Hum Tum Board

Entertainment => News & Current Affairs => Topic started by: Shani on March 01, 2010, 06:03 PM

Title: پنجاب کو وفاق سے 10 ارب روپے کے بقایاجات مل گئے
Post by: Shani on March 01, 2010, 06:03 PM
لاہور (نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر خزانہ وپلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ تنویر اشرف کائرہ نے کہاہے کہ وفاق نے بجلی کے خالص منافع کی ادائیگی کی مد میں پنجاب کو10ارب روپے کے بقایاجات ادا کر دئےے ہیں جبکہ بجلی کے خالص منافع کی مد میں وفاق کی طرف سے پنجاب کو بقیہ رقم آئندہ 4سال میں ادا کر دی جائے گی۔ ارکان صوبائی اسمبلی کے ایک وفد سے اپنی رہائش گاہ پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے بجلی کے خالص منافع کے حوالے سے وفاق کے سامنے ٹھوس موقف اختیار کیا اور اس کا کریڈٹ موجودہ حکومت کو جاتا ہے کہ اس کی کوششوں سے صوبہ پنجاب کے عوام کو ان کا آئینی حق مل گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بجلی کے خالص منافع کی مد میں پنجاب کو وفاق مجموعی طورپر 28ارب روپے ادا کرے گا اور یہ رقم 4سال کے اندر واجب ادا ہو گی جبکہ وفاق اس مد میں 10ارب روپے ادا کر چکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صوبہ پنجاب 1996ءکے بعد سے بجلی کا خالص منافع حاصل کر نے کے آئینی حق سے محروم چلا آرہا تھا تاہم موجودہ حکومت نے اس حوالے سے ایک واضح لائحہ عمل اختیار کیا اور وفاق سے اپنا مطالبہ منوایا۔ انہوں نے کہاکہ 1991ءسے لیکر -05 2004ءتک کے بقیہ جات کا حساب تسلیم کر لیا گیا ہے جو تقریباً 28ارب روپے بنتا ہے۔
Title: Re: پنجاب کو وفاق سے 10 ارب روپے کے بقایاجات مل گئے
Post by: bakr124 on March 09, 2010, 12:46 PM
very nice sharing thans for infomation
Title: Re: پنجاب کو وفاق سے 10 ارب روپے کے بقایاجات مل گئے
Post by: bakr124 on March 09, 2010, 12:46 PM
very nice sharing thans for infomation