Hum Tum Board

Entertainment => News & Current Affairs => Topic started by: Shani on March 20, 2010, 03:44 PM

Title: علی کے انتقال سے ان کی اہمیت ختم نہیں ہوئی : زیبا بیگم
Post by: Shani on March 20, 2010, 03:44 PM
لاہور (وقائع نگار) اداکار محمدعلی مرحوم کی اہلیہ زیبا بیگم نے کہا ہے کہ علی پہلے بھی میرے ساتھ تھے اور آج بھی وہ میرے ساتھ ہیں۔ ان کے انتقال کے بعد میرے دل میں ان کی اہمیت ختم نہیں ہوئی ہے۔ زیبا بیگم نے محمدعلی کی چوتھی برسی پر ان کے پاس جانے والے لوگوں سے کہا کہ محمدعلی کے پرستار انہیں ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ علی نے ساری زندگی میرے ساتھ نہایت اچھا سلوک کیا۔