Hum Tum Board

Sports => Cricket & Sports => Topic started by: King on March 03, 2011, 05:19 am

Title: حریف پر پریشر ضروری ہے: آفریدی
Post by: King on March 03, 2011, 05:19 am
(http://wscdn.bbc.co.uk/worldservice/assets/images/2011/03/02/110302133842_pak-fielding.jpg)


اکستانی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں اپنا تیسرا میچ جمعرات کو کینیڈا کے خلاف کھیل رہی ہے۔

کپتان شاہد آفریدی اس میچ کو آسان سمجھنے کے لئے تیار نہیں لیکن ساتھ ہی ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس میچ میں چند تبدیلیاں ہوسکتی ہیں اور تجربے کیے جاسکتے ہیں۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ وہ ہر میچ میں حریف ٹیم پر پریشر قائم رکھنا چاہتے ہیں تاکہ وہ ان پر حاوی ہونے کا نہ سوچ سکے۔

انہوں نے کہا کہ کمزور ٹیموں کے خلاف میچوں میں آپ کو کچھ نئے کامبی نیشن آزمانے اور اگلے سخت میچ کے لیے تیاری کا موقع مل جاتا ہے۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ وقاریونس کا بھی یہی خیال ہے کہ جب ٹیم ردھم میں ہو تو پھر زیادہ تبدیلیوں کی ضرورت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم سری لنکا کے خلاف جیتی ہے لیکن ابھی اہم میچز باقی ہیں۔

فاسٹ بولر شعیب اختر کو آرام دینے کے بارے میں وقاریونس کا کہنا تھا کہ اس عمر میں بولنگ کرتے ہوئے بولر کو ردھم کی ضرورت رہتی ہے اور طویل آرام سے بھی اس کا ردھم متاثر ہوسکتا ہے خاص کر گرم موسم میں۔

    کینیڈا Ú©ÛŒ ٹیم چوتھی مرتبہ عالمی Ú©Ù¾ میں حصہ Ù„Û’ رہی ہے Û”2003 Ú©Û’ عالمی Ú©Ù¾ میں اس Ù†Û’ بنگلہ دیش Ú©Ùˆ ہراکر سب Ú©Ùˆ حیران کردیا تھا۔

وقاریونس نے کہا کہ نوجوان کرکٹرز کی موجودگی نے فیلڈنگ کے معیارکو بڑھایا ہے۔ یونس خان پہلے کی طرح چاق وچوبند ہیں۔ سری لنکا کے خلاف کیچز ڈراپ ہوئے لیکن شعیب اور آفریدی نے زبردست بولنگ کرکے پاکستان کو میچ جتوادیا۔

انہوں نے کہا کہ فیلڈنگ میں اب بھی بہتری کی گنجائش ہے کیونکہ دوسری ٹیمیں فیلڈنگ کو بہت اہمیت دیتی ہیں اور ہمیں یہ بات ذہن میں بٹھانی ہوگی کہ فیلڈنگ کی کرکٹ میں بہت زیادہ اہمیت ہے۔

وقاریونس نے یہ ماننے سے انکار کیا کہ برصغیر کی وکٹوں پر فاسٹ بولرز کا کوئی رول نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچاس اوورزمیں تیس اوورز فاسٹ بولر ز ہی کراتے ہیں اور اس عالمی کپ میں بھی فاسٹ بولرز نے عمدہ بولنگ کی ہے۔

پاکستان اور کینیڈا کے درمیان ورلڈ کپ میں1979 کے بعد یہ پہلا میچ ہوگا۔اس میچ میں پاکستان نے آٹھ وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔

کینیڈا کی ٹیم چوتھی مرتبہ عالمی کپ میں حصہ لے رہی ہے ۔2003 کے عالمی کپ میں اس نے بنگلہ دیش کو ہراکر سب کو حیران کردیا تھا۔
Title: Re: حریف پر پریشر ضروری ہے: آفریدی
Post by: Farooq on December 05, 2011, 05:07 am
zabrdst shring
Title: Re: حریف پر پریشر ضروری ہے: آفریدی
Post by: asad on April 07, 2012, 12:44 am
old but thanks
Title: Re: حریف پر پریشر ضروری ہے: آفریدی
Post by: Allahwala on May 28, 2012, 12:19 am
nice