Hum Tum Board

Entertainment => News & Current Affairs => : ahmed February 27, 2011, 12:24 AM

: ڈسکوری آخری مشن پر روانگی کے لیے تیار
: ahmed February 27, 2011, 12:24 AM
(http://wscdn.bbc.co.uk/worldservice/assets/images/2010/09/03/100903120522_discovery_shuttle_226x170_ap.jpg)


ڈسکوری آخری مشن پر روانگی کے لیے تیار


سنہ انیس سو چوراسی سے اب تک ڈسکوری نے اڑتیس خلائی مشن کیے ہیں

امریکی خلائی شٹل ڈسکوری اپنے آخری مشن پر روانگی کے لیے تیار ہے۔

خلائی گاڑی گرینج کے معیاری وقت کے مطابق نو بج کر پچاس منٹ پر کینیڈی سپیس سینٹر سے روانہ ہو کر ایک نئی تاریخ رقم کرے گی۔

امریکی خلائی ادارے ناسا کے تین خلائی گاڑیوں کے بیڑے میں شامل سب سے پرانی خلائی گاڑی ڈسکوری میں چھ خلاباز سوار ہونگے اور اس میں بین الاقوامی خلائی سٹیشن کے لیے سپلائی کا بڑا ڈبہ بھی شامل ہو گا۔

اس کے علاوہ خلائی سٹیشن کی آؤٹ پوسٹ کے لیے ایک جدید روبوٹ بھی بھیجا جا رہا ہے۔

اس کا نام روبوٹ ٹو یا آر ٹو ہے اور خلاء میں انسانی شکل جیسا یہ پہلا روبوٹ ہو گا۔

ناسا اور جنرل موٹرز نے مشترکہ طور پر اس روبوٹ کو پندرہ سال کی تحقیق کے بعد تیار کیا کیا ہے۔

ناسا کے خلائی بیڑے میں شامل باقی دو خلائی گاڑیوں کے بارے میں توقع ہے کہ وہ مزید دو مشنز پر جائیں گی اور اس کے بعد ان کی آخری منزل عجائب گھر ہو گئی۔

تینوں خلائی گاڑیوں کی آخری بار مشن پر روانگی ہم سب کے لیے بہت جذباتی ہے لیکن ہم ان مشنز کو اسی طرح مکمل کریں گئے جیسا کہ ہم پہلے کیا کرتے ہیں
لانچ ڈائریکٹر مائیک
شٹل کی روانگی کے ڈائریکٹر مائیک کا کہنا ہے کہ’ تینوں خلائی گاڑیوں کی آخری بار مشن پر روانگی ہم سب کے لیے بہت جذباتی ہے لیکن ہم ان مشنز کو اسی طرح مکمل کریں گئے جیسا کہ ہم پہلے کیا کرتے ہیں۔‘

ڈسکوری کو گزشتہ سال ستمبر میں روانہ ہونا تھا لیکن بعد میں تیکنکی مسائل کی وجہ سے نومبر میں روانگی کا وقت طے کیا تاہم اس وقت بھی شٹل کے فیول ٹینک میں کریکس یا دراڑ کی وجہ سے اس کی روانگی کو فروری تک ملتوی کر دیا گیا۔

ڈسکوری کو تین خلائی گاڑیوں کے بیڑے کا رہنما کہا جاتا ہے۔

سنہ انیس سو چوراسی سے اب تک ڈسکوری نے اڑتیس خلائی مشن کیے ہیں۔اس دوران اس نے تئیس کروڑ کلومیٹر فاصلہ طے کیا۔

ڈسکوری کے آخری مشن کے ساتھ ہی ان امریکی خلائی گاڑیوں کا ایک دور ختم ہو جائے گا اور آئندہ امریکی خلاباز روسی خلائی راکٹ سویوز پر سفر کریں گے۔

ڈسکوری کے علاوہ اب دو خلائی شٹل باقی ہیں۔ ان میں سے اینڈیور اس سال اپریل میں ایک مشن پر جائے گی اور وسائل کی دستیابی کی صورت میں ایٹلانٹس جون میں مشن پر روانہ ہو سکتی ہے۔

اس کے بعد روسی خلائی راکٹ اس وقت تک خلائی مشن پر جانے کا ذریعہ ہوگا جب تک امریکہ میں کاروباری سطح پر خلائی گاڑیاں کام نہیں شروع کر دیتیں۔