Hum Tum Board

Entertainment => News & Current Affairs => Topic started by: Shani on March 20, 2010, 03:43 PM

Title: اداکار محمدعلی کی چوتھی برسی منائی گئی، زیبا نے چادر چڑھائی
Post by: Shani on March 20, 2010, 03:43 PM
لاہور (وقائع نگار) معروف اداکار محمدعلی مرحوم کی چوتھی برسی گذشتہ روز میاں میر دربار کے قبرستان میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر زیبا بیگم اور محمدعلی کے مداحوں نے محمدعلی کے مزار پر چادرپوشی کی۔ شرکاءنے قرآن خوانی کی۔ مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کی گئی۔ اختر قریشی نے نعت پڑھی۔ اس موقع پر محمدعلی کی اہلیہ زیبا بیگم کے علاوہ محمدعلی کے قریبی دوست سابق سینیٹر احسان الحق، سابق صوبائی وزیر چودھری اختر رسول، جاوید اکبر ساقی، معروف اداکار غلام محی الدین، عبدالمصطفےٰ چشتی سمیت مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ زیبا بیگم تقریب کے اختتام تک موقع پر موجود رہیں اور دعائے مغفرت میں شرکت کی۔ دریں اثناءمحمدعلی کی چوتھی برسی کے موقع پر محمدعلی کے پرانے دوست اور معروف اداکار مصطفےٰ قریشی نے کہا کہ محمدعلی نہ صرف ایک اداکار بلکہ اپنے دل میں درد رکھنے والا ایک انسان بھی تھا۔