا نمایاں اضافہ ہوا۔ سینئر ٹریڈرز کے مطابق فروری دو ہزار دس کے دوران کپاس کی قیمت چار ہزار آٹھ سو پچاس روپے سے بڑھ کر پانچ ہزار سات سو پچاس روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ ٹریڈرز کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں کپاس کی قیمت بلند سطح پر پہنچنے اور ملک سے یارن کی برآمد کے باعث روئی کی طلب نمایاں طور پر بڑھ گئی ہے جس کی وجہ سے کپاس کی قیمت میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور گذشتہ ایک ماہ میں کپاس کی قیمت میں نو سو روپے فی من اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
Title: Re: گذشتہ ماہ کپاس کی قیمت میں 900 روپے کا نمایاں اضافہ.
Post by: bakr124 on March 09, 2010, 12:46 PM
very nice sharing thans for infomation