Hum Tum Board

Entertainment => News & Current Affairs => Topic started by: ahmed on March 01, 2011, 09:28 PM

Title: نودریافت ستارے اور سیارے
Post by: ahmed on March 01, 2011, 09:28 PM
یورپی فلکیات داں خلاء میں لاکھوں میل کے فاصلے پر نت نئے ستارے، سیارے اور فلکی اجسام دیکھ کر ششدر رہ گئے ہیں۔

ان فلکیات دانوں کے بقول یہ نئی دریافتیں ہیں جو پلینک نامی خلائی دوربین کی بدولت سامنے آئی ہیں۔ فلکی دوربین زمین سے دس لاکھ کلومیٹر کے فاصلے خلاء میں نصب کی گئی ہے۔

اب تک اس دوربین کے ذریعے پندرہ ہزار نئے فلکی اجسام دریافت کیے گئے ہیں۔

نودریافت فلکی اجسام میں کہکشاؤں کے کئی جھرمٹ اور کئی ایسے سیارے بھی ہیں جن کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ حجم میں اب تک دیکھے گئے تمام سیاروں سے کہیں بڑے ہیں۔
Title: Re: نودریافت ستارے اور سیارے
Post by: Fatima on December 20, 2011, 02:46 AM

thanks for sharing