Hum Tum Board

IT Education => Articles,Tips & Tricks.IT News => Topic started by: Shani on March 20, 2010, 03:58 PM

Title: مغرب کا آشیانہ شاخ نازک پر ہے
Post by: Shani on March 20, 2010, 03:58 PM
دوسری جنگ عظیم کے بعد مغرب نے جب جاپان کی معاشی امداد شروع کی اور اسے مضبوط بنیادوں پر کھڑا کر دیا تو مغرب کے معاشی ماہرین نے پیش گوئی کی کہ مستقبل میں ایشیاء معاشی گلوب پر ایک مضبوط براعظم کے طور پر اپنا مقام بنائے گا اور اس کا لیڈر جاپان ہو گا۔ حیرت انگیز بات ہے کہ اس وقت کسی معاشی ماہر نے بھولے سے بھی چین کا نام نہیں لیا لیکن انسانی ارادوں سے زیادہ مضبوط فیصلے اللہ تعالیٰ کے ہوتے ہیں۔ نتیجہ یہ ہوا کہ چین نے مکمل پینتیس سال منصوبہ بندی کے بعد جب چند سالوں میں پوری دنیا کی معیشت کو ہلا کر رکھ دیا تو اب مغرب چین کی معاشی برتری ختم کرنے کے لئے کچھ ایسے ہی ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے جیسے ایران کا ایٹمی پروگرام ختم کرانے یا پاکستان کو معاشی طور پر کمزور بنانے کے لئے کر رہا ہے۔ امریکہ سمیت مغربی ممالک کی معیشت کو گذشتہ چند سالوں میں شدید اقتصادی دھچکہ لگا ہے جس کے نتیجہ میں مغربی ماہرین‘ معاشیات ہر طریقے سے اپنے مالی وسائل میں اضافے کرنے کے منصوبے بنا رہے ہیں۔ چھوٹے ملکوں میں تو راستوں رات رشوت کی بنیاد پر ڈالر کی قیمت بڑھائی جا سکتی ہے لیکن چین جیسی سپر طاقت کے لئے ابھی تک کوئی رشوت وجود میں نہیں آسکی ہے۔ قانونی طریقوں سے چین کا راستہ روکنے کی کوشش کی گئی لیکن وہ بھی ناکام ہو گئی اور ہر عدالت سے چین نے اپنا کیس جیتا۔

اب چینی کرنسی یان (YUAN) کی قیمت میں اضافے کے لئے امریکہ یورپی یونین کے ساتھ مل کر چین پر اپنا دباو ڈال رہا ہے لیکن چین انڈر پریشر آکر فیصلے کرنے کا عادی نہیں ہے۔ وہاں سوچ سمجھ کر اقتصادی پالیسیاں بنائی جاتی ہیں اور پھر ان پالیسیوں کے تسلسل کے لئے ہر آنے والا حکمران اپنا حصہ ڈالتا ہے۔
تازہ ترین پیش رفت یہ ہے کہ اب IMF (یعنی ا نٹر نیشنل مانیٹری فنڈ) بھی اس دباو میں شامل ہو گیا ہے۔ برسلز میں اس ادارے کے سربراہ سٹراس کاہن نے مطالبہ کیا ہے کہ چین اپنی کرنسی کو تحفظ دینے کی پالیسی تبدیل کرے۔ (تاکہ یان کی قیمت میں اضافہ ہو اور چینی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے چین کی ایکسپورٹ کم ہو جائے اور مغربی ممالک کی مصنوعات کی ڈیمانڈ پہلے جیسی ہو جائے)
اور اب تو یورپی یونین بھی چیخ چیخ کر کہہ رہی ہے کہ ہمارے ساتھ چین میں وہی سلوک کیا جائے جو ہم اپنی کمپنیوں کے ساتھ مغرب میں کرتے ہیں۔ (وہ سلوک نہ کیا جائے جو ہم پاکستان جیسے ممالک سے کرتے ہیں) کاش اس وقت پاکستان کی لیڈر شپ میں کوئی جان ہوتی تو موقع سے بھرپور فائدہ اٹھاتی اور یورپی یونین کو آئینہ دکھاتی کہ وہ پاکستان کے ساتھ جو ناروا معاشی سلوک کر رہا ہے اسے اگر بند کر دے تو چین یورپی یونین کے ساتھ بہتری کا سلوک کر سکتا ہے۔
Title: Re: مغرب کا آشیانہ شاخ نازک پر ہے
Post by: Allahwala on April 13, 2011, 07:34 AM
thanks for sharing  sml
Title: Re: مغرب کا آشیانہ شاخ نازک پر ہے
Post by: OLD MEN on May 30, 2011, 04:53 PM
nice sharing thanks  fllove
Title: Re: مغرب کا آشیانہ شاخ نازک پر ہے
Post by: asad on September 26, 2011, 12:34 AM
nice sharing  thumbsss
Title: Re: مغرب کا آشیانہ شاخ نازک پر ہے
Post by: beautiful on November 11, 2011, 01:11 AM

good sharing thanks  thumbsss
Title: Re: مغرب کا آشیانہ شاخ نازک پر ہے
Post by: Fatima on January 13, 2012, 08:00 PM
thanks for shairng