Hum Tum Board

Sports => Cricket & Sports => Topic started by: Shani on March 20, 2010, 03:40 PM

Title: ویلنگٹن ٹیسٹ : کلارک کی سنچری‘ آسٹریلیا نے 4 وکٹوں پر 316 رنز بنا لئے
Post by: Shani on March 20, 2010, 03:40 PM
ویلنگٹن (نیٹ نیوز) آسٹریلوی نائب کپتان مائیکل کلارک نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ میں سنچری سکور کرکے پہلے دن اپنی ٹیم کی پوزیشن مستحکم کر دی۔ ویلنگٹن میں کھیلے گئے میچ کے پہلے دن مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ شین واٹسن کی جگہ ٹیم کا حصہ بننے والے فل ہیوز بیس رنز بنا کر آوٹ ہوئے مگر کپتان رکی پونٹنگ اور سائمن کیٹچ نے ذمہ داری سے بیٹنگ کی اور ٹیم کا سکور 104 تک پہنچا دیا۔ پونٹنگ 41 اور کیٹچ 79 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ مائیکل کلارک اور مارکس نارتھ نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں 140 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کی جس میں کلارک کی سنچری اور نارتھ کی نصف سنچری شامل ہے۔ جب پہلے دن کا کھیل ختم ہوا تو آسٹریلیا نے 4 وکٹ کے نقصان پر 316 رنز بنائے تھے۔ مائیکل کلارک 100 اور مارکس نارتھ 52 رنز پر ناٹ آوٹ تھے کیوی ٹیم کی جانب سے برنٹ آرنیل اپنے پہلے ہی میچ میں دو وکٹ حاصل کرکے کامیاب ترین باولر تھے۔
Title: Re: ویلنگٹن ٹیسٹ : کلارک کی سنچری‘ آسٹریلیا نے 4 وکٹوں پر 316 رنز بنا لئے
Post by: Leon on April 22, 2010, 02:18 PM
 shakehandnn