Hum Tum Board

Entertainment => Pakistan Hamari Jaan => Topic started by: Shani on March 01, 2010, 06:17 PM

Title: کیا ہم زندہ قوم ہیں؟
Post by: Shani on March 01, 2010, 06:17 PM
مکرمی! حدیث پاک کا مفہوم ہے کہ ”جس میں حیاء نہیں اس کا دین نہیں“ غیرت کا تقاضا ہے کہ جب عزت اور مال میں تقابل ہو وہاں عزت بچا لو مال دے دو اگر ایمان اور جان کا تقابل ہو وہاں ایمان بچالو جان دے دو۔ اسلام کے اصولوں کو چھوڑ کر اسلامی جمہوریہ پاکستان میں فرنگی جمہوری انداز میں حکمرانی کرنے والے بچے جمہوروں کو آج امریکی سکریننگ سسٹم پر تشویش لاحق ہے۔ یہ کوئی انہونی بات نہیں‘ ان امریکی جمہوروں کے ہاتھوں قوم کی سکریننگ تب ہی شروع ہو گئی تھی جب ایمل کانسی کو ڈالروں کے عوض امریکہ کے حوالے کیا اور امریکی عدالت میں وکیل نے کہا کہ پاکستانی ڈالروں کے لئے اپنی ماں بھی بیچ سکتے ہیں پھر دنیا نے دیکھا ایک جنرل نے ڈالروں کے عوض اڈے فراہم کر کے اپنی دھرتی ماں کو بیچا اس ماں کے سپوتوں کو خون کے رنگ میں رنگا گیا۔ عفت مآب بہنوں اور بیٹوں کو شہید کر دیا گیا اور ڈاکٹر عافیہ کو درندوں کے حوالے کیا۔ ڈاکٹر قدیر کو گھر میں نظر بند کر کے اہل علم کو رسوا کیا اس ملک و قوم کی عزت کو ڈالروں کے عوض برہنہ کرنے والے حکمرانوں کو آج بھی عوام کندھوں پر اٹھائے پھرتے ہیں اور زندہ باد کے نعروں میں مست ہیں اور زندگی کی حقیقت سے کوسوں دور ہیں کیونکہ آج ہم ایک دوسرے کو ہندوستانی‘ افغانی‘ ایرانی‘ اور پاکستانی کی حیثیت سے تو جانتے ہیں لیکن مسلمان کی حیثیت میں نہیں۔ اس لئے اہل یورپ کبھی توہین قرآن تو کبھی توہین رسالت اور کبھی اسلامی اقدار کا مذاق اڑا کر مسلمانوں کے اندر موجود ایمان کی رمق ماپتے ہیں۔ جیسے ڈاکٹر کسی نیم مردہ جسم پر چوٹکی کاٹ کر چٹکی کرتا ہے کہ اس میں زندگی کی کتنی رمق باقی ہے۔ کیا واقعی ہم زندہ قوم ہیں؟
اپنے من میں ڈوب کر پا لے سراغ زندگی تو اگر میرا نہیں بنتا تو نہ بن اپنا تو بن
Title: Re: کیا ہم زندہ قوم ہیں؟
Post by: suhail tanvir on March 10, 2010, 11:17 AM
 salamalikum
g han ham zihda qoom hain agar ham main 
gherat ka mame hai.
Title: Re: کیا ہم زندہ قوم ہیں؟
Post by: abbas4usa on December 25, 2010, 04:40 AM
 pkflag pkflag very good sharing hi thanks
 
Title: Re: کیا ہم زندہ قوم ہیں؟
Post by: Afzi on January 06, 2011, 10:55 PM
very nice sharing
Title: Re: کیا ہم زندہ قوم ہیں؟
Post by: Fatima on April 26, 2011, 01:14 AM
 verynicebohatachay