Hum Tum Board

Entertainment => News & Current Affairs => Topic started by: Shani on March 20, 2010, 03:47 PM

Title: ملٹی نیشنل کمپنیوں کی سپانسرزشپ سے بہتر فلمیں بن سکتی ہیں : اورنگزیب لغاری
Post by: Shani on March 20, 2010, 03:47 PM
لاہور (وقائع نگار) فلمی صنعت مطلوبہ سرمایہ نہ ہونے کی وجہ سے تاحال مکمل طور پر اپنے پاوں پر کھڑی نہیں ہو سکی ہے۔ اس صنعت کو اپنے پاوں پر کھڑا ہونے کے لئے بھاری سرمائے کی ضرورت ہے۔ پاکستانی فلمیں سرمائے نہ ہونے کی وجہ سے اپنے معیار کے مطابق تیار نہیں ہو رہی ہیں۔ معروف اداکار اورنگزیب لغاری نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلم سازوں کو ملٹی نیشنل کمپنیاں اگر فنانس کریں تو ہمارے ہاں معیاری فلمیں بنانے والوں کی حوصلہ افزائی ہو گئی ہے اور اس سلسلہ میں ہمارے فلم سازوں اور ڈائریکٹروں کو ملٹی نیشنل کمپنیوں سے رابطہ کرنا چاہئے۔